Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

روس کی یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کی خبروں پر سخت برہمی: اقدام کو جنگ  کا پیغام قرار دے دیا

روس کی یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کی خبروں پر سخت برہمی: اقدام کو جنگ کا پیغام قرار دے دیا

روس
روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین میں نیٹو افواج تعینات کی گئیں تو اسے اشتعال سمجھا جائے گا اور روس اسے قطعاً برداشت نہیں کرے گا۔ روسی ردعمل یوکرینی حکومت کے مستقبل میں کسی بھی جنگ کی صورت میں امریکی فوجیوں کے آںے کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرینی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اعلیٰ عہدے داروں نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر مستقبل میں روس اور یوکرین کی جنگ ہوئی تو امریکہ یوکرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گا اور پوری مدد کرے گا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو کا ایسا کوئی بھی قدم ایک خطرناک کھیل ہو گا، جو روسی سرحدوں کو غیرمحفوظ کرے گا، ایسی صورت میں روس دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور روس اسے ہر قیمت پر یقینی بنائے گا۔ یاد رہے کہ مغربی ممالک کی یوکرین میں بڑھتی مداخلت کے باعث روس اور یوکرین کی سرحد پر کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، جس پر روس کو شدید تحفظات ہیں لیکن اس کے ...
بحیرہ منجمند میں تحقیق کے لیے روس کا 10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تحقیقاتی بحری جہاز بنانے کا اعلان

بحیرہ منجمند میں تحقیق کے لیے روس کا 10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تحقیقاتی بحری جہاز بنانے کا اعلان

روس
روس نے بحیرہ منجمند میں تحقیق کے لیے خصوصی ہائیڈروگرافک بحری جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے اور منصوبے کے لیے 10 کروڑ ڈالر وقف کردیے ہیں۔ منصوبے کا اعلان کابینہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ سائنسی تحقیقاتی بحری جہاز 2024 میں مکمل ہو گا اور اس کی تکمیل میں متعلقہ نجی کمپنیوں سے بھی مدد لی جائے گی۔ تحقیقاتی جہاز کے ساتھ روسی آرک7 جہاز بھی سفر کیا کرے گا جو پونے دو میٹر موٹی برف کی تہہ کو کاٹتے ہوئے سمندر میں تیر سکتا ہے۔ جہاز پر جدید ترین سائنسی آلات نصب کیے جائیں گے جو سمندر کی سطح کے ساتھ ساتھ گہرائیوں میں بھی تحقیق کریں گے۔ یاد رہے کہ روس برآعظم منجمند میں ترقیاتی منصوبوں پر پہلے ہی کام کر رہا ہے۔...
برسلز: اپریل فول پر شہریوں اور پولیس میں جھڑپیں – ویڈیو

برسلز: اپریل فول پر شہریوں اور پولیس میں جھڑپیں – ویڈیو

بصری مواد
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یکم اپریل کو اپریل فول مناتے ہوئے ایک سماجی میڈیا کھاتے نے تقریباً 5000 لوگوں کو بے وقوف بنایا اور انہیں جنگل میں اکٹھا کر دیا۔ پولیس نے کورونا تالہ بندی کے تناظر میں لوگوں کو فوری منتشر ہونے کا کہا تاہم حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر پرامن شہریوں پر پانی والی بندوقوں سے حملہ کر دیا، پولیس کے تشدد پر شہری ضد میں آگئے اور رات گئے تک شہریوں کی بڑی تعداد نے جنگل میں ہی قیام کیا۔ https://rumble.com/embed/vco8tz/?pub=4 https://twitter.com/rosiex_/status/1377722791840071685?s=20 https://twitter.com/LesNews24/status/1377653120516382725?s=20 https://twitter.com/CovidBelgium/status/1377696513481183232?s=20...
کووڈ-19 وائرس سورج کی روشنی میں 8 گناء تیزی سے غیرمتحرک ہو جاتا: تحقیق

کووڈ-19 وائرس سورج کی روشنی میں 8 گناء تیزی سے غیرمتحرک ہو جاتا: تحقیق

طب
کورونا ماہرین نے سورج کی روشنی کا وائرس کے خلاف امید سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے جسے اب وائرس کی برطانوی قسم کے خلاف بطور دوا استعمال کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سورج کی روشنی میں مفروضات سے بھی 8 گناء زیادہ رفتار سے غیر متحرک ہو جاتا ہے۔ ماہرین نے سورج اور اس میں موجود شعاعوں کا مطالعہ کیا تو اسے وائرس کے خلاف بہت مؤثر پایا۔ جولائی 2020 میں ماہرین نے وائرس پر الٹراوائلٹ روشنی کے اثرات کا مطالعہ شروع کیا تھا، جس میں سامنے آیا کہ وائرس 20 منٹ میں غیر متحرک ہو جاتا ہے، اس سے ماہرین نے اخذ کیا کہ سورج کی روشنی کے حوالے سے کووڈ-19 وائرس انفلوئنزہ وائرس سے بھی زیادہ حساس ہے۔ ماہرین کا مفروضہ ہے کہ کیونکہ الٹراوائلٹ سی کی شعاعیں تو اوزون کی وجہ سے زمین تک نہیں پہنچ سکتیں لہٰذا الٹراوائلٹ اے کی لمبی لہر والی شعاعیں ہی وائرس کے آر این اے کے پیداواری ماح...
امریکی انتخابی نظام تیسری دنیا کا بوسیدہ نظام ہے اور یہاں میڈیا قطعاً آزاد نہیں، 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑوں گا: صدر ٹرمپ کا صدارت کے بعد پہلا باقائدہ انٹرویو نشر

امریکی انتخابی نظام تیسری دنیا کا بوسیدہ نظام ہے اور یہاں میڈیا قطعاً آزاد نہیں، 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑوں گا: صدر ٹرمپ کا صدارت کے بعد پہلا باقائدہ انٹرویو نشر

سیاست
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے تمام لبرل سماجی میڈیا پر سابق صدر کی آواز بندی کی پالیسی تاحال جاری ہے اور ان کے انٹرویو کو فوری تمام ویب سائٹوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ لارا ٹرمپ کو دیا انٹرویو سابق صدر کا صدارت سے علیحدگی کے بعد پہلا باقائدہ انٹرویو ہے جس میں وہ نہ صرف امریکی میڈیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا روائیتی انداز میں اظہار کرتے نظر آئے بلکہ مستقبل کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ انٹرویو میں سابق صدر کے صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد کی زندگی پر بھی گفتگو ہوئی اور صدر ٹرمپ نے اپنی مصروفیات کے بارے میں بات کی۔ سابق امریکی صدر نے امریکی انتخابی نظام کو بوسیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی تیسری دنیا کے انتخابی نظام کی بہترین مثال ہے جس کے خلاف وہ مزاحمت کرتے رہیں گے اور جلسوں کا انعقاد جاری رہے گا۔ اپنے حامیوں ک...
اطالیہ: جاسوسی کے الزام پر 2 روسی سفاتکار ملک بدر، بحریہ کے افسر سمیت 2 مقامی افراد گرفتار

اطالیہ: جاسوسی کے الزام پر 2 روسی سفاتکار ملک بدر، بحریہ کے افسر سمیت 2 مقامی افراد گرفتار

روس دنیا میں
اطالوی (اٹلی) حکومت نے دو روسی سفارت کاروں پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں فوراً ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ اطالوی سرکار کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دارالحکومت روم میں ایک خفیہ جاسوسی کا جال پکڑا ہے، جس میں مقامی افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جاسوسی کا یہ جال حساس معلومات ماسکو بھیجتا ہے۔ پولیس نے جال کا حصہ دو مقامی شہریوں کو گرفتار بھی کیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، واضح رے کہ ان میں سے ایک بحریہ کا اعلیٰ افسر بھی ہے۔ جبکہ وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو فوری دفتر خارجہ میں جوابدہی کے لیے طلب کیا ہے۔ اطالوی پولیس کا دعویٰ ہے کہ روسی سفارتی عملہ مقامی افراد کی مدد سے حساس معلومات جمع کر رہا تھا، جن میں کچھ سفارتی عملے کے نجی ملازمین بھی ہیں۔ معاملے پر روسی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں اطالوی حکومت کے اقدام پر افسوس ہے پر کسی قسم کے ردعمل سے قبل روس ...
روسی معیشت کورونا کے بعد امید سے کئی بہتر کارکردگی دکھائے گی: عالمی بینک

روسی معیشت کورونا کے بعد امید سے کئی بہتر کارکردگی دکھائے گی: عالمی بینک

روس
عالمی بینک نے کورونا وباء کے فوری بعد روسی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کی ہے، بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی معیشت میں امید سے زیادہ بڑھوتری کا امکان ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سرمایہ کاروں کا معیشت پہ اعتماد دیکھنے میں آیا جس سے روسی معیشت میں بحالی کے اشارے دیکھنے کو ملے ہیں، ایسے میں اگر ملک وباء کی تیسری لہر سے محفوظ رہا تو جلد ملکی پیداوار 3٪ سے بھی بڑھ جائے گی، جو پہلے دیے اشاروں سے کئی زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ کورونا تالہ بندی کے باعث 2022 کے لیے روسی معیشت کا حجم 2 اعشاریہ 4٪ تک امید کیا جا رہا تھا لیکن اب 3 اعشاریہ 2 تک جانے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین ابھی بھی کچھ حوالوں سے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر عوام کو بروقت ویکسین نہ لگی اور دوبارہ تالہ بندی کی صورتحال پیدا ہوئی تو معیشت میں گراوٹ یقینی ہو گی، اس کے علاوہ بینکوں یا مالیاتی اداروں کی ...
چینی راہداری منصوبے کے جواب میں صدر بائیڈن کا 2 کھرب ڈالر کا تعمیراتی ڈھانچے میں بہتری کا منصوبہ کیا ہے؟: رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں جائزہ

چینی راہداری منصوبے کے جواب میں صدر بائیڈن کا 2 کھرب ڈالر کا تعمیراتی ڈھانچے میں بہتری کا منصوبہ کیا ہے؟: رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں جائزہ

معیشت
روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کے پروگرام بوم بسٹ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے نئے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ پیش کیا ہے۔ منصوبہ چین کے نئے تجارتی راہداری اور سرمایہ کاری منصوبے او بی او آر کے جواب میں متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پروگرام میں مارکیٹ گیج ڈاٹ کام کے مالک مشعل شنائڈر سے گفتگو کی گئی جنہوں نے منصوبے کو ایک وسیع پیکج قرار دیا۔ شنائڈر کا کہنا تھا کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہے کہ امریکہ کو اپنا بنیادی ڈھانچہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اور ایسا نہ صرف معیشت کو چلانے اور نئی ملازمتوں کے لیے ضروری ہے بلکہ شہریوں کے ملک پر اعتماد کو بحال کرنے کے لیے بھی ناگزیر ہو چکا ہے، امریکہ متعدد ایشیائی ریاستوں کی نسبت بنیادی ڈھانچے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ شنائڈر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس، لاگت اور اخراجات وہ معاملات ہیں جن پہ ہمیں اصلاحات کی ضرورت ہے، اگر ان پر عوام اور حکومت میں کوئی سمجھوتہ ہو...
اقوام متحدہ کی قراردادیں امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہیں، ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں مزید پابندیوں کی بحث پر پیونگ ینگ کا ردعمل

اقوام متحدہ کی قراردادیں امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہیں، ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں مزید پابندیوں کی بحث پر پیونگ ینگ کا ردعمل

عالمی
شمالی کوریا نے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کی جانب سے تنقید کو مسترد کر دیا ہے، بین الاقوامی ادارے کا کہنا تھا کہ تجربہ عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جسے شمالی کوریا نے اپنے دفاع کا حق قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، مشرق بعید کے ملک کی وزار خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار کا حامل ادارہ ہے، جو دیگر ممالک کے دفاعی تجربات پر کوئی ردعمل نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کا ردعمل سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی بحث سامنے آنے کے بعد دیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کا مؤقف ہے کہ انہیں اپنے دفاع کی تیاری کا پورا حق ہے، عالمی ادارہ دوہرا معیار ترک کر دے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں دراصل امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہیں، جو ممالک سے انکی خودمختاری چھیننے کے علاوہ کچھ نہیں کرتیں۔ واضح رہے کہ پیونگ ینگ نے ان چند ہفتوں میں دو می...
انڈونیشیا: تیل ریفائنری میں آگ بھرک اٹھی، 5 افراد زخمی، 1000 سے زائد نقل مکانی کر گئے – ویڈیو

انڈونیشیا: تیل ریفائنری میں آگ بھرک اٹھی، 5 افراد زخمی، 1000 سے زائد نقل مکانی کر گئے – ویڈیو

بصری مواد
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں تیل ریفائنری میں آگ بھرک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اردگرد کے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث لوگوں کو جان بچانے کے لیے علاقہ چھوڑنا پڑا۔ مقامی انتطامیہ کے مطابق کم از کم 1000 افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ https://twitter.com/banananih/status/1376268497857118211?s=20 بالوگان نامی تیل ریفائنری پرتامینا کمپنی کی ملکیت ہے جہاں خام تیل کی صفائی کی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ بروز پیر لگی، اور فوری آگ کے شعلے انتہائی بلند ہو گئے۔ لوگوں نے جان بچانے کے لیے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ پانچ افراد کے جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم انکی جانیں خطرے سے باہر ہیں۔ آگ کے شعلوں کو 5 کلومیٹر تک دیکھا جا سکتا تھا۔ آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی البتہ مقامی افراد کے مطابق آگ سے قبل زور دار دھماکہ سنا گیا تھا۔ انتظامیہ نے خراب موسم اور آسمانی بجلی کے واق...

Contact Us