Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت کو 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: اقوام متحدہ

کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت کو 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: اقوام متحدہ

سیر و سیاحت
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے سیاحت کے مطابق کورونا کے باعث رواں سال دنیا میں سیاحت کی غرض سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 44 کروڑ کی کمی آئی ہے۔ اور یوں صنعت کو مجموعی طور پر 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنعت کو نقصان 2009 میں عالمی کساد بازاری کے باعث ہونے والے نقصان سے 9 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر رواں سال سیاحت میں 65 فیصد کمی آئی۔ جبکہ ایشیا خصوصاً مشرق بعید میں اس کا اثر سب سے زیادہ پڑا ہے جہاں سیاحوں میں 72 فیصد کمی آئی، فہرست میں دوسرے نمبر پر یورپ رہا جہاں سیاحوں کی آمد میں 66 فیصد کمی آئی امریکہ میں 55 فیصد جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 57 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔...
جاپان کے نئے وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جاپان کے نئے وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

عالمی
جاپان کے نئے وزیراعظم نے مجلس شوریٰ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل شینزو ایبے کی کابینہ مستعفی ہوئی اور پھر وزیراعظم یوشیہیدےسوگا نےحلف اٹھایا۔ وزیراعظم سوگا کو ایبے کا قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ اور وہ 2012 سے کابینہ کے چیف سیکرٹری کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم شینزو ایبے 8 سال ملک کے وزیراعظم رہے ہیں تاہم صحت کے مسائل کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے اعزاز میں دیے اعشائیے سے خطاب میں ایبے نے کہا کہ میں نے ملکی مفاد میں اپنا جسم اور روح صرف کیے ہیں، مجھے اس پر خوشی ہے۔...
امریکی عوام ملک کی عسکری خارجہ پالیسی سے بیزار، سفارتی طریقوں سے معاملات کو نمٹانے پر زور، 62٪ کی رائے میں افغانستان سے فوری واپسی کرنی چاہیے

امریکی عوام ملک کی عسکری خارجہ پالیسی سے بیزار، سفارتی طریقوں سے معاملات کو نمٹانے پر زور، 62٪ کی رائے میں افغانستان سے فوری واپسی کرنی چاہیے

عالمی
باسٹھ فیصد امریکیوں نے افغانستان سے مکمل فوج نکالنے کی حمایت کر دی، جبکہ فوج کوافغانستان میں رکھنے کے حامیوں کی تعداد 2010 کے 30 فیصد سے کم ہو کر محض 15 فیصد رہ گئی۔ امریکی ادارے کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی افغانستان پالیسیوں سے متفق ہیں اور62 فیصد عوام فوری فوج کے انخلاء کے حق میں ہیں، عوام چاہتی ہے کہ افغانستان میں سفارت کاری سے مقاصد حاصل کیے جائیں نہ کہ جنگ و جدل سے۔ سروے کا مدعہ امریکیوں کی دنیا میں امریکہ کے کردار کے بارے میں جاننا تھا، جس پر اپنے ردعمل میں امریکی عوام نے واضح طور پر کہا کہ وہ ملکی تاریخ کی لمبی ترین جنگ سےاکتا گئے ہیں اور فوری واپسی چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے طالبان سے مذاکرات کو بھی سراہا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ دو ماہ میں افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کو مزید کم کرتے ہوئے 4 ہزار پر لایا جائے گا۔ امریکی دنیا بھر میں اپنی فو...
چین عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے خلاف فیصلہ جیت گیا

چین عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے خلاف فیصلہ جیت گیا

تجارت
امریکہ کی جانب سے چینی اشیاء پر چنگی ٹیکس بڑھانے کے خلاف چین نے عالمی تجارتی تنظیم میں درخواست دے رکھی تھی، جس پر تنظیم نے سنوائی کے بعد فیصلہ چین کے حق میں دے دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی اشیاء پر قدغنیں لگائیں، تاہم عالمی ادارے کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ امریکی اقدامات غلط ہیں، اور امریکہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ چینی نمائندے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ عالمی تنظیموں کو اپنے مفاد میں استعمال کرتا ہے جبکہ چین نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ چین نے امریکی قدغنوں پر عالمی ادارے سے رجوع کیا اور اب فیصلے نے بھی چینی مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کی فیصلہ ساز کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے مؤقف کے دفاع میں زیادہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا، امریکی چنگی ٹیکس غیر منصف...
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی نقشے کی نمائش: اجیت دیول تلملا اٹھا، اجلاس سے فرار

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی نقشے کی نمائش: اجیت دیول تلملا اٹھا، اجلاس سے فرار

پاکستان
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے سیاسی نقشے کی نمائش پر ہندوستان تلملا اٹھا۔ ہندوستانی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دیول نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا اور چلتی بیٹھک سے اٹھ کر چلتے بنے۔ کورونا کے باعث آن لائن ہونے والے اجلاس کی صدارت روس کر رہا تھا۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی معید یوسف، خصوصی مشیر وزیراعظم نے کی۔ اجلاس میں پاکستانی نمائندہ نے پیچھے دیوار پر ملک کا نقشہ نصب کر رکھا تھا، جس پر ہندوستانی نمائندے نے اعتراض کیا اور اٹھ کر چلے گئے۔ ہندوستان کی سبکی اس وقت ہوئی جب کسی رکن ریاست نے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہ دیا، اور بالآخر ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کو وضاحت دینے کے لیے آنا پڑا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفروضی نقشے کی نمائش کی وجہ سے ہندوستان کے مشیر برائے قومی سلامتی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ہیں۔ جس پر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کا نقشہ اقوام متح...
وینزویلا میں تیل ریفائنریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے امریکی جاسوس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

وینزویلا میں تیل ریفائنریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے امریکی جاسوس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

عالمی
وینزویلا نے ملک کی تیل ریفائنریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکی شہری پر دہشت گردی کی دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ دج کر دیا ہے۔ وینزویلا کے سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ امریکی شہری، امریکی فوج کا باقائدہ حصہ تو نہیں تاہم ایک مرسنری ہے۔ مغربی اصطلاح میں مرسنری ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو مالی فوائد کے لیے اداروں کے لیے سیاسی و عسکری کام سرانجام دیتے ہیں، ان کی اپنی کوئی سیاسی وابستگی یا مقصد تو نہیں ہوتا تاہم مالی فوائد کے لیے دنیا بھر میں حکومتوں اور عسکری اداروں کی مدد کرتے ہیں۔ امریکی شہری کی شناخت میتھیو جان ہیتھ کے نام سے ہوئی ہے جس پر غیر قانونی طور پر ملک میں ہتھیار درآمد کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ ہیتھ کو گزشتہ ہفتے 6 وینزویلی شہری اور عسکری اہلکاروں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ جن کے موبائلوں سے وینزویلا کے حساس مقامات کی تصاویر برآمد ہوئی تھیں، جن کو مبینہ طور پ...
زمین کے ہمسایہ سیارے زہرہ پر زندگی کے ممکنہ آثار دریافت: گرم سیارے پر دریافت نے سائنسی علوم کی بنیادیں ہلا دیں

زمین کے ہمسایہ سیارے زہرہ پر زندگی کے ممکنہ آثار دریافت: گرم سیارے پر دریافت نے سائنسی علوم کی بنیادیں ہلا دیں

علوم و فنون
محققین نے نظام شمسی کے دوسرے اور زمین کے ہمسائہ سیارے زہرہ پر زندگی کے ممکنہ طور پر موجود ہونے کے شبہے کا اظہار کیا ہے۔ شبہے کی وجہ سیارے کے تیزابی بادلوں کے اوپر فاسفین نامی گیس کا دریافت ہونا بتایا جا رہا ہے، محققین کے مطابق فاسفین صرف قدرتی ماحول میں خاص جرثومے پیدا کرتے ہیں یا اسے صنعتوں میں خاص مقاصد کے لیے تیار کیا جاتا ہے، اور زہرہ کا تیزابی ماحول اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ وہاں فاسفین گیس پیدا ہو سکے۔ محققین کا کہنا ہے کہ بادلوں سے اوپر کرہ زہرہ وہ واحد جگہ ہو گی جہاں زندگی موجود ہو سکتی ہے۔ کیونکہ سیارے پر زندگی سے وابستہ کوئی نامیاتی کیمیائی مواد یا حیاتیاتی چکر آج تک دریافت نہیں ہوا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکے کہ فاسفین اس کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ تاہم فاسفین کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ زہرہ کے بادلوں سے اوپر کسی نہ کسی صورت میں زندگی موجود ہے۔ جسکی تصدیق کے ...
ہندوستان کی معیشت 9 سے 11 ٪ سکڑے گی: عالمی مالیاتی اداروں کی پیش گوئی

ہندوستان کی معیشت 9 سے 11 ٪ سکڑے گی: عالمی مالیاتی اداروں کی پیش گوئی

معیشت
مالیاتی تجزیات کے معروف ادارے ایس اینڈ پی نے آئندہ مالی سال میں ہندوستان کی معیشت کے 9 فیصد تک سکڑ جانے کی رپورٹ جاری کی ہے۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ملکی معیشت اندازوں سے بھی زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ رپورٹ میں ایس اینڈ پی نے اندازہ لگایا تھا کہ معیشت میں گراوٹ کا یہ سفر 5 فیصد تک رہے گا تاہم نئی معلومات کے مطابق یہ سکڑاؤ 9 فیصد سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ اپنی نئی شائع کردہ رپورٹ میں ایس اینڈ پی نے کہا ہے کہ اپریل سے جون کے دوران ہندوستان کی معیشت 24 فیصد سکڑی ہے۔ لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے، سرمایہ کاری رک گئی ہے جبکہ برآمدات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوئا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون میں تالہ بندی کے نرم ہونے پر معیشت کے بحال ہونے کی امید تھی تاہم کورونا کے پھیلاؤ کو نہ روک پانے اور دوبارہ تالہ بندی کے امکان نے معیشت کو لے کر خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق...
ایران کے امریکہ پر ممکنہ حملے کی خبر: صدر ٹرمپ کی 1000 گنا زیادہ طاقت سے جواب دینے کی دھمکی

ایران کے امریکہ پر ممکنہ حملے کی خبر: صدر ٹرمپ کی 1000 گنا زیادہ طاقت سے جواب دینے کی دھمکی

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ امریکی فوجیوں پر کسی قسم کے حملے کی کوشش بڑی جنگ کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کا شدید ردعمل ایک مبینہ رپورٹ کے جواب میں آیا ہے جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا ذکر کیا گیا تھا۔ اپنے ٹویٹر کھاتے پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ خبروں کے مطابق ایران امریکہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔ امریکہ نے دہشت گردوں کے قائد قاسم سلیمانی کو اس کے امریکی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، اور کئی سالوں سے امریکی افواج کے قتل میں ملوث ہونے کے باعث مارا تھا۔ امریکہ پر حملے کی کوشش کا جواب ایران کو 1000 گنا زیادہ شدت سے دیا جائے گا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1305704032988622848?s=20 امریکی صدر کی ٹویٹ معر...
کورونا: مقبوضہ فلسطین آبادی کے لحاظ سے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ، 3 ہفتوں کی تالہ بندی کا اعلان

کورونا: مقبوضہ فلسطین آبادی کے لحاظ سے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ، 3 ہفتوں کی تالہ بندی کا اعلان

عالمی
مقبوضہ فلسطین میں کورونا وباء کے ناقابل کنٹرول پھیلاؤ نے صہیونی انتظامیہ کی سائنسی ترقی کے دعوؤں اور خطے میں انتظامی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ جس پر خوف میں مبتلا قابض انتظامیہ نے تین ہفتے کی مکمل اور انتہائی سخت تالہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ نئی پابندیوں کے تحت کسی بھی علاقے میں شدید ضرورت کے تحت بھی ایک وقت میں 20 سے زائد افراد کو باہر نکلنے کی اجازت نہ ہو گی، اور اگر کوئی شہری اپنی رہائش سے 500 میٹر دور پایا گیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ جبکہ ایک گھر میں دس سے زائد افراد کو رہنے کی اجازت بھی نہ ہو گی۔ تالہ بندی کا نفاذ یہودی تہوار کے دن سے ہو گا اور یہ تین ہفتے مسلسل جاری رہے گا۔ تاہم قابض انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے تو دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ اٹھاسی لاکھ صہیونی آبادی کے مقبوضہ علاقے میں اب تک تقریباً پونے دو لاکھ مریض کووڈ19...

Contact Us