Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

جینیوا میں صدر بائیڈن سے ملاقات میں تعلقات کی بحالی کے طریقوں پر بات ہو گی: صدر پوتن

جینیوا میں صدر بائیڈن سے ملاقات میں تعلقات کی بحالی کے طریقوں پر بات ہو گی: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ آئندہ ہفتے کی متوقع ملاقات سے کچھ زیادہ پرامید نہیں ہیں، سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں خطاب کے دوران صدر پوتن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں کسی خاص پیش رفت کا امکان نہیں ہے، تاہم اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تعلقات کو معمول پر لانے کی بنیاد ضرور بن سکتا ہے۔ جینیوا میں طے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر پوتن نے مزید کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے جارہے ہیں، انہیں ادراک ہے کہ ابھی انہیں تعلقات ٹھیک کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہیں، اور بحالی میں ابھی وقت لگےگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ آج انتہائی نچلی سطح پر ہے اور اب یہ بات سب کو معلوم ہے۔  صدر پوتن نے ملاقات کے ایجنڈے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تعلقات میں استحکام، نمایاں بین الاقوامی تنازعات کے حل، دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی، کورونا وباء اور ...
جنوبی کوریا: جنسی زیادتی کی شکار خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی پر ہنگامہ برپا، تحقیقات کا دائرہ وسیع

جنوبی کوریا: جنسی زیادتی کی شکار خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی پر ہنگامہ برپا، تحقیقات کا دائرہ وسیع

نظامت
جنوبی کوریا میں خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، صدر مون جائن نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے لیکن سماجی ماہرین کے مطابق اب واقعہ محکمہ دفاع کے ماحول اور خواتین کے معاشرے میں کردار اور قوانین پر گہرے اثرات چھوڑے گا۔ صدر جائن نے سیئول کے قومی قبرستان میں منعقد تقریب سے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوجی بیرکوں میں موجود خواتین کے جنسی استحصال سمیت دیگر جرائم سے شدید دکھ پہنچتا ہے۔ صدر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات میں خاتون کی حفاظت میں ریاست کی ناکامی پر معذرت کا اظہار کیا ہے، تاہم خبروں کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے معاملے کی تحقیقات اور انصاف دلانے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے نظام کو انکی بیٹی کی موت کا زمہ دار ٹھہرایا ہے۔ صدر مون نے وزیر دفاع کو ہدایت دی ہے کہ نہ صرف واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں بلکہ بیرکوں میں موجود اس استحصا...
روس اور چین کی باہمی تجارت میں 25٪ کا حد درجہ اضافہ: 2024 تک 200 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ارادے کا اظہار

روس اور چین کی باہمی تجارت میں 25٪ کا حد درجہ اضافہ: 2024 تک 200 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ارادے کا اظہار

روس
روس اور چین کے مابین تجارتی حجم میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں حد درجہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چینی محکمہ کسٹم کے مطابق اس دوران دونوں ہمسایہ ممالک نے 50 اعشاریہ 65 ارب ڈالر کی تجارت کی گئی، جو گزشتہ سال اسی دورانیے سے 23 اعشاریہ 6٪ زیادہ تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق روس اور چین کے مابین ہونے والا اضافی تجارتی حجم 10 اعشاریہ 449 ارب ڈالر کا رہا۔ انفرادی اضافے میں روس کی برآمدات میں 15 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے روس نے 27 اعشاریہ 735 ارب ڈالر کمائے جبکہ چین سے درآمدات میں 35 اعشاریہ 3٪ کا اضافہ ہوا، جس سے چین کو 22 اعشاریہ 921 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین ہونے والی تجارت میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا اور مزید اضافے کے عزم کے دوہرایا، صدر نے 2024 تک باہمی تجارت کو 200 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ارادے کا اظہار کیا...
روس آئندہ 40 برس تک کان کنی کیے بغیر بھی سونے کی طلب پوری کر سکتا ہے: وزیر قدرتی وسائل

روس آئندہ 40 برس تک کان کنی کیے بغیر بھی سونے کی طلب پوری کر سکتا ہے: وزیر قدرتی وسائل

روس
روسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ سونے کی کان کنی روک بھی دیں تو انکے پاس آئندہ 4 دہائیوں کے لیے مطلوب سونے کی مقدار موجود ہے۔ وزیر برائے قدرتی وسائل الیگزینڈر کوزلوو کا کہنا ہے کہ روس اس وقت قومی دولت کا 13٪ سونے کی صورت میں رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے، جبکہ سونے کی پیداوار میں اس وقت چین اور آسٹریلیا کے بعد روس دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ وزیر قدرتی وسائل کا مزید کہنا تھا کہ روسی حکومت 2010 سے سونے کے ذخائر میں اضافے پہ کام کر رہی ہے، اور گزشتہ 10 برسوں کے دوران 6 ہزار ٹن سونے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کوزلوو کا مزید کہنا تھا کہ روس ملک میں موجود مزید سونے کے زخائر کو استعمال کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے اور اب ماگادان کے علاقے میں موجود ناتالکا، پاولک اور ارکتسک کے علاقے میں موجود ورننسکوئی اور ساکھا سے بھی قیمتی دھات نکالی جا رہی ہے۔ وزیر کے مطابق سربیا سیخوئی کے مقام پر موجود دنی...
گھوٹکی میں ریلوے حادثہ: 51 جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

گھوٹکی میں ریلوے حادثہ: 51 جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

سیاست
پاکستان کے شہر گھوٹکی میں دو ریلوے گاڑیوں کی آپسی ٹکر کے باعث 51 سے زائد افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی کاموں میں مشکل اور گاڑیوں کے 8 ڈبے بری طرح پچک جانے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/ali_mados/status/1401704818750730247?s=20 اطلاعات کے مطابق کراچی سے سرگودھا کے سفر پر گامزن ملت ایکسپریس کسی خرابی کے باعث پٹری پر کھڑی تھی، جس کی بروقت اطلاع راولپنڈی سے کراچی جاتی سر سید ایکسپریس کو نہ دی جا سکی اور دونوں گاڑیاں سکھر میں گھوٹکی کے مقام پر ٹکرا گئیں۔ https://twitter.com/karamgondal/status/1401726742474199040?s=20 https://twitter.com/Internl_Leaks/status/1401726424508108801?s=20 وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو جائے حادثہ پر جانے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔...
بوسنیا ہرزیگووینا: 78 سالہ فاطا حسینووچ کو 29 سال بعد انصاف مل گیا، ناجائز قبضے پر تعمیر سرب کلیسا منہدم کرنے اور ہرجانے کی ادائیگی کا حکم

بوسنیا ہرزیگووینا: 78 سالہ فاطا حسینووچ کو 29 سال بعد انصاف مل گیا، ناجائز قبضے پر تعمیر سرب کلیسا منہدم کرنے اور ہرجانے کی ادائیگی کا حکم

سیاست
بوسنیا ہرزیگووینا کی عدالت نے 21 سال بعد مقامی مسلمان خاتون کی زمین پر تعمیر ناجائز کلیسا کو منہدم کر کے زمین باور کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 78 سالہ فاطا حسینووچ کو 1992-95 کی جنگ کے دوران اپنے گھر سے نکال کر علاقہ بدر کر دیا گیا تھا۔ سربوں کے خلاف لڑتا اسکا خاوند شہید ہو گیا لیکن جب فاطا جنگ بندی کے بعد اپنے 7 بچوں کے ساتھ واپس آئی تو اسکی زمین پر سربیائی آرتھوڈوکس فرقے کا کلیسا تعمیر تھا، فاطا نے اپنی زمین پر قبضے کے خلاف بہت مزاحمت کی لیکن اسے سیاسی مسئلہ بنا دیا گیا اور بیوہ خاتون پر پیسے لے کر زمین بیچنے کے لیےدباؤ ڈالا جاتا رہا۔ فاطا نے ہر طرح کا دباؤ مسترد کر دیا اور 5 سال تک سماجی کوششوں کے بعد سن 2000 میں زمین کی وارگزاری کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ بوڑھی فاطا نے اپنے بچوں کو بھی نصیحت کی کہ اگر وہ اس جدوجہد کے دوران مر جائے تو پھر بھی کسی صورت میں قابضین کے ساتھ سمجھو...
روس کا سفر کرنے والوں کو سپوتنک-5 ویکسین فراہم کرنے پر کام شروع، صدر پوتن کا عالمی برادری سے ویکسین کی منصفانہ فراہمی پر زور

روس کا سفر کرنے والوں کو سپوتنک-5 ویکسین فراہم کرنے پر کام شروع، صدر پوتن کا عالمی برادری سے ویکسین کی منصفانہ فراہمی پر زور

روس دنیا میں
 روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی مساوی دستیابی کے حوالے سے اہمیت پر زور دیا ہے اور سیاحت یا کسی بھی مقصد کے لیے روس کا سفر کرنے والے افراد کو ویکسین کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک محفوظ نہیں رہے گا جب تک ہر ایک کو کووڈ-19 کے خلاف ویکسین نہ لگ جائے، انہوں نے روسی وزارت صحت کو ہدایت کی ہے کہ روس آنے والے غیرملکیوں کو ویکسین کی خوراک فراہم کرنے لیے منصوبہ بنایا جائے۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال پوری دنیا میں وبائی مرض کی شدت کے بعد عالمی معیشت دوبارہ معمول پر آتی نظر آرہی ہے، لیکن یہ بحالی غیر منصفانہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے وباء کا خطرہ ٹل نہیں سکے گا، اور سنگین سیاسی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ صدر پوتن نے عالمی برادری پر بحران سے نکلنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے پر زور دیا ہ...
روس کی امریکی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی پالیسی جاری: آئندہ 1 ماہ میں قومی دولت سے 40 ارب ڈالر نکال کر سونا خریدنے کا اعلان

روس کی امریکی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی پالیسی جاری: آئندہ 1 ماہ میں قومی دولت سے 40 ارب ڈالر نکال کر سونا خریدنے کا اعلان

روس
روس نے امریکی ڈالرکو ایک اور بڑی ضرب لگانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، وزیر خزانہ انتون سلانوف نے قومی دولت فنڈ میں ملکی سلامتی کے لیے مختص 40 ارب ڈالر کا خطیر حصہ ڈالر سے سونے میں منتقل کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ انتون سلانوف نے کہا کہ قومی دولت فنڈ آئندہ ماہ ڈالر کی صورت میں محفوظ تمام خزانے کو صفر کر دے گا۔ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم  پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمل انتہائی تیزی سے مکمل کیا جائے گا، اور امریکی سکے میں محفوظ تمام رقم سونے میں منتقل کر دی جائے گی۔ منصوبے کے تحت فنڈ میں ڈالر کا تناسب 35 فیصد سے کم ہو کر صفر ہو جائے گا، جبکہ یورو اور چینی یوآن میں رکھے ہوئے اثاثوں میں بالترتیب 40 فیصد اور 30 ​​فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ برطانوی پاؤنڈ کا حصہ 10 فیصد سے کم ہو کر5 فیصد تک رہ جائے گا۔ سرمایہ کاری پہلی بار سونے میں کی جائے گی، جس سے 20 فیصد اثا...
سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا اجلاس اختتام پذیر:5 روزہ اجلاس میں 53 ممالک کے 2 ہزار سے زائد مندوب شریک، 320 سے زائد معاہدوں پر دستخط

سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا اجلاس اختتام پذیر:5 روزہ اجلاس میں 53 ممالک کے 2 ہزار سے زائد مندوب شریک، 320 سے زائد معاہدوں پر دستخط

روس
سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم (ایس پی آئی ای ایف) کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، گزشتہ بدھ کے روز شروع ہونے والا اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں 5 ہزار سے زائد مندوبین شریک ہوئے جبکہ سینکڑوں نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ روس کانگریس فاؤنڈیشن کے سربراہ الیگزینڈر اسٹوگلیوفنل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں 320 سے زیادہ معاہدے پیش کیے گئے، جس میں مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان اور نجی کمپنیوں کے مالکان نے شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے۔ اس اجلاس میں 53 ممالک کے تقریباً 2000 مندوب شریک تھے، اجلاس میں امریکہ، چین اور قطر کے وفود نمایاں رہے۔...
صدر بائیڈن کا تُلسا نسل کشی کی یادگار کا دورہ: سیاہ فام کے خلاف نسلی تعصب کم کرنے کے لیے پالیسیاں متعارف کرنے کا اعلان

صدر بائیڈن کا تُلسا نسل کشی کی یادگار کا دورہ: سیاہ فام کے خلاف نسلی تعصب کم کرنے کے لیے پالیسیاں متعارف کرنے کا اعلان

سیاست
صدرجو بائیڈن نے 1921 میں امریکی ریاست اوکلاہوما کے علاقے تُلسا میں سیاہ فام افراد کے قتل عام کی 100 ویں برسی پر شہر کا دورہ کیا ہے اور نسلی اقلیت کے لیے کاروبار اور دیگر صورتوں میں امداد کے ساتھ ساتھ سفید فام نسلی تعصب کو کم کرنے کے لیے پالیسیاں متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ سیاہ فام شہریوں کے قتل عام کی یاد میں تقریب کے دوران صدر بائیڈن نے حملے کے دوران بچ جانے والے تین افراد سے ملاقات کی جسکا تلسا کے گرین ووڈ تہذیبی مرکز میں خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اوکلاہوما میں قتل عام کی یادگار کا دورہ کرنے والے وہ پہلے امریکی صدر ہیں اور اسکا مقصد تاریخ کے سیاہ اوراق پہ روشنی ڈالنا اور اس بارے میں موجود خاموشی کو مٹانا ہے۔ یاد رہے کہ تلسا میں سیاہ فام آبادی پر سفید فام گروہوں نے ایک سفید فام عورت کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام میں حملہ کیا تھا۔ ڈک راؤ...

Contact Us