Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید لی، غریب ممالک مشکل سے دوچار ہو سکتے ہیں: آکسفام

امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید لی، غریب ممالک مشکل سے دوچار ہو سکتے ہیں: آکسفام

طب, عالمی
معروف عالمی فلاحی تنظیم آکسفام نے دعویٰ کیا ہے کہ امیر ممالک کووڈ19 ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید چکے ہیں۔ جو کہ دنیا کی آبادی کا صرف 13 فیصد ہیں۔ جبکہ دوسری طرف 87 فیصد آبادی کے حامل غریب ممالک تاحال اس حوالے سے کوئی مربوط پالیسی نہیں بنا سکے، اور نہ انکے پاس وسائل ہیں۔ ایسے میں عالمی فلاحی ادارے نے ممالک کو روسی ویکسین کی طرف رحجان کرنے کی مشورہ دیا ہے۔ آکسفام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کورونا ویکسین تجربے کے مراحل سے گزر کر عوام الناس کے لیے دستیاب ہو گی تاہم اس کی مساوی دستیابی ایک بڑا سوال بن کر ابھر رہا ہے۔ آکسفام کا ماننا ہے کہ ادویات ساز کمپنیاں کشیدہ حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گی، اور عوامی بہبود کے لیے اب تک کوئی فکر سامنے نہیں آئی ہے۔ آکسفام کے مطابق ویکسین تیار کرنے والی پانچ بڑی کمپنیوں نے امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین کے ممالک، آسٹریلیا، ہانگ...
امریکہ: جارج فلائیڈ ہنگاموں کے نتیجے میں بیمہ کمپنیوں نے 3 کھرب 33 ارب کی تاریخی ادائیگیاں کیں، تفصیلی رپورٹ جاری

امریکہ: جارج فلائیڈ ہنگاموں کے نتیجے میں بیمہ کمپنیوں نے 3 کھرب 33 ارب کی تاریخی ادائیگیاں کیں، تفصیلی رپورٹ جاری

معیشت
امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ہنگاموں میں املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ ملک کی بیمہ کمپنیوں کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق اس کی بھرپائی کے لیے کمپنیوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ بھرپائی کی ہے۔ امریکی بیمہ صنعت کی تنظیم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بیمہ کمپنیوں نے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر سے زائد کی بیمہ ادائیگی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 مئی سے 8 جون یعنی محض 13 دنوں میں امریکی سڑکوں پر 2 ارب ڈالر، جو تقریباً 3 کھرب 33 ارب روپے بنتے ہیں کی لوٹ مار کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بھرپائی تاریخ کی سب سے بڑی بھرپائی تھی، جس میں لوٹ مار، جلاؤگھیراؤ اور املاک کو پہنچنے والے ہر طرح کے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سمندری طوفانوں میں 1 ارب ڈالر کی بھرپائی کی گئی، تاہم جلاؤگھیراؤ کی مد میں ہونے والے نقصان نے تمام ریکارڈ توڑ ...
ملک میں نسلی تعصب میں اضافے اور یہودیوں کے خلاف نفرت بڑھنے پر شرمندہ ہوں: جرمن چانسلر

ملک میں نسلی تعصب میں اضافے اور یہودیوں کے خلاف نفرت بڑھنے پر شرمندہ ہوں: جرمن چانسلر

سیاست, علاقائی تہذیبیں
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ انہیں شرمندگی ہے کہ ملک میں نسل پرستی اور یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کی 50ویں سالگرہ پر یہودی برادری سے خطاب میں جرمن چانسلر نے ملک میں نمایاں طور پر بڑھتے ہوئے نسل پرستی کے رحجان کی مذمت کی اور کہا کہ یہ جرمن معاشرے کے لیے ایک بدنما داغ ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں جرمنی میں یہودیوں پر حملوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ جرمنی میں قائم مرکزی یہودی کونسل جرمنی اور صہیونی ریاست میں تعلقات پر کام کرتی ہے۔ جس کے سربراہ جوزف شستر نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش ہیں کہ جرمن لوگ اور سیاسی جماعتیں عمومی طور پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ تاہم کچھ نسل پرست تنظیموں نے کورونا وباء کو یہودیوں کے خلا ف نفرت پھیلانے کے لیے خوب استعمال کیا ہے، اس کی روک تھام کی جانی چاہیے۔...
روس طالبان کو امریکی فوجی مارنے کے لیے رقوم دیتا تھا، اسکا کوئی ثبوت نہیں ملا: امریکی جنرل

روس طالبان کو امریکی فوجی مارنے کے لیے رقوم دیتا تھا، اسکا کوئی ثبوت نہیں ملا: امریکی جنرل

ابلاغ, روس
امریکی خبررساں اداروں کی روس کے حوالے سے ایک اور خبر غلط ثانت ہو گئی ہے۔ 3 ماہ قبل امریکی خبر رساں اداروں نے الزام لگا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مارنے کے لیے روس طالبان کو بھاری رقوم دیتا رہا ہے، جس کی روس نے تردید کرتے ہوئے ثبوت فراہم کرنے کا کہا تھا۔ تاہم دو ماہ کی تحقیقات کے بعد امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ملے جس کے ذریعے نیویارک ٹائمز کی خبر کو ثابت کیا جاسکے۔ امریکی فوج کے جنرل فرینک میکینزی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کوئی تسلی بخش ثبوت نہیں ملے ہیں، جن سے الزامات کو سچ ثابت کیا جا سکے، تاہم ہم چھان بین کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/NBCInvestigates/status/1305520323572445190?s=20 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر اس خبر کا مقصد افغان امن عمل کو ثبوتاژ کرنا اور صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کو متاثر کرنا لگتا ہے، کیونکہ امریکی فو...
ٹویٹر کی کھاتوں کی نشاندہی کی متعصب پالیسی کا ایک فرانسیسی ادارہ بھی شکار: ماہرین کے مطابق عمل نرم سنسرشپ اور غداری کے الزامات لگانے کے مترادف ہے

ٹویٹر کی کھاتوں کی نشاندہی کی متعصب پالیسی کا ایک فرانسیسی ادارہ بھی شکار: ماہرین کے مطابق عمل نرم سنسرشپ اور غداری کے الزامات لگانے کے مترادف ہے

ابلاغ, فن/ٹیکنالوجی
ٹویٹر نے غلطی سے فرانسیسی خود مختار ابلاغی ادارے روپچو کے کھاتے پر روسی حکومت کے نمائندہ ادارے کا نشاندہی پیغام لگا دیا ہے۔ جس کے ردعمل میں یورپی سماجی میڈیا پر گرما گرم بحث چل رہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹویٹر نے گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غیر لبرل خبر رساں اداروں اور حکومتی ابلاغی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکاروں کے ٹویٹر کھاتوں پر خصوصی نشاندہی کا پیغام چسپاں کرنے کی پالیسی شروع کا آغاز کیا تھا۔ ٹویٹر کی کارروائی کا شکار ایک فرانسیسی خبررساں ادارہ روپچو بھی بنا ہے۔ تاہم اب تک یہ عیاں نہیں ہو سکا کہ یہ غلطی سے ہوا ہے یا ٹویٹر نے کسی تعصب کی بناء پر ایسا کیا ہے۔ البتہ فرانسیسی ادارے کے مطابق روپچو ایک خودمختار ادارہ ہے، جسکا کسی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ روپچو کی عمومی ساکھ ترقی پسند نظریات کے حامل ادارے کی ہے۔ روپچو کے مطابق انہوں نے فوری ٹویٹر فرانس کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے ...
امریکہ روسی گیس لائن سے پابندیاں ہٹا دے، امریکی منصوبے میں 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کردیں گے: جرمن چانسلر

امریکہ روسی گیس لائن سے پابندیاں ہٹا دے، امریکی منصوبے میں 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کردیں گے: جرمن چانسلر

تجارت, روس
جرمنی نے روسی نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے سے پابندی اٹھانے کے بدلے امریکہ کو ایل این جی منصوبے پر ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ جرمن اخبار دی زیت کے مطابق جرمن چانسلر نے امریکی وزارت خزانہ کو خصوصی خط میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ روسی گیس پائپ لائن کے منصوبے اور گیس کی فراہمی کے منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالے تو جرمنی امریکی ایل این جی کی خریداری کے لیے اپنی بندرگاہ پردو ٹرمینل خود لگانے کو تیار ہے۔ روس، جرمنی اور دیگر مغربی یورپی ممالک کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی سمندری گیس لائن بچھا رہا ہے جس پر امریکہ کو اعتراضات ہیں، اور اسکا مؤقف ہے کہ اس سے نیٹو اتحاد کو نقصان پہنچے گا لہٰذا یورپی ممالک کو اتحاد کی سکیورٹی کی خاطر روسی گیس کے بجائے امریکی گیس کو خریدنا چاہیے۔ تاہم یورپی اقوام کا مؤقف ہے کہ وہ گیس کی فراہمی کے لیے ایک سے زائد ماحذ پر انحصا...
میں بشار الاسد کو مارنا چاہتا تھا، مجھے جنرل میٹس نے روکے رکھا: صدر ٹرمپ

میں بشار الاسد کو مارنا چاہتا تھا، مجھے جنرل میٹس نے روکے رکھا: صدر ٹرمپ

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2017 میں شامی صدر بشار الاسد کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر مارنا چاہتے تھے تاہم سابق وزیردفاع جنرل جیمز میٹس نے انہیں روکے رکھا۔ https://twitter.com/atrupar/status/1305840080129490945?s=20 سن 2017 میں شامی صدر بشار الاسد نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس پر دنیا بھر سے شدید ردعمل آیا، اور افواہیں بھی چلیں کہ امریکہ بشار الاسد کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تاہم اس وقت صدر ٹرمپ نے ایسے کسی امکان کو رد کر دیا تھا۔ اب فاکس نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بشار الاسد کو ختم کرنے والے تھےتاہم جنرل جیمز میٹس نے انہیں روکے رکھا، صدر ٹرمپ کا سابق وزیر دفاع کے بارےمیں کہنا تھا کہ جنرل میٹس کوئی خاص خوبی کے مالک رہنما نہیں، انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، میں نے اس لیے انہیں وزارت سے فارغ کر دیا۔...
محمد علی اور میرا موازنہ درست نہیں، انہوں نے بدترین نسلی امتیاز کا سامنا کیا: یو ایف سی کھلاڑی حبیب نور محمدوو

محمد علی اور میرا موازنہ درست نہیں، انہوں نے بدترین نسلی امتیاز کا سامنا کیا: یو ایف سی کھلاڑی حبیب نور محمدوو

کھیل
روس کی مسلم اکثریت آبادی والی ریاست داغستان کے معروف مکس مارشل آرٹ کھلاڑی حبیب نور محمدوو نے عالمی شہرت یافتہ باکسنگ کے کھلاڑی محمد علی سے انکے موازنے کو غیرمناسب قرا دیا ہے۔ حبیب کا کہنا ہے کہ محمد علی کے دور اور حالات کا انکے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا۔ محمد علی بلاشبہ ایک عظیم اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی تھے، اور ہم دونوں مسلمان ہیں، تاہم کشتی کے کھیل سے وابستگی کے علاوہ ہم میں کوئی قدر مشترک نہیں۔ موازنے کے لیے مجھے اس دور میں ان حالات میں بطور سیاہ فام پیدا ہونا چاہیے تھا، اور پھر میں ان حالات کا سامنا کیسے کرتا، اس کے تناظر میں ہمارا موازنہ ہو سکتا تھا۔ محمد علی کو امریکہ میں نسلی بنیاد پر شدید نفرت اور امتیازی سلوک کا سامنا تھا۔ سیاہ فام امریکیوں کو اشیاء کی طرح خریدا اور بیچا جاتا تھا۔ اسی امتیازی سلوک کی وجہ سے محمد علی نے اپنا تمغہ تک پھینک دیا۔ میں ان حالات میں کیا ردع...
نیو یارک: 19٪ نوجوانوں کے مطابق یورپ میں یہودی نسل کشی کے ذمہ دار یہودی خود تھے: سروے

نیو یارک: 19٪ نوجوانوں کے مطابق یورپ میں یہودی نسل کشی کے ذمہ دار یہودی خود تھے: سروے

سیاست
امریکہ میں صہیونی پراپیگنڈے میں ہوتی کمی نے صہیونی لابی کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔ امریکہ میں نئے آگاہی مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دینا شروع کر دیا، کہتے ہیں کہ امریکی تعلیمی نظام آگاہی میں کمی کا ذمہ دارہے۔ صہیونی لابی سے وابستہ اساتذہ کی مدد سے سماجی میڈیا پر بھی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ امریکہ میں ایک صہیونی تنظیم نے نوجوانوں میں یہودیوں کی نسل کشی کی آگاہی سے متعلق نیا سروے کیا ہے، جس کے نتائج کو بنیاد بنا کر ملک میں نئے آگاہی مراکز اور اساتذہ کی مدد سے مہم چلائی جا رہی ہے۔ سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی 11 فیصد عوام جرمنی میں یہودیوں کی نسل کشی کی ذمہ دار خود یہودیوں کو مانتی ہے، جبکہ نوجوان جرمنی کی نازی پارٹی کے مظالم سے بھی آگاہ نہیں۔ https://twitter.com/stillgray/status/1306088614078504960?s=20 سروے امریکہ کی 50 ریاستوں میں کیا گیا، جس میں پہلے حصے م...
برطانیہ میں محض 400 کووڈ19 ٹیسٹ مراکز: عوامی دشواریوں پہ حکومتی اعتراف

برطانیہ میں محض 400 کووڈ19 ٹیسٹ مراکز: عوامی دشواریوں پہ حکومتی اعتراف

طب
برطانیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں کووڈ19 کے ٹیسٹ کی سہولیات انتہائی کم ہیں۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مراکز کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتی نمائندگان کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت سے صحت کے شعبے میں سخت حالات کا سامنا ہے، اور حکومت ہر ممکن حد تک اس میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں اس وقت 400 ٹیسٹ مراکز کام کر رہے ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ انہیں جلد بڑھا کر 500 کر دیا جائے۔ نمائندگان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ ہیجان کا شکار ہیں، ہرکسی کا ٹیسٹ کرنا ممکن نہیں، حکومت زیادہ تر حساس علاقوں میں ٹیسٹ کو ترجیح دے رہی ہے۔ جبکہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے، سماجی گھروں میں کام کرنے والے اور اسکول جانے والے بچوں اور انکے والدین کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ معاملات آئندہ چند ہفتوں تک سنبھال لیے جائیں گے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اتنے ماہ سے بے بس نظر آرہی ہے، چن...

Contact Us