Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ٹویٹر کا متعصب رویہ اب آفاقی سچ کو بھی نفرت قرار دینے لگا: ہسپانوی سیاستدان کے مردوں کے بچہ نہ جننے کی ٹویٹ پر کھاتہ معطل، صارفین کا طنزوں سے جواب

ٹویٹر کا متعصب رویہ اب آفاقی سچ کو بھی نفرت قرار دینے لگا: ہسپانوی سیاستدان کے مردوں کے بچہ نہ جننے کی ٹویٹ پر کھاتہ معطل، صارفین کا طنزوں سے جواب

فن/ٹیکنالوجی
ہسپانوی سیاستدان فرانسسکو کونٹریراس کا ٹویٹر کھاتہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ سماجی میڈیا ویب سائٹ نے دائیں بازو کی جماعت کے کارکن کا کھاتہ "مرد حاملہ نہیں ہوسکتا" لکھنے پر معطل کیا ہے، ٹویٹر کا مؤقف ہے کہ ٹویٹ نفرت انگیز تھی اور نفرت پھیلانا انکی پالیسی کے خلاف ہے۔ کونٹریراس کو اپنے ٹویٹر کھاتے کو 12 گھنٹے تک یہ کہنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا کہ مردوں کے پاس "کوئی بچہ دانی یا انڈے نہیں ہیں اور اس وجہ سے وہ بچے پیدا نہیں کرسکتے ہیں"۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک مضمون کے جواب میں لکھا تھا جس میں ایک مخنث مرد نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بچہ پیدا ہونے کے بعد باپ بن گئے ہیں۔ انہوں نے بعد میں فیس بک پر لکھا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حقیقی فاشسٹ زندگی کیسی ہوتی ہے۔ اگلی بار میں 2 + 2 = 4  لکھنے کی کوشش کروں گا اور شاید ٹویٹر اس پر بھی میرا کھاتہ معطل کر دے۔ ٹویٹر نے ان پر اپنی پالیسی کی خلاف...
امریکہ نے برما کے مزید اعلیٰ فوجی اور ریاستی کونسل کے عہدے داروں پر معاشی و سفری پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے برما کے مزید اعلیٰ فوجی اور ریاستی کونسل کے عہدے داروں پر معاشی و سفری پابندیاں عائد کر دیں

عالمی
امریکہ نے برما کے کچھ عسکری اور ریاستی انتظامی کونسل کے مزید 13 اہم عہدے داروں پر بھی معاشی و سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ برما کے فوجی سربراہ اور بغاوت کرنے والے دیگر اعلیٰ عہدے داروں کو ملک میں جمہوری رہنماؤں پر تشدد اور بچوں سمیت عوام کے خلاف ظلم روا رکھنے کے جرائم میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی انتظامیہ نے اعلیٰ عسکری عہدے داروں کے آزاد کاروبار کرنے والے 3 جوان بچوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں اور ریاستی انتظامی کونسل کے قیام کو بھی غیر قانونی قرار دی گیا ہے۔ پابندیوں کا شکار بننے والے عہدے داروں کے اگر امریکہ میں اثاثے ہوں گے تو وہ منجمند ہو جائیں گے اور انہیں امریکی شہریوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اس سے پہلے بھی بغاوت کرنے کی پاداش میں متعدد برمی فوجی ع...
صدر بائیڈن کا فلسطین پر قابض صیہونی افواج کے لیے $75 کروڑ کے جدید اسلحے کا معاہدہ: صدر ایردوعان کی کڑی تنقید، خون سے تاریخ لکھنے والا قرار دے دیا

صدر بائیڈن کا فلسطین پر قابض صیہونی افواج کے لیے $75 کروڑ کے جدید اسلحے کا معاہدہ: صدر ایردوعان کی کڑی تنقید، خون سے تاریخ لکھنے والا قرار دے دیا

عالمی
واشنگٹن اور تل ابیب کے مابین اسلحے کے ایک بڑے معاہدے کی اطلاعات پر ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر رجب کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں۔ تنقید واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے شائع ایک خبر کے بعد کی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے قابض صیہونی انتظامیہ کے ساتھ 74 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے جدید اسلحے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ ترک رہنما نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ہم نے ہتھیاروں کی فروخت والے معاہدے پر صدر بائیڈن کے دستخط دیکھے، انہوں نے صدر بائیڈن سے مخاطب ہوکر کہا،"مسٹر بائیڈن، آپ نے نام نہاد آرمینیائی نسل کشی میں تاریخ کو توڑا موڑا اور اب غزہ میں ہونے والے ظلم کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کے خون آلود ہاتھوں سے تاریخ لکھ رہے ہیں۔ گذشت...
فوج میں بڑھتے مارکسی نظریہ تنوع پر تنقید: امریکی خلائی فوج کا کمانڈر برطرف، تادیبی کارروائی کا آغاز

فوج میں بڑھتے مارکسی نظریہ تنوع پر تنقید: امریکی خلائی فوج کا کمانڈر برطرف، تادیبی کارروائی کا آغاز

سیاست
امریکی خلائی فوج کے ایک کمانڈر کو میڈیا سے گفتگو میں نظام پر تنقید کرنے کے جرم میں فوج سے نکال دیا گیا ہے۔ مذکورہ اہلکار گفتگو میں کہا تھا کہ امریکی فوج کو مارکسی اور لبرل نظریات تباہ کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل میتھیو لوہمیر، فوجی مبصر ایل ٹوڈ ووڈ کی میزبانی میں پوڈکاسٹ ‘انفارمیشن آپریشن’ میں گفتگو کر رہے تھے جس میں انہوں نے متنازعہ بیان دیا۔ لوہیمیر، کولکاروڈو کے بیکلے ہوائی اڈے میں 11ویں خلائی اسکواڈرن کی کمان کررہے تھے، اپنی اشاعت شدہ کتاب، '' ارریزسٹیبل ریوولوشین: مارکسزمز گول آف کانکئسٹ اینڈ دی انمیکینگ آف امریکن ملٹری" کے پرچار کے لیے کیے پروگرام میں لوہیمیئر کا کہنا تھا کہ نیا مارکسی ایجنڈا امریکی مسلح افواج کو شدید متاثر کررہا ہے، انہوں نے گفتگو میں کہا کہ فوج کی تربیت میں اب مارکسی نظریہ تنوع پڑھایا جا رہا ہے۔ امریکی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ اب ہمارا نظام امریکی شہری...
مقبوضہ فلسطین: بے بس فلسطینیوں کی جانب سے قابض صیہونی افواج پر گاڑی چڑھا کر حملہ کرنے  کے واقعات میں اضافہ، درجنوں قابض فوجی زخمی، 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ فلسطین: بے بس فلسطینیوں کی جانب سے قابض صیہونی افواج پر گاڑی چڑھا کر حملہ کرنے کے واقعات میں اضافہ، درجنوں قابض فوجی زخمی، 3 فلسطینی شہید

سیاست
بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی ڈرائیور نے سات قابض صیہونی پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک اور کار سوار نے بیت القمدس کے مشرقی علاقے شیخ جراح میں قابض صیہونی انتظامیہ کی عارضی چوکی پر خود کش حملہ کیا اور ان پر گاڑی چڑھا دی، جس سے چوکی میں موجود ساتوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور جوابی کارروائی میں فلسطینی ڈرائیور قابض افواج کی گولیاں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک تیز رفتار کار کو قابض صیہونی پولیس چوکی سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/glick_sh/status/1393955959102451720?s=20 اس واقعے میں قابض صیہونی پولیس اور سرحدی جتھوں کے سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ واقع میں اپنے ہی ساتھیوں کی بندوق سے نکلی گولی صیہوی خاتون پولیس افسر کی ٹانگ میں لگی جس کا علاج جاری ہ...
فرانس میں جرنیلوں کے بعد پولیس افسران کا بھی تشویش سے بھرا خط سامنے آگیا: ملک میں بڑھتی انتظامی ناکامی پر سیاسی حلقے پریشان

فرانس میں جرنیلوں کے بعد پولیس افسران کا بھی تشویش سے بھرا خط سامنے آگیا: ملک میں بڑھتی انتظامی ناکامی پر سیاسی حلقے پریشان

سیاست
فرانسیسی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے ان 100 سے زائد حاضر ملازمت پولیس اہلکاروں پر شدید تنقید کی ہے جنہوں نے صدر کو پولیس کے لیے اضافی حقوق کے متنازعہ قانون کے لیے خط لکھا یا اسکی توثیق کی تھی۔ خط پر لکھا ہے کہ پولیس پر حملے، فرانس کی جمہوری اقدار، رواج اور معاشرتی نقشے کو مسترد کررہے ہیں۔ خط میں رواں ماہ جنوبی شہر ایگونن میں منشیات فروشوں پر چھاپے کے دوران ہلاک ہونے والے ایک افسر ایرک میسن کی موت کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ خط میں ملک کی مسلم آبادی کا نام لیے بغیر اشارتاً کہا گیا ہے کہ مسلح اور نقاب پوش افراد گروہوں کی شکل میں پورے ملک میں پھیل رہے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ ملک فرانس کئی حصوں میں بٹ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی منطق پر مبنی اس سے پہلے بھی ایک کھلا خط صدر میخرون کو 93 ریٹائر اور فعال فوجی اہلکار بھی لکھ چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے قومی سلامتی اور امن عامہ کے ضمن میں فرانس کو مسلم...
چین سے معاشی میدان میں مقابلے میں ناکامی پر مغرب میں ایشیائی ملک کے خلاف پراپیگنڈا تیز

چین سے معاشی میدان میں مقابلے میں ناکامی پر مغرب میں ایشیائی ملک کے خلاف پراپیگنڈا تیز

نقطہ نظر
مغربی ممالک میں حکومتیں چین کے خلاف اپنی عوام میں نفرت پیدا کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ میں چین کو ایک خطرناک شر اور ایسے ملک کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جہاں عوام پر ظلم اور تشدد کیا جاتا ہے، بغیر وجہ کے شہریوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور اقلیتیں بالکل محفوظ نہیں ہیں۔ جبکہ کورونا کے ماخذ کے حوالے سے پراپیگنڈا بھی جاری و ساری ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ میں چینی صدر کو جنونی اور طاقت کے نشے میں مست ایک ایسی قیادت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو دنیا کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ اس کے بالمقابل امریکہ اور صدر بائیڈن کو دنیا کے مسیحا کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جن کے بغیر دنیا کا نظام درہم برہم ہو جائے۔ چین کی حالیہ برسوں میں اقتصادی ترقی دراصل اس سارے پراپیگنڈے کے پیچھے بنیادی وجہ ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی اور عسکری قوت کے خلاف مغربی ذرائع ابلاغ نے کھلی جن...
غزہ میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے زیر استعمال عمارت پر بمباری: اے پی، الجزیرہ سمیت دنیا بھر سے مذمت، تحقیقات کا مطالبہ

غزہ میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے زیر استعمال عمارت پر بمباری: اے پی، الجزیرہ سمیت دنیا بھر سے مذمت، تحقیقات کا مطالبہ

سیاست
غزہ میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مراکز پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے کی تمام دنیا خصوصاً میڈیا کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ غزہ میں میڈیا دفاتر کی عمارت پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے الجزیرہ اور ایسوسی ایٹ پریس نے اپنے بیانات میں کہا کہ حملہ عملے کے لیے جان لیوا ہو سکتا تھا، صحافیوں کو وقت رہتے ملنے والی اطلاع کے باعث وہ عمارت چھوڑنے میں کامیاب رہے اور انکی جان بچ گئی۔ https://www.youtube.com/watch?v=DWLYu-UobVg ذرائع ابلاغ کے اداروں کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ کو بخوبی پتہ تھا کہ عمارت میں ذرائع ابلاگ کے دفاتر اور صحافی ہیں، اور یہاں سے کوئی عسکری کارروائی نہیں ہو رہی لیکن طاقت کے نشے میں چور انتظامیہ نے بمباری سے دریغ نہ کیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے اداروں نے امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے مقاصد اور اثرات کو سامنے لان...
امریکہ میں انوکھا عوامی سروے: کیا آپ شیر، ریچھ اور مگرمچھ سے مقابلے میں جیت سکتے ہیں؟

امریکہ میں انوکھا عوامی سروے: کیا آپ شیر، ریچھ اور مگرمچھ سے مقابلے میں جیت سکتے ہیں؟

رہن سہن
امریکہ میں جانوروں سے مقابلے کے حوالے سے ایک منفرد عوامی سروے کیا گیا ہے۔ امریکیوں سے پوچھا گیا کہ وہ چوہے، بلی، ہنس، عقاب، گوریلے، سانپ، کینگرو، بھیریے اور مگرچھ سے مقابلہ کرنے پر جیت سکتے ہیں یا ہیں؟ جمعرات کو یوگو سروے کے نتائج سامنے آئے جس میں 1224 بالغ امریکیوں سے پوچھا گیا کہ وہ غیر مسلح تصادم میں کن جانوروں کو شکست دینے کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے سروے کے نتائج بھی دلچسپ آئے ہیں جس میں شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد نے چوہے پر ہی اکتفا کیا ہے اور 72٪ نے چوہے سے ممکنہ جیت کا اظہار کیا ہے۔ سروے کے مطابق 69٪ نے بلیوں، 61 فیصد نے ہنسوں، 49٪ نے درمیانے قد کے کتوں کو مقابلے میں شکست دینے کے ممکنہ امکان کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ عقاب (30 فیصد)، بڑے کتے (23 فیصد)، بندر (17 فیصد)، کوبرا سانپ (15 فیصد)، کینگرو (14 فیصد)، بھیڑیا ( 12 فیصد)، اور مگرمچھ سے (9 ف...
ایران: سابق صدر احمدی نژاد نے بھی آئندہ صدارتی دوڑ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

ایران: سابق صدر احمدی نژاد نے بھی آئندہ صدارتی دوڑ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

سیاست
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد ایک بار پھر صدارتی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ ملک کے آئندہ صدارتی انتخابات میں چیف جسٹس اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر بھی ان کے مدمقابل ہوں گے۔ ایران میں 18 جون کو اگلے صدارتی انتخابات ہوں گے جس میں صدر حسن روحانی کے جانشین کا تعین ہو گا۔ صدر حسن روحانی نے مغرب کی نظر میں ایک اعتدال پسند رہنما کے طور پر ملک کو چلایا جنہوں نے جوہری منصوبہ ترک کر کے امریکہ کے ساتھ 2015 میں کامیاب معاشی معاہدہ کیا۔ ملکی قانون کے مطابق وہ مسلسل تیسری بار صدارت کے لیے انتخابات میں شمولیت نہیں کر سکتے لہٰذا وہ دوڑ میں حصہ لیے بغیر ہی باہر ہو جائیں گے۔ حسن روحانی کی جگہ اگر احمدی نژاد، جو مغرب کے سامنے ایک سخت گیر رہنما کی شہرت کے حامل ہیں، منتخب ہو جاتے ہیں تو ایران کا معاشی معاہدہ دوبارہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ تاہم مختلف سیاسی حلقے احمدی نژاد کو ایک مظبوط امیدوار کے طور پر نہی...

Contact Us