Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

قائداعظم، جگن ناتھ آزاد اور قومی ترانہ

قائداعظم، جگن ناتھ آزاد اور قومی ترانہ

معاون مواد/مہمان تحریریں
سستر سال کا یہ طویل قامت، دھان پان شخص، ایک فرد نہیں ایک ادارہ ہے۔ ایک ریسرچ سنٹر ہے، ایک لشکر ہے۔ادارہ! کیونکہ تن تنہا اس نے اتنا کام کیا جتنا بڑے بڑے ادارے موٹی موٹی گرانٹس سے سرانجام دیتے ہیں۔ ریسرچ سنٹر! اس لیے کہ قائد اعظمؒ اور پاکستان پر جہاں بھی، جتنا کچھ بھی‘ لکھا گیا ہے یا کہا گیا ہے اسے اُس کی خبر ہے۔ اسّی‘ نوّے سال پہلے کے اخبارات ہوں یا دنیا کے کسی کونے میں قائد اعظمؒ یا قائدؒ کی جدوجہد کے متعلق کوئی کتاب، کوئی جریدہ یا کوئی دستاویز ہو، یہ 77 سالہ طویل قامت شخص اس سے آگاہ ہوتا ہے۔ لشکر! اس لیے کہ وہ ایک اکیلا ہے مگر پورے لشکر کا مقابلہ لشکر کی طرح کرتا ہے۔ قلم اس کی شمشیر ہے۔ تحقیق اس کا نیزہ ہے۔ ریسرچ میں دیانت اس کی ڈھال ہے۔ قائد اعظمؒ سے محبت وہ جذبہ ہے جس سے مسلح ہو کر وہ ہر اُس دشمن، ہر اُس بد اندیش، ہر اُس فتنہ پرور اور ہر اُس عفریت کے سامنے خم ٹھونک کر کھڑا ہو جاتا ہے جو...
پاکستان نے رواں سال سوا لاکھ ٹن آم برآمد کیے، سعودی عرب کو آم کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

پاکستان نے رواں سال سوا لاکھ ٹن آم برآمد کیے، سعودی عرب کو آم کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

معیشت
سعودی عرب نے رواں سال اب تک 7400 ٹن آم پاکستان سے درآمد کیے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے البلاد کے مطابق اس سال پاکستان سے برآمد کیے گئے آموں کا حجم گزشتہ سال کی نسبت دوگنا تھا، اور اس سے پاکستان کو تقریباً 9 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان سے 3830 ٹن آم درآمد کیے تھے، جس کی مقدار رواں سال تقریباً دو گنا بڑھائی گئی ہے، اور سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاکستانی سفات خانے میں آم کے موسم کے استقبال میں منعقد خصوصی دعوت کی تقریب کے مناظر یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً پونے دو ملین ٹن آم کی پیداوار ہوتی ہے۔ اور یوں پاکستان دنیا بھر میں آم پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے، تاہم اپنے منفرد اور اعلیٰ ذائقے کی وجہ سے پاکستانی آم کی دنیا بھر میں بھرپور مانگ پائی جاتی ہے۔ اور اسی لیے اسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ ...
سعودیہ اور روس کا مل کر کورونا ویکسین کی پیداوار پر کام کا اعلان

سعودیہ اور روس کا مل کر کورونا ویکسین کی پیداوار پر کام کا اعلان

طب, عالمی
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر ہیوٹن اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز میں رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں قائدین نے کورونا ویکسین پر مل کر کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ منصوبے کے مطابق روس کی تیار کردہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ روس نے رواں سال ماہ آگست میں ویکسین کیی تیاری کا دعویٰ کیا تھا جس کی دنیا بھر میں آزمائش جاری ہے۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اسے دنیا بھر سے 20 سے زائد ممالک نے مجموعی طور پر ایک ارب ویکسین ٹیکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ فون پر ہوئی گفتگو میں سعودی بادشاہ نے کورونا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بڑے پیمانے پر ویکسین کی پیداوار کے لیے کاوشوں کو بڑھانے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔ یاد رہے سعودیہ عرب بھی ان 20 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس سے کورونا ویکسین کی طلب کر رکھی ہے۔...
سربیا اور کوسوو کے سفارت خانے بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر یورپی یونین کا ناراضگی کا اظہار

سربیا اور کوسوو کے سفارت خانے بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر یورپی یونین کا ناراضگی کا اظہار

عالمی
یورپی یونین نے سربیا اور کوسوو کے اس اعلان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس میں دونوں یورپی ممالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اپنے سفارتخانے بیت المقدس میں منتقل کر رہے ہیں۔ یورپی یونین کے ترجمان پیٹر سٹانو نے براعظمی اتحاد کی جانب سےمعاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کی رکنیت کی درخواست متاثر ہو سکتی ہے۔ ترجمان یورپی یونین نے مزید کہا کہ براعظمی اتحاد کے کسی ملک کا سفارت خانہ بیت المقدس میں نہیں ہے، اور ایسا کوئی اقدام جس سے یورپی یونین کے عالمی مؤقف پر اثرات کا اندیشہ ہو، پر نہ صرف ہمیں تشویش ہے بلکہ اس سے اتحاد میں شمولیت کے امیدوار ممالک کی رکنیت کی درخواست پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔...
جمال خاشقجی قتل: 5 ملزمان کو 20، 3 کو 10 سال  قید کی سزا

جمال خاشقجی قتل: 5 ملزمان کو 20، 3 کو 10 سال قید کی سزا

عالمی
سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے میں نامزد 8 میں سے 5 ملزمان کو 20 سال اور 3 کو سات سے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے سعودی سفارت خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی سماعت سفارتی قانون کے مطابق سعودی عرب میں ہوئی۔ جس میں 20 سے زائد افراد کو ست میں لیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد 8 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا۔ اگرچہ فیصلے کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی ملزمان کے نام ظاہر کیے گئے ہیں تاہم فیصلے کے مطابق عدالت نے ملزمان سے معافی اور نظر ثانی کی درخواست کا حق بھی چھین لیا ہے۔ تاہم سعوی قوانین کے تحت مقتول کے اہل خانہ ملزمان کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ مقتول صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے رواں برس ماہ رمضان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ یہ مقدس مہینہ درگزر کرنے کا مہینہ ہے اس لیے ہم اپنے والد کے قات...
ہندوستان کی چینی سرحد پر اشتعال انگیزی، فائرنگ کا تبادلہ: ماہرین کی جنگ کی تنبیہ

ہندوستان کی چینی سرحد پر اشتعال انگیزی، فائرنگ کا تبادلہ: ماہرین کی جنگ کی تنبیہ

عالمی
چین نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر متنازعہ علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی ہے۔ چینی فوج (پیپلز لبریشن آرمی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکار غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پینگیانگ تساؤ جھیل کے نزدیک شینپاؤ پہاڑی کے علاقے میں داخل ہوئے اور بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ ترجمان چینی فوج نے تنبیہ کی ہے کہ بھارت  کی جانب سے سرحد پرا شتعال انگیزی سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ واضح رہے کہ 45 برس میں پہلی بار اس خطے میں فائرنگ کی گئی ہے، ایک معاہدے کے تحت اس علاقے میں بھارت اور چین نے کسی قسم کا بارودی اسلحہ استعمال نہ کرنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔ تاہم ہندوستان اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جس پر چینی فوج کے ترجمان نے خبر دار کیا ہے کہ ایل اے سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے اور فائرنگ کرنے والے اہل کاروں کو سزا...
فرقہ واریت کی نئی لہر

فرقہ واریت کی نئی لہر

معاون مواد/مہمان تحریریں
ہمارے قومی افق پر فرقہ واریت کے بادل ایک بار پھر منڈلانے لگے ہیں۔ خدا خیر کرے!فرقہ واریت کی اساس، مذہب اور سیاست کا غیر فطری ملن ہے۔ تاریخ گواہ ہے اورعصرِ حاضر بھی۔ مسلم تاریخ میں فرقہ واریت کا پہلا ظہور اُس وقت ہوا جب ایک سیاسی واقعہ کی مذہبی تعبیر کی گئی۔ آج بھی اگر پاکستانی معاشرہ مشرقِ وسطیٰ میں آنے والی سیاسی تبدیلیوں سے لاتعلق ہو جائے تو ہم اس ماضی کی طرف لوٹ سکتے ہیں جس کا یہاں حسرت کے ساتھ ذکر ہوتا ہے۔ مذہب اور سیاست کا ایک ملن فطری ہے۔ اس سے صرفِ نظر بھی تباہ کن ہے۔ مذہب انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو پاکیزہ بناتا ہے۔ اس کو صبح شام تذکیر کرتا ہے کہ وہ اصلاً ایک اخلاقی وجود ہے۔ اگر ایک فرد سیاست کو اپنا میدانِ عمل بناتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ سیاست کا ماحول پاکیزہ ہو۔ اس پاکیزگی کی بنا خارج میں نہیں، ایک سیاست دان کے اخلاقی وجود میں ہے۔ہم نے مذہب و سیاست کی یکجائی کا مطل...
سائنسدانوں کا جراثیموں کو کرنٹ لگا کر مارنے کا منصوبہ

سائنسدانوں کا جراثیموں کو کرنٹ لگا کر مارنے کا منصوبہ

طب
طبی ماہرین نے جرثوموں یعنی بیکٹیریا کو ہلاک کرنے کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اب صرف 1.5 ایمپیئر بجلی کے آدھے گھنٹے تک مسلسل جھٹکوں سے جراثیموں کو پھاڑا جا سکے گا۔ اور سخت سے سخت جان جراثیم موت کے گھاٹ اتر جائے گا۔ تکنیک کا فلسفہ کچھ یوں ہے کہ ہم سب جانتے ہیں اگر کسی جاندار کے جسم میں سے بجلی گزر جائے تو اس کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ بجلی کے جھٹکوں سے ہونے والی اموات اس کے واضح اور عام فہم مثال ہے۔ تاہم اگر یہی بجلی اتنی کمزور رکھی جائے کہ انسانی جسم کےلیے بالکل بے ضرر ہو تو کیا پھر بھی اس کا جراثیموں پر اثر ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب ڈھونڈتے ڈھونڈتے محققین اس نئی تکنیک کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محققین نے تجربہ گاہ میں ایسے جرثوموں جو کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مدافعت پیدا کر چکے ہیں پر تجربہ کرتے ہوئے پایا کہ مختلف ایمپیئر اور وولٹیج کے جھٹکے دینے سے ...
وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم

وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم

پاکستان
حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت تعلیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا ہے۔ وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہفتے کے روز خصوصی دروس کا انتظام کیا جائے، اور استاتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ پر زیادہ مخنت کریں، تاکہ کورونا وباء کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ وزارت تعلیم کے مطابق آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کلینڈر کے مطابق تیاری کریں، 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا۔...
معاشی پابندیوں کا دباؤ: ایرانی صدر کا دوست ممالک سے بھرپور شکوہ و تنقید

معاشی پابندیوں کا دباؤ: ایرانی صدر کا دوست ممالک سے بھرپور شکوہ و تنقید

عالمی
ايران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران بھی کسی دوست ملک نے امریکی پابندیاں ختم کروانے کے لیے آواز نہیں اُٹھائی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اقتصادی پابندیوں پر امریکہ پر سخت تنقید تو کی ہی ہے تاہم دوست ممالک سے بھی شکوہٰ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران بھی ان پابندیوں کو نرم نہ کرکے امریکہ نے ثابت کردیا کہ اسے انسانیت کا پاس نہیں۔ امریکہ کو عالمی وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت کو مدنظر رکھنا چاہیئے تھا۔ صدر حسن روحانی نے امريکی پابنديوں کی مخالفت نہ کرنے پر دیگر عالمی قوتوں اور دوست ممالک کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ايران کے ’دوست‘ ممالک نے بھی امريکہ کے یکطرفہ اقدامات اور پابنديوں کی مخالفت میں خاموشی اختیار کیے رکھی اور کسی نے ایران کا ساتھ نہ دیا۔ واضح رہے کہ امريکا نے 2018 میں ایران کے ساتھ عالم...

Contact Us