Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کورونا کی دوسری لہر: برطانوی وزیراعظم نے تالہ بندی کی خبر اعلان سے قبل شائع  ہونے پر کابینہ کی ہنگامی بیٹھک طلب کر لی

کورونا کی دوسری لہر: برطانوی وزیراعظم نے تالہ بندی کی خبر اعلان سے قبل شائع ہونے پر کابینہ کی ہنگامی بیٹھک طلب کر لی

سیاست
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں جاری کووڈ19 وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر ممکنہ تالہ بندی کی خبر ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے پر خصوصی بیٹھک طلب کر لی ہے۔ ٹائمز اخبار کے مطابق ایک ماہ کی تالہ بندی کا فیصلہ ابھی زیر غور تھا، اور اگر اس پر اتفاق ہو جاتا تو وزیراعظم کو اس پر میڈیا سے گفتگو کرنا تھی تاہم خبر پہلے ہی شائع ہونے پر حکومتی حلقوں میں ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق ادارے نے وزیر اعظم کے دفتر سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کسی قسم کے جواب سے انکار کردیا۔ برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق تالہ بندی کا فیصلہ مقامی حکومتوں پر چھوڑا جائے گا، یعنی وزیر اعظم جانسن کے فیصلے پر صرف برطانیہ میں تالہ بندی ہو گی اور ویلز، شمالی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ الگ سے اپنے فیصلے کریں گے۔ واضع رہے کہ برطانوی وزیراعظم تالہ بندی کے شدید مخالف رہے ہیں اور صرف حساس علاقوں کو مق...
امریکہ: جاری ہنگاموں اور انتخابات کے بعد خانہ جنگی کی صورتحال کے خوف میں مبتلا کاروباری مراکز نے حفاظتی حصاریں لگوانا شروع کر دیں – تصاویر

امریکہ: جاری ہنگاموں اور انتخابات کے بعد خانہ جنگی کی صورتحال کے خوف میں مبتلا کاروباری مراکز نے حفاظتی حصاریں لگوانا شروع کر دیں – تصاویر

بصری مواد
امریکہ میں جاری ہنگاموں، لوٹ مار اور آئندہ انتخابات کے بعد ممکنہ خانہ جنگی کی صورتحال کے پیش نظر خود کو محفوظ بنانے کے لیے تمام بڑے خریداری مراکز نے حفاظتی حصاریں بنوانا شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے شروع ہونے والے ہنگاموں میں اب تک امریکہ میں مختلف اندازوں کے مطابق 4 سے 10 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ متعدد ریاستوں نے آئندہ ہفتے انتخابات کے دن فوج بھی طلب کر رکھی ہے۔
ڈنمارک کے اخبار نے پیغمبر اسلامﷺ کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے معذرت کر لی

ڈنمارک کے اخبار نے پیغمبر اسلامﷺ کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے معذرت کر لی

سیاست
ڈنمارک کے اخبار جیلن پوستن نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر اسلام سے نفرت اور پیغمبرﷺ کے کارٹوں چھاپنے سے انکار کر دیا ہے۔ اخبار کے مدیر نے مقامی سیاسی جماعت کی اسلام مخالف نشریاتی مہم کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے جو انکے عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے۔ مدیر کا کہنا تھا کہ وہ فرانس سے ہمدردی رکھتے ہیں تاہم سکیورٹی ادارے ان پر ہونے والے چار حملوں کو ناکام بنا چکے ہیں، ادارہ ایسی کسی اشاعت میں حصہ لے کر خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ انکے عملے کو 2005 میں خاکوں کی اشاعت کے بعد ردعمل میں حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ 2010 تک جاری رہا، عملے کی حفاظت انکے لیے کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی اخبار ہے جس نے 2005 میں پہلی بار گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے۔ معروف اخبار کے بعد دیگر 3 اخباروں نے بھی پیغمبر اسلام ﷺ کے خاکوں ...
مکہ: مسجد الحرام کے دروازے نمبر 89 پر نامعلوم شخص نے گاڑی چڑھا دی – ویڈیو

مکہ: مسجد الحرام کے دروازے نمبر 89 پر نامعلوم شخص نے گاڑی چڑھا دی – ویڈیو

بصری مواد
کل رات 10:25 پر سعودی شہر مکہ المکرمہ کی جامع مسجد، مسجد الحرام کے دروازے نمبر 89 پر ایک نامعلوم شخص نے گاڑی چڑھا دی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نمازی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ https://twitter.com/faisaledroos/status/1322314901659017218?s=20 https://twitter.com/ahmaui8/status/1322318487503605762?s=20 https://twitter.com/hsharifain/status/1322379490186715140?s=20 https://twitter.com/TheInsiderPaper/status/1322300608087527424?s=20
امریکی ڈالر اور معیشت ایسے بحران میں گر چکے ہیں کہ کبھی کسی نے سوچا نہ ہو: امریکی ماہر معاشیات کی ویبنار میں گفتگو

امریکی ڈالر اور معیشت ایسے بحران میں گر چکے ہیں کہ کبھی کسی نے سوچا نہ ہو: امریکی ماہر معاشیات کی ویبنار میں گفتگو

معیشت
امریکی محکمہ خزانہ کبھی بھی اپنی پالیسیوں میں درست نہیں رہا، اور یہی وجہ ہے کہ امریکی معیشت ہر آںے والے سال کے ساتھ مزید بڑے وبال میں پھنستی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار معروف امریکی ماہر معاشیات پیٹر شیف نے ایک کانفرنس میں کیا ہے۔ ویبنار سے خطاب میں پیٹر شیف کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کی کتاب کا آخری باب لکھا جا رہا ہے، اس کتاب کو سابق بینکر اور قومی خزانے کے سربراہ ایلن گرین سپین نے لکھنا شروع کیا تھا، ایلن نے انٹرنیٹ کاروبار کے دھوکے میں ایک طرف قرضوں کو بڑھانے اور دوسری طرف شرح سود کو کم کرنے کی پالیسی اپنائی، جس کے نتیجے میں معیشت گرنا شروع ہوئی تو ایلن نے اپنی غلطی کے اعتراف کے بجائے پالیسی کو مزید سختی سے چلانے کی کوشش کی، حصص بازار کے ساتھ ساتھ رہائشی شعبے میں بھی ترقی ظاہر کر کے سب کچھ اچھا ہونے کا راگ الاپا گیا، تاہم درحقیقت سب اچھا نہیں تھا بلکہ ڈوب رہا تھا۔ پیٹر شیف کا...
کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر برطانوی پولیس اہلکار کا شہریوں کو ہمسائیوں کی شکایت کا مشورہ مہنگا پڑ گیا: شہریوں نے سماجی میڈیا پر درگت بنا ڈالی

کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر برطانوی پولیس اہلکار کا شہریوں کو ہمسائیوں کی شکایت کا مشورہ مہنگا پڑ گیا: شہریوں نے سماجی میڈیا پر درگت بنا ڈالی

رہن سہن
برطانوی پولیس اہلکار اینڈی کوک کا کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر شہریوں کو ہمسائیوں کی شکایت کرنے کا مشورہ مہنگا پڑ گیا، شہریوں نے سماجی میڈیا پر پولیس اہلکار کی وہ درگت بنائی کہ کئی گھنٹوں تک مدعہ اہم موضوع بنا رہا۔ پولیس اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں شہریوں کو ابھارا تھا کہ اگر آپ اپنے ہمسائے کی کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر شکایت کرتے ہیں تو آپ نے شہری ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے قابل ستائش کام کیا ہے نہ کہ کوئی غلط کام۔ اگر لوگ قانون کی پاسداری کروانے کے لیے ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو ایسا کرنا درست ہے، شہریوں کی بڑی تعداد موجودہ حالات سے پریشان ہیں اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے رویے کے خلاف بولنا چاہتے ہیں، انہیں ایسا کرتے ہوئے پولیس سے رابطے سے کترانا نہیں چاہیے۔ پولیس اہلکار کا بیان عوام میں جاتے ہیں اس پر ناراضگی کا اظار سامنے آیا اور شہریوں نے مشورے کو ہٹلر اور ج...
ہم اسلامی نظریات کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، مزید حملے ہو سکتے ہیں: فرانسیسی وزیر داخلہ کا نفرت سے بھرا ریڈیو خطاب

ہم اسلامی نظریات کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، مزید حملے ہو سکتے ہیں: فرانسیسی وزیر داخلہ کا نفرت سے بھرا ریڈیو خطاب

سیاست
فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کے پرچار کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اور عوام کو خوف میں مبتلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا ملک اسلام کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، اسلامی دہشت گردوں کی جانب سے مزید حملے ہو سکتے ہیں، شہری متنبہ رہیں۔ وزیر داخلہ گیرالڈ درمینین نے مزید کہا ہے کہ انہیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جو انکے اندر بھی موجود ہے اور باہر بھی، انہیں اسلامی نظریاست سے نمٹنے کے لیے نئی اور بہترحکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اپنے ریڈیو خطاب میں فرانسیسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ جیسے حملے گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہے ہیں، ان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم حکومت نے عوامی مقامات پر 4000 عسکری اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے، عوام بھی متنبہ رہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلامی نظریات کی فرانس میں کوئی جگہ نہیں، اسکے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، اسلام کو لبرل نظریات کے...
روسی چمگادڑوں میں بھی کورونا وائرس دریافت: براہ راست موجب بننے کے خطرے کے باعث محققین کی احتیاط برتنے کی تلقین

روسی چمگادڑوں میں بھی کورونا وائرس دریافت: براہ راست موجب بننے کے خطرے کے باعث محققین کی احتیاط برتنے کی تلقین

روس
روسی محققین نے خصوصی تحقیق کے بعد خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس براہ راست چمگادڑوں سے بھی پھیل سکتا ہے، البتہ محققین کا کہنا ہے کہ احتیاط ضرور کریں تاہم خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ دریافت چمگادڑوں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے ایک گروہ کے سامنے آئی ہے، جو کورونا کے دیگر ممکنہ ذرائع پر کام کر رہا ہے۔ محققین کے مطابق انہوں نے تین ماہ قبل چگادڑوں کے فضلے اور بچی کچھی خوراک پر تحقیق شروع کی، اور ملک بھر سے نمونے اکٹھے کیے، جن میں ماسکو، وولگوگراڈ اور بحرسیاہ کا علاقہ بھی شامل تھا۔ تحقیق میں محققین کو چمگادڑوں کے فضلے اور جوٹھی خوراک میں کورونا وائرس دریافت ہوا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیق مکمل نہیں ہوئی اور اسے تقریباً دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، تاہم اب تک کے مطالعہ میں سامنے آیا ہے کہ روسی چمگادڑوں میں مختلف قسم کے کورونا وائرس پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے ک...
نیوزی لینڈ میں بھی خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کو زہریلے ٹیکے سے اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دے دی گئی

نیوزی لینڈ میں بھی خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کو زہریلے ٹیکے سے اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دے دی گئی

سیاست
نیوزی لینڈ ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں مریضوں کو زہر کا ٹیکہ لگوا کا مرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، فیصلہ عوامی رائے دہی کے ذریعے کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد نومبر 2021 سے شروع ہو جائے گا۔ قانون کے تحت ایسے مریض جن کے بچنے کی امید کم ہو، انہیں ڈاکٹر کے مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل زہر کا ٹیکہ لگوا کر زندگی کو ختم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، وقت کو مقرر کرنے کے لیے دو ڈاکٹروں کے خصوصی گروہ سے اجازت لی جائے گی۔ اکتوبر کی 17 کو ہونے والے عوامی ووٹ میں 65 اعشاریہ 2 فیصد عوام نے زہر سے زندگی کو ختم کرنے کے اختیار والے قانون کی توثیق کی ہے۔ قانون کے خلاف 33 اعشاریہ 8 فیصد شہریوں نے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان آج بروز جمعہ کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری نتائج کا اعلان نومبر کی 6 تاریخ کو کیا جائے گا، کیونکہ ابھی پانچ لاکھ سے زائد خصوصی بیلٹ کا کھلنا باقی ہے، جن میں سے زیا...
پیرس میں تالہ بندی سے قبل 700 کلومیٹر کا ریکارڈ ٹریفک جام، شہریوں کے غیر ذمہ دار رویے پر سماجی میڈیا پر کڑی تنقید (ویڈیو)۔

پیرس میں تالہ بندی سے قبل 700 کلومیٹر کا ریکارڈ ٹریفک جام، شہریوں کے غیر ذمہ دار رویے پر سماجی میڈیا پر کڑی تنقید (ویڈیو)۔

بصری مواد
پیرس میں تالہ بندی سے قبل 700 کلومیٹر کے ریکارڈ ٹریفک جام نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ اپنے جانب کھینچی ہے۔ سماجی میڈیا پر جاری ویڈیؤں میں محکمہ صحت اور حکام کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/MichaelEWebber/status/1321878671213416448?s=20 https://twitter.com/N_Perolat/status/1321900914949705728?s=20 https://twitter.com/EmmanuelSPV/status/1321885212075319298?s=20 https://twitter.com/EricKlein_/status/1321872715054276609?s=20 https://twitter.com/McPBen/status/1321900087157678080?s=20

Contact Us