Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

نیٹو کی یوکرین کے ساتھ عسکری سرگرمیاں: روس برہم، امریکہ کو تنبیہ و بات چیت کی دعوت

نیٹو کی یوکرین کے ساتھ عسکری سرگرمیاں: روس برہم، امریکہ کو تنبیہ و بات چیت کی دعوت

روس
نیٹو کی جانب سے یوکرینی فوج کی روس کے خلاف جنگ کی تربیت اور مدد کی خبروں پر ماسکو کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ حالات کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے روس نے امریکہ کو بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی کیابکوف کا کہنا ہے کہ حکومت نے امریکہ کو دونباس کے علاقے میں نیٹو سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے اور تنبیہ کی ہے کہ امریکی پالیسی کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ دو دن قبل امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر عسکری نقل و حرکت بڑھانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور کہا تھا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکہ روس کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ امریکی نے الزام لگایا تھا کہ روس یوکرین پر حملے اور جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ روس نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ فوج کو کوئی خصوصی ہدایات نہیں دی گئیں، تمام نقل وحرکت عمومی...
ہندوستان کا مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے بلند ترین پُل کا منصوبہ تکمیل کے قریب: بنیادی ڈھانچہ مکمل

ہندوستان کا مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے بلند ترین پُل کا منصوبہ تکمیل کے قریب: بنیادی ڈھانچہ مکمل

پاکستان
ہندوستان نے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل چناب ریلوے پل کا بنیادی سٹیل ڈھانچہ مکمل کر لیا ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق پل 2022 تک مکمل کر کے استعمال کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزارت ریلوے نے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ دریائے چناب پر سٹیل ڈھانچہ کھڑا کرنا سب سے زیادہ مشکل کام تھا، آئندہ سال تک پل مکمل ہو کر کترا سے بنیہال کا 111 کلومیٹر لمبا سفر انتہائی مختصر رہ جائے گا۔ واضح رہے کہ ابھی دونوں شہروں کے درمیان سفر کے لیے 12 گھنٹے سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، جو اس پل کے مکمل ہونے سے 6 گھنٹے تک سکڑ جائے گا۔ یاد رہے کہ منصوبے کی تکمیل سے ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں رسد کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ انجینئروں نے سٹیل کا آخری 5 اعشاریہ 6 میٹر لمبا ٹکرا کل نصب کیا تھا، جس سے چناب کے دونوں کناروں کو آپس میں ملا دیا گیا۔ پل کی دریا سے اونچائی 359 میٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ اسکی لمبائی سوا کلومیٹر سے کچ...
برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہروں پر پابندی کا قانون: شہری سڑکوں پر نکل آئی، درجنوں گرفتار، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں 10 اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی

برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہروں پر پابندی کا قانون: شہری سڑکوں پر نکل آئی، درجنوں گرفتار، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں 10 اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی

سیاست
برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہروں پر پابندی کے جواب میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ قانون پر عملدرآمد کے لیے پولیس سختی کر رہی ہے لیکن شہری کسی قیمت جھکنے پر راضی نہیں ہیں۔ پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں درجنوں شہری جبکہ 10 پولیس افسران کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق تشدد پر اب تک 25 سے زائد شہریوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے جبکہ بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔ https://youtu.be/k3er_egNSsY مظاہرین قانون کو قتل کر دو کے نعرے لگا رہے ہیں۔...
مصنوعی ذہانت سے لیس جدید خودکار نظام متعارف: آئندہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ 20٪ افراد ملازمتیں کھو دیں گے

مصنوعی ذہانت سے لیس جدید خودکار نظام متعارف: آئندہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ 20٪ افراد ملازمتیں کھو دیں گے

فن/ٹیکنالوجی
ناروے کی معروف توانائی مشاورتی کمپنی رستاد اینرجی کی تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ہر 5 میں سے ایک شخص اپنی ملازمت کھو دے گا اور ان کی جگہ ربوٹ کام کریں گے۔ رواں ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعبے میں کم ازکم 20٪ ملازمتیں مثلاً کھدائی، معمول کی دیکھ بھال وغیرہ خودکار نظام کے تحت ہو جائے گی اور ان کے لیے افراد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمل میں کم ازکم 4 لاکھ افراد اپنی ملازمتیں کھو دیں گے، اور اس سے سب سے زیادہ متاثر تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک ہوں گے۔  کمپنی کے مطابق سعودی، امریکی اور روسی توانائی کی صنعت زیادہ تیزی سے خودکار نظام کی طرف جائنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ان ممالک میں کا م کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ایک نادازے کے مطابق امریکہ اور روس میں بالت...
اردن میں شاہ عبداللہ کے خلاف بغاوت ناکام: شہزادے سمیت 20 افراد گرفتار، علاقائی و عالمی طاقتوں کا پوری حمایت کا اعلان

اردن میں شاہ عبداللہ کے خلاف بغاوت ناکام: شہزادے سمیت 20 افراد گرفتار، علاقائی و عالمی طاقتوں کا پوری حمایت کا اعلان

سیاست
اردن میں سکیورٹی اداروں نے مبینہ بغاوت کو کچلتے ہوئے شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین کو نظر بند اور دیگر شاہی خاندان کے افراد سمیت 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے مطابق کارروائی ہفتے کی رات کی گئی جس میں شاہی خاندان کے رکن شریف حسن بن زید اور باصم عواداللہ، سابق وزیر مالیات اور شاہی عدالت کے سربراہ سمیت متعدد اہم افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر شہزادہ حمزہ بن حسین کے بارے میں بھی سمجھا جا رہا تھا کہ وہ بھی سکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں لیکن فوج کے سپہ سالار نے وضاحت میں بتایا ہے کہ شہزادے کو صرف اپنے گھر پر رہنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ باغیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ اردن سے بڑھ کر کچھ نہیں، ملکی استحکام پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ شہزادہ حمزہ کی جانب سے بی بی سی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں شہزادے کا کہنا ہے ک...
مصر: فوجی حکومت نے فراعین کی خنوط شدہ لاشیں پرشکوہ تقریب میں نئے عجائب گھر منتقل کر دیں

مصر: فوجی حکومت نے فراعین کی خنوط شدہ لاشیں پرشکوہ تقریب میں نئے عجائب گھر منتقل کر دیں

علاقائی تہذیبیں
مصر کی فوجی حکومت نے 22 فراعین کی خنوط شدہ لاشوں کو نئے عجائب گھر منتقل کرنے کے لیے خصوصی جلوس کا انعقاد کیا ہے۔ انتہائی پر شکوہ تقریب میں فراعین کو ملکی فخر کے طور پر پیش کیا گیا۔ خصوصی طور پر سجائے گئے ٹرکوں پر فراعین کے تابوت سوار تھے جنہیں اب سیاحوں کے لیے قائم نئے مرکزی عجائب گھر میں رکھا جائے گا۔ https://youtu.be/R21y3kf8hho https://youtu.be/G4jXpckJLVw https://youtu.be/EwuduZxFiWg فراعین کی لاشوں کو خصوصی اور جدید ترین تابوتوں میں رکھا گیا تھا، جنہیں نائٹروجن سے بھرا گیا تھا تاکہ لاشیں ہر طرح کے موسمی اثر سے محفوظ رہ سکیں۔ واضح رہے کہ نیا عجائب گھر مصر کے پہلے اسلامی دارالخلافہ فسطاط میں بنایا گیا ہے۔ جبکہ سماجی حلقوں کی جانب سے وباء کے دوران پرشکوہ تقریب پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اس موقع پر قاہرہ کے تحریر چوک پر کچھ آثار قدیمہ کے مجسمے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ...
قزاقستان: رواں برس بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے 25 مجرموں کو ٹیکے سے خصی کرنے کی سزا دی گئی

قزاقستان: رواں برس بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے 25 مجرموں کو ٹیکے سے خصی کرنے کی سزا دی گئی

طب
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے لیے مختلف معاشروں اور ممالک میں مختلف سزائیں ہیں لیکن زیادتی کرنے والے کو کیمیائی مواد/ٹیکے سے خصی کرنے کی سزا مغربی ممالک کے بعد باقی دنیا میں بھی دیکھنے میں مل رہی ہے۔ قازقستان میں خصی کرنے کی سزا 2018 میں اپنائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق رواں سال 25 مجرموں کو عدالتی حکم پر خصی کیا گیا۔ کیمیائی مواد سے خصی کرنے یا آختہ کاری کے عمل میں اینافروڈیسیک مرکب کو جسم میں ٹیکے کی مدد سے داخل کیا جاتا ہے جس سے ٹیسٹوسٹیران ہارمون بننا رک جاتا ہے اور مرد کی جنسی خواہش ختم ہو جاتی ہے۔ قزاقستان نے 2018 میں خصی کرنے کا قانون متعارف کروایا، جس کے تحت عدالت مجرم کو جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ خصی کرنے کی سزا بھی سناتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکہ مستقل خصی نہں کرتا بلکہ اس کا اثر 3 ماہ یا اس سے زیادہ ہوتا ہے اور یوں ہر 3 ماہ بعد مجرم کو ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔ قزاقستان میں ٹیکہ لگا ک...
رواں برس میں اب تک تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی دولت میں 51 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا

رواں برس میں اب تک تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی دولت میں 51 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا

معیشت
دنیا میں تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کی دولت میں 2021 میں 51 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق امریکی تیل کی صنعت سے وابستہ ارب پتی ہارولڈ ہمم کی دولت 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 اعشاریہ 4 ارب ڈالر ہوگئی ہے اور یوں انکے اثاثہ جات میں 59٪ کا اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی ارب پتی گوتم ادانی کی دولت 23 اعشاریہ 3 ارب سے بڑھ کر 57 اعشاریہ 1 ارب ڈالر ہو گئی ہے، اور یوں گوتم رواں سال میں اب تک دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے شخص بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد کی دولت میں رواں سال میں اب تک 10٪ کا حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے دنیا بھر میں سرمایہ کار توانائی کےشعبے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس میں خصوصی طور پر تیل اور گیس کے ذخائر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ سرمایہ کار سستے داموں تیل خرید کر اسے محفوظ کرنے اور ...
روسی ارب پتی کا اعلیٰ حکام پر پرانے ریلوے جال کو جدید اور بحال کرنے پر زور: منصوبہ نہر سوویز اور چینی راہداری کا بہترین متبادل ہو گا

روسی ارب پتی کا اعلیٰ حکام پر پرانے ریلوے جال کو جدید اور بحال کرنے پر زور: منصوبہ نہر سوویز اور چینی راہداری کا بہترین متبادل ہو گا

روس
روسی ارب پتی اولیگ دیریپاسکا کا کہنا ہے کہ نہر سوویز کی بندش کی صورت میں بحیرہ منجمند کے علاوہ بھی روس کے پاس تجارتی رستے تھے لیکن ہم نے عرصہ دراز سے اس پر کام نہیں کیا۔ دیریپاسکا کا کہنا تھا کہ حکام کو روسی ریلوے کے پرانے جال کو دوبارہ بحال کرنے کے منصوبے پر غور کرنا چاہیے۔ حکومت کو روسی ریلوے کو مزید بہتر کرنے اور اسکے جال کو پھیلانے کی ضرورت ہے، اسے سربیا اور روس کے دور دراز علاقوں تک پھیلانا چاہیے۔ دنیا کی دوسری بڑی ایلومینیم کمپنی کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ چین نے رواں سال ایشیا اور روس کے مابین تجارت کو ریلوے کے ذریعے دو گناء بڑھایا ہے، چین لمبے بحری راستوں کی نسبت ریلوے کو ترجیح دے رہا ہے اور یہ ایک اچھی حکمت عملی ہے۔ دیریپاسکا کا مزید کہنا تھا کہ نہر سوویز کی بندش نے ایک بار پھر ایشیا اور یورپ کو متبادل اور تیز رستوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ ایک ہفتے تک دنیا ک...
کورونا وائرس کے انسانی مدافعتی نظام کو دھوکہ دینے کی وجہ دریافت: محققین خوش – کہتے ہیں اب ویکسین کو نئے برطانوی وائرس کے خلاف مزید مؤثر بنایا جا سکے گا

کورونا وائرس کے انسانی مدافعتی نظام کو دھوکہ دینے کی وجہ دریافت: محققین خوش – کہتے ہیں اب ویکسین کو نئے برطانوی وائرس کے خلاف مزید مؤثر بنایا جا سکے گا

طب
محققین نے کورونا وائرس کے انسانی مدافعتی نظام کو دھوکہ دینے اور اسکا شکار بننے سے بچ نکلنے کی وجہ دریافت کر لی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک بڑی دریافت ہے اور اب ویکسین کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔ سارس-کووڈ-2 وائرس جو کہ کووڈ-19 کا موجب بنتا ہے کے اوپر پروٹین سے بنے کانٹے نما ابھار ہوتے ہیں۔ انہی ابھاروں کی مدد سے وائرس انسانی خلیوں سے جڑتا اور ان میں سوراخ کر کے اندر گھستا ہے۔ اب تک کے مطالعہ میں ان ابھاروں کو ساکن سمجھا جاتا رہا ہے تاہم اب دریافت ہوا ہے کہ یہ ساکن نہیں بلکہ حرکت کرتے ہیں۔ جرمنی میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ وائرس کے ابھاروں پر گلائیکن سے بنے چینی کے مالیکیولوں کی تہہ ہے جو وائرس کو انسانی مدافعتی نظام کو دھوکہ دینے میں مدد کرتی ہے۔ ماہرین نئی تحقیق کے حوالے سے خوش ہیں کیونکہ انہیں امید ہے کہ اس سے وہ وائرس کی جینیاتی تبدیلی کو کنٹرول کرنے میں کام...

Contact Us