Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

بغداد: آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا اسپتال میں آگ لگ گئی، 27 جاں بحق، 46 زخمی

بغداد: آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا اسپتال میں آگ لگ گئی، 27 جاں بحق، 46 زخمی

طب
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک نجی اسپتال میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں کم از کم 27 افراد جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/LawkGhafuri/status/1386070250563719173?s=20 ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر آکسیجن ٹینک میں دھماکے سے پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر عام ہونے والی ایک فوٹیج میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص اسپتال کی عمارت سے دھوئیں اور آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بڑے دھماکے کی آواز بھی سنائی دے ہی ہے۔ جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں لوگ اسپتال کی جلتی دیواروں کو پھلانگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جو مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ https://twitter.com/thestevennabil/status/1386082639396757509?s=20 اطلاعات کے مطابق 27 افراد جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہیں۔ https://twitter.com/SaadoonMustafa/statu...
ہندوستان میں کورونا نے تباہی مچا دی، اتحادی امریکہ ٹس سے مس نہ ہوا: ویکسین کا خام مال دینے سے انکار برقرار، ترجیح امریکی ہیں، ہندوستان کو امداد دے سکتے ہیں، ویکسین نہیں

ہندوستان میں کورونا نے تباہی مچا دی، اتحادی امریکہ ٹس سے مس نہ ہوا: ویکسین کا خام مال دینے سے انکار برقرار، ترجیح امریکی ہیں، ہندوستان کو امداد دے سکتے ہیں، ویکسین نہیں

سیاست
امریکہ ہندوستان کو کورونا ویکسین کے خام مال کی برآمد پر پابندی لگانے کے باعث آج کل شدید تنقید کی زد میں ہے، تاہم اب بھی اس حوالے سے واضح مؤقف اپنانے کے بجائے بائیڈن انتظامیہ مبہم تفصیلات کے ساتھ امداد کے وعدوں سے ہندوستان کو رام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں یومیہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ کورونا کے مریض سامنے آرہے ہیں۔ بیماری میں اضافے کے ساتھ ساتھ کچھ اسپتالوں میں آکسیجن کی بھی قلت ہے۔ ایسے میں ہندوستان امریکہ سے کرونا سے متعلق اہم حفاظتی ٹیکوں کے خام مال کی برآمد پر پابندی ختم کرنے کی اپیل کر رہا ہے، لیکن اب تک اس کی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے رواں ہفتے کے آغاز میں بھی عندیا دیا ہے کہ انکی ترجیح صرف امریکہ ہو گی۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں سرائے ابیض کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ اعلی سطحی بات چیت میں مصروف ہے، اور جلد ہی مزید مع...
صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم کے دوران ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیائی نسل کشی کی توثیق: نیٹو اتحادی ترکی نالاں، آرمینیائی قیادت کا خیر مقدم

صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم کے دوران ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیائی نسل کشی کی توثیق: نیٹو اتحادی ترکی نالاں، آرمینیائی قیادت کا خیر مقدم

عالمی
امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 1915 میں ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیوں کی نسل کشی کے متنازعہ الزام کو حقیقت تسلیم کرنے کا اقدام سامنے آیا ہے۔ اقدام سے صدر بائیڈن، رونلڈ ریگن کے بعد دوسرے امریکی صدر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ایک اہم تذویراتی اتحادی کے ساتھ پہلے ہی سے تناؤ کا شکار تعلقات کو مزید خراب کر لیا ہے۔ صدر بائیڈن نے ہفتہ کے روز مبینہ نسل کشی کی یاد میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال اِس دن اُن آرمینیائی نسل کے افراد کو یاد کرتے ہیں جو عثمانی افواج کے ہاتھوں قتل ہوئے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اس طرح کے مظالم کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے عزم کا ارادہ کرنا ہے۔ ترکی نے امریکی صدر کے بیان کی تردید و مذمت کی ہے۔ ردعمل میں صدر رجب طیب اردوعان  نے کہا ہے کہ آرمینیا کے مسئلے پر دور بیٹھے ممالک سیاست کررہے ہیں۔ جبکہ ترک وزیر خارجہ میلوت چاؤش اوعلو نے کہا ...
لندن: کورونا تالہ بندی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ویکسین پاسپورٹ کے خلاف بھی نعرے

لندن: کورونا تالہ بندی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ویکسین پاسپورٹ کے خلاف بھی نعرے

سیاست
برطانیہ میں ایک بار پھر شہریوں نے بڑھتی تالہ بندی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت تالہ بندی کو ختم کرے اور کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ https://twitter.com/LozzaFox/status/1385939187308900352?s=20 واضح رہے کہ برطانیہ میں آہستہ آہستہ مختلف کاروباروں کو کھولا جا رہا ہے، اور حکومت نے اب ریسٹورنٹ اور شراب خانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ مظاہروں میں لوگ آزادی کے حق میں اور کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، اور اس خیال کو مسترد کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/GillianMcKeith/status/1385948536144023552?s=20 https://twitter.com/SubjectAccesss/status/1385940890078879745?s=20 برطانیہ میں تالہ بندی اب ایک اہم سیاسی ہتھیار بھی بن گیا ہے، لندن کے آئندہ ناظم اعلیٰ کے انتخابات کے لیے امیدوار لارنس فاکس نے اعلان کی...
شامی سمندری حدود میں ایرانی تیل کے جہاز پر ڈرون حملہ: ایران کا فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر الزام

شامی سمندری حدود میں ایرانی تیل کے جہاز پر ڈرون حملہ: ایران کا فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر الزام

عالمی
شام کی سمندری حدود میں ایرانی تیل کے ٹینکر جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے میں کامیاب رہا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں تیل ٹینکر محفوظ رہا ہے جس کے باعث زیادہ تباہی نہیں ہوئی البتہ جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ https://twitter.com/AsaadHannaa/status/1385981603445346311?s=20 شامی وزارت تیل کے مطابق حملہ لبنانی حدود سے نکلتے ہی ہوا، اور فوری جہاز سے دھوئیں کے بادل اٹھنا شرو ع ہوگئے، بادل دور دور تک دیکھے جا سکتے تھے جس کے باعث آگ بجھانے والی کشتیوں کو اسےتلاش کرنے میں بھی دشواری نہ ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تیل کا جہاز ان تیل جہازوں میں سے تھا جو شام کو تیل پہنچاتے ہیں۔ ایران نے فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور قابض صیہونی انتظامیہ ایک دوسرے ...
روس اور امریکہ کے مابین کشیدگی محاذآرائی پر پہنچ گئی، بائیڈن و پوتن کیوبا میزائل کرائسس کے دور کی قیادت سے سبق لیں اور دنیا کے امن کو تباہی سے بچائیں: سابق روسی صدر

روس اور امریکہ کے مابین کشیدگی محاذآرائی پر پہنچ گئی، بائیڈن و پوتن کیوبا میزائل کرائسس کے دور کی قیادت سے سبق لیں اور دنیا کے امن کو تباہی سے بچائیں: سابق روسی صدر

روس
سابق روسی صدر دیمتری میدویدیو نے متنبہ کیا ہے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی سرد جنگ کے زمانے کی صورتحال اختیار کرگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھمکی اور پابندی کا نتیجہ مستقل عدم استحکام کی صورت میں نکلے گا۔ میدویدیو، جو اب ملکی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ ہیں نے نیوز ایجنسی آر آئی اے نوستی کے لئے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ حالیہ برسوں میں روس اور امریکی تعلقات مخالفت سے محاذ آرائی کی طرف منتقل ہوگئے ہیں، بلکہ سرد جنگ کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کچھ ممالک کی جانب سے پابندیوں کا دباؤ، دھمکیاں، محاذ آرائی، حریصانہ مفادات کا دفاع، یہ سب مل کر دنیا کو عدم استحکام کی مستقل دلدل میں پھنسا رہے ہیں۔ سابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف امریکہ کی منظم پراپیگنڈا مہم، نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کی مخالفت اور یوکرین کے حوالے سے امریکی رویہ تعلقات کو بگاڑ رہے ہیں۔ انہوں نے 1962 م...
دنباس میں علیحدگی کی جنگ: یوکرینی صدر کے الزامات کے جواب میں صدر پوتن نے ہم منصب کو ماسکو میں ملاقات کی پیشکش کر دی

دنباس میں علیحدگی کی جنگ: یوکرینی صدر کے الزامات کے جواب میں صدر پوتن نے ہم منصب کو ماسکو میں ملاقات کی پیشکش کر دی

روس
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ ماسکو میں کسی بھی مناسب وقت پر اپنے یوکرینی ہم منصب وولڈی میئر زیلنسکی کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ روسی صدر کی جانب سے بیان یوکرین کی جانب سے تباہ حال مشرقی شہر دنباس میں ملاقات کی پیش کش کے بعد سامنے آیا ہے۔جمعرات کے روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے بات کرنے سے قبل بیان دیتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ زیلینسکی کو کسی تیسرے ملک کے نمائندوں سے بات کرنے سے پہلے خود اعلان کردہ ڈونیٹسک اور لوگنسک عوامی جمہوریہ کے سربراہان کے ساتھ دونباس کے مسائل پر بات چیت کرنی چاہیے۔ صدرپوتن کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں باہمی تعلقات میں ترقی کی بات کرنی ہے تو وہ یوکرین کے صدر کا ماسکو میں کسی بھی مناسب وقت پر استقبال کرنے کو تیار ہیں۔ اگر صدر زلینسکی واقع تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں تو روس اس کا ضرور خیر مقدم کرے گا۔روس کے ساتھ جاری کشیدگی پر اس سے قبل یوکرینی...
روس نے 122 غیرملکیوں پر ملک میں انتشار پھیلانے اور غیرقانونی مظاہروں میں شریک ہونے کے جرم میں پابندی لگا دی: افراد 40 سال تک روس میں داخل نہ ہو سکیں گے

روس نے 122 غیرملکیوں پر ملک میں انتشار پھیلانے اور غیرقانونی مظاہروں میں شریک ہونے کے جرم میں پابندی لگا دی: افراد 40 سال تک روس میں داخل نہ ہو سکیں گے

روس
روس کی داخلہ وزارت نے 122 غیر ملکیوں کو اس سال ماسکو میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے کی پاداش میں  ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ ان افراد کا ملک میں 40 سال تک داخلہ ممنوع قرار پایا ہے۔ ماسکو پولیس کے شعبہ ہجرت کے سربراہ نے  سکیورٹی سے متعلق منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا کہ ان سب لوگوں پر طویل عرصے تک پابندی لگائی جائے گی جو عوامی تنظیم و تحفیظ کے لئے خطرہ بنیں گے۔ ڈمیرٹری سیرگینکو نامی آفسر نے کہا کہ "امیگریشن محکمے نے ایک فیصلے کے تحت 122 غیر ملکی شہریوں، جو ماسکو میں ایک ممنوعہ احتجاج میں شریک ہوئے تھے، پر 40 سال کے لئے ملک میں داخلے کی پابندی لگائی ہے۔" اگرچہ  مذکورہ آفیسر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان لوگوں نے کس احتجاج میں شرکت کی تھی، تاہم اندازہ یہ لگایا جارہا ہے اس سال جنوری میں سماجی کارکن الیگژے ناونلے کی جیل سے رہائی کے حق میں ہونے والے جلوس م...
کووڈ-19 کی نئی ہندوستانی قسم کے برطانیہ میں 132 سے زائد مریض درج: سفری پابندی عائد، ماہرین نے ویکسین کے غیر مؤثر ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا

کووڈ-19 کی نئی ہندوستانی قسم کے برطانیہ میں 132 سے زائد مریض درج: سفری پابندی عائد، ماہرین نے ویکسین کے غیر مؤثر ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا

طب
برطانیہ میں کووڈ-19 وائرس کی نئی اور دوہری طاقت کی حامل ہندوستانی قسم کے مزید 55 مریض درج ہوئے ہیں۔ بیلجیئم میں بھی 1 مریض سامنے آنے کی خبر دی گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وائرس کی یہ قسم ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کا حامل ہے۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں نئی قسم بی 1۔617 سے متاثر 77 مریض سامنے آئے تھے جو اب بڑھ کر 132 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں نئی قسم کے وائرس کے مریض سامنے آنے پر برطانیہ نے ہندوستان کو بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ برطانوی محکمہ صحت کی جانب سے نئی قسم کے حوالے سے سخت پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اب تک ہندوستان سے آئے دیگر مسافروں کو بھی 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلجیئم میں بھی ہندوستان سے آئے 20 طلباء میں سے ایک میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے باقی کو قرنطینہ کر ...
معاشی پابندیوں کے باوجود ایران کی یومیہ تیل کی برآمدات 5 لاکھ بیرل سے زائد

معاشی پابندیوں کے باوجود ایران کی یومیہ تیل کی برآمدات 5 لاکھ بیرل سے زائد

معیشت
برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق معاشی پابندیوں کے باوجود ایران یومیہ 5 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل برآمد کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقدار کا اندازہ ٹینکر کمپنی کے اعدادوشمار سے لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ مقدار گزشتہ ماہ سے کم ہے لیکن گزشتہ سال اپریل سے کئی گناء زیادہ ہے۔ ایرانی تیل کی ترسیل کے لیے کام کرنے والی سوئس کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ اگرچہ کم مقدار کی برآمد ہمارے اندازے سے زیادہ دیر تک برقرار رہی لیکن ویانا میں جاری ایران و امریکہ جوہری معاہدے پر مذاکرات کے باعث ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اب یہ 2020 کی سطح پر کبھی نہیں جائے گی۔ واضح رہے کہ ایرانی تیل کی برآمد کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے، جس کی وجہ ایران کا تیل کی ترسیل کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینر بدلنا، چھوٹے جہازوں کا استعمال اور دیگر ایسے طریقے استعمال کرنا ہے۔ لیکن امریکہ میں حکو...

Contact Us