Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کی بھارت میں کلی کھل گئی: مودی سرکار کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے واقعات میں اضافہ

امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کی بھارت میں کلی کھل گئی: مودی سرکار کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے واقعات میں اضافہ

فن/ٹیکنالوجی
معروف سماجی رابطہ نیٹ ورک واٹس ایپ نے ہندوستانی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمے میں حکومت کے متعارف کردہ اس قانون کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس میں بھارتی سرکار وٹس ایپ پہ پیغامات تک رسائی کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔ وٹس ایپ کا مؤقف ہے کہ قانون رازداری اور بنیادی آئینی حقوق کے خلاف ہے۔ فیس بک کی ذیلی کمپنی نے منگل کے روز ہندوستانی دارالحکومت کی اعلیٰ عدالت سے حکومتی اقدام کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ فروری میں اعلان کیے گئے اس قانون کو حکومت ہند نے بدھ کے روز نافذ العمل کیا تھا۔ واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے اگر قانون منسوخ نہ کیا تو بھارت میں کام کرنے والے تمام سماجی میڈیا نیٹ ورک صارفین کی شناخت اور نجی گفتگو کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہو جائیں گے اور یہ مودی سرکار کی بربریت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ واٹس ایپ اس وقت بھارت میں حیرت انگیز طور پر 40 کروڑ صارفین کے ساتھ ...
بحیرہ روم میں ہر سال جاں بحق ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کی موت کی ذمہ دار یورپی یونین ہے: اقوام متحدہ

بحیرہ روم میں ہر سال جاں بحق ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کی موت کی ذمہ دار یورپی یونین ہے: اقوام متحدہ

عالمی
اقوام متحدہ کے  شعبہ حقوق کی ایک تازہ رپورٹ میں غیر روائیتی سمندری رستوں سے ہجرت کے دوران مارے جانے والے انسانوں کی ہلاکت کا ذمہ دار یورپی یونین، اس کے ارکان ممالک اور دیگر منسلک اداروں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ ہزاروں تارکین وطن کی موت یورپی سیاسی اشرافیہ کی جانب سے معاملے پہ غیر سنجیدہ رویہ اور ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کے کی وجہ سے ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے "جان لیوا نظر اندازی" کے عنوان سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں غیر روائیتی طریقوں سے ہجرت کرنے والوں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگوں اور غربت سے خود کو بچانے کےلیے سالانہ لاکھوں افراد افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے یورپ کا سفر کرتے ہیں، جن مین سے ہزاروں کی رستے میں یا سرحد پر پہنچ کر موت واقع ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مش...
کورونا کی برطانوی قسم 149، جنوبی افریقی 102، برازیلی 59 اور ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت کی حکومتوں سے اصولوں پر کاربند رہنے کی درخواست

کورونا کی برطانوی قسم 149، جنوبی افریقی 102، برازیلی 59 اور ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت کی حکومتوں سے اصولوں پر کاربند رہنے کی درخواست

عالمی
عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل چکی ہے، جبکہ کچھ دیگر اداروں نے 60 ممالک کا دعویٰ کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی قسم عالمی سطح پر وبا سے متاثر ہونے اور اموات کی شرح میں کمی کے باوجود پھیل رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے عمومی عالمی رجحان میں کمی کے باوجود کچھ ممالک میں اموات کی تعداد بڑھی ہے۔ گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیماروں کی تعداد میں 14 فیصد اور اموات میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر 41 لاکھ نئے متاثرین اور 84 ہزار اموات کا اندراج ہوا۔ عالمی ادارہ صحت وائرس کی ہندوستانی قسم کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کر رہا ہے، اب تک کی تحقیقات ...
امریکی بُغض ہار گیا، روسی لگن جیت گئی: امریکہ کا نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، پابندیاں ہٹا دیں، جرمنی میں انتخابات سے قبل منصوبے کے افتتاح کا امکان

امریکی بُغض ہار گیا، روسی لگن جیت گئی: امریکہ کا نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، پابندیاں ہٹا دیں، جرمنی میں انتخابات سے قبل منصوبے کے افتتاح کا امکان

روس
امریکہ نے نارڈ سٹریم-2 منصوبے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے جرمنی کے لیے روسی گیس لائن منصوبے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے، امریکہ کا منصوبے کو روکنا اور اسکی کوشش کرنا اتحادیوں کی ناراضگی کا باعث بن سکتا ہے، خصوصاً جب کہ منصوبہ تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ صدر بائیڈن نے  واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ وہ ہمیشہ سے نارڈ اسٹریم-2 کے مخالف تھے لیکن انکے اقتدار میں آنے سے قبل ہی منصوبہ تقریباً مکمل ہوگیا تھا، اور اگر اب انہوں نے پابندیاں لگائیں تو اسکے سنگین نتائج نکلیں گے اور اس سے امریکہ یورپ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ صدر بائیڈن کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب قصر ابیض اور کریملن نے 16 جون کو جنیوا میں صدارتی ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ق...
جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات میں ایران کو برتری حاصل ہے، بڑے تنازعات حل ہو چکے، اب صرف معمولی نوعیت کے معاملات اور عملدرآمد پر اتفاق باقی ہے: ایرانی صدر

جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات میں ایران کو برتری حاصل ہے، بڑے تنازعات حل ہو چکے، اب صرف معمولی نوعیت کے معاملات اور عملدرآمد پر اتفاق باقی ہے: ایرانی صدر

عالمی
ایران اور امریکہ کے مابین جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات میں ایران نے برتری کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ویانا میں مغربی طاقتوں کے ساتھ جاری بات چیت میں ایران کا پلڑا بھاری ہے۔ صدر حسن روحانی نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ 2013 کی نسبت اب معاملات مختلف ہیں امریکہ کے ماضی میں معاہدے سے نکلنے کے باعث اب مذاکرات میں ایرانی مؤقف کو اخلاقی برتری حاصل ہے۔ صدر روحانی نے معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم اور بنیادی امور پر 5 + 1 کے ساتھ اتفاق رائے ہوا ہے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے علاوہ جرمنی بھی شامل ہے۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ 2018 میں صرف امریکہ معاہدے سے الگ ہوا تھا لہٰذا اب امریکہ کو ہی ایرانی شرائط پر واپس آنا پڑ رہا ہے، اور اسی پر تمام نقصان کی ذمہ داری عائد ہوتی...
چین: ہلاکت خیز موسم میں دوڑ کے کھلاڑیوں کی جان بچانے والے گڈریے کی دھوم، قومی ہیرو قرار

چین: ہلاکت خیز موسم میں دوڑ کے کھلاڑیوں کی جان بچانے والے گڈریے کی دھوم، قومی ہیرو قرار

رہن سہن
چین میں چند روز قبل پہاڑی علاقے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے ہلاکت خیزی میں بدلنے والے دوڑ کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی زندگیاں بچانے میں ایک مقامی شخص کا کردار سامنے آیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جب وہ شدید ناامیدی کا شکار تھے تو اچانک نمودار ہونے والا شخص انکے لیے ایک فرشتہ ثابت ہوا جس نے ان میں سے کچھ کی جان بچائی۔ خبر ملتے ہی صحافی اس شخص کی تلاش میں نکل گئے اور بالآخر کامیابی سے اسے ڈھونڈ نکالا۔ تفصیلات کے مطابق شخص ایک مقامی گڈریا جھو کیمنگ ہے جو اس وقت پہاڑوں میں اپنی بکڑیاں چڑا رہا تھا۔ جھو نے واقع کی منظر کشی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق اپنی بکڑیوں کو چڑا رہا تھا کہ کچھ افراد دوڑ لگاتے نظر آئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے موسم شدید خراب ہو گیا اور اس نے ایک قریبی غار میں پناہ لی، جہاں اس کے کپڑے اور کھانا بھی محفوظ رکھے تھے، اسے اسی دوران ا...
عراق سے 2003 سے اب تک 150 ارب ڈالر سمگل ہونے کا انکشاف، حکومت قانون سازی کے لیے سرگرم: سماجی حلقوں کا حکومتی سنجیدگی کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار

عراق سے 2003 سے اب تک 150 ارب ڈالر سمگل ہونے کا انکشاف، حکومت قانون سازی کے لیے سرگرم: سماجی حلقوں کا حکومتی سنجیدگی کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار

عالمی
عراق سے 2003 سے لے کر اب تک تقریباً 150 ارب ڈالر کی غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ عراقی صدر برھم صالح نے ملک میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے نیا قانون متعارف کرواتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک عراق تیل سے حاصل ہونے والی کل کمائی ایک کھرب ڈالر کے قریب تھی جس میں سے ایک محتاط اندازے کے مطابق 150 ارب ڈالر غیر قانونی طریقوں سے مگربی ممالک میں منتقل کیا گیا، اور اسکا کوئی سراغ بھی نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔ انہوں نے عراقی پارلیمنٹ سے نئے قانون پر جلد عملدرآمد کروانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وسیع پیمانے پر ہونے والے خسارے سے بچا جاسکے گا۔ صدر نے پارلیمنٹ میں جو قانونی مسودہ پیش کیا ہے اس کے مطابق 5 لاکھ  ڈالر سے زائد رقم کی لین دین اور 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت والے بینک کھاتوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ایک مقامی سکیورٹ...
ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے جاری مذاکرات سے پرامید،عالمی اداروں کیلئے معائنے کی اجازت بڑھانے پر بھی راضی

ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے جاری مذاکرات سے پرامید،عالمی اداروں کیلئے معائنے کی اجازت بڑھانے پر بھی راضی

عالمی
ایرانی حکومت کا امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکومت  کے ترجمان علی ربیعی نے کہا ہے کہ وہ ویانا میں ہونے والے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی پیشرفت سے کافی پرامید ہیں۔ آسٹریا کے دارالحکومت میں بین الاقوامی معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ایرانی وفد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑے تنازعات پرعمومی اتفاق ہوگیا ہے، تاہم ایرانی مذاکرات کار عباس اراقچی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے زیادہ محتاط الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے، ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ اور اہم امور کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مذاکرات میں شامل روسی نمائندے اور اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سفیر میخائل الیانوف بھی مذاکرات کے حوالے سے کافی مثبت اور پرامید دکھائی دیے، اپنی ٹویٹ میں ا...
برطانوی فوج کا اربوں ڈالر سے تیار کردہ جدید ٹینک منصوبہ ناکام، ٹینک چلتے ہوئے گولہ داغنے سے قاصر: بدعنوانی پر سیاسی و سماجی حلقے سخت نالاں، ٹینک کو ناکارہ، شور کی دکان قرار دے دیا

برطانوی فوج کا اربوں ڈالر سے تیار کردہ جدید ٹینک منصوبہ ناکام، ٹینک چلتے ہوئے گولہ داغنے سے قاصر: بدعنوانی پر سیاسی و سماجی حلقے سخت نالاں، ٹینک کو ناکارہ، شور کی دکان قرار دے دیا

سیاست
برطانوی فوج میں جدید ٹینک کی تیاری کے منصوبے میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف میگزین ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ایجیکس نامی ٹینک حرکت کرتے ہوئے گولہ چلانے سے قاصر پایا گیا ہے۔ ناکام منصوبے پر حزب اختلاف اور عوام سمیت حکومتی اہلکاروں کی جانب سے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ساڑھے چار ارب ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کردہ ٹینک سے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اتنے متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے 2014 میں ہی 589 ٹینک بنانے کا حکم جاری کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق منصوبے کی ناکامی سے ٹینکوں کی منتظر بری فوج اور اسکی قیادت میں بھی شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ امریکی میگزین کے مطابق تکنیکی ماہرین کو ٹینک میں اس کے علاوہ بھی متعدد نقائص نظر آئے ہیں تاہم ٹینکوں میں ضرورت سے زیادہ شور اور چلتے ہوئے توپوں کی چلنے سے معذوری سرفہرست ہے۔ چلتے ہوئے گولہ چلانے...
مصنوعی ذہانت برطانیہ کو فیصلہ کن فوجی برتری حاصل کرنے میں معاون ہو گی: برطانوی عسکری قیادت کی حکومت کو جدید ٹیکنالوجی پہ توجہ مرکوز کرنے کی تجویز

مصنوعی ذہانت برطانیہ کو فیصلہ کن فوجی برتری حاصل کرنے میں معاون ہو گی: برطانوی عسکری قیادت کی حکومت کو جدید ٹیکنالوجی پہ توجہ مرکوز کرنے کی تجویز

فن/ٹیکنالوجی
برطانوی فوج کے جنرل اور تذویراتی کمانڈ کے سربراہ سر پیٹرک سینڈرز نے حکومت پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں جنرل سینڈرز کا کہنا تھا کہ شعبے میں مہارت برطانیہ کو فیصلہ کن فوجی برتری حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ٹیکنالوجی سے متعلق تحفظات سے متعلق جنرل سینڈرز کا کہنا تھا کہ نئی  ٹیکنالوجی کو انسانی جان کے لیے خطرہ بنانے کے بجائے اسے حفاظت کے لیے معاون کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ برطانوی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے اُبھرتے امکانات عسکری قوت اور رفتارکے لیے اہم ہوں گے، ایسے میں برطانیہ کے لیے یہ نامناسب ہوگا کہ وہ اس میدان میں اپنی مظبوطی کے ساتھ ساتھ قائدانہ کردار ادا نہ کرے۔  انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سب سے اہم مصنوعی ذہانت ہے۔ مشینوں کو معلومات کے تیزتجزیے اور فیصلہ ساز...

Contact Us