Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کورنا وباء اور بڑھتی معاشی تقسیم: یورپی اتحادی ممالک میں شہریوں کی قومی حکومتوں پر اعتماد میں نمایاں کمی، ماہرین کی تنبیہ

کورنا وباء اور بڑھتی معاشی تقسیم: یورپی اتحادی ممالک میں شہریوں کی قومی حکومتوں پر اعتماد میں نمایاں کمی، ماہرین کی تنبیہ

سیاست
یورپی یونین ممالک میں کیے گئے ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ شہریوں میں قومی حکومتوں پہ اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں تجزیہ دیتے ہوئے ماہرین نے لکھا ہے کہ اسکی وجہ کووڈ-19 وباء بنی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ شہری وباء سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی سے بالکل خوش نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام براعظمی اتحادی ممالک کے شہریوں کا اپنی قومی حکومت پر اعتماد کم ہوا ہے۔ سروے کے مطابق صرف ڈنمارک کی عوام میں حکومت پہ اعتماد میں کمی واقع نہیں ہوئی البتہ ماضی میں آسٹریا کی عوام کے حکومت پر اعتماد کا اظہار بھی اب منفی ہو گیا ہے۔ یورپی اتحاد کے 27 ممالک سے 26 ممالک میں ہونے والے اس سماجی مسئلے پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ماہرین نے بھی حکومتوں کو تنبیہ کی ہے کہ صورتحال معاشرے میں بڑھتے عدم استحکام کو بڑھانے کی وجہ بن سکتی ہے، جبکہ معاشرے میں بڑھتی معاشی تق...
مریخ پر گئے چینی منصوبے نے تحقیق شروع کر دی: سرخ سیارے کی پہلی تصویر شائع

مریخ پر گئے چینی منصوبے نے تحقیق شروع کر دی: سرخ سیارے کی پہلی تصویر شائع

بصری مواد
چینی خلائی ایجنسی کنسا نے مریخ منصوبے تیان وین پر گئے خلائی جہاز مارتیان زورنگ کی کھینچی گئیں پہلی تصویر جاری کر دی ہے۔ تصویروں میں سرخ سیارے کی زمین کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ زورنگ فروری میں مریخ کے مدار میں داخل ہو گیا تھا اور تب سے اس کے گرد چکر لگا رہا تھا۔ 14 مئی کو اس نے سیارے پر نزول کیا اور اب باقائدہ زمینی سطح کی معلومات بھیجنا شروع کر دی ہیں۔ چین کے مریخ پر گئے منصوبے کو 1976 میں امریکی ناسا منصوبے کاہم پلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ چینی خلائی جہاز 240 کلو وزن اور 1 اعشاریہ 8 میٹر لمبا ہے۔ خلائی جہاز میں زمین کا معائنہ کرنے کے لیے انتہائی جدید آلات، کیمرے، ریڈار، موسمی حالات کا معائنہ کرنے والے آلات، مقناطیسی قوت ناپنے والے آلات اور پتھروں سمیت ہر ممکن شے کی کیمیائی جانچ کی لیب بھی نصب ہے۔ تیان ون-1 منصوبہ مکمل طور پر چین میں تیار کردہ ہے۔ https://twitt...
مصر کی ثالثی میں فلسطین میں جنگ بندی پر اتفاق: 11 روزہ جنگ میں مجموعی طور پر 300 ہلاکتیں، ہزاروں زخمی اور 60 ہزار بےگھر درج

مصر کی ثالثی میں فلسطین میں جنگ بندی پر اتفاق: 11 روزہ جنگ میں مجموعی طور پر 300 ہلاکتیں، ہزاروں زخمی اور 60 ہزار بےگھر درج

عالمی
مصر کی ثالثی میں فلسطین میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ قابض صیہونی انتظامیہ اور حماس کے مابین ہونے والے جنگ بندی کا معاہدہ 11 روز کی شدید بمباری کے بعد سامنے آیا ہے۔ https://twitter.com/PaulaSlier_RT/status/1395331952031449099?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق مصر کے ثالثی کی پیشکش پر دونوں فریقین میں غیر مشروط اور باہمی رضامندی سے جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔ جنگ بندی کے حوالے سے سب سے پہلے خبر مقامی عرب میڈیا نے دی تھی جس نے حماس کا حوالہ دیتے ہوئے بروز جمعہ رات 2 بجے جنگ بندی کے متوقع اعلان کا دعویٰ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اچانک ہونے والی جنگ بندی سے قبل نیتن یاہو مقاصد حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھنے اور حماس صیہونی بمباری رکنے تک ڈٹے رہنے کا اعلان کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ 11 روز سے جاری جنگ کے باعث اب روس سمیت بیشتر ممالک نے اپنے شہری نکالنا شروع کر دیے تھے، جبکہ روس نے قابض صیہونی انتظا...
چینی سرکاری ٹی وی یہودی دشمن ہے: فلسطینیوں پر مظالم کی متعصب امریکی حمایت کو اُجاگر کرنے پر بیجنگ میں صیہونی سفارت کار تلملا اٹھا

چینی سرکاری ٹی وی یہودی دشمن ہے: فلسطینیوں پر مظالم کی متعصب امریکی حمایت کو اُجاگر کرنے پر بیجنگ میں صیہونی سفارت کار تلملا اٹھا

عالمی
چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر غزہ میں جاری جنگ پر ایک پروگرام کو فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ نے یہود دشمن قرار دیا ہے۔ پروگرام میں غزہ میں جاری صیہونیوں کے مظالم کو زیر بحث لایا گیا ہے اور اسکا موازنہ دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی حمایت سے ہونے والے تشدد سے بھی کیا گیا ہے۔ پروگرام پر چین میں صیہونی انتظامیہ کے سفارت خانے نے چینی حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے اور اسے یہودیوں سے نفرت کا اظہار قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں صیہونی سفیر کا کہنا تھا کہ ؛"انکے خیال میں یہودی دنیا چلا رہے ہیں کا سازشی نظریہ اپنی موت آپ مر چکا ہے لیکن یہودیت سے نفرت نے ایک بار پھر اپنا گندا چہرہ دکھایا ہے، چینی سرکاری ٹی وی پر ہم اسے دیکھ کر ایک بار پھر خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔" چینی ٹی وی پروگرام کا مرکزی مدعہ تھا کہ کیا فلسطین پر صیہونی قبضے کی امریکی حمایت جمہوری اقدار پر مبنی ہے یا اس میں امریکی معیشت...
روس کی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی پالیسی 7 سال تجاوز کر گئی: مارچ میں حددرجہ 1 ارب ڈالر نکال پھینکے

روس کی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی پالیسی 7 سال تجاوز کر گئی: مارچ میں حددرجہ 1 ارب ڈالر نکال پھینکے

روس
روس ڈالر کی اجارہ داری کو ختم کرنے کی اپنی پالیسی سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نظر نہیں آرہا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نئے اعداد وشمار کے مطابق فروری سے مارچ کے دوران روس نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے ایک ارب امریکی ڈالر دیگر سکوں یا سونے میں منتقل کیے ہیں۔ گزشتہ سال فروری میں بینک آف روس کے ڈالر ذخائر 5،756 ارب ڈالر تھے، جو صرف ایک ماہ 3.976 ارب ڈالر رہ گئے۔ 2014 میں شروع ہونے والی اس پالیسی کے نتیجے میں روس اب تک صرف 170 ارب ڈالر خریدے ہیں، وگرنہ روس مقامی یا ڈالر کے علاوہ دیگر سکوں میں زرمبادلہ جمع کر رہا ہے۔ دراصل 2014 میں امریکہ نے روس پر معاشی پابندیاں لگانا شروع کیں جس کے جواب میں روس نے امریکی ڈالر کے خلاف محاذ کھولا جو تاحال جاری ہے، روسی اقدامات میں 2018 میں تیزی اور مزید سنجیدگی آئی جب اس نے اچانک خزانے سے امریکی تعداد کی تعداد کو نصف کر دیا اور اس رقم سے  س...
امریکہ میں مندر تعمیر کیلئے لائے ہندو مزدوروں سے 1.20$/گھنٹہ جبری مشقت کروانے کا انکشاف: چین نے نسلی تعصب اور جبری مشقت کا واقع سامنے آںے پر امریکہ کو تاریخ یاد دلا دی

امریکہ میں مندر تعمیر کیلئے لائے ہندو مزدوروں سے 1.20$/گھنٹہ جبری مشقت کروانے کا انکشاف: چین نے نسلی تعصب اور جبری مشقت کا واقع سامنے آںے پر امریکہ کو تاریخ یاد دلا دی

معیشت
چین کی جانب سے امریکہ میں بڑھتی جبری مشقت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے امریکی نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی میں سینکڑوں ہندوستانیوں کو مندر کی تعمیر کے لیے صرف سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے بھرتی کیا گیا ہے۔ بدھ کو وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ بیجنگ کو امریکہ بڑھتے نسلی تعصب اور جری مشقت کے واقعات پر سخت تشویش ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے منصفانی طور پر مزدوروں کو انکا حق دلوائے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ امریکہ ایسے اقدامات کرے جن سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہو۔ ژاؤ نے عالمی میڈیا کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے صرف 14 بین الاقوامی مزدور کنونشنوں کی توثیق کر رکھی ہے، جبکہ 8 بنیادی کنونشنوں میں سے صرف 2 کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جبری مشقت کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر می...
آئی ایم ایف پیرس کلب سوڈان کا 5 ارب ڈالر کا قرض معاف کرے گا: آئندہ ماہ ختمی منظوری ملنے کا امکان

آئی ایم ایف پیرس کلب سوڈان کا 5 ارب ڈالر کا قرض معاف کرے گا: آئندہ ماہ ختمی منظوری ملنے کا امکان

عالمی
فرانسیسی صدر ایمینوئل میخرون نے سوڈان کے آئی ایم ایف قرضے کی ادائیگی کی پیشکش کردی ہے۔ سوڈان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 5 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ جس کی ادائیگی کے لیے فرانسیسی صدر نے پیرس کلب کے رکن کو پیشکش کی ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگلے ماہ کے آخر تک فرانس باقائدہ قرضے کے معافی کی منظوری دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان پیرس کلب کا اہم رکن ہے اور شدید معاشی مسائل کے باعث فرانس اس کا قرضہ مکمل طور پر معاف کرنے کے حق میں ہے۔ صدرمیکرون نے ان خیالات کا اظہار پیرس میں سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور ملک کی خود مختار انتظامی کونسل کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کے ساتھ ایک کانفرنس کی میزبانی کے بعد کیا۔ برطانیہ اور امریکہ سمیت کانفرنس کے شرکاء نے افریقی ملک کے بقایا جات کو معاف کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ فرانس نے مزید 1.5 ارب ڈالر کا قرض دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔...
سمندری طوفان میں 65٪ تک شدت بڑھانے والے عوامل کی دریافت: تحقیق تباہ کن طوفان کی پیشنگوئی کرنے کیلئے اہم قرار

سمندری طوفان میں 65٪ تک شدت بڑھانے والے عوامل کی دریافت: تحقیق تباہ کن طوفان کی پیشنگوئی کرنے کیلئے اہم قرار

علوم و فنون
محققین نے2017 میں طوفان ماریا کے دوران پورٹو ریکو ساحل کی چٹانوں کے مطالعہ سے نئی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔ سمندری طوفانوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں طوفان میں شدت لانے والی ایسی قوتوں کا علم ہوا ہے جو اب تک چھپی ہوئی تھیں۔  پورٹو ریکو کے جنوب مغربی ساحل کی چٹانوں پر نصب زیرآب ارضیاتی آلات سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ کرتے ہوئے محققین کو پتہ چلا ہے سمندر کی گہرائیوں میں بھی کرنٹ ہوتا ہے جو مرجان راک (کورل ریف) کے ساتھ تعامل کے نیجے میں سمندری طوفان میں مزید شدت پیدا کر دیتا ہے۔ محققین نے مثال کے لیے ماریا نامی سمندری طوفان کا حوالہ دیا ہے جس کے باعث 2017 میں امریکہ میں 3 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی تھی اور مجموعی طور پر 90 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ محققین کا ماننا ہے کہ نئی تحقیق سے مستقبل قریب میں طوفان کی بروقت پیشنگوئی کرنا ممکن ہو گا جس س...
بولیویا انسداد منشیات تحریک: جنگلوں میں قائم کوکین کی یومیہ 1 ہزار کلو پیداوار والی 3 خفیہ فیکٹریاں پکڑ لی گئیں

بولیویا انسداد منشیات تحریک: جنگلوں میں قائم کوکین کی یومیہ 1 ہزار کلو پیداوار والی 3 خفیہ فیکٹریاں پکڑ لی گئیں

نظامت
بولیویا میں انسداد منشیات کے لیے قومی تحریک تیزی پکڑ گئی ہے۔ تازہ کارروائی میں پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ انسداد منشیات کے عملے نے ایک چھاپے کے دوران کوکین تیار کرنے والے تین بڑے مقامات بے نقاب کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں مقامات جنگلات میں قائم تھے جہاں سے قومی پارکوں میں منشیات لائی اور پھر ملک بھی میں بیچی جاتی تھی۔ ملک کے مشرقی صوبے بینی، وسطی کوکابامبا اور جنوب وسطی سانتا کروز کے علاقوں میں تین بڑی فیکٹریوں میں خفیہ طور پر منشیات تیار کی جاتی تھیں، جن کی یومیہ پیداوار 910 کلو گرام سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ بولیویا کے سماجی تحفظ کے نائب وزیر جائمی مامانی نے انسداد منشیات سکوارڈ کی ستائش کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ تینوں فیکٹریوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے انسداد منشیات تحریک میں اب تک صرف چار ماہ میں 7.41 ٹن کوکین ضبط کرنے پر پولیس کو شاباش  بھی دی ہے۔ ممانی نے ایک بیان میں ک...
یورپی شہریوں کی طرح روسی بھی کورونا ویکسین لگوانے سے عاری: 42٪ کہتے ہیں کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے

یورپی شہریوں کی طرح روسی بھی کورونا ویکسین لگوانے سے عاری: 42٪ کہتے ہیں کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے

روس
روس میں ایک حالیہ عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ 42 فیصد شہری کسی بھی حالت میں کووڈ-19 ویکسین لینے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکی بڑی وجہ ویکسین سے متعلق بڑھنے والی بداعتمادی ہے۔ سروے میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک یعنی 20 فیصد روسی باشندے بیرون ملک سفر کرنے کی صورت میں ویکسین لگانے پر آمادہ ہیں۔ نتائج میں پتا چلا ہے کہ صرف 18 فیصد روسی کسی طرح کی ترغیب کے بغیر ویکسین لگوانے پر آمادہ ہیں۔ سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نتائج سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ روس میں ویکسین لگوانے کا عمل سست روی کا شکار کیوں ہے۔ اپریل کے آخر میں نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکوف نے بتایا تھا کہ روس میں تب تک 1 کروڑ 11 لاکھ شہریوں کو کوڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ اگرچہ روسی حکام باقاعدگی سے اعداد و شمار جاری نہیں کررہے ہیں، لیکن غیر سرکاری اندازوں کے مطا...

Contact Us