امریکی سٹیٹ سیکریٹری
مائیک پومپیو نے روس،چین،ایران اور کیوبا سے کہا ہے کہ وہ وینزویلا سے نکل جائیں
اب یہاں صرف امریکہ رہے گا تا کہ صر ف ایک ہی غیر ملکی قوم یعنی امریکہ وینز ویلا
کو دوبارہ تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کر سکے
غیر ملکی نیوزایجنسی کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ’دی سٹینا امپیرو‘ نامی برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔ میری ٹائیم آرگنائزیشن آف ایران کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹینکرکو مسائل پیدا کرنے کی وجہ سےپاسداران انقلاب بندرگاہ پر تفتیش کرنےکے لیے لے گئے
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے اس ٹینکر کو 3 وجوہات پر روکا گیا، پہلی یہ کہ اس نے اپنا جی پی ایس سسٹم بند کر دیا، دوسری یہ کہ یہ آبنائے ہرمز میں درست راستے کے بجائے باہر جانے کے راستے سے داخل ہوا اور تیسری یہ کہ اس نے تمام تر پیغامات کو نظر انداز کیا۔
دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے خلیجِ فارس میں روکے جانے والے برطانوی آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے جب کہ بحری جہاز کو چار کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر نے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔...
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ڈرون مار گرانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کے پاس اپنے تمام ڈرون موجود ہیں اور کوئی ایک بھی ڈرون آبنائے ہرمز یا کسی اور جگہ غائب نہیں ہوا تاہم میں پریشان ہوں کہ کہیں امریکی فورسز نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون تو مار نہیں گرایا؟
پوپ فرانسس کے حکم پر ورجینیا سے تعلق رکھنے والےبشپ مائیکل برانسفیلڈ کے خلاف جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ویٹی کن نے پابندی لگا دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں برانس فیلڈ کے معاون نے ان پر جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
چینی خلائی
لیبارٹری ٹیانگ اونگ-2 مدار سے ہٹ کرجنوبی بحر اوقیانوس میں جاگری-سابقہ لیبارٹری
سے قطع نظراس کا جو حصہ زمین کی طرف آرہا تھا وہ جل رہا تھا اورچینی خلائی ایجنسی
کے مکمل کنٹرول میں تھا
امریکہ کے ایران پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں شدید کمی ہوئی جس کے باعث ایرانیوں کی کرپٹو کرنسی میں دلچسپی بڑھ گئی ہے خصوصاً بٹ کوئن خریدنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے -ایرانی پارلیمینٹ اکنامکس کمشن کے سربراہ محمد رضا پور ابراہیمی نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران کرپٹو کرنسی کے ذریعےتقریباً ڈھائی بلین ملک سے باہر جاچکے ہیں
ایرانی ملٹری ترجمان نے امریکہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کا کوئی ڈرون نہیں گرایا-جمعرات کو امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکی بحری جنگی جہاز نے اپنے قریب آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا تھا بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکارچی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز پرپرواز کرنے والےایران کے ملکیتی تمام ڈرونزاپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بعد بحفاظت واپس آگئے اور امریکی''باکسر''کے ساتھ کسی قسم کےٹکراؤ کی کوئی اطلاع نہیں...
سینیئر چینی صنعتی آفیسر وانگ شوجن کا کہنا ہے کہ چین کو اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیےاوراس کے نیوکلیر سیکٹر کے فروغ کے لیے منسلک ممالک کومالی مدد اور منصوبہ سازی کے لیے رہنمائی فراہم کرنی چاہیے-انھوں نے چائنہ پیپلز کنسلٹیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے مزید کہا جوہری برآمدات کے فروغ سے ہم اپنی باقی اشیا کی تجارت کو بھی فروغ دے سکتے ہیں
چین امریکی اجناس کی درآمدات ختم کر کے روسی درآمدات بڑھائے گا-چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو بات کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے امکانات پرگفتگو جاری ہے چین خصوصی طور پر روس سے سویا بین اور دوسری زرعی مصنوعات میں دلچسپی لے رہا ہے
چینی وزیر تجارت ژونگ شان نے روسی وزیر مالیات میکسم اوریشکن سے اس ہفتے ملاقات کی جہاں دونوں وزرا نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ سویا بین کی تجارت کو بڑھایا جائے تاکہ امریکہ کے ساتھ تجارتی روابط مزیدمحدود کیے جا سکیں ...
مقامی پادری نےکانگریس کے لئے ہنگامی سطح پردعا ئیہ تقریب کو لازم قرار دیا ہے تاکہ پارلیمینٹ ہاؤس میں گھسی ہوئی بدروحوں سے نجات حاصل کی جا سکے-انھوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے نسل پرستانہ ٹویٹ کی مذمت کے لیےاجلاس کے دوران ان بدروحوں نے چیمبر کا گھیراؤ کیا ہوا تھا- پادری پیٹرک کانرائے نے سی این این کو ایک انٹر ویو میں بتایا کہ مئجھے منگل کے روز ہاؤس فلور پرایسا محسوس ہوا کہ جیسےہاؤس کی اپنی توانائیاں کام نہیں کر رہیں اور کوئی سیاسی تنازع کھڑا ہونے جا رہا ہے ...