Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکی اسکول: عملے کے پاس سے 40 نابالغ طالبات کی سینکڑوں نازیبا تصاویر و ویڈیو برآمد، تحقیقات شروع

امریکی اسکول: عملے کے پاس سے 40 نابالغ طالبات کی سینکڑوں نازیبا تصاویر و ویڈیو برآمد، تحقیقات شروع

رہن سہن
 امریکی ریاست ٹینیس کے ایک مقامی اسکول کے مرد نرس سے بچوں سے متعلق جنسی مواد برآمد ہوا ہے۔ طبی عملے کے مذکورہ رکن کو بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ معاملے کی تحقیقات وفاقی تفتیشی ادارہ کر رہا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ انہیں زیر حراست نرس سے بچیوں کی سینکڑوں نازیبا تصاویر ملی ہیں، جن میں سے کم از کم 40 نابالغ بچیوں کی ہیں۔  گرفتار نرس کی شناخت لیون ہینسلی کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کے پاس سے لڑکیوں کے کپڑے اتارتے اور مختلف نازیبا زاویوں سے 700 تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر تصاویر  طلباء کے زیر استعمال بیت الخلاء میں نصب خفیہ کیمرے سے 2017 اور 2019 کے درمیان لی گئی تھیں، جہاں مذکورہ نرس لمبے عرصے تک کام کرتا رہا ہے۔ ہینسلے کے گھر سے تلاشی کے دوران ایک چھوٹے خفیہ ویڈیو کیمرے سمیت متعدد حساس بر...
آسٹریا: کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے بھاری اسلحہ برآمد، پولیس کا سکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی پکڑنے کا دعویٰ

آسٹریا: کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے بھاری اسلحہ برآمد، پولیس کا سکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی پکڑنے کا دعویٰ

سیاست
آسٹریا پولیس نے کووڈ-19 پابندیوں کے مخالفین سے ہزاروں گولیاں، جدید اسلحہ اور تلواریں ضبط کی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کووڈ-19 کے اقدامات کے شدید مخالف ہیں اور مبینہ طور پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آسٹریا کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور گھریلو تحفظ کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ویانا میں کچھ افراد سے بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے، اسلحہ بردار افراد کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم پولیس کو حاصل ہونے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ افراد احتجاج کے دوران بدامنی پیدا کر کے سکیورٹی اداروں پر حملہ کرنے والے تھے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں سماجی میڈیا پر مجوزہ افراد کی گفتگو کو بھی شامل کیا جائے گا۔ https://twitter.com/KURIERat/status/1395...
صدر بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کی حمایت جاری رکھنے اور دفاع مزید مظبوط بنانے کے عزم کا اظہار

صدر بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کی حمایت جاری رکھنے اور دفاع مزید مظبوط بنانے کے عزم کا اظہار

عالمی
امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین میں 11 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں مبینہ ناکامی کے بعد قابض صیہونی انتظامیہ کے آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام کو دوبارہ مزید جدید سطح پر بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر کا بیان حماس اور قابض صیہونی انتظامیہ کے مابین جنگ بندی معاہدہ طے ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر بائیڈن نے ایک مختصر قومی خطاب میں فلسطین پر صیہونی قبضے کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ اسے مزید معاونت دینے کا بھی اعلان کیا۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ صیہونی انتظامیہ کے سربراہ بینجمن نیتن یاہو نے آئرن ڈوم نظام  کی تعریف کی ہے، جسے امریکہ اور صیہونی اسرائیل نے مل کر تیار کیا تھا، اور اسکی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں انکا اتحادی بڑے نقصان سے بچا رہا۔ واضح رہے کہ آئرن ڈوم نامی میزائل دفاعی نظام 2011 میں نصب کیا گیا تھا۔ دفاعی نظام راڈار کے ذریعے اسکے دائرے میں داغے جانے والے راکٹوں کا پتا لگاکر انہیں...
افغانستان: قبائلی عمائدین کی محنت کے باعث ضلع علی نگر میں طالبان اور کابل انتظامیہ میں 1 ماہ جنگ بندی کا معاہدہ

افغانستان: قبائلی عمائدین کی محنت کے باعث ضلع علی نگر میں طالبان اور کابل انتظامیہ میں 1 ماہ جنگ بندی کا معاہدہ

سیاست
افغانستان میں روائیتی جرگے سے ایک بار پھر جنگ بندی میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبائلی عمائدین نے طالبان اور حکومت کے مابین جنگ بندی کی کامیاب ثالثی کی ہے، جس کے باعث شدید لڑائی میں ایک وقفہ آیا ہے۔ مقامی عمائدین کی ثالثی کے تحت ہونے والے اس معاہدے کے تحت ضلع علی نگر کے کاشتکاروں کو فصلوں کی کٹائی اور طالب علموں کو امتحانات ختم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، اور دونوں فریقین میں 21 جون تک جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے۔ جنگ بندی کے مذاکرات کے بعد بات کرتے ہوئے ایک بزرگ عمائد قاری نبی سرور نے کہا کہ یہ اس لیے ضروری تھا کیونکہ طالبان اور کرزئی انتظامیہ ایک دوسرے پر حملے کرنے کے لیے ہمیشہ بہانے تلاش کرتے رہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین نے ضلع میں گندم کی فصل ضائع ہونے سے بچانے کے لیے امن معاہدے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا جو گذشتہ برسوں میں طالبان ک...
برطانوی فوجیوں میں کووڈ-19 ویکسین لگوانے کی مخالفت پر تادیبی کارروائی کی چہ مگوئیاں

برطانوی فوجیوں میں کووڈ-19 ویکسین لگوانے کی مخالفت پر تادیبی کارروائی کی چہ مگوئیاں

سیاست
 برطانوی فوج ایسے فوجی اہلکاروں کو سزا دے گی جو کوڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔ ڈیلی میل نے اپنی خبر میں ملکی انتطامیہ اور میڈیا کو برطانوی شہریوں پر ویکسین تھوپنے کی سرخی لگائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رائل آرٹلری اور رائل الیکٹریکل اور میکنیکل انجینئرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ ایسے فوجی جو وائرس کے خلاف ویکسین لینے سے انکاری ہیں ان کو خصوصی کیمپ میں تعلیم دی جائے اور پھر بھی نہ ماننے والے کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ویکسین نہ لینے پر بضد رہنے سپاہیوں کو نااہل سمجھا جائے گا۔ کووڈ-19 کی ویکسین چھاؤنیوں میں رہنے اور مشقوں میں شمولیت کے لیے بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔ ڈیلی میل کے مطابق یہ ہدایات گذشتہ ہفتے کے دوران جاری کی گئی ہیں۔ اگرچہ حکومت سپاہیوں کو ویکسین لینے پر مجبور نہیں کرسکتی، تاہم آرمڈ فورسز ایکٹ کے تحت سپاہیوں کو فوجی خد...
ہندوستان پر کورونا کے بعد کالی فنجائی کا حملہ: مودی سرکاری نے وباء کا اعلان کر دیا

ہندوستان پر کورونا کے بعد کالی فنجائی کا حملہ: مودی سرکاری نے وباء کا اعلان کر دیا

طب
ہندوستان کو کورونا کے ساتھ ساتھ ایک نئی وباء نے آ گھیرا ہے۔ حکومتِ ہند نے ملک بھر میں کالی فنجائی کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر شدید متاثرہ ریاستوں میں مقامی حکومتوں کو وباء کے اعلان کا حکم دیا ہے، طبی عملے کے مطابق خصوصی طور پر کووڈ-19 کے مریض اس متعدی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں کے نام خط میں کہا ہے کہ میوکورمائیکوسس نامی متعدی مرض کو 1987 کے وبائی امراض ایکٹ کے تحت وباء قرار دیدیا جائے۔ وزارت نے مقامی محکمہ صحت کے لیے مرض کے مشتبہ اور مصدقہ مریضوں کے اندراج کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ . خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میوکورمائیکوسس کو ایک قابل شناخت بیماری بنائیں۔ تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ طبی کالجوں کو بھی اس مرض کی جانچ اور تشخیص کے لیے ہدایات فراہم کر دی گئی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بیماری کووڈ-19 کے مریضوں میں مرض کی طوالت اور موت کا باعث...
فرانس: آئینی عدالت نے پولیس تشدد کی ویڈیو پر پابندی کے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا، میخرون سرکار کو بڑی مایوسی

فرانس: آئینی عدالت نے پولیس تشدد کی ویڈیو پر پابندی کے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا، میخرون سرکار کو بڑی مایوسی

سیاست
فرانس کی اعلیٰ ترین قانون ساز عدالت نے صدر ایمینیؤل میخرون کے حمایت یافتہ ایک متنازعہ قانون کو مسترد کردیاہے۔ مجوزہ قانونی مسودے میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کرتے تصاویر و ویڈیو بنانے پر پابندی لگائی گئی تھی، جسے حکومت اہلکاروں کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دے رہی تھی۔ عالمی تحفظ قانون کی دفعہ 24 کے تحت کام میں مصروف پولیس یا فوجی افسران کے چہرے یا نام کی نشاندہی کرنے والی تصاویر یا ویڈیو کی اشاعت پر پانچ سال قید اور 91 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا جا سکے گا۔ نومبر 2020 میں سامنے آنے کے بعد سے فرانس میں مجوزہ قانونی مسودے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں، شہری قانون کو شہری آزادیوں پر حملہ قرار دے رہے ہیں اور پولیس کے طرز عمل میں بڑھتے تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ نو رکنی آئینی کونسل نے اپنے ایک فیصلے میں دفعہ 24 کے قانونی سقم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقنّنہ مبینہ ج...
روس کو چبانے کی خواہش رکھنے والوں کے دانت ہی توڑ دیں گے: روسی صدر کا اعلیٰ مغربی عہدے داروں کے بیانات اور ذرائع ابلاغ میں بڑھتے تجزیوں پر شدید ردعمل

روس کو چبانے کی خواہش رکھنے والوں کے دانت ہی توڑ دیں گے: روسی صدر کا اعلیٰ مغربی عہدے داروں کے بیانات اور ذرائع ابلاغ میں بڑھتے تجزیوں پر شدید ردعمل

روس
 روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کو توڑنے کی سرگوشیاں کرنے والوں کے دانت توڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ دشمن گھات لگاتے بیٹھے ہیں، ہم پہ کسی قسم کا بیرونی حملہ کرنے والوں کے دانت توڑ دیے جائیں گے۔ روسی صدر کا اشارہ مغربی میڈیا کی ان رپورٹوں کی طرف تھا جس میں روس کو وسائل کے حساب سے تقسیم کرنے کی شرارتی سرخیاں اور تجزیے کیے جا رہے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا حجم بڑا ضرور ہے لیکن اسے سنبھالنے اور اسکی حفاظت کرنےکا بھی ہم میں اتنا ہی دم ہے۔ صدر پوتن نے گفتگو میں زار ایلگزینڈر سوم سے منسوب مقولہ سناتے ہوئے کہا کہ ہماری ترقی سے ہر کوئی گھبراتا ہے، اس لیے روس کا کوئی دوست نہیں ہے۔ صدر نے گفتگو میں ان لوگوں پر بھی تنقید کی جو سائبیریا میں موجود لکڑی، معدنیات اور توانائی کے ذخائر پر ہر...
فلسطین: جنگ بندی کے خاتمے پر لوگوں کا سجدہ شکر، خوشی مناتے سڑکوں پر نکل آئے – ویڈیو

فلسطین: جنگ بندی کے خاتمے پر لوگوں کا سجدہ شکر، خوشی مناتے سڑکوں پر نکل آئے – ویڈیو

سیاست
فلسطین میں جنگ بندی کے اعلان پر لوگ سجدہ شکر ادا کر کے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور خوفناک جنگ کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قابض صیہونی انتظامیہ اور فلسطینیوں کے مابین 11 روز بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، جس پر خصوصی طور پہ غزہ، بیت المقدس اور دیگر مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں جشن منایا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/arwaib/status/1395692878278676483 https://twitter.com/MiddleEastEye/status/1395532327724503050?s=20 https://twitter.com/Bint_e_Sadiq/status/1395535501269078017?s=20 https://twitter.com/Islam_khatib/status/1395517715654324224?s=20 https://twitter.com/timaodehh/status/1395519723203407873?s=20 https://twitter.com/DailyNewsEgypt/status/1395543661648269318?s=20 https://twitter.com/nirhasson/status/1395523623167930370?s=20 ht...
روس کا براعظم انٹارکٹکا میں سخوئی-34 جنگی طیاروں کا دستہ تعینات کرنے کا اعلان: امریکہ کا تشویش کا اظہار، کونسل اجلاس طلب

روس کا براعظم انٹارکٹکا میں سخوئی-34 جنگی طیاروں کا دستہ تعینات کرنے کا اعلان: امریکہ کا تشویش کا اظہار، کونسل اجلاس طلب

روس
روس اور امریکہ کے اعلیٰ سفارتکار براعظم انٹارکٹکا میں بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کررہے ہیں۔ دونوں ممالک عرصۃ دراز سے ایک دوسرے کو منجمند براعظم میں اشتعال انگیزی کا زمہ دار ٹھہراتے آ رہے ہیں، اور اسے خطے میں اپنے مفادات اور قومی سلامتی کا مسئلہ بنا کر عالمی کشیدگی کو مزید بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے حالیہ بیان میں علاقے میں ایس یو 34 لڑاکا طیاروں کا دستہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی 45ویں فضائی یونٹ کے سربراہ میجر جنرل ایگور چورکن نے کہا ہے کہ اس سے روس خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ میں بہتر فیصلے کر سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگی طیارے براعظم میں ہر طرح کی عسکری نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے، جو انکے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ایلچی برائے انٹارکٹکا جم ڈی ہارٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ ک...

Contact Us