Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکہ کا جدید میزائل شکن دفاعی نظام کا تجربہ ناکام: ناکامی کی وجوہات کا جائزہ جاری

امریکہ کا جدید میزائل شکن دفاعی نظام کا تجربہ ناکام: ناکامی کی وجوہات کا جائزہ جاری

عالمی
امریکہ کے فضائی دفاعی نظام کا تجربہ ناکام ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایجس جہاز سے دو میزائل شکن ایس ایم-6 میزائل داغے گئے لیکن وہ درمیانے فاصلے کے بیلسٹک ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے، تجربے کی ناکامی کی خبر سب سے پہلے روسی میڈیا پر سامنے آئی جس کی بعد میں امریکہ نے بھی تصدیق کی۔ معمولات کے مطابق تجربے کا مقصد جدید میزائل شکن نظام کو جانچنا تھا، تجربہ ایجس جہاز کے داغے گئے درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل کا پتہ لگانے، اس کی رفتار اور دیگر اہم معلومات کا تعین کرنے، اسے مشغول کرنے اور روکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ امریکی عہدیدار ابھی اس ناکامی کی وجوہ کا تعین کرنے کے لیے جائزہ لے رہے ہیں، اور فوری طور پر کسی قسم کی معلومات دینے سے منع کیا جارہا ہے۔  امریکہ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اس تجربے میں کون سا ایجس جنگی جہاز ملوث تھا یا وہ عین علاقہ جہاں یہ تجربہ ...
امریکہ عرصہ دراز سے ڈنمارک کے تعاون سے یورپی سیاستدانوں کی جاسوسی کر رہا: یورپی میڈیا کا الزام، اتحادی ممالک کا سخت برہمی کا اظہار، تحقیقات شروع

امریکہ عرصہ دراز سے ڈنمارک کے تعاون سے یورپی سیاستدانوں کی جاسوسی کر رہا: یورپی میڈیا کا الزام، اتحادی ممالک کا سخت برہمی کا اظہار، تحقیقات شروع

عالمی
یورپی ذرائع ابلاغ میں امریکہ پر یورپی سیاستدانوں کی جاسوسی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ناجائز امریکی سائبر سرگرمیوں سے متعلق انکشافات کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے بھی خبروں کی تصدیق کی ہے بلکہ سی آئی اے کی اس سرگرمی میں ڈنمارک کی معاونت کا انکشاف بھی کیا ہے، سنوڈن کے بقول صدر جو بائیڈن بھی اس بارے میں اچھی طرح آگاہ ہیں۔ یورپی تحقیقاتی اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل اور صدر فرینک والٹر اسٹین میئر فہرست میں اول نمبر پر ہیں جن کی امریکی قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے جاسوسی کی گئی اور اس میں ڈنمارک کی دفاعی سروس (ایف ای ای) کی معاونت شامل رہی۔ ایڈورڈ اسنوڈن کے مطابق امریکہ نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ دیگر ممالک کے رہنماؤں کی جاسوسی بھی کرتا ہے، سنوڈن نے خاص طور پر انکشاف کیا ہے کہ انجیلا میرکل کے نجی فون تک پر امریکہ کو مکمل رسائی...
امریکی مشیر کی تائیوان میں خصوصی کمانڈو بھیجنے اور چین کے خلاف تربیت دینے کی تجویز

امریکی مشیر کی تائیوان میں خصوصی کمانڈو بھیجنے اور چین کے خلاف تربیت دینے کی تجویز

عالمی
امریکہ کی چین کے خلاف شرانگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک نئی اشتعال انگیزی کرتے ہوئے جوبائیڈن کے مشیر برائے خصوصی افواج کرسٹوفر مائر نے تجویز رکھی ہے کہ امریکہ کو تائیوان میں امریکی کمانڈو تعینات کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، اور تائیوانی فوج کے نصاب میں چین کے ممکنہ حملے کو روکنے کے طریقوں کی تربیت کو شامل کرنا چاہیے۔ کرسٹوفر مائیر کو خصوصی کارروائیوں اور کم شدت کے تنازعات کے لیے معاون سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تائیوان میں خصوصی کمانڈو بھیجنے کی تجویز دی ہے، مائیر کا کہنا ہے کہ یہ کمانڈو نہ صرف تائیوان کی فوج کو چینی حملے کی صورت میں دفاع کے لیے تربیت دیں گے بلکہ ایک توانا مزاحمت کے لیے ذہن سازی بھی کریں گے۔ مائیر نے چین کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں عکسکری کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ خصوصی افواج کا اس میں کلیدی کردار ہو گا۔ واضح رہے کہ ...
امریکی ڈالر چینی یوآن کے مقابلے میں 3 سال کی کم ترین سطح پر گر گیا

امریکی ڈالر چینی یوآن کے مقابلے میں 3 سال کی کم ترین سطح پر گر گیا

مالیات
عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ڈالر اس وقت چینی یوآن کے مقابلے میں تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسکی بظاہر وجہ کورونا وباء کے اثرات سے کامیابی سے نکلنے کے باعث سرمایہ کاروں کی چینی معیشت میں پیسہ لگانا ہے، جبکہ امریکی ڈالر اس کے برعکس مختلف عالمی سکوں کے مقابلے میں مسلسل دوسرے ماہ خسارے میں جا رہا ہے۔ یوآن اس وقت ڈالر کے مقابلے میں 6.3553 پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ماہرین مالیات کا کہنا ہے کہ چینی حکام یوآن کو مکمل عروج سے روکے ہوئے ہیں۔ ڈالرکی قیمت میں گراوٹ کی وجہ کورونا وباء کے باعث اشیاء کی رسد میں خلل اور قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔  ایف ایکس اور کموڈٹی ریسرچ کے سربراہ الوریچ لیچٹمین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں موجود حالیہ افراط زر عبوری ہے، جبکہ اگلے سال امریکی افراط زر 2.5 فیصد پر رہنے کے امکان کا ظاہر کیا...
چین: خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی میں 5 سال میں دوسری ترمیم، 3 بچے جننے کی اجازت، جوانوں کو بچے پیدا کرنے کی رغبت دینے پر بھی غور

چین: خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی میں 5 سال میں دوسری ترمیم، 3 بچے جننے کی اجازت، جوانوں کو بچے پیدا کرنے کی رغبت دینے پر بھی غور

رہن سہن
چین نے خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے دو سے زائد بچے جننے کی اجازت دے دی ہے۔ ترمیم ملک میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھنے اور مستقبل قریب میں جوانوں کی تعداد کم ہونے کے خطرے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ماضی میں ایک طویل مدت تک چین میں ایک خاندان کو صرف ایک بچہ پیدا کرنے پالیسی نافذ رہی ہے جسے 2016 میں بدلتے ہوئے 2 بچوں کی اجازت دی گئی۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی شعبے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسی پالیسی جس سے ایک جوڑے کو تین بچے پیدا کرنے کی سہولت دی جائے گی کا نفاذ ہورہا ہے اس سے چین کی آبادی کا ڈھانچہ متوازی رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں جوانوں کی آبادی کے مسئلے سے نمٹنا جائے گا۔ چینی حکام پرامید ہیں کہ نئی پیدائشی پالیسی سے طویل مدتی اور متوازن آبادی کا ہدف حاصل کرنے میں مدد لے گی۔ چین نے کئی دہائیوں تک چلنے والی ایک بچے کی پالیسی کو اک...
روس اور چین کی چاند پر مشترکہ خلائی تحقیق کے مرکز کی تعمیر کے منصوبے میں شمولیت کے لیے مختلف ممالک کو دعوت

روس اور چین کی چاند پر مشترکہ خلائی تحقیق کے مرکز کی تعمیر کے منصوبے میں شمولیت کے لیے مختلف ممالک کو دعوت

روس
 روس اور چین نے چاند پر مشترکہ تحقیقی مرکز کو عملی شکل دینے کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری طرف منصوبے پر مغربی میڈیامیں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور سائنسی تحقیق کے منصوبے کو بھی اقوام میں محاذ آرائی کی صورت میں پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی منصوبے کو امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کو کاٹنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔  چین اور روس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے متعدد دیگر ممالک کو بھی منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے لہٰذا منصوبے کو امریکہ کے ساتھ خلائی دوڑ قرار دینا غلط ہے۔ منصوبے پہ تفصیلی بات چیت کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں جون میں تحقیقی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم کورونا وباء کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ روس اور چین کے مابین خلائی تحقیق میں تعاون کا یہ معاہدہ رواں برس 9 مارچ کو طے پایا تھا، جس کے تحت دونو...
شامی صدر بشار الاسد 95٪ ووٹ لے کر مسلسل چوتھی بار منتخب: عالمی برادری نے انتخابی عمل مسترد کر دیا

شامی صدر بشار الاسد 95٪ ووٹ لے کر مسلسل چوتھی بار منتخب: عالمی برادری نے انتخابی عمل مسترد کر دیا

سیاست
شامی حکومت نے بشار الاسد کو 95 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ چوتھی بار منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔ فتح کے اعلان کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے دو مدمقابل امیدواروں کو شکست دی ہے، جن میں سے ایک مزاحمتی اتحاد کے سابق عہدیدار بھی شامل ہیں۔ شام کی مقننہ کے اسپیکر، حمود صباغ کے مطابق گزشتہ بدھ ہوئے انتخابات میں اندراج شدہ ووٹ دہندگان میں سے 78 فیصد نے حق رائے دہی استعمال کیا، جس میں سے 1 کروڑ 30 لاکھ ووٹ لےکر بشار الاسد کامیاب ہوئے۔  دوسری طرف شام کو بشار الاسد کی مطلق عنانی سے آزادی دلوانے کے لیے اٹھنے والی تحریک نیشنل فرنٹ کے سیکریٹری جنرل محمود احمد ماری نے تقریباً 470276 یا 3.1 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں، سوشلسٹ یونینسٹ پارٹی کے عبداللہ سلوم عبد اللہ نے تقریباً213968 ووٹ لے کر 1.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محمد الرحمن کے مطابق اہل ووٹرز کی کل تع...
جرمنی کا نوآبادیاتی دور میں نامیبیا میں نسل کشی کا اعتراف، کفارے کی پیشکش: مقامی قبائل کا رقم لینے سے انکار

جرمنی کا نوآبادیاتی دور میں نامیبیا میں نسل کشی کا اعتراف، کفارے کی پیشکش: مقامی قبائل کا رقم لینے سے انکار

عالمی
بالآخر جرمنی نے بھی افریقہ میں مقامی آبادی کی نسل کشی کا باضابطہ اعتراف کر لیا ہے، نوآبادیاتی دور میں افریقی ملک نامیبیا میں جرمنی کی افواج کے ہاتھوں مقامی آبادی کی نسل کشی کی گئی تھی، جس کا جرمنی نے اب باضابطہ اعتراف کیا ہے اور اسکا کفارہ ادا کرنے کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، اطلاعات کے مطابق جرمنی ابتدائی طور پر 1 ارب 34 کروڑ ڈالر مختص کرے گا۔ وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی نے 1904 سے 1908 کے درمیان ہیرو اور نامہ کے لوگوں کے خلاف نوآبادیاتی افواج کے ذریعے مظالم ڈھائے، جرمنی متاثرین کو بھولنا نہیں چاہتا اور مفاہمت کے لیے عملی طور پر کچھ کرتے ہوئے مشترکہ راستہ تلاش کرنے کا خواہشمند ہے۔ یوں جرمنی کے وزیر خارجہ کی جانب سے سرکاری طور پر واقعے کو نسل کشی مان لیا گیا ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امدادی رقم متاثرہ برادریوں کو عمومی س...
ٹوکیو-2020 اولمپک کھیلوں کے نقشے میں متنازعہ جزائر کو جاپان کا حصہ دکھانے پر جنوبی کوریا ناراض: کھیلوں میں حصہ نہ لینے کی دھمکی دے دی

ٹوکیو-2020 اولمپک کھیلوں کے نقشے میں متنازعہ جزائر کو جاپان کا حصہ دکھانے پر جنوبی کوریا ناراض: کھیلوں میں حصہ نہ لینے کی دھمکی دے دی

عالمی
جنوبی کوریا نے جاپان پر اولمپکس-2020 کے دستاویزات میں متنازعہ جزیروں کو اپنا علاقہ ظاہر کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ معاملے پر جنوبی کوریا کی سیاسی قیادت کی برہمی کا یہ عالم ہے کہ نقشہ درست نہ کرنے پر کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔  جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یوئی یون نے متنازعہ جزائر کے کوریائی نام استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان حرکات کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت ہر ممکن طریقے سے اس مسئلے سے نمٹے گی۔ واضح رہے کہ بحیرہ مشرق/بحیرہ جاپان میں دو چھوٹے غیر رہائشی جزیرے ہیں جن پر دونوں ہمسایہ ممالک حق کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اگرچہ جنوبی کوریا نے یہاں کچھ پولیس اہلکار تعینات کرکے اس پر قبضہ جما رکھا ہے لیکن جاپان ان جزیروں کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ جنوبی کوریا کی سیاسی قیادت کو اعتراض ہے کہ اولمپک مشعل کے دورے کے لیے جاری جاپان کے نقشے میں ان جزیروں ک...
شیاؤمی کی سرمایہ کاری نکالنے کی دھمکی کام کر گئی: امریکیوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کی قدغن ختم، عدالت نے بھی کمپنی کے حق میں فصلہ سنا دیا

شیاؤمی کی سرمایہ کاری نکالنے کی دھمکی کام کر گئی: امریکیوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کی قدغن ختم، عدالت نے بھی کمپنی کے حق میں فصلہ سنا دیا

عالمی
چینی مواصلاتی کمپنی شیاؤمی میں سرمایہ کاری کرنے پر امریکی حکومتی پابندی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کا الزام تھا کہ شیاؤمی چینی فوج کی معاون کمپنی ہے، اس لیے امریکی شہریوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے یا اس کے حصص خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ شیاؤمی نے پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ریاست کولمبیا کی ضلعی عدالت سے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ اس موقع پر شیاؤمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملازمین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کمپنی پہ اعتماد کیا اور اسکی حمایت کی۔ کمپنی نے اپنی قابل اعتماد مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے اوراعلیٰ معیاری خدمات کو پوری ایمانداری کے ساتھ مناسب قیمتوں پر دستیاب رکھنے کی پالیسی پر گامزن رہنے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔ امریکی حکومت ن...

Contact Us