Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

پاکستانی پارلیمان میں ناموس رسالتﷺ کے مسئلے پر دوسری بار فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پر رائے دہی مؤخر

پاکستانی پارلیمان میں ناموس رسالتﷺ کے مسئلے پر دوسری بار فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پر رائے دہی مؤخر

پاکستان
پارلیمانِ پاکستان نے ایک بار پھر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پر رائے دہی مؤخر کر دی ہے، بروز جمعہ پیش ہونے والی قرارداد کو دوسری بار مؤخر کیا گیا ہے، اسمبلی کے سربراہ نے قرارداد پر رائے دہی مؤخر کرنے کی وجہ اسمبلی ہال میں نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کو قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ قرارداد کو رواں ہفتے کے آغاز میں بھی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔ قرارداد کو دوبارہ کب پارلیمان میں پیش کیا جائے گا، ابھی اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ قرارداد شدید عوامی احتجاج کے نتیجے میں طے پانے والے حکومتی اور لبیک یا رسول اللہ تحریک کے قائدین کے مابین معاہدے کے نتیجے میں پیش کی جانا تھی، جس کی وجہ فرانسیسی صدر ایمینیؤل میخرون کے محمدﷺ کی گستاخی میں بنے کاٹونوں کی حمایت کرنا تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک کے مابین اعتماد سازی ہو گئی ہے جبکہ سیاسی ح...
برطانیہ میں امریکی جنگی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی حالات کی مشق: اسپتال کا ہیلی پیڈ ہوا کی نظر – ویڈیو

برطانیہ میں امریکی جنگی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی حالات کی مشق: اسپتال کا ہیلی پیڈ ہوا کی نظر – ویڈیو

بصری مواد
امریکی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سی وی 22 اوسپرے تلتروتر نے برطانوی کیمبریج اسپتال میں ہنگامی حالات کے دوران بطور ایمبولینس مشق کی ہے، غلط اندازوں کے باعث ہیلی کاپٹر کے پرواز بھرتے ہی اسپتال کا ہیلی پیڈ ہوا کی نظر ہو گیا اور ہیلی کاپٹر کو کہیں اور اترنا پڑا۔ https://twitter.com/itvanglia/status/1385211979426578433?s=20
مقبوضہ فلسطین: کالعدم صیہونی تنظیم لیحاوا کا بیت المقدس میں عرب شہریوں کے خلاف پرتشدد مظاہرہ، شدید نسلی تعصب و نفرت کا پرچار، نعرے بازی، گھروں پر حملہ، جھڑپیں، املاک کو نقصان، پولیس بے بس – ویڈیو

مقبوضہ فلسطین: کالعدم صیہونی تنظیم لیحاوا کا بیت المقدس میں عرب شہریوں کے خلاف پرتشدد مظاہرہ، شدید نسلی تعصب و نفرت کا پرچار، نعرے بازی، گھروں پر حملہ، جھڑپیں، املاک کو نقصان، پولیس بے بس – ویڈیو

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادی کا عربوں کے خلاف بغض اور نفرت ایک نئے عروج کو چھو رہے ہیں۔ بیت المقدس میں صیہونی دہشت گرد تنظیموں نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں اور عربوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/edokonrad/status/1385317639308800002?s=20 https://twitter.com/abierkhatib/status/1385315283997544449?s=20 https://twitter.com/NTarnopolsky/status/1385311226998165505?s=20 مظاہرین "عربوں پر موت واقع ہو" اور "عربوں کی آبادیاں جل جائیں" کے نعرے لگا رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسلح جتھوں نے مقامی عرب آبادی کے گھروں پر حملے بھی کیے ہیں اور لوگوں کو ہراساں کیا ہے، اور کچھ گھروں سے سامان لوٹنے کے واقعات بھی درج ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/Istanbultelaviv/status/1385343580605136898?s=20 https://twitter.com/OrenZiv1985/status/1385346319674449921?s=...
برطانیہ میں کورونا کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا: 4 ماہ بعد وبائی وائرس موت کی بڑی وجہ نہیں رہا، 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی

برطانیہ میں کورونا کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا: 4 ماہ بعد وبائی وائرس موت کی بڑی وجہ نہیں رہا، 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی

طب
برطانیہ میں کووڈ-19 کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب کورونا وائرس سب سے زیادہ اموات کی وجہ نہیں رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار ماہ سے برطانیہ میں کووڈ-19 سب سے زیادہ اموات کی وجہ بنا ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ مارچ میں ملک میں ہونے والی 10 فیصد سے زائد اموات کی وجہ کورونا وائرس تھا، جو اس ماہ کم ہونے کے بعد دل کے امراض سے مرنے والوں کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ رواں ماہ اب تک 11 اعشاریہ 8٪ افراد کی موت دل کے مرائض سے ہوئی۔ ملک میں سخت تالہ بندی میں کچھ نرمی کی گئی ہے لیکن اب بھی غیر ضروری کاروبار بند ہیں۔ برطانیہ نے اب تک ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی ہے لیکن شدید لہر سے گزرنے کے بعد متحدہ سلطنت کی چاروں اقوام; برطانوی، سکاٹی، آئرش اور ویلز پر خوف طاری ہے اور لوگ مکمل اختیاط برت رہے ہیں۔ محققین بھی تنبیہ کر رہے ہیں کہ وائرس کی نئی اقسام خطرناک ہو سکتی ہ...
میزائل حملہ: دفاعی نظام کی ناکامی پر صیہونی انتظامیہ تلملا اٹھی، تحقیقات شروع

میزائل حملہ: دفاعی نظام کی ناکامی پر صیہونی انتظامیہ تلملا اٹھی، تحقیقات شروع

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں میزائل حملے کے بعد قابض صیہونی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، انتظامیہ کو پریشانی لاحق ہے کہ دنیا کا جدید ترین خودکار دفاعی نظام کیسے ناکام ہو گیا اور میزائل کو روک نہ سکا۔ صیہونی میڈیا نے کل دعویٰ کیا تھا کہ رات دیمونہ کے علاقے میں شام سے میزائل حملے کیے گئے، حملے میں ایس اے-5 میزائل استعمال ہوئے جسے فضائی دفاعی نظام بھانپ نہ سکا اور میزائل مختلف مقامات پر گرے۔ صیہونی فوج کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ اس نے دفاعی نظام کی کارکردگی پر بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں، قابض انتظامیہ کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ میزائل کا ملک کے انتہائی حساس مقام، یعنی جوہری مرکز کے قریب گرنا ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ میزائل کا نشانہ خصوصی طور پر جوہری مرکز تھا، لیکن مرکز ہو بھی سکتا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ اگرچہ حملے کے وقت دفاعی نظام ن...
مقبوضہ فلسطین: شام سے صیہونی جوہری مرکز پر حملے کی کوشش ناکام، خود کار دفاعی نظام وقت پر چل نہ سکا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، لوگوں میں خوف و ہراس

مقبوضہ فلسطین: شام سے صیہونی جوہری مرکز پر حملے کی کوشش ناکام، خود کار دفاعی نظام وقت پر چل نہ سکا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، لوگوں میں خوف و ہراس

سیاست
صیہونی انتظامیہ کے زیر تسلط مقبوضہ فلسطین میں جوہری تحقیق کے مرکز کے قریب دھماکے سنے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رات ابوقریناط نامی گاؤں جو کہ شیمعون پیریز نیگیو جوہری تحقیقاتی مرکز سے صرف 21 کلومیٹر دور ہے میں دھماکے سنے گئے، جس کے فوری بعد علاقہ تنبیہی گھنٹی کی آواز سے گونج اٹھا۔ https://twitter.com/paldf/status/1385009504190861315?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق خود کار دفاعی نظام وقت پر متحرک نہ ہو سکا، جس کے باعث میزائل زمین پر آکر گرا۔ https://twitter.com/AAhronheim/status/1385010566197088256?s=20 قابض صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس اے-5 میزائل شام سے داغے گئے، جس کا مبینہ نشانہ شام پر حملہ آور ہوتے جنگی طیارے یا جوہری مرکز تھا، قابض فوج کے ترجمان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام میں بمباری کی ہے۔ مقامی صحافی کا کہ...
پانی: جادوئی دوا

پانی: جادوئی دوا

بلاگ
درمیانی عمر کی گھبرائی ہوئی خاتون ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آئیں"ڈاکٹر صاحب امی کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے" لڑکے نے بتایا"کوئی پریشانی کی بات نہیں _ آپ آرام سے اس کرسی بیٹھ جائیں" عورت بیٹھ گئی "اوہو بھئی میں نے آرام سے کہا ہے اتنا اکڑ کر بیٹھنے کو نہیں کہا _ ٹیک لگا کر ایزی موڈ میں بیٹھیں"ڈاکٹر نے بلڈ پریشر چیک کیا"کوئی مسلہ نہیں ابھی ٹھیک ہو جاتا ہے، آج کیا کیا کھایا""ناشتے میں دودھ سلائس اور چائے دوپہر مکس سبزی اور روٹی رات کا کھانا ابھی نہیں کھایا"ڈاکٹر نے کچھ باتیں اور پوچھیں اور لڑکے سے کہا کہ سامنے سٹور سے پانی کی ایک بوتل لے آؤ۔ لڑکا پانی لے آیا تو ڈاکٹر نے خاتون سے کہا کہ آپ سامنے کرسی پر بالکل ایزی موڈ میں بیٹھ جائیں اور گھونٹ گھونٹ کر کے یہ پانی پئیں، پوری بوتل ختم کرنی ہے۔اس دوران ڈاکٹر نے بال بچوں اور شوہر کے کام کاج کے بارے میں پوچھا ایک دو لطیفے سنائے اور ایک مریض چی...
اگر افغانستان سے دوبارہ خطرہ محسوس ہوا تو پھر حملہ کر دیں گے: تحفظات کا شکار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو وزیر برائے افواج کی یقین دہانی

اگر افغانستان سے دوبارہ خطرہ محسوس ہوا تو پھر حملہ کر دیں گے: تحفظات کا شکار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو وزیر برائے افواج کی یقین دہانی

عالمی
برطانوی فوج کے وزیر افواج جیمز ہیاپی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انخلاء کے بعد بھی اگر برطانیہ یا اسکے اتحادیوں کو خطرہ محسوس ہوا تو دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ افغانستان سے کسی بھی خطرے کی صورت میں دوبارہ فوجیں بھیجنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور ایسا یکطرفہ طور پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں کچھ علاقے حکومتی کنٹرول کے باہر ہوتے ہیں، جہاں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں، انہی پناہ گاہوں سے برطانیہ اور اسکے اتحادیوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، اگر اب بھی ایسا ہوا تو برطانیہ یکطرفہ یا دوبارہ نیٹو افواج کے ساتھ حملہ کرنے سے بالکل نہیں ہچکچائے گا، ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں جیمز ہیاپی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ افغانستان میں امن کا قیام مستقل ہو، اور طالبان بھی اسکا پیداواری حصہ بنیں۔ برطانیہ بھی امریکی نقش قدم پر ستمبر تک ملک...
جارج فلائیڈ کی موت: عدالت نے پولیس افسر پر 3 دفعات پر مشتمل فرد جرم عائد کر دی

جارج فلائیڈ کی موت: عدالت نے پولیس افسر پر 3 دفعات پر مشتمل فرد جرم عائد کر دی

سیاست
امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے زمہ دار پولیس افسر دیریک چاؤون پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ہے۔ دیریک کو غیر ارادی قتل، قتل اور منصوبے کے بغیر قتل کے جرائم میں قصور وار ٹھہرایا ہے۔ جارج فلائیڈ کو گزشتہ سال 25 مئی کو دیریک نے گردن پر گھٹنا رکھ کر مار دیا تھا جس کے بعد امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے لیے نئی مہم شروع ہو گئی تھی۔ اگرچہ واقعے کو انتخابات کی وجہ سے اہمیت ملی لیکن امریکہ میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکتیں ایک معمول ہے، جس پر اب تحریک زور پکڑ گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اس پر ضروری اصلاحات نہ کیں تو ملک میں مسلح شورش/خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔ https://twitter.com/rochelleolson/status/1384615647896801282?s=20 فرد جرم عائد کرتے ہی پولیس نے دیریک چاؤون کو گرفتار کر لیا اور اسے عدالت سے جیل لے جایا گیا۔ فرد جرم عائد ہونے پر...
دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کا بحران: آکسیجن برآمد سے کروڑوں ڈالر کمانے والی مودی سرکار ملک میں ترسیل میں ناکام، طبی عملہ شدید دباؤ میں، کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ

دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کا بحران: آکسیجن برآمد سے کروڑوں ڈالر کمانے والی مودی سرکار ملک میں ترسیل میں ناکام، طبی عملہ شدید دباؤ میں، کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ

نظامت
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اسپتالوں کے لیے آکسیجن کی طلب پوری نہیں ہو پا رہی، اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کے پاس صرف چند گھنٹوں کے ذخائر کی گنجائش ہے اور کورونا کے مریضوں کے لیے اس کی طلب پوری کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ریاستی وزیر صحت ستندر جین نے صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو یومیہ 700 میٹرک ٹن آکسیجن درکار ہے، لیکن اسکی آدھی بھی فراہم نہیں کی جا پا رہی۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بروز سوموار اور منگل 240 اور 365 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی لیکن اسپتالوں میں آکسیجن محفوظ کرنے کی گنجائش صرف 12 گھنٹوں کی ہے، ایسے میں شہر کے تمام اسپتالوں کی ترسیل کو برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/SatyendarJain/status/1384561128907239427?s=20 انتظامی نااہلی کے باعث پیداہونے والی صورتحال نے کورونا مریضوں کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔...

Contact Us