Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

آسٹریلیا کے کھلے سمندر میں تیراکی مقابلہ: شارک حملے میں تیراک بال بال بچا (ویڈیو)۔

آسٹریلیا کے کھلے سمندر میں تیراکی مقابلہ: شارک حملے میں تیراک بال بال بچا (ویڈیو)۔

بصری مواد
آسٹریلیا کے ساحلوں میں جاری عالمی تیراکی مقابلے میں تیراک میٹ ولکنسن کی جان بال بال بچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیراک ساحل سے کچھ دور تیراکی کے مزے لوٹ رہا تھا کہ تبھی ایک ڈیڑک میٹر لمبی شارک اس کے انتہائی قریب آگئی۔ تیراک وک اس کا بالکل اندازہ نہ ہوا تاہم موقع پر موجود سکیورٹی ڈرون نے تیراک کو خطرے سے آگاہ کیا اور اسے فوری کنارے کی طرف حرکت کرنے کی تنبیہ کی۔ تیراک نے لمحات پر تبصرے میں کہا ہے کہ انہیں پانی میں شور سا لگا اور پھر اچانک انہیں شارک کی دم دکھائی دی، انہوں نے خود کو ہیجان میں مبتلا ہونے سے بچایا اور یوں جان بچانے میں کامیاب رہے۔ https://youtu.be/-qdIBgvJB1Y...
صدر ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن ای میل اسکینڈل اور انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات سے وابستہ تمام دستاویزات عام کرنے کا بڑا حکم جاری

صدر ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن ای میل اسکینڈل اور انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات سے وابستہ تمام دستاویزات عام کرنے کا بڑا حکم جاری

روس, عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے روسی اسکینڈل اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میل اسکینڈل سے وابستہ تمام دستاویزات کو بلا کسی تبدیلی اور سنسر کے عام کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی جرم اور الزام سے پردہ اٹھارہے ہیں۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313640512025513984?s=20 اپنے دوسرے پیغام میں صدر نے کہا کہ وہ یہ قدم بہت پہلے اٹھا لینا چاہتے تھے تاہم بدقسمتی سے انکے لوگوں نے بہت سست روی سے کام لیا، ہمیں متحرک ہوناپڑے گا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313650640699224069?s=20 صدر کی جانب سے دستاویزات عیاں کرنے کا اعلان قومی حساس ادارے کے سربراہ کے اجازت نامے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ پر روس سے مدد لے کر انتخابات جیتنے کے...
نیویارک میں کورونا کے باعث یہودی عبادت گاہ بند: عید سکوت نہ منا پانے پر یہودیوں کے آزادی کے نعرے (ویڈیو)۔

نیویارک میں کورونا کے باعث یہودی عبادت گاہ بند: عید سکوت نہ منا پانے پر یہودیوں کے آزادی کے نعرے (ویڈیو)۔

بصری مواد
امریکی ریاست نیو یارک میں انتظامیہ نے کووڈ19 کی وجہ سے یہودی شہریوں کو عید سکوت (موسم خزاں کی فصل پکنے پر منایا جانے والا تہوار) منانے سے روک دیا، جس پر شہریوں نے سڑکوں بھرپور احتجاج کیا اور مذہبی آزادی کے نعرے لگائے۔ یہودیوں کو تہوار کے دوران اپنی عبادت گاہ کنیس/سنیگاگ جانے کی اجازت نہ دی گئی، جس پر شہریوں نے احتجاجاً ماسک اتار کر سڑک پر جلائے اور آزادی کے نعرے لگائے۔ https://twitter.com/Yanky_Pollak/status/1313658333837103106?s=20 https://twitter.com/SVNewsAlerts/status/1313698247492370436?s=20 https://twitter.com/HeshyTischlerNY/status/1313710598748811264?s=20 https://twitter.com/SVNewsAlerts/status/1313342883341258757?s=20...
بچوں کے دماغ سے آلودہ دھاتی ذرات برآمد: محققین کے مطابق آلودہ ہوا ہی  الزائمراور رعشہ کا باعث ہے

بچوں کے دماغ سے آلودہ دھاتی ذرات برآمد: محققین کے مطابق آلودہ ہوا ہی الزائمراور رعشہ کا باعث ہے

طب
نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ فضائی آلودگی بچوں کے دماغی خلیوں کو الزائمر اور رعشہ کی طرز پر ہی نقصان پہنچاتی ہے۔ تحقیق کے دوران محققین کو بچوں کے دماغ سے چھوٹے دھاتی ذرات دریافت ہوئے ہیں۔ اور محققین کے مطابق یہ ذرات بچوں کے دماغی خلیوں کو یوں ہی مارتے ہیں جیسے الزائمر اور رعشہ کی بیماری کے دوران دماغی خلیوں مرتے ہیں۔ محققین نے شمال امریکی ملک میکسیکو کے 186 مردہ بچوں کے دماغ پر تحقیق کی ہے، جس کے نتائج ماحولیاتی تحقیق کے معروف جریدے میں چھاپے گئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دریافت ہونے والے دھاتی ذرات بچوں کے دماغی خیلوں کو مارتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق آلودہ ذرات دماغ کے اس حصے میں پائے گئے جو حصہ متاثر ہونے پر رعشہ کی علامات سامنے آتی ہیں۔ محققین کے مطابق ممکنہ طور پر رعشہ اور الزائمر کی وجوہات یہی آلودہ ذرات بنتے ہیں۔ محققین کی رائے میں آلودگی کے یہ ذرات دماغ تک ناک اور گلے کے ذریعے ہ...
امیر امیر تر: کورونا وباء کے دوران کھرب پتیوں کے اثاثہ جات میں 1/4 کا اضافہ، ماہرین کی سیاسی و عوامی ردعمل کی تنبیہ

امیر امیر تر: کورونا وباء کے دوران کھرب پتیوں کے اثاثہ جات میں 1/4 کا اضافہ، ماہرین کی سیاسی و عوامی ردعمل کی تنبیہ

نظامت
دنیا کی دو بڑی مالیاتی اور تربیتی مشاورت کی کمپنیوں کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ19 وباء کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد مزید امیر ہوئے ہیں، اور انکے اثاثہ جات میں مجموعی طور پر ساڈھے 27 فیصد، یعنی ایک چوتھائی سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وباء کے عروج کے دوران یعنی اپریل سے جولائی کے دوران یہ اضافہ 10 اعشاریہ 2 کھرب ڈالر کا تھا۔ رپورٹ کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ زیادہ فائدہ حصص بازار کے دوبارہ اٹھنے پر جوئے میں ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مالیاتی اضافہ 2017 کے آخرمیں مارکیٹ کے عروج پر ہونے کے دوران بنائے 8 اعشاریہ 9 کھرب ڈالر سے بھی زیادہ کا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارب پتیوں کی تعداد میں بھی معمولی سا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 2158 سے بڑھ کر 2189 ہوگئی ہے۔ یو بی ایس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ارب پتیوں نے بنیادی طور پر چھو...
جیلوں میں وباء پھیلنے کا خوف: برطانیہ میں عدالتیں جنسی جرائم اور تشدد میں ملوث مجرموں کو بھی کم سزا دے رہی ہیں

جیلوں میں وباء پھیلنے کا خوف: برطانیہ میں عدالتیں جنسی جرائم اور تشدد میں ملوث مجرموں کو بھی کم سزا دے رہی ہیں

نظامت
برطانوی عدالتیں کورونا کے دباؤ کے باعث مجرموں کو کم سزا دے رہی ہیں۔ نشریاتی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق ان مجرموں میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرم بھی شامل ہیں، اور یہ سلسلہ اپریل 2020 سے جاری ہے۔ ٹِم لاؤٹن نامی رکن اسمبلی نے پھبتی کستے ہوئے کہا ہے کہ ہلکی سزائیں گرمیوں کی خصوصی سیل کی طرح ضرور ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو کووڈ19 کا بونس بھی مل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسے افراد کہ جن پر جنسی ہراسگی جیسے الزامات ہیں، انہیں بھی رحم کے نام پر چھوڑا جا رہا ہے۔ ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جریدے نے لکھا ہے کہ ایک دولہے کو جو مقررہ عمر سے کم عمر کی لڑکی سے شادی کرنے والا تھا کو نظرثانی کی درخواست میں رحم کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا، جبکہ اس سے قبل جولائی میں اسے 20 ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق تشدد اور دیگر شدید جرائم میں ملوث مجرموں کے ساتھ بھی رعایت بڑتی جا رہی ہے۔ ...
برمنگھم: ایشیائی لڑکی سے بدتہذیبی پر شہری کا بھرپور ردعمل، گھونسوں اور لاتوں کی بارش (ویڈیو)۔

برمنگھم: ایشیائی لڑکی سے بدتہذیبی پر شہری کا بھرپور ردعمل، گھونسوں اور لاتوں کی بارش (ویڈیو)۔

بصری مواد, رہن سہن
برطانوی شہر برمنگھم کی ایک عوامی بس میں نسل پرست جوڑے نے ایشیائی لڑکی پر نسل پرستانہ جملے کس اور اسے منہ پر لات دے ماری، جس پر باقی سب شہری تو خاموش تماشائی بنے رہے تاہم ایک شہری نے جوڑے کو خوب سبق سکھایا اور گھسیٹ کر بس سے اتار دیا۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر صارفین کی ستائش - کہتے ہیں ردعمل فوری انصاف کی عمدہ مثال ہے۔ https://twitter.com/BirdsOfJannah/status/1312730515884122113?s=20
فیس بک کا سماجی میڈیا سے متعلق ترک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا فیصلہ: عالمی نشریاتی ادارہ

فیس بک کا سماجی میڈیا سے متعلق ترک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا فیصلہ: عالمی نشریاتی ادارہ

فن/ٹیکنالوجی
عالمی میڈیا کے مطابق فیس بک نے ترکی کے ڈیجیٹل میڈیا قوانین کی پاسداری سے انکار کر دیا ہے۔ چند ماہ قبل متعارف کروائے گئے قوانین پر پچھلے ہفتے سے عملدرآمد شروع کیا گیا تھا۔ قوانین کے تحت تمام سماجی ابلاغی ویب سائیٹوں کو ترکی میں اپنا ڈیٹا سرور رکھنا ہو ں گے، اور مقامی قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی۔ تاہم مختلف عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق فیس بک نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قوانین کے تحت ترکی پاسداری نہ کرنے پرعالمی کمپنیوں کو جرمانہ کر سکتا ہے، ان پر پابندی لگا سکتا ہے یا انٹرنیٹ کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال کر ان کے استعمال کو سست کر سکتا ہے۔ جبکہ مقامی اشتہارات پر پابندی لگانے کا حق بھی ترک حکومت کے پاس موجود ہے۔ مقامی ابلاغی ماہرین کے مطابق ترکی میں فیس بک کے یومیہ دس لاکھ صارفین ہیں، حکومت کے ساتھ چپکلش کی صورت میں فیس بک کو بڑا کاروباری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ خبر پر فیس بک...
کاراباخ جنگ: کینیڈا نے ترکی کو ڈرون لیزر سینسر کی فراہمی روک دی، آزربائیجان کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے دیگر ممالک پر بھی دباؤ بڑھانا شروع

کاراباخ جنگ: کینیڈا نے ترکی کو ڈرون لیزر سینسر کی فراہمی روک دی، آزربائیجان کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے دیگر ممالک پر بھی دباؤ بڑھانا شروع

عالمی
کینیڈا نے ترکی کو ڈرون کے خصوصی پرزے یعنی لیزر سینسر کی فراہمی روک دی ہے۔ کینیڈا کا کہنا ہے کہ ترکی ممکنہ طور پر اسکے فراہم کردہ سینسر سے تیار کردہ ڈرون طیاروں کو آرمینیا کے خلاف جنگ میں استعمال کے لیے آزربائیجان کو فراہم کرے گا۔ ترکی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے سے کینیڈی حکومت کے دوہرے رویے کی عکاسی ہوتی ہے۔کینیڈا آج بھی دیگر ممالک کو براہ راست جنگ میں شامل ہونے کے باوجود ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی کا مزید کہنا ہے کہ دفاعی ضروریات کی اشیاء پر پابندی لگانا بلاجواز ہے۔ تاہم کینیڈا نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ پابندی انسانی حقوق کی تنظیموں کے اصرار پر لگائی گئی ہے۔ آزربائیجان کے صدر بھی اس سے قبل ترکی کی مدد، خصوصاً ڈرون طیارون کی فراہمی پر ترکی کا شکریہ ادا کر چکے ہیں۔ دوسری طرف آرمینیا نے مقبوضہ فلسطین پہ قابض صہیونی انتظامیہ پر بھی دباؤ ڈالنا شروع کر دی...
کرغزستان میں انتخابی دھاندلی کا شور: مظاہرین نے حکومتی سیکرٹریٹ پر قبضہ کر لیا (ویڈیو)۔

کرغزستان میں انتخابی دھاندلی کا شور: مظاہرین نے حکومتی سیکرٹریٹ پر قبضہ کر لیا (ویڈیو)۔

بصری مواد
وسطی ایشیا کے مسلم ملک کرغزستان میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ https://youtu.be/_nsUalUzYBo صدر نورونبے جینبیکوف کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف دھاندلی کے نام پر ملک میں بے امنی پھیلانا چاہتی ہے، کوئی بھی چیز ملک میں انتشار پھیلانے کی وجہ نہیں بن سکتی۔ https://youtu.be/qL0AedO4HQY صدر نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور کسی شبہے کی صورت میں انتخابات کو مسترد کرنے کا اختیار دیتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی گزارش کی ہے۔ https://youtu.be/yTti1w_uCKQ ہنگاموں میں اب تک متعدد سرکاری عمارتوں کو نظر آتش کر دیا گیا ہے، سرکاری دستاویزات کو جلایا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ چپکلش میں 600 سے زائد افراد کے زخمی ہونے اور ایک شہری کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کرغزستان میں پارلیمانی انتخابات ہو...

Contact Us