Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

قاسیم سلیمانی کا قتل: وہ مشورے جن پر ٹرمپ نے عمل نہیں کیا

قاسیم سلیمانی کا قتل: وہ مشورے جن پر ٹرمپ نے عمل نہیں کیا

معاون مواد/مہمان تحریریں
واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر باب ووڈورڈ نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ رپبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے امریکی صدر کو اس فیصلے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا نتیجہ 'ایک مکمل جنگ' کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ کوئی دوسرا صحافی تحقیقی صحافت کرنے والے امریکی صحافی باب وڈورڈ کی طرح دنیا کی سانس نہیں روک سکتا۔ جب کہ ہر کوئی 'ریج'کے عنوان سے ان کی نئی کتاب کے منظرعام پر آنے کے انتظار میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے بارے میں اس کتاب کے کچھ حصے انٹرنیٹ پر پہلے ہی شائع کردیے گئے ہیں۔ باب وڈورڈ 1972 میں 29 سال کے تھے اور وہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ منسلک تھے۔ ان کے ایک کام نے انہیں عالمی شہرت اور اہمیت دی۔ وہ واٹرگیٹ سکینڈل کو منظرعام پر لائے  جس پر بالآخر امریکی صدر رچرڈنکسن کو استعفیٰ دینا پڑا۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار وائٹ ہاؤس کے سربراہ مستعفی ہوئے، ایسا اس کے بعد ...
ٹک ٹاک مائیکروسافٹ کو نہیں بیچی جائے گی، چینی کمپنی کا اعلان

ٹک ٹاک مائیکروسافٹ کو نہیں بیچی جائے گی، چینی کمپنی کا اعلان

علوم و فنون
معروف چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے امریکہ میں اپنے معاملات مائیکروسافٹ کو بیچنے سے صاف انکار کر دیا ہے، اس بات کا اعلان ٹک ٹک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے ممکنہ معاہدے کے لیے مقرر تاریخ سے ایک ہفتہ قبل سامنے آیا ہے۔ چینی کمپنی کی جانب سے اعلان کے سامنے آتے ہی امریکی خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیٹ ڈانس، ٹک ٹاک بیچنے کے لیے ایک دوسری امریکی کمپنی کو مائیکرو سافٹ پر ترجیح دے رہی ہے۔ امریکہ نے چینی کمپنی کو 45 ایام کی مہلت دے رکھی ہے، اور یوں 20 ستمبر تک ٹک ٹاک کو امریکہ میں اپنے انتظامات کسی مقامی کمپنی کو بیچنا ضروری ہے، ورنہ حکومتی انتباہ کے مطابق اس پر پابندی لگا دی جائے گی۔ معاملے پر مائیکروسافٹ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر وہ اس نیلامی کو جیتنے میں کامیاب رہتے تو امریکہ میں چینی اپلیکیشن کے معیار اور ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر خدمات فراہم کر سکتے تھے...
روس کی کورونا ویکسین کی تیاری اور کامیاب آزمائش کے بعد 85  صوبوں میں ترسیل کی مشق

روس کی کورونا ویکسین کی تیاری اور کامیاب آزمائش کے بعد 85 صوبوں میں ترسیل کی مشق

روس
روس نے ملک کے 85 صوبوں میں کورونا کی ویکسین کو ہنگامی طورپر پہنچانے کی مشق کی ہے۔ روسی وزیر صحت میخائل موراشکو کا کہنا ہے کہ روس دنیا کی پہلی باقائدہ کامیاب ویکسین بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ جس کی عالمی ادارہ میں رجسٹریشن بھی ہو چکی ہے اور دنیا بھر سے 1 ارب سے زائد خوراکوں کی طلب بھی روس کو موصول ہو چکی ہے۔ ویکسین کی آزمائش اپنے آخری مراحل میں ہے۔ ایسے میں ہنگامی بنیادوں پر اسکی ملک کے ہر کونے میں ترسیل کو آزمایا جا رہا ہے۔ اور نمونوں کو ماسکو سے ملک کے تمام 85 صوبوں میں بھیجا جا چکا ہے۔ وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین آزمائش کے آخری مرحلے میں 40 ہزار افراد پر آزمائی جا رہی ہے۔ اور یہ مرحلہ بھی جلد ختم ہو جائے گا۔ ماسکو کی نائب میئر انستاسیا کا کہنا ہے کہ 35 ہزار افراد پر کامیاب آزمائش ہوچکی ہے۔ جلد ویکسین کی پیداوار پر کام شروع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ روس نے موبائل اپلیکیشن بھی ت...
معاشی ناہمواریاں اور کورونا: مزید 18 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: نمائندہ اقوام متحدہ

معاشی ناہمواریاں اور کورونا: مزید 18 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: نمائندہ اقوام متحدہ

معیشت
کووڈ19 کی وجہ سے عالمی معاشی بدحالی 1930 کی عظیم کساد بازاری کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہر برائے خاتمہِ غربت اولیور ڈی شٹر نے حکومتوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کساد بازاری کے خلاف کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔ لوگوں کے اس کے بدترین اثرات سے بچانے کے لیے تمام حکومتوں کو مزید اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے، جس میں غربت کے خاتمے اور ناہمواریوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات پہلی ترجیح ہونے چاہیے۔ بیجیلم نژاد ماہر ڈی شٹر کا کہنا ہے کہ سماجی تحفظ کی چادر میں سینکڑوں سوراخ ہیں، اور لوگوں میں تحفظ کا احساس نہ ہونے کے برابر ہے۔ کچھ حکومتوں کے اٹھائے گئے اقدامات انتہائی وقتی ہیں، جاری کیے گئے حکومتی امدادی چندے بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسے میں دنیا کی بڑی آبادی کساد بازاری سے متاثر ہو گی۔ عالمی ادارے کے نمائندہ نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے موجود غرباء کے علاوہ...
برطانیہ: 34 سالہ خاتون کے ہاں 20ویں بچے کی پیدائش، ملک کا سب سے بڑا خاندان قرار

برطانیہ: 34 سالہ خاتون کے ہاں 20ویں بچے کی پیدائش، ملک کا سب سے بڑا خاندان قرار

دلچسپ و عجیب, رہن سہن
برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 7 ایسی خواتین ہیں جن کے 20 یا اس سے زائد بچے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنی نوجوانی کا تمام حصہ حمل میں گزارا ہے، اور ان میں سب سے کم عمر خاتون کی عمر 34 سال جب کہ سب سے زیادہ عمر خاتون کی عمر 45 سال ہے۔ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں انگلینڈ اور ویلز میں 6 لاکھ 57 ہزار 76 بچے پیدا ہوئے جس میں سے 2 لاکھ 78 ہزار 493 خواتین پہلی بار ماں بنیں جب کہ 2 لاکھ 29 ہزار 967 خواتین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔ برطانیہ کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دو بچوں کے بعد ماں بننے والی خواتین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی اور جن خواتین کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش ہوئی ان کی تعداد 5 ہزار 423 جب کہ جن خواتین نے دسویں بچے کو جنم دیا ان کی تعداد 258 تھی۔ اعداد و شمار کے ...
احتجاج میں سکیورٹی اہلکار کے قتل کا الزام: ایران نے کشتی کے کھلاڑی کو پھانسی دے دی

احتجاج میں سکیورٹی اہلکار کے قتل کا الزام: ایران نے کشتی کے کھلاڑی کو پھانسی دے دی

عالمی
ایران نے کشتی کے معروف کھلاڑی نوید افکاری کو پھانسی دے دی ہے۔ نوید افکاری پر 2018 میں پیٹرول کی قیمتوں بڑھنے کے خلاف احتجاج میں شرکت کے دوران سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ چند روز قبل ایرانی سماجی میڈیا پر اسے بچانے کی مہم چلی تو امریکی صدر نے بھی ایرانی حکومت سے کھلاڑی کو چھوڑنے کی درخواست کی تاہم آج صبح ایرانی انتظامیہ نے پھانسی کے حکم پر عملدرآمد کردیا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1301627760734019585?s=20 اس سے قبل انتظامیہ نے عالمی دباؤ کو ٹالنے کے لیے نوید افکاری کا اعترافی بیان بھی میڈیا پر چلایا تاہم افکاری کے والدین اور وکلاء کا کہنا ہے کہ یہ بیان پولیس کے تشدد اور دباؤ کے نتیجے میں دیا گیابیان تھا۔ یاد رہے کہ 27 سالہ نوید افکاری کے دو بھائی بھی حکوت کے خلاف احتجاج اور قتل کے جرم میں جیل میں قید ہیں۔ انہیں 56 اور 24 سالوں کی سزا سن...
فلسطین پر صہیونی قبضے کے حامی صحافیوں کی فہرست: عرب دنیا میں نئی بحث چھڑ گئی

فلسطین پر صہیونی قبضے کے حامی صحافیوں کی فہرست: عرب دنیا میں نئی بحث چھڑ گئی

عالمی
قطری خبر رساں ادارے الجزیرہ کے سابق عرب سربراہ یاسر ابو ھلالہ نے ٹویٹر سے درخواست کی ہے کہ ایسے عرب صحافیوں کی فہرست بنانے میں انکی مدد کرے جو اس چیز کے حامی ہیں کہ عرب ممالک کو صہیونی قبضے کو تسلیم کر لینا چاہیے، اور اس حوالے سے رائے عامہ ہموار کررہے ہیں۔ یاسر ابوھلالہ کے پیغام پر مختلف عرب خبر رساں اداروں نے شدید ردعمل دیا ہے، جس پر یاسر کا کہنا تھا کہ میں نے شرمندہ لوگوں کی فہرست کا ہرگز نہیں کہا جس پر کچھ لوگ لوگ تلملا اٹھے ہیں، بلکہ ان صحافیوں کو تو خوش ہونا چاہیے، اور ان کی اماراتی پریس کلب میں خوب ستائش بھی ہونی چاہیے۔ https://twitter.com/abuhilalah/status/1304700818134913025?s=20 ابوھلالہ نے چند روز قبل اپنے ٹویٹر کھاتے سے پیغام میں کہا کہ اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اس سلسلے کا آغاز کرتے ہیں اور تعلقات کو ہموار کرنے کے حامیوں کی فہرست (ناملائزرلسٹ) بناتے ...
امارات کے بعد بحرین نے بھی فلسطین پرصہیونی قبضے کو قبول کر لیا

امارات کے بعد بحرین نے بھی فلسطین پرصہیونی قبضے کو قبول کر لیا

عالمی
بحرین نے بھی اماراتی نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطین پر صہیونی قبضے کو قبول کر لیا ہے۔ یوں بحرین دوسرا خلیجی اور چوتھا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا ہے۔ اب تک فلسطین پر صہیونی قبضے کو ترکی، اردن، مصر نے قبول کر رکھا تھا تاہم اب اور امارات اور بحرین بھی ان مسلم ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کر لیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی سیاست کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بحرین کا اقدام بھی ایران کے مشترکہ خوف کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، تاہم اس فیصلے سے فلسطینی مزید تنہائی کا شکار ہو جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کے بعد ٹوئٹر پر اس پیش رفت کا اعلان کیا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1304464848831631361?s=20 بحرین اور اس کی پڑوسی خ...
وینزویلا: تیل ریفائنریوں پر امریکی حملے کا منصوبہ ناکام، جاسوس منصوبہ ساز دھر لیا گیا

وینزویلا: تیل ریفائنریوں پر امریکی حملے کا منصوبہ ناکام، جاسوس منصوبہ ساز دھر لیا گیا

عالمی
وینزویلا نے ملک کی دو اہم تیل ریفائنریوں کے پاس سے بڑی رقم، دھماکہ خیز مواد اورجدید اسلحے سے لیس امریکی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر نیکوس مادورو نے امریکی جاسوس سے متعق تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عراق میں سی آئی اے کے لیے کام کرتا رہا ہے اور وینزویلا کی ریاستی ریفائنریوں کی معومات اکٹھی کر رہا تھا۔ جاسوس کو امریکی میرین فوج کا اہلکار بتایا جا رہا ہے۔ جاسوس کے پکڑے جانے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ وزارت پیٹرولیم نے ریفائنریوں پر دھماکے کے منصوبے کی اطلاعات کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ صدر نیکولس نے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ بدلے کی آگ میں بے وقوفی کی حدود پار چکا ہے ہے، ہم پر معاشی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، اور ہماری تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ https://twitter.com/CancilleriaVE/status/130455194449363763...
کورونا  کے 1٪ مریضوں کے پھیپھڑوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں: تحقیق

کورونا کے 1٪ مریضوں کے پھیپھڑوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں: تحقیق

طب
معائنے میں پتہ چلا ہے کہ کووڈ19 کے ہر 100 میں سے ایک مریض کے پھیپھڑوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں۔ جس کے باعث گہری سانس لینے میں دشواری اور سینے میں شدید درد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹروں کو معائنے میں پتہ چلا ہے کہ پھیپھڑوں میں سوراخ کے باعث ہوا پھیپھڑوں اور سینے کی جھلی کے درمیان جھکڑی رہتی ہے اور دباؤ بناتے ہوئے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتی ہے۔ جبکہ ایسے افراد جو پہلے سے پھیپھڑوں کے مرض کا شکار ہوں ان کے پھیپھڑوں میں سوراخ کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق پھپھڑوں میں سوراخ کے بعد دو تہائی مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں، جبکہ پھیپھڑوں میں سوراخ کا مسئلہ بھی کووڈ19 کی طرح خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ اور تیزابی خون والے مریضوں میں اس مسئلے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ تحقیق کے نتائج فی الحال صرف برطانوی شہریوں کے معائنے سے اخذ...

Contact Us