Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

موجودہ صورت حال میں ایران اوردیگر ممالک کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں غیر انسانی ہیں : روس

موجودہ صورت حال میں ایران اوردیگر ممالک کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں غیر انسانی ہیں : روس

news, Urdu
روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاو کے موقع پر امریکی پابندیوں کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا۔روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ دیمیتری مدودیف نے روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے موقع پر امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ دیمیتری میدودیف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکی پابندیاں غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کئی ممالک پر دباو ڈالنے کے لئے پابندیوں کے ہتھکنڈے سے استفادہ کیا اور یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے ساتھ ہی ایران پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کیں۔ٹرمپ کی اس قسم کی پابندیوں پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا اور ساتھ ہی طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں، حتی امریکی ذرائع ...
کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اٹلی کی مدد کی درخواست پریورپی کمیشن نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ۔ یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فونڈر لاین کا اعتراف

کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اٹلی کی مدد کی درخواست پریورپی کمیشن نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ۔ یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فونڈر لاین کا اعتراف

news, Urdu
یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فونڈر لاین نے کہا ہے کہ بیشتر ملکوں نے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اٹلی کی مدد کی درخواست کا جواب نہیں دیا اور اس مشکل وقت میں اٹلی کو اکیلا چھوڑ دیا ۔ ہم اس حوالے سے عذرخواہی کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے اس انتباہ کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ یورپ بدستور کورونا کے طوفان کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس ہمہ گیر وائرس پر غلبہ پانے کے لیے ہمیں حقائق اور سیاسی صداقت پر توجہ دینا ہوگی۔    واضح ر ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کا آغاز اٹلی سے ہوا تھا لیکن کسی بھی ملک نے یورپ کے ڈیزاسٹر میکینزم کے تحت اٹلی کی مدد نہیں کی۔  حتیٰ کہ جرمنی اور فرانس جیسے ملکوں نے اپنے ہاں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو سامنے رکھتے ہوئے جان بچانے والی ادویات اور ضروری آلات کی برآمدات پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ ایک اندازے  کے مطابق دنیا بھر می...
ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت شرائط کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کی 3 مراحل میں اجازت دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت شرائط کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کی 3 مراحل میں اجازت دینے کا اعلان

news, Urdu
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں مگر تین مراحل میں سخت شرائط کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ریاستیں انفرادی طور پر بتدریج معاشی سرگرمیاں شروع کرسکیں گی۔ تاہم اس کے لیے ملک میں معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز کی اجازت سخت شرائط کے ساتھ مشروط ہوگی۔ انہوں نے امریکن کرائسس سیل کے لیے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں لاک ڈائون کھولنے کے مراحل کے لیے کوئی مقررہ مدت طے نہیں کی گئی ہے یہ ریاستی گورنرز پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ ہر ریاست کو اپنے حالات کے تناسب سے معیشت کھولنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ کوئی بھی ریاست جو خود کو معیشت کھولنے کے منصوبے کے لیے تیار نظر آتی ہے کل سے اس پر عمل درآمد شروع کرسکتی ہے۔ امریکی صدر نے مراحل کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ...
بھارتی مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کا رویہ نسل کشی کی طرف جارہا ہے۔ بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے

بھارتی مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کا رویہ نسل کشی کی طرف جارہا ہے۔ بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے

news, Urdu
معروف بھارتی مصنفہ اور سیاسی کارکن ارون دھتی رائے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے لیے صورت حال نسل کشی کی طرف جا رہی ہےاور مودی حکومت اکثریتی ہندوؤں اور اقلیتی مسلمانوں کے مابین کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔ بھارتی مصنفہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں بھارت میں وبائی مرض کی آڑ میں صورت حال میں جوکشیدگی پیدا ہو رہی ہے اس میں پوری دنیا کو بھارت کے بدلتے حالات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی مصنفہ نے کہا کہ وبا کی آڑ میں بھارتی حکومت نوجوان طلبہ کو گرفتار کرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ وکلا، سیاسی اور سماجی کارکنوں اور دانشوروں کے خلاف مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔گرفتار افراد میں سے کچھ کو تو حال ہی میں جیلوں میں بند بھی کیا جا چکا ہے۔ بھارت میں اصل امتحان نفرت اور بھوک کا ہے۔ اس سے قبل ایک امریکی اخبار نے بھی لکھا کہ اتر پردیش میں مسلمان س...
بھارت:دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے ہسپتالوں میں بھی ہندو اور مسلمان مریضوں میں فرق کیا جانے لگا

بھارت:دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے ہسپتالوں میں بھی ہندو اور مسلمان مریضوں میں فرق کیا جانے لگا

news, Urdu
دنیا گورے کالے کی تفریق ختم کرنے کے بارے میں متفق ہو رہی ہے لیکن بھارت میں ہندو اورمسلمان میں فرق ابھی تک سرکاری پالیسی ہے۔یہاں تک کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے ہسپتالوں میں بھی اب ہندو اور مسلمان مریضوں میں بھی فرق کیا جانے لگا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے انتخابی حلقے گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے مسلمان اور ہندو مریضوں کے لیے الگ الگ وارڈ قائم کر دیے گئے۔الگ الگ وارڈ قائم کرنے کے بارے میں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کا حکم گجرات کی سرکارنےدیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہسپتال انتظامیہ نے مسلمان مریضوں کو نام سے پکار کر انہیں باقی مریضوں سے الگ وارڈ میں منتقل کر دیا۔ خیال رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو کورونا پھیلنے کا ذمہ دار قرار دیاجارہا ہےجبکہ احمد آباد کے ہسپتال میں زیر علاج 150 مریضوں صرف 40 مسلمان ہیں جو ایک تہائی سے بھی کم ہے...
ٹرمپ نے ساری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے:اسپیکر نینسی پلوسی

ٹرمپ نے ساری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے:اسپیکر نینسی پلوسی

news, Urdu
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت کے خلاف صدر ٹرمپ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کے اپنے اس فیصلے سے امریکہ اور دنیا کےعوام کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔ نینسی پلوسی نے اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک ، غیر قانونی اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے  فورا چیلنج کیا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ کو لیڈ کر رہا ہے لیکن افسوس کہ ٹرمپ پہلے ہی دن سے اس بین الاقوامی ادارے کے ماہرین کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور سائنس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کو عالمی ادارہ صحت پر کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ اس ادارے کا سالانہ فنڈ روک دیں گے۔ امریکہ ہر سال ڈبلیو ایچ او کی پانچ سو ملین...
ایران اور امریکہ کے بحری جہاز خلیج فارس میں مد مقابل: امریکہ کا دعویٰ

ایران اور امریکہ کے بحری جہاز خلیج فارس میں مد مقابل: امریکہ کا دعویٰ

news, Urdu
امريکہ نے ايران کو دھمکی دی ہے کہ وہ خليج فارس ميں امريکی بحری جہازوں کے ساتھ ’خطرناک و اشتعال انگير‘ چھیڑ چھاڑ سے باز رہے۔ اطلاع ہے کہ گزشتہ روز تقريباً گيارہ ايرانی بحری جہاز سمندر ميں امريکی بحری جہازوں کے کافی قريب سے انتہائی تيزی سے گزرے۔ امريکی حکام کے مطابق جس وقت يہ واقعہ پيش آيا، اس وقت امريکی جہاز بين الاقوامی سمندری حدود ميں تھے۔ فوری طور پر تہران حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رد عمل سامنے نہيں آيا۔ خیال رہے کہ دہشتگردی کے لئے معروف امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب حالیہ چند مہینوں کے دوران وہ خود بارہا غیر قانونی اقدامات انجام دے کر خطے میں عالمی قوانین و ضابطوں کی دھجیاں اڑا چکا ہے۔ گزشتہ برس بیس جون کو امریکہ کے لئے مایہ ناز سمجھے جانے والے جاسوسی ڈرون کلوبل ہاؤک نے ایران کی فضائی حدوں کو پار کیا تھا جس کے بعد سپاہ پاسداران کے جوانوں نے اپنے ب...
تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک روس اور سعودی عرب میں اتفاق کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک روس اور سعودی عرب میں اتفاق کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

news, Urdu
تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک نے قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے پیداوار کو کم کرنے اور کرونا وائرس سے تباہ شدہ توانائی کی منڈیوں کو سہارا دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اوپیک کے سرفہرست ممالک سعودی عرب، اس کے اتحادی ممالک اور روس کے درمیان اتوار کو ایک گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس میں تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔تاہم حتمی معاہدے کے لیے ابھی بھی میکسیکو کی رضامندی ضروری ہے۔ میکسیکو کے وزیر توانائی روسیو نہلے کے مطابق اتوار کو ہونے والے سمجھوتے میں مئی سے یومیہ 9.7 ملین بیرل کی کٹوتی پر اتفاق ہوا ہے جو اس سے قبل 10 ملین بیرل یومیہ کی تجویز سے تھوڑا کم ہے۔ ایشیائی منڈیوں میں پیر کو امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 7.7 فیصد اضافے کے ساتھ 24.52 ڈالر فی بیرل رہا، جب کہ بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 33.08 ڈالر فی بیرل رہا۔ اے ایف پی کے مطاب...
آئی ایم ایف کرونا ریلیف فنڈ: 25 ممالک کے لیے ریلیف، پاکستان کا ذکر نہیں

آئی ایم ایف کرونا ریلیف فنڈ: 25 ممالک کے لیے ریلیف، پاکستان کا ذکر نہیں

news, Urdu
عالمی مالیاتی فنڈ نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس مشکل معاشی صورتحال کے پیش نظر 25 ممالک کے قرضوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔تاہم ان ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے ایک طرح کی مدد ہے۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے ایگزیکٹیو بورڈ نے 25 ممالک کو آئی ایم ایف کے کیٹسٹرافی کنٹینمنٹ اینڈ ریلیف ٹرسٹ (سی سی آر ٹی) کے تحت قرضوں میں ریلیف دینے کی اجازت دے دی ہے۔‘’یہ آئی ایم ایف کی جانب سے کرونا کی وبا سے پڑنے والے اثرات پر قابو پانے کے لیے ایک طرح کی مدد ہے۔‘ اخبار دی انڈیپینڈینٹ کی رپورٹ کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ ’اس گرانٹ سے ہمارے غریب اور سب سے زیادہ متاثرہ ممبران کو آئی ایم ایف کے بقایاجات کی ...
امریکہ کا چین پر زیر زمین ایٹمی دھماکے کرنے کا تازہ الزام

امریکہ کا چین پر زیر زمین ایٹمی دھماکے کرنے کا تازہ الزام

news, Urdu
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بیجنگ پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام لگانے کے بعد دونؤں طرف سے الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے۔ ان الزامات سے دونوں ملکوں کے درمیان پیچیدہ تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔امريکی محکمہ خارجہ نے ايک تازہ رپورٹ ميں چین پرالزام عائد کيا ہے کہ چين نے بين الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبينہ طور پر کم شدت کا خفيہ جوہری تجربہ کيا ہے۔  'وال سٹریٹ جرنل' میں شائع ہونے والی ان دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کی جانب سے'لوپ نور ٹیسٹ سائٹ کو سال بھر چلانے کے لیے ممکنہ تیاری، ایکسپلوسیو کنٹینمنٹ چیمبر کا استعمال، لوپ نور میں کھدائی کی وسیع سرگرمیاں اور اس کے جوہری تجربوں کی سرگرمیوں میں شفافیت کا فقدان چین کی 'زیرو ییلڈ' کے معیار کے بارے میں خدشات بڑھاتے ہیں۔' یاد رہے کہ 'زیرو ییلڈ' سے مراد ایک ایسا جوہری تجربہ ہوتا ہے، جس میں ایٹمی وار ہیڈ کے دھماکے کے برعکس کسی ...

Contact Us