Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

تالہ بندی کرنے والے یورپی رہنما عوام کو بچہ اور خود کو اعلیٰ سمجھنے والے آمر ہیں، انہیں عوام پر اعتماد نہیں: میکسیکو کے صدر کی یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید

تالہ بندی کرنے والے یورپی رہنما عوام کو بچہ اور خود کو اعلیٰ سمجھنے والے آمر ہیں، انہیں عوام پر اعتماد نہیں: میکسیکو کے صدر کی یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید

سیاست
کورونا کی دوسری لہر کے نام پر تالہ بندی کرنے والے یورپی رہنما دراصل آمرانہ سوچ کے حامل ہیں، میکسیکو کے صدر آندریس مینیول لوپیز کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو اپنی عوام پر اعتماد نہیں اور خود کو عوام سے بہتر سمجھتے ہوئے ملکوں کو بند کر رہے ہیں۔ میکسیکو کے صدر نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو میں ایسے موقع پر کیا جب انن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی یورپی ممالک کی طرح کورونا کے باعث دوبارہ تالہ بندی کریں گے یا نہیں؟ جس پر صدر آندریس کا کہنا تھا کہ وہ کوئی سخت اقدام نہیں کریں گے، تالہ بندی اس مسئلے کا حل نہیں۔ ایسے سخت اقدامات دراصل آمرانہ سوچ کے عکاس ہیں، اور وہ ایسا کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ معذرت کے ساتھ اختلاف کریں گے۔ زبردستی سب کچھ بند کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کا عوام پہ اعتماد نہیں، آپ خود کو سب سے بالاتر اور سمجھدار سمجھتے ہیں اور عوام کو بچہ، جیسے کہ عوام حالات سے واقف نہیں...
خلاء میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے خلائی فوج ناگزیر: امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے طلباء سے خطاب میں عزائم عیاں کر دیے

خلاء میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے خلائی فوج ناگزیر: امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے طلباء سے خطاب میں عزائم عیاں کر دیے

خلائی تحقیق, سیاست
امریکہ نے واضح طور پر خلاء کو بھی اسلحے کی دوڑ میں شامل کرنے کا عندیا دے دیا ہے، امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے دفاعی جامعہ میں طلباء سے گفتگو میں کہا ہے کہ زمین سے خلاء کے درمیان نجی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا آئندہ کچھ سالوں میں ناگزیر ہو جائے گا، اور ایسے میں امریکی خلائی فوج ایک کھرب ڈالر کی اس صنعت کو محفوظ رکھنے کے لیے سب سے کارآمد ہو گی۔ طلباء سے گفتگو میں امریکی جنرل جان ریمنڈ کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے عزائم کے خلاف آج نہیں تو آئندہ دس سالوں میں چاند تک خلاء کا تحفظ اور امن کو قائم رکھنے کے لیے امریکی خلائی فوج کا بڑااہم کردار ہو گا۔ خصوصی خطاب میں امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ اب امریکی توجہ اس پر مبذول ہے کہ کیسے دیگر افواج کی طرح امریکہ خلائی فوج میں بھی برتری قائم کرے۔ چین اور روس ہماری اس برتری کو للکار رہے ہیں جو ہمیں قبول نہیں۔ عسکری قوت کے دیگر شعبے کیسے خلائی فوج کی...
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 6 ڈرون حملے ناکام

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 6 ڈرون حملے ناکام

سیاست
سعودی عرب نے ایک اور حوثی حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 ڈرون مار گرائے ہیں۔ مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی طرف بڑھتے 6 ڈرون کو بر وقت بھانپتے ہوئے انہیں مار گرایا ہے۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی پر مسلسل ڈرون اور مقامی ساختہ میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اور گزشتہ کچھ ہفتوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف امریکہ نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ممکنہ حملوں سے بچنے کی تنبیہ کی ہے۔ جس کی ممکنہ وجہ فرانس کی جانب سے سے توہین رسالت کا ارتکاب ہو سکتا ہے۔...
کورونا: فرانس اور جرمنی نے دوبارہ ایک ماہ کے لیے تالہ بندی کا اعلان کر دیا

کورونا: فرانس اور جرمنی نے دوبارہ ایک ماہ کے لیے تالہ بندی کا اعلان کر دیا

رہن سہن
فرانس نے کووڈ19 کے مریضوں کی بڑھتی صورتحال پر دوبارہ ملک بھر میں تالہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمینیول میکرون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دوبارہ تالہ بندی کے لیے جانا پڑے گا۔ فی الحال تالہ بندی کا فیصلہ یکم دسمبر تک کیا گیا ہے تاہم اسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بروز منگل فرانس میں یومیہ 523 اموات ریکارڈ کی گئیں، جبکہ یورپی ملک میں اب تک مجموعی طور پر 35000 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ اور متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔ دوسری طرف جرمنی نے بھی خطے میں خطرے کو بھانپتے ہوئے سوموار سے تالہ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جرمنی بھی ایک ماہ کے لیے تمام سماجی و معاشی سرگرمیوں کو بند رکھے گا۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ ہمارا نظام صحت اب تک صورتحال کو سنبھالے ہوئے ہے تاہم تیزی سے بگڑتی ...
امریکہ: فلیڈیلفیا میں بارود سے بھری گاڑی برآمد، شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری

امریکہ: فلیڈیلفیا میں بارود سے بھری گاڑی برآمد، شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری

سیاست
امریکی ریاست فلیڈیلفیا میں پولیس کو پروپین گیس اور بارود سے بھری گاڑی ملی ہے، جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بارود سے بھری گاڑی ملنے پر فوری بم سکواڈ کو طلب کر لیا گیا اور وین کو عوامی مقامات سے دور لے جا کر اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ جبکہ دوسری طرف ریاست میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ https://twitter.com/shanermurph/status/1321654625058041858?s=20 یاد رہے کہ چند روز قبل فلیڈیلفیا میں پولیس والے کے ہاتھوں ایک شہری کی ہلاکت پرعوام سڑکوں پر مظاہرے کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق بارود سے بھری گاڑی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے ملی، جس پر فوری بم سکوارڈ کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں کوئی نہ تھا، تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ اس کا تعلق شہر میں جاری حالیہ مظاہروں سے ہے۔ ریاستی گورنر نے شہری دفاع کے لیے قومی گارڈ طلب کر لیے ہیں تاکہ لوٹ مار...
امریکی شعبہ صحت کے ڈیجیٹل نظام پر ممکنہ سائبر حملے: لبرل میڈیا نے بغیر ثبوت کے روس کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا

امریکی شعبہ صحت کے ڈیجیٹل نظام پر ممکنہ سائبر حملے: لبرل میڈیا نے بغیر ثبوت کے روس کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا

عالمی
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تنبیہ جاری کی ہے کہ ملکی اسپتالوں کے آن لائن نظام پر سائبر حملہ ہو سکتا ہے، جس پر امریکی میڈیا نے بغیر تحقیقات کے الزام روس پر دھر دیا ہے اور عوام میں کووڈ19 وباء کے دوران روس کے خلاف نفرت پھیلانے کی ایک بھونڈی کوشش شروع کر دی ہے۔ ایف بی آئی اور سائبر سکیورٹی ایجنسی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکروں کا گروہ شعبہ صحت کے ڈیجیٹل نظام پر ٹرِک بوٹ مال ویئر کےذریعے حملے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے سارا نظام ٹھپ ہو سکتا ہے، عوامی ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے یا عوامی صحت کی سہولیات میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں سکیورٹی ایجنسیوں نے متعلقہ شعبے کو متبادل نظام کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے تاکہ وباء کے دوران صحت کی سہولیات میں رکاوٹ نہ آسکے۔ اداروں نے کسی ہیکر گروہ کا نام یا انکی پہچان کی وضاحت جاری نہیں کی ہے تاہم امریکہ کے تمام لبرل میڈی...
نیویارک میں پولیس کے خلاف پر تشدد مظاہرے، لوٹ مار، نجی املاک نظر آتش، درجنوں گرفتار (ویڈیو)۔

نیویارک میں پولیس کے خلاف پر تشدد مظاہرے، لوٹ مار، نجی املاک نظر آتش، درجنوں گرفتار (ویڈیو)۔

بصری مواد
امریکی ریاست فلیڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے شہری کے لیے انصاف کی دوہائی دیتے نیو یارک کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کی گاڑیاں نظر آتش کر دیں اور لوٹ مار بھی کی گئی۔ پولیس شہریوں کو مظاہرہ ختم کرنے کی درخواستیں کرتی رہی پر عمل نہ ہونے پر پولیس کو دنگا فساد کرنے والوں کو گرفتار کرنا پڑا۔ https://twitter.com/IssaKhari/status/1321263277368872964?s=20 https://twitter.com/KittyLists/status/1321273952409284608?s=20 https://twitter.com/KittyLists/status/1321270218056871941?s=20 https://twitter.com/protest_nyc/status/1321266731353079809?s=20...
امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے: چین کا ہندوستان اور امریکہ کے دفاعی معاہدے پر شدید ردعمل

امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے: چین کا ہندوستان اور امریکہ کے دفاعی معاہدے پر شدید ردعمل

عالمی
بیجنگ نے امریکی وزیر خارجہ کی اپنے مفاد کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے۔ نئی امریکی پالیسی کے تحت امریکہ ایشیا میں چین کے خلاف نئے گٹھ جوڑ اور سازشیں رچ رہا ہے جس کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایشیائی ملکوں کے پانچ روزہ دورے پر ہیں اور اپنے پہلے مرحلے میں انہوں نے چین کی ابھرتی قوت کے خلاف ہندوستان سے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وینک وینبن نے امریکی وزیر خارجہ کے چین کو خطرے کے طور پر دکھانے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے، دوسروں کے نقصان میں اپنا فائدہ ڈھونڈنا اور چین کو خطرے کے طور پر دکھانا بند کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے اچانک ہندوستان اور چین کے تعلقات میں سرحدی تنازعات کی وجہ سے کشیدگی بڑھی ہے، اور ایسے میں امریکہ کا ہندوستان کو دفاعی مع...
کووڈ19 ویکسین کیلئے چین یا روس کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کریں گے، مغربی کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے: فلپینی صدر

کووڈ19 ویکسین کیلئے چین یا روس کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کریں گے، مغربی کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے: فلپینی صدر

سیاست
فلپائن کے صدر رودریگو دوتیرتے کا کہنا ہے کہ وہ کووڈ19 ویکسین کے لیے چین یا روسی حکومت سے براہ راست رابطہ کریں گے، اور بدعنوان نجی کمپنیوں کو انکی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوامی گفتگو میں دوتیرتے کا کہنا تھا کہ وہ بھیک نہیں مانگیں گے، بلکہ باوقار انداز میں ادائیگی کر کے عوام کے لیے کووڈ19 ویکسین حاصل کریں گے۔ اپنے خطاب میں صدر دوتیرتے کا مزید کہنا تھا کہ جو کوئی بہتر پیشکش کرے گا اسی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔ حکومتی سطح پر معاہدے کا مطلب ہو گا کہ نجی کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوا جائے، اور بدعنوانی کے بغیر حکومتی سطح پر عوام کے لیے بہتر معاہدہ کیا جائے۔ صدر دوتیرتے کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے بجٹ میں حکومت کووڈ19 کی ویکسین کے لیے 5 کروڑ ڈالر تک مختص کرے گی۔ اور اگر وزیر خزانہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو انہیں عہدے سے فارغ کر دی...
موساد نے چین کی تیار کردہ کووڈ19 ویکسین چُرا لی: مقامی ذرائع ابلاغ

موساد نے چین کی تیار کردہ کووڈ19 ویکسین چُرا لی: مقامی ذرائع ابلاغ

عالمی
فلسطین پر قابض صہیونی انتظامیہ کے حساس ادارے موساد نے چین سے اسکی بنائی کووڈ19 ویکسین چُرا لی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسین کو جانچ کے لیے اور مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین سے تقابلے کے لیے چرایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں متعدد سرکاری حکام نے بھی خبر کی تصدیق کی ہے تاہم بعض ذرائع اس پر شبہے کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ موساد درست ویکسین حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ صہیونی انتظامیہ کے بعض حلقے اقدام کو ویکسین خریدنے سے قبل اسکی جانچ کی کوشش بھی گردان رہے ہیں، اور ان کے مطابق ویکسین کو چُرایا نہیں گیا بلکہ باقائدہ چین سے لیا گیا ہے۔ صہیونی انتظامیہ کے مطابق متعدد ممالک سے ویکسین کی خریداری کے لیے سفارتی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ویکسین کی دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی صہیونی آبادی میں کورونا کے مریضوں کی تعد...

Contact Us