Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ارکان پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ارکان پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی ارکان پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب کیا ہے۔ رواں برس خطاب کو عالمی کشیدگی کے باعث کافی اہمیت حاصل تھی اور اکثر ممالک میں اسکا انتظار کیا جا رہا تھا۔ سالانہ خطاب میں روسی صدر ملک کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے قانون دانوں کو آگاہ کرتے ہیں اور آئندہ سال کے لیے پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ تقریب میں دونوں ایوانوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ صوبوں کے گورنر، سرکاری عملہ اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی شریک ہوتے ہیں۔ رواں برس سالانہ خطاب کی تقریب میں شرکت کے خواہشمند ارکان اور عملے کیلئے کورونا کے تین ٹیسٹ جمع کروانا لازم قرار دیا گیا تھا۔ https://youtu.be/nWFhDcrzUas رواں برس خطاب میں صدر پوتن نے اندرونی مسائل پر زیادہ توجہ دی، نئے سماجی ترقی کے منصوبے اور تعمیراتی ڈھانچے کو مزید وسعت دینے کی پالیسی کا اعلان کیا۔...
بحیرہ اسود میں عسکری سرگرمیاں و کشیدگی: امریکی جہاز کے گشت کا منصوبہ تَرک، برطانوی جہاز روانہ، روسی جنگی مشق کا منصوبہ برقرار

بحیرہ اسود میں عسکری سرگرمیاں و کشیدگی: امریکی جہاز کے گشت کا منصوبہ تَرک، برطانوی جہاز روانہ، روسی جنگی مشق کا منصوبہ برقرار

روس
برطانیہ کے دو درمیانے بحری جہاز بحیرہ اسود میں گشت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاز روسی بحری حدود کے قریب یوکرین کے پانیوں میں گشت کریں گے۔ مغربی ممالک اور روس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں دفاعی ماہرین کی جانب سے اس عسکری سرگرمی کو انتہائی محتاط نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق روانہ بحری جہازوں میں ایک طیارہ کش ٹائپ 45 اور ایک آبدوز کش ٹائپ 23 بحری جہاز شامل ہیں، دونوں جہاز برطانوی شاہی بیڑے سے بحیرہ روم میں پہنچ کر الگ ہو جائیں گے، کیونکہ عالمی قوانین کے تحت بیڑے کو بحیرہ اسود میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ کسی قسم کی بدمزگی کی صورت میں دونوں جہازوں کو رسد پہنچانے کے لیے مزید جہاز بھی تیار ہوں گے۔ واضح رہے کہ برطانوی گشت کا اعلان روسی جنگی مشق کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، روسی بحری بیڑہ ایڈمرل ماکاروو گزشتہ ہفتے سفر کے لیے روانہ ہو گیا تھا۔ روسی جنگی مشقوں میں جن...
روسی فضائیہ کا شام میں عسکری کیمپ پر حملہ: 200 دہشت گرد اور بھاری اسلحہ تباہ کرنے کا دعویٰ

روسی فضائیہ کا شام میں عسکری کیمپ پر حملہ: 200 دہشت گرد اور بھاری اسلحہ تباہ کرنے کا دعویٰ

روس دنیا میں
روسی فضائیہ نے شام میں ایک عسکری کیمپ پر حملے میں 200 گھس بیٹھیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملے میں 24 گاڑیاں اور 1/2 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ حملہ پالمیرا کے شمال میں کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/StasSwanky/status/1384226736464752642?s=20 شام میں تعینات روسی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں حساس اداروں کی جانب سے شام کے صحرا میں دو خفیہ عسکری کیمپوں کی اطلاعات تھیں، جس کی تصدیق کرنے کے بعد وہاں فضائی حملہ کیا گیا۔ کیمپ میں دہشت گردوں کو بم بنانے، حملہ آور جتھے تیار کرنے کی تربیت دی جاتی تھی۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کیمپ کا علاقہ شامی حکومت کے زیر اثر نہیں تھا، البتہ اس کے انتہائی قریب امریکی فوج کے زیر انتظام علاقہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے دمشق سے بغداد کی سڑک پر ایک غیر قانونی چھاؤنی بنا رکھی ہے، جس پر شامی حکومت کئی بار اعتراض کر چ...
انڈونیشیا: 6 اعشاریہ 4 ریکٹر کا زلزلہ

انڈونیشیا: 6 اعشاریہ 4 ریکٹر کا زلزلہ

رہن سہن
انڈونیشیا کے مغربی ساحلی علاقے سماترا کے جزیرے نیاس میں 6 اعشاریہ 4 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کا مرکز صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا جس کے باعث 129 کلومیٹر کے وسیع علاقے میں اس کی شدت محسوس کی گئی۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی کے آثار نہیں ہیں لیکن شہری بعد از زلزلہ جھٹکوں کے لیے تیار رہیں۔ یاد رہے کہ کچھ قبل بھی انڈونیشیا کے جاوا جزیروں پر زلزلے سے 8 افراد ہلاک اور 1300 عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔ انڈونیشیا زلزلوں، سونامیوں اور آتش فشاں کے حوالے سے بہت حساس ممالک میں سے ایک ہے، جنوری میں آئے ایک زلزلے میں 105 افراد جاں بحق اور 650 زخمی ہو گئے تھے، جبکہ ہزاروں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ یاد رہے کہ 2005 میں آئے 8 اعشاریہ 6 ریکٹر کے زلزلے سے پیدا ہونے والی سونامی نے بڑے خطے کو متاثر کیا تھا جس میں 915 افراد جاں بحق اور کروڑوں کا نقصان ہوا تھا۔...
چین کی سونے کی طلب: دو ماہ میں ساڈھے 8 ارب ڈالر مالیت کا سونا چین منتقل ہو گا

چین کی سونے کی طلب: دو ماہ میں ساڈھے 8 ارب ڈالر مالیت کا سونا چین منتقل ہو گا

معیشت
دنیا کے سب سے بڑے سونے کے صارف چین نے ملک میں موجود تمام مقامی و بین الاقوامی بینکوں کو سونا درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ چینی مالیاتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا مرکزی بینک اس چیز منظم طریقے سے کنٹرول کرتا ہے کہ ملک میں کتنا سونا آ رہا ہے، بینک نے تمام کاروباری بینکوں کا حصہ مختص کر رکھا ہے اور بینک اسی کوٹے کے تحت سونا درآمد کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بینک ضرورت کے تحت سونا لانے کی اجازت دیتا ہے لیکن بسا اوقات اس کے بازار میں استعمال کو روکتا بھی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں سونے کی بڑی مقدار درآمد کی گئی ہے، جسکا مطلب ہے کہ بینک نے اسکی اجازت دی۔ تاہم مغربی میڈیا سے گفتگو میں ایک چینی کاروباری بینک کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ انہیں 2019 سے اجازت نہیں دی گئی، لیکن اب دی جائے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چین می...
نسلی تعصب اور نظام میں خرابی: امریکہ میں آئندہ 5 برسوں میں مسلح شورش شروع ہو سکتی ہے، تحقیق

نسلی تعصب اور نظام میں خرابی: امریکہ میں آئندہ 5 برسوں میں مسلح شورش شروع ہو سکتی ہے، تحقیق

سیاست
امریکہ شدید سماجی تقسیم سے دوچار ہے، اگر فوری فوجداری قوانین اور پولیس کے نظام میں اصلاحات نہ کی گئیں تو مسلح شورش شروع ہو سکتی ہے۔ یہ کہنا ہے مسلح شورش کے ماہر تیمیتوپ اوریولا کا، جو افریقہ میں بغاوتوں کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ جامعہ البرٹا کے پروفیسر اور افریقی سکیورٹی جریدے کے مدیر اعلیٰ تیمیتو اوریولا دنیا بھر میں مسلحہ سماجی بغاوتوں پر گہری نظر رکھتے ہیں، اوریولا کا کہنا ہے کہ امریکی سماج میں بڑھتی کشیدگی واضح طور پر خانہ جنگی اور مسلح شورش کا اشارہ ہے۔ اپنے نئے مقالے میں سیاہ فام امریکیوں کے پولیس کے ہاتھوں بڑھتے قتل اور سماجی تعصب پر تیمیتوپ کا کہنا ہے کہ حالات بہت بگڑ گئے ہیں، حکومت نے فوری طور پر پولیس میں اصلاحات نہ کیں تو آئندہ پانچ سال میں مسلح شورش شروع ہو سکتی ہے، جس کا نشانہ پولیس ہو گی۔ تیمیتوپ نے میکسیکو میں زاپاتستا اور نائیجیریا میں ہونے والی مسلح بغاوتوں کا حوالہ...
چینی ماہرین کی حکومت کو تنبیہ: 3 یا زیادہ بچوں کی پالیسی اپنائی جائے اور خواتین کو رغبت بھی دی جائے، ورنہ 2050 تک ملک معاشی میدان میں امریکہ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا

چینی ماہرین کی حکومت کو تنبیہ: 3 یا زیادہ بچوں کی پالیسی اپنائی جائے اور خواتین کو رغبت بھی دی جائے، ورنہ 2050 تک ملک معاشی میدان میں امریکہ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا

رہن سہن
چین کے سرکاری بینک نے حکومت کو جامع تحقیق کے بعد تجویز دی ہے کہ آئندہ دہائی میں امریکہ سے معاشی میدان میں مقابلے کے لیے بچوں کی تعداد کی پالیسی ختم کرنا ہو گی تاکہ ملک کو درکار افرادی قوت دستیاب رہ سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس حقیقت سے نظر نہیں چرانی چاہیے کہ ملک میں بچوں کی پیدائش کا تناسب گراوٹ کا شکار ہے، اور بوڑھے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں حکومت کو صرف 2 بچوں کی پیدائش کی اجازت کی پالیسی ختم کرنا ہو گی تاکہ مستقبل میں ملکی ضرورت کے تحت افرادی قوت دستیاب رہ سکے، رپورٹ میں خصوصی طور پر امریکی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ ملک میں معیاری ہجرت کے لیے نت نئی پالیسیساں لا رہا ہے، حتیٰ کہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے بچوں کو بھی قبول کیا جا رہا، ایسے میں چین کو بھی اپنے حالیہ سب سے بڑے حریف سے مقابلے کے لیے خود کو تیار رکھن...
بیلا روس میں صدر کو قتل کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش بےنقاب: انتظامیہ کا امریکہ پر ملوث ہونے کا الزام، متعدد افراد گرفتار، تحقیقات شروع

بیلا روس میں صدر کو قتل کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش بےنقاب: انتظامیہ کا امریکہ پر ملوث ہونے کا الزام، متعدد افراد گرفتار، تحقیقات شروع

روس دنیا میں
بیلا روس میں امریکی ایماء پر تیار کردہ فوجی بغاوت کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، روس اور مقامی انتظامیہ نے اس سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے امریکہ صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کو قتل کروا کر حکومت بدلنا چاہتا تھا، لیکن سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش میں ملوث دو افراد کو روس سے بھی گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کا تعلق بیلا روس سے ہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سی آئی اے کے روائیتی انداز میں بڑے مظاہروں کے ذریعے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی، جو ناکام رہی تھی۔ مبینہ سازش میں ملوث افراد کا کہنا ہے کہ وہ صرف لمبے عرصے سے اقتدار پر قابض لوکاشنکو کے اقتدار کے خاتمے سے متعلق خوش گپیاں لگا رہے تھے، حقیقت میں انکا ایسا کوئی منصوبہ نہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بروز ہفتہ ...
وزیراعظم عمران خان کا مغربی ممالک سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر بھی ہولوکاسٹ کی طرز پر پابندی لگانے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان کا مغربی ممالک سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر بھی ہولوکاسٹ کی طرز پر پابندی لگانے کا مطالبہ

پاکستان
وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر بھی ایسے ہی پابندی لگائی جائے جیسے ہولوکاسٹ کے انکار پر عائد ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا مطالبہ شدید عوامی مظاہروں کے پیش نظر سامنے آیا ہے، اگرچہ حالیہ مظاہرے حکومت کی وعدہ خلافی پر کیے جا رہے ہیں، جو چند ماہ قبل حکومت نے فرانس کی جانب سے گستاخی رسولﷺ پر مظاہرین سے جلد قانون سازی کر کے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کر دینے اور اسکی اشیاء کی درآمد پر بھی پابندی لگانے کے حواے سے کیا تھا، تاہم حکومت نے وعدہ وفا نہ کیا جس پر مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مغرب کے لیے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر مغربی ممالک میں کچھ سیاستدان مسلمانوں کے خلاف بھرپور نفرت کا پرچار کرتے ہیں، اسے روکنا ہو گا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1383312105374322695?s=20 h...
صحافت یا صحافی نہیں عوام غلط ہے: واشنگٹن پوسٹ کالم نگار کی صحافیوں کے حق میں تحریر – سماجی میڈیا پر عوامی ردعمل

صحافت یا صحافی نہیں عوام غلط ہے: واشنگٹن پوسٹ کالم نگار کی صحافیوں کے حق میں تحریر – سماجی میڈیا پر عوامی ردعمل

بلاگ
"امریکی صحافی خود کو حق گو اور بدعنوانی کے احتساب کیلئے خدائی ترجمان سمجھتے ہیں، لیکن جب عام عوام اس خیال کو نہیں مانتی تو یہ وضاحتوں پر اتر آتے ہیں۔" مارگاریت سولیوان، واشنگٹن پوسٹ https://twitter.com/Sulliview/status/1382287998608367616?s=20 امریکی صحافی کا ماننا ہے کہ موجودہ دور میں جدید صحافت کیلئے طے کردہ امریکی اقدار؛ "بدعنوانی کا احتساب، شفافیت، گناہ کو سامنے لانے اور بے آواز کو آواز دینے" میں، اور عام عوام میں بڑا پردہ حائل ہو گیا ہے۔ اپنی ایک تازہ تحریر میں امریکی صحافی نے تحقیقی مطالعہ پر تبصرے میں لکھا ہے کہ امریکہ کی صحافت کے لیے طے کردہ اقدار اب مزید عوامی امنگوں کی عکاسی نہیں کرتیں۔ عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ 5 میں سے صرف 1 امریکی شہری اوپر دی گئی صحافتی اقدار سے متفق ہے۔ مطالعہ کو وسعت دیتے ہوئے جب شہریوں کو حق کے علمبردار، وفاشعار، بااخلاق اور صحافت کی حمایت...

Contact Us