Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

اگر یورپی اتحاد نے ملکی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ تَرک نہ کیا تو اتحاد سے الگ ہو جائیں گے: پولش وزیر قانون کی دھمکی

اگر یورپی اتحاد نے ملکی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ تَرک نہ کیا تو اتحاد سے الگ ہو جائیں گے: پولش وزیر قانون کی دھمکی

عالمی
پولینڈ کے وزیر قانون نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپی اتحاد نے ملکی قوانین میں مداخلت کا سلسلہ نہ روکا تو پولینڈ اتحاد سے الگ ہو جائے گا۔ زبیگنیو زیوبرو کا کہنا تھا کہ اتحاد کے نام پر مغربی اقوام کو بلیک میل کرنے کی کوششیں ترک کرنا ہوں گی، وگرنہ انکی حکومت اتحاد سے الگ ہونے کا سوچے گی۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پولش وزیر قانون نے 16 آگست کو متوقع یورپی عدالت کے فیصلے پر اظہار خیال کیا جسمیں پولینڈ پر عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر مالی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے، پولش وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر اتحاد کا یہی رویہ رہا تو پولینڈ اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر انتہائی غلط ہے کہ یورپی اتحاد ایک اچھا انکل ہے اور ہمین خوب رقوم دیتا ہے، اور اس کے بدلے وہ ہم سے جو چاہے کروا سکتا ہے، اور ہم ہر صورت اس کے پابند ہیں، یہ پراپیگنڈا بکواس ہے، ہم اسے نہیں مانتے...
امریکی انتخابات کی ساکھ: 9 ماہ کی مسلسل مہم کے باوجود صدر بائیڈن کی انتخابی فتح مشکوک، 66٪ ریپبلک، 28٪ غیر جانبدار اور 3٪ ڈیموکریٹ بھی انتخابات کو دھاندلی شدہ مانتے ہیں

امریکی انتخابات کی ساکھ: 9 ماہ کی مسلسل مہم کے باوجود صدر بائیڈن کی انتخابی فتح مشکوک، 66٪ ریپبلک، 28٪ غیر جانبدار اور 3٪ ڈیموکریٹ بھی انتخابات کو دھاندلی شدہ مانتے ہیں

سیاست
امریکی صدارتی انتخابات کے 9 ماہ بعد ہوئے ایک سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکن جماعت کے دو تہائی کارکنان صدر جو بائیڈن کی جیت کو انتخابی دھاندلیوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کے لبرل ذرائع ابلاغ نے انتخابات کی توثیق کے لیے باقائدہ مہم چلا رکھی ہے، لیکن ایسی تمام کوششیں ناکام جا رہی ہیں اور یاہو نیوز کے نئے سروے کے مطابق 66 فیصد ریپبلکن نومبر کے انتخابات کو دھاندلی کے ذریعے سابق صدر ٹرمپ سے چھیننے پر یقین رکھتے ہیں۔ صرف 18 فیصد لوگوں نے صدر بائیڈن کی جیت کو تسلیم کرنے کی حامی بھری ہے جبکہ 16 فیصد لوگوں نے سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔ دوسری طرف ڈیموکریٹ میں صرف 3 فیصد لوگ سابق صدر ٹرمپ کے خلاف دھاندلی پر یقین رکھتے ہیں۔ آزاد خیال افراد میں سے بھی 28 فیصد نے ریپبلک کو برحق مانا ہےجبکہ مجموعی طور پر اس سروے کے مطابق 29 فیصد لوگ صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہونے پر یقین کرتے ہ...
فرانس: ویکسین کی پابندی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری، طبی عملے اور شعبہ ہنگامی حالات کی تنظیموں نے باقائدہ مظاہروں کا اعلان کر دیا

فرانس: ویکسین کی پابندی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری، طبی عملے اور شعبہ ہنگامی حالات کی تنظیموں نے باقائدہ مظاہروں کا اعلان کر دیا

سیاست
فرانس میں شعبہ طب، دیکھ بھال اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے عملے نے کورونا ویکسین کی پابندی کے خلاف الگ اور باقائدہ مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ متذکرہ شعبہ جات کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندی بنیادی آئینی حق کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ صرف شعبہ طب کی ایک تنظیم کے ارکان کی تعداد 8000 سے زائد ہے، اور ابھی تنظیموں نے مظاہروں کا آغاز کیا ہے، سماجی ماہرین کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں ان میں شدت آسکتی ہے اور عملہ حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے عارضی اور علامتی کام چھوڑنے کی طرف بھی جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/L_Infirmier0ff/status/1421484316941590534?s=20 ایمینیون میخرون نے تمام شہریوں پر ویکسین لگانے کی پابندی عائد کی ہے اور مختلف شعبہ جات مثلاً فوج اور طبی عملے کے لیے 15 ستمبر تک کی میعاد بھی رکھی ہے۔ 8 آگست تک ویکسن نہ لگوانے والوں کو سینما جانے، ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے اور...
بیروت دھماکے کی پہلی برسی: زمہ داروں کا تعین اور سزا نہ دینے پر شہریوں کا بڑا مظاہرہ، پولیس کا تشدد، 45 زخمی

بیروت دھماکے کی پہلی برسی: زمہ داروں کا تعین اور سزا نہ دینے پر شہریوں کا بڑا مظاہرہ، پولیس کا تشدد، 45 زخمی

سیاست
https://twitter.com/MatthieuKaram/status/1422916191946002439?s=20 بیروت دھماکے کے ایک سال پورا ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی اور معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے اس موقع پر شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس اور تشدد کا سہارا لیا جس سے متعدد شہری شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے تشدد میں 45 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/timourazhari/status/1422952373887160323?s=20 مظاہرین نالاں تھے کہ دھماکے کے زمہ دار کا تعین نہیں کیا گیا اور اسے قرار داقعی سزا نہیں دی گئی۔ https://twitter.com/BrowneGareth/status/1422964331319341057?s=20 یاد رہے کہ لبنان میں گزشتہ سال 4 آگست کو ساحل سمندر پر 2750 ٹن امونیم نائیٹریٹ کے ذخیرے میں دھماکے سے 218 افراد جاں بحق، 7500 زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کو انسانی تاریخ کا سب سے برا غ...
ہندوستان: مکمل طور پر ملک میں تیار کردہ 262 میٹر لمبا طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت بحریہ کے حوالے، ملک میں جشن کا سماں

ہندوستان: مکمل طور پر ملک میں تیار کردہ 262 میٹر لمبا طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت بحریہ کے حوالے، ملک میں جشن کا سماں

سیاست
ہندوستان نے اپنا پہلا خود کا تیار کردہ جنگی طیارہ بردار بحری جہاز تیار کر کے بحری فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ طیارہ بردار جہاز کی تیاری کو بڑی کامیابی مانا جا رہا ہے اور قومی سطح پر اس پر جشن منایا جا رہا ہے۔ طیارہ بردار بحری جہاز کی لمبائی 262 میٹر ہے جسے آئی این ایس وکرانت (سرحدوں سے نکلتا ہوا) کا نام دیا گیا ہے۔ جہاز نے آج بحر ہند میں اپنی اپنی مشق کی جس کی ویڈیو قومی نشریاتی اداروں پر چلتی رہی۔ https://twitter.com/indiannavy/status/1422810197018488832?s=20 اس موقع پر ہند بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہونا چاہیے، انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ابھی ایسے کئی جدید منصوبے تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، جنہیں وقت آنے پر عیاں کیا جائے گا۔ انہوں نے 71 کی جنگ میں بحریہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بحریہ ایک بار پھر 71 کی طرح مظبوط اور...
جرمنی: کورونا تالہ بندی کے خلاف پرتشدد مظاہرے، 600 گرفتار – ویڈیو

جرمنی: کورونا تالہ بندی کے خلاف پرتشدد مظاہرے، 600 گرفتار – ویڈیو

بصری مواد
جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز شہریوں کی بڑی تعداد نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے تشدد کا سہارا لیا اور اطلاعات کے مطابق ایک ہی روز میں 600 سے زائد شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ https://youtu.be/73MxEV0gom0 https://youtu.be/X6YHW9sDYrg https://youtu.be/EbBKw7dRDc0
حامد کرزئی کا رشیا ٹوڈے کو دھماکے دار انٹرویو: امریکی فوج کی جارہیت اور واشنگٹن پالیسیوں کو افغانستان میں امن کوششوں کو تباہ کرنے اور تشدد بڑھانے کا زمہ دار قرار دیا، کہا طالبان بھائی ہیں، امریکہ برسوں پہلے جنگ ہار گیا تھا، فوج اب نکل رہی

حامد کرزئی کا رشیا ٹوڈے کو دھماکے دار انٹرویو: امریکی فوج کی جارہیت اور واشنگٹن پالیسیوں کو افغانستان میں امن کوششوں کو تباہ کرنے اور تشدد بڑھانے کا زمہ دار قرار دیا، کہا طالبان بھائی ہیں، امریکہ برسوں پہلے جنگ ہار گیا تھا، فوج اب نکل رہی

سیاست
امریکی ایماء پر 13 سال تک افغانستان پر حکومت کرنے والے سابق افغان انتظامیہ کے سربراہ صدر حامد کرزئی نے ملک میں امریکی شکست کی زمہ داری امریکی طرز جنگ اور پالیسیوں کو ٹھہرا دیا ہے۔ ماسکو میں رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست اب امارات اسلامیہ سے امن معاہدہ یا افواج نکال کر نہیں ہوئی بلکہ یہ برسوں قبل اس وقت ہو گئی تھی جب امریکہ نے افغان عوام پر، دیہات میں بمباری کی تھی۔ حامد کرزئی نے اپنے دور کو مثالی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2001 میں امریکی مداخلت کو افغان عوام نے خوش آمدید کہا، افغان عوام طالبان کے تشدد اور شدت پسندی سے نجات چاہتی تھی، اور اس کے لیے انہوں نے امریکہ کی مداخلت کو سراہا۔ سابق افغان انتظامیہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یہی عوامی حمایت تھی جس کی وجہ سے امریکہ کو شروع میں کامیابی ملی، لیکن حالات اس وقت خراب ہوئے جب امریک...
ترکی کے جنگلوں میں آگ: 6 جاں بحق، درجنوں زخمی، اربوں کا نقصان، صدر ایردوعان کا سازش بے نقاب کرنے اور ایک سال میں بحالی کا وعدہ

ترکی کے جنگلوں میں آگ: 6 جاں بحق، درجنوں زخمی، اربوں کا نقصان، صدر ایردوعان کا سازش بے نقاب کرنے اور ایک سال میں بحالی کا وعدہ

سیاست
https://twitter.com/izzetcapa/status/1421457032419360779?s=20 ترکی کے جنوبی علاقوں میں جنگلوں میں لگی آگ کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوب مغربی سیاحتی شہر بودرم میں لگی آگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں گھروں سمیت ہزاروں کلومیٹر پر محیط جنگل بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ آگ جنگلی حیات اور مویشیوں کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/cemal1kaya/status/1421436020499886082?s=20 آگ سے جھلس جانے والے 10 افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 400 کو ابتدائی طبی امداد دے کر روانہ کر دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے روسی آگ بجھانے والے جہاز سمیت متعدد ہیلی کاپٹر، ہزاروں گاڑیاں اور عملے سمیت رضاکار کوشش کر رہے ہیں۔ https://youtu.be/4DWQML0NKvA https://twitter.com/L_Team10/status/1421499070514929670?s=20 صدر رجب طیب ایردوعان...
قندھار ہوائی اڈے پر طالبان کے راکٹ حملے، رن وے تباہ، پروازیں منسوخ: حملے اڈے سے مجاہدین پر فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے، ترجمان طالبان، امارات اسلامیہ قندھار کو عارضی دارالحکومت بنانا چاہتی ہے، رکن پارلیمنٹ قندھار کا دعویٰ

قندھار ہوائی اڈے پر طالبان کے راکٹ حملے، رن وے تباہ، پروازیں منسوخ: حملے اڈے سے مجاہدین پر فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے، ترجمان طالبان، امارات اسلامیہ قندھار کو عارضی دارالحکومت بنانا چاہتی ہے، رکن پارلیمنٹ قندھار کا دعویٰ

سیاست
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان نے قندھار ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کیے ہیں جس کے باعث تمام پروازیں منسوخ ہو گئیں اور شہر ایک بار پھر مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق احمد شاہ بابا ہوائی اڈے پر تین راکٹ داغے گئے جن میں سے دو رن وے پر گرے اور اسے کافی نقصان پہنچا، انتظامیہ کے مطابق رن وے کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔ امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈے کو نشانہ بنانے کی وجہ وہاں سے مجاہدین پر ہوائی حملے ہے۔ قندھار سے رکن پارلیمنٹ نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک کا دوسرا بڑا شہر تقریباً امارات اسلامیہ کے قبضے میں جا چکا ہے، اور ایسا ہوا تو ارد گرد کے 5 دیگر صوبے بھی فوری طالبان کے قبضے میں چلے جائیں گے۔ گل احمد کریم نے مزید د...
خلیج عمان: اسرائیلی تجارتی بحری جہاز پر حملہ، تحقیقات جاری

خلیج عمان: اسرائیلی تجارتی بحری جہاز پر حملہ، تحقیقات جاری

عالمی
صیہونی ارب پتی ایال اوفر کے تجارتی جہاز پر عمان کی سمندری حدود کے قریب بحیرہ عرب میں حملہ ہوا ہے۔ برطانوی فوج کے دستہ برائے تجارتی راہداری نے واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واقع عمان کے ساحلی علاقے سے تقریباً 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقع بحری قزاقوں کی کارروائی نہیں تھا۔ واضح رہے کہ جہاز ایال اوفر کی ملکیت نہیں بلکہ کسی جاپانی کی ملکیت ہے اور صیہونی ارب پتی صرف اسے ٹھیکے پر چلاتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایران اور فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ ایک دوسرے پر بحری جہازوں پر حملوں کا الزام لگاتے آرہے ہیں، دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ اس خاموش جنگ کو خفیہ جنگ کا نام دے رہے ہیں۔ چند ہفتے قبل بھی صیہونی تجارتی جہاز پر بحر ہند میں حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کو آگ لگ گئی تھی۔ اس سے کچھ قبل خلیج عمان میں ایران کے س...

Contact Us