Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

چین اور روس کو مل کر کورونا کے بعد عالمی سیاسی وائرس کے خلاف بھی لڑنا ہے: چینی وزیر خارجہ وینگ ژی

چین اور روس کو مل کر کورونا کے بعد عالمی سیاسی وائرس کے خلاف بھی لڑنا ہے: چینی وزیر خارجہ وینگ ژی

روس دنیا میں
چینی وزیر خارجہ وینگ ژی نے دنیا میں استحکام کے لیے روس کے ساتھ مل کر نئی حکمت عملی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ کے مابین جاری تعاون دنیا میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اب اس میں مزید مظبوطی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پریس سے گفتگو میں ژی کا کہنا تھا کہ چین اور روس میں اچھی ہمسائیگی کے معاہدے کو بیس سال ہو گئے ہیں، اب اس میں مزید تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ژی نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کو عالمی سیاسی وائرس سے بھی اسی قوت کے ساتھ لڑنا ہے۔ دنیا میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے ایسے میں دونوں ہمسائیہ ممالک کو تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ دونوں ممالک اپنے مفادات اور خود مختاری کا تحفظ کر سکیں۔ اس موقع پر اعلیٰ چینی عہدے دار نے دونوں ممالک کے معاشی تعاون کو بھی سراہا، ...
ویانا میں کورونا تالہ بندی کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ: پولیس کا تشدد، عوام میں برطانوی وائرس کے حوالے سے خوف پھیلانے کی مہم تیز

ویانا میں کورونا تالہ بندی کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ: پولیس کا تشدد، عوام میں برطانوی وائرس کے حوالے سے خوف پھیلانے کی مہم تیز

سیاست
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہزاروں مظاہرین نے کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین حکومت سے سخت نالاں تھے اور چانسلر سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مقامی اخبار کے مطابق مظاہرے میں 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ پابندی کے باوجود اکٹھا ہونے پر پولیس نے مظاہرین کو بکھر جانے کا حکم دیا اور عملدرآمد نہ ہونے پر درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین پر تشدد کرنے پر سماجی حلقوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریا میں اب تک 4 لاکھ 72 ہزار 871 کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ہے، جبکہ 864 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی تالہ بندی میں کچھ نرمی کا عندیا دیا تھا تاہم برطانوی قسم کے وائرس کے خوف کے باعث حکومت تذبذب کا شکار ہے اور نرمی کرنے سے گریزاں ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=EXhW6XhCHwM...
تاج محل کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی: پولیس نے عمارت خالی کروا لی، تحقیقات جاری

تاج محل کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی: پولیس نے عمارت خالی کروا لی، تحقیقات جاری

سیر و سیاحت
ہندوستان میں تاریخی عمارت تاج محل پر حملے کی مبینہ خبر پر آگرہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں لگتا ہے کہ فون پر دی گئی یہ اطلاع جھوٹی تھی تاہم انہوں نے احتیاطً سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے انہیں ایک فون آیا جس میں نامعلوم نوجوان نے کہا کہ اسے فوج میں بھرتی نہیں کیا گیا، جس پر وہ شدید غصے میں ہے اور اس دکھ میں تاج محل کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ رکھتا ہے، پولیس کے مطابق نوجوا ن نے عمارت میں بم نصب کرنے کا بھی کہا۔ https://twitter.com/ndtv/status/1367349550097211395?s=20 پولیس کے مطابق انہوں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے عمارت کو سیاحوں سے خالی کروا دیا اور عمارت کی صفائی بھی شروع کروا دی، تاہم اب تک کچھ دریافت نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فون کرنے والے کی تلاش میں ہیں اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی د...
فرانس کا 64 سال بعد الجیریا کی تحریک آزادی کے ہیرو کا جیل میں تشدد سے قتل کا اعتراف

فرانس کا 64 سال بعد الجیریا کی تحریک آزادی کے ہیرو کا جیل میں تشدد سے قتل کا اعتراف

عالمی
فرانسیسی صدر ایمینؤل میخرون نے الجیریا کی آزادی کی تحریک کے اہم سیاسی رہنما علی بؤمندجیل پر تشدد اور انکے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ یورپی ملک کے صدر کا اعتراف بؤمندجیل کی تیسری نسل سے فرانس میں ملاقات میں سامنے آیا ہے۔ علی بؤمندجیل پیشے سے وکیل اور تحریک آزادی کے اہم رہنما تھے، جنہیں فرانسیسی نوآبادیاتی قوتوں نے 1957 میں الجیریا کی تحریک آزادی کے دوران گرفتار کیا تھا، انکی شہادت دوران حراست شدید تشدد کے باعث ہوئی تھی۔ سیکولر یورپی ملک کے صدر کی جانب سے "فرانس کے نام سے شروع" اعتراف نامہ بروز منگل بؤمندجیل کے ورثہ کو دیا گیا۔ جس میں فرانسیسی حکومت کے مطابق تحریک آزادی کے ہیرو کے ساتھ رکھے نارواں سلوک کو ہو بہو بیان کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 60 سال تک فرانسیسی حکومت معاملے کو خودکشی کہتی رہی ہے۔ فرانسیسی صدارتی محل سے جاری اعتراف نامے میں کہا گیا ہے کہ بؤمندجیل کوعلیحدگی میں ر...
سویڈن: چاقو حملے میں 8 افراد زخمی، 20 سالہ چاقو بردار حملہ آور پولیس کی گولی سے ڈھیر

سویڈن: چاقو حملے میں 8 افراد زخمی، 20 سالہ چاقو بردار حملہ آور پولیس کی گولی سے ڈھیر

سیاست
سویڈن میں 20 سالہ نامعلوم نوجوان نے گلی میں چاقو کے وار سے 8 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو روکنے کے لیے اسے گولی مار کر زخمی کیا اور گرفتار کر کے لیے گئے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ حملہ آور تاحال زخمی حالت میں اسپتال میں پڑا ہے، اور پولیس اس سے تفتیش نہیں کر سکی ہے، تاہم پولیس نے اس کے بستر پر کڑا پہرا لگا رکھا ہے۔ انتظامیہ نے شہر میں ذرائع آمدورفت پر سکیورٹی بڑھا دی ہے اور شہریوں کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔...
امریکہ نے یمنی حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں لگا دیں، امریکہ میں اثاثے بھی منجمند کر دیے

امریکہ نے یمنی حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں لگا دیں، امریکہ میں اثاثے بھی منجمند کر دیے

عالمی
امریکہ نے یمن کے حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس سے عرب ملک میں ایران نواز باغی گروہ پر دباؤ بڑھے گا اور ملک میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ امریکی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس نے حوثیوں کے بحری و ہوائی افواج کے ذمہ داران منصور السعدی، اور احمد علی حسن پر پابندی لگائی ہے، اور ان کے امریکہ میں تمام اثاثہ جات کو منجمند کر دیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے حوثی باغیوں کے ہاتھوں عوامی مقامات پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے، انکا کہنا ہے کہ حوثیوں کی عوامی مقامات پر کارروائیوں سے خانہ جنگی کو مزید ہوا ملی ہے، جبکہ حوثیوں کو حاصل ایرانی اسلحے کی مدد نے بھی خطے میں کشیدگی کو طول دیا ہے۔ یاد رہے کہ ایران عرب ممالک میں باغیوں کو میزائل، دھماکہ خیز مواد حتیٰ کہ ڈرون بھی فراہم کر رہا ہے، جس سے حو...
فرانس کے کیتھولک اداروں میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پر قائم کمیشن کی رپورٹ: 70 سالوں میں 10 ہزار بچے زیادتی کا نشانہ بنے

فرانس کے کیتھولک اداروں میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پر قائم کمیشن کی رپورٹ: 70 سالوں میں 10 ہزار بچے زیادتی کا نشانہ بنے

سیاست
فرانس میں عیسائی اداروں میں گزشتہ 70 سالوں میں کم از کم 10 ہزار بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوئے ہیں۔ سیکولر ملک کی حکومت کے قائم کردہ کمیشن کا مقصد کیتھولک اداروں میں بچوں سے ہونے والی جنسی زیادتی کے واقعات ریکارڈ کرنا ہے۔ جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 1950 سے 2020 تک فرانس میں کیتھولک اداروں میں کم ازکم 10 ہزار بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی۔ حکومت نے کمیشن میں ڈاکٹروں، تاریخ دانوں، ،قانون دانوں، سماجی ماہرین اور شعبہ دینیات کے ماہرین کو شامل کیا ہے، یاد رہے کہ کمیشن کی درخواست فرانسیسی کیتھولک کلیسا نے دی تھی، جس کی فوری وجہ عیسائی اداروں میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، خصوصاً پادریوں پر اس میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ یاد رہے کہ فرانس میں...
حج کے لیے کورونا ویکسین لازم قرار

حج کے لیے کورونا ویکسین لازم قرار

رہن سہن
سعودی حکام نے حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازم کر دی ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حج کی درخواست کے لیے پہلی شرط کورونا کے خلاف ویکسین ہو گی۔ اگرچہ مملکت کی وزارت صحت نے تاحال اس حوالے سے کسی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے کہ آیا رواں سال بھی صرف سعودیہ میں موجود مسلمانوں کو حج کی اجازت ہو گی یا دنیا بھر سے مسلمان حج کی سعادت کے لیے سفر کر سکیں گے؟ تاہم ویکسین کی شرط کو واضح کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال وباء کے باعث صرف سعودیہ میں مقیم 1000 مسلمانوں، جن میں سعودی اور غیر ملکی سب شامل تھے، کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے بھی ملک میں ویکسین کا آغاز 17 دسمبر 2020 کو کر دیا تھا، سعودی حکومت نے تاحال فائزر، استرازینکا اور موڈرنا کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ سعودی مملکت میں تاحال کورونا سے 3 لاکھ 77 ہزار متاثرہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، ج...
عراق میں امریکی چھاؤنی پر ایرانی میزائل حملے کی ویڈیو نشر – ویڈیو

عراق میں امریکی چھاؤنی پر ایرانی میزائل حملے کی ویڈیو نشر – ویڈیو

عالمی
امریکہ نے قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد ایرانی ردعمل میں عراق چھاؤنی پر میزائل حملے کی ویڈیو نشر کر دی ہے۔ انفراریڈ کیمرے سے بنی ویڈیو میں عراق میں امریکی چھاؤنی پر ایرانی میزائل کو گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=nHAt7hysaG4
فلپینی صدر دوتارت کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے امریکہ کو دھمکی: چین کے گن  گانے لگے

فلپینی صدر دوتارت کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے امریکہ کو دھمکی: چین کے گن گانے لگے

عالمی
فلپینی صدر رودریگو دوتارت نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فلپائن میں کسی قسم کی جوہری اسلحے کی تنصیب سے باز رہے ورنہ فلپائن ملک سے تمام امریکی فوجی نکال دے گا، فپلینی صدر کی جانب سے اہم بیان صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ اگرچہ حالیہ دنوں میں اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم معاملے کو مشرق بعید خصوصاً بحیرہ جنوبی چین میں جاری امریکہ چین کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ صدر دوتارت کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے تاہم اگر امریکہ نے فلپائن میں جوہری ہتھیار لانے کی کوشش کی تو وہ فوراً امریکہ کے ساتھ ہر طرح کے عسکری تعاون کو روک دیں گے۔ واضح رہے کہ چین نے چند روز قبل ہی فلپائن کو کورونا سے بچاؤ کی 6 لاکھ ویکسین مفت فراہم کی ہیں، ویکسین کی دستیابی کی تقریب سے خطاب میں فلپینی صدر کا کہنا تھ...

Contact Us