Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

لیٹویا کے صدر نے دس سالوں میں ملک میں واحد زبان اور تہذیب کے لیے پالیسی لانے کا اعلان کر دیا: کثیر السان ملک میں متعصب پالیسی کا بڑا شکار 71٪ آبادی کی روسی زبان ہو گی

لیٹویا کے صدر نے دس سالوں میں ملک میں واحد زبان اور تہذیب کے لیے پالیسی لانے کا اعلان کر دیا: کثیر السان ملک میں متعصب پالیسی کا بڑا شکار 71٪ آبادی کی روسی زبان ہو گی

سیاست
یورپی ملک لیٹویا کے صدر ایجل لیوائٹس نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں لیٹویا لسانی طور پر خالص لیٹویائی ریاست بن جائے گا اور ملک میں کسی دوسرے لسانی گروہ کو جگہ نہیں دی جائے گی۔ لیٹویا کے صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ملک میں لیٹویائی زبان اور تہذیب کے لیے مہم شروع کی جائے گی اور ساری آبادی کو یکسوئی کی طرف لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ لیٹویا کی کل 20 لاکھ کی آبادی میں سب سے زیادہ روسی آباد ہیں، جو ملک کا 12 فیصد بنتے ہیں۔ صدر لیوائٹس نے اس لسانی تعصب پر مبنی رائے کا اظہار پارلیمنٹ میں کیا۔ خطاب میں صدر نے زور دیا کہ 2030 تک لیٹویا کو دنیا کی جدید ترین ریاست بنانے کے لیے بڑے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت کو مستقبل میں تیز ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، ایسے فیصلے جن کا نمایاں اثر آئندہ چند سالوں میں نظر آئے۔ صدر لیوائٹس کا مزید کہنا تھا کہ لی...
ہسپانوی شاہی خاندان کی گستاخی پر گرفتار گلوکار کے حق میں مظاہرے جاری: جلاؤ گھیراؤ اور تشدد میں اضافہ، پولیس نے نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر درجنوں مظاہرین دھر لیے – ویڈیو

ہسپانوی شاہی خاندان کی گستاخی پر گرفتار گلوکار کے حق میں مظاہرے جاری: جلاؤ گھیراؤ اور تشدد میں اضافہ، پولیس نے نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر درجنوں مظاہرین دھر لیے – ویڈیو

سیاست
ہسپانیہ میں گلوکار پابلو حاصل کی قید کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://twitter.com/xLive20/status/1365753929414434818?s=20 https://twitter.com/Arcanah3/status/1365766315361923076?s=20 https://twitter.com/FrontlineRepor1/status/1365760619186642945?s=20 https://twitter.com/FrontlineRepor1/status/1365763340610514946?s=20 https://twitter.com/Patriotass_ESP/status/1365790217270091777?s=20
بل گیٹس اور ایلن مسک بٹ کوئن کو لے کر متضاد رائے کے مالک: مَسک دنیا میں بٹ کوئن کی دیوانگی پیدا کرنے میں مصروف، بل گیٹس نے دور رہنے کی تلقین کر دی

بل گیٹس اور ایلن مسک بٹ کوئن کو لے کر متضاد رائے کے مالک: مَسک دنیا میں بٹ کوئن کی دیوانگی پیدا کرنے میں مصروف، بل گیٹس نے دور رہنے کی تلقین کر دی

معیشت
مالی طور پر دنیا کے دو امیر ترین افراد ایلن مسک اور بل گیٹس میں کرپٹو کرنسی کو لے کر ٹھن گئی ہے۔ ایک طرف ایلن مسک کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر رہے ہیں تو دوسری طرف بل گیٹس لوگوں کو اس سے محتاط رہنے کہ تنبیہ کر رہے ہیں۔ رواں ہفتے، مالی طور پر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے مختلف میڈیا خصوصاً ویب ریڈیو سے گفتگو میں کرپٹو کرنسی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ جس کسی کے پاس امیر زادوں سے کم رقم ہے انہیں کرپٹو کرنسی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔ اس کے علاوہ ایک ریڈیو ایپ سے گفتگو میں بل گیٹس نے خصوصاً بٹ کوئن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹ کوئن دیگر کرپٹو کرنسیوں کی نسبت زیادہ توانائی خرچ کرتا ہے، یہ ماحولیاتی طور پر مستقبل قریب میں نئے مسائل کا موجب بن سکتا ہے۔ بٹ کوئن کی غیرمستحکم قدر کے حوالے سے گفتگو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اس چیز...
بی بی سی برطانوی راج کی پراپیگنڈا مشین؟: سکاٹ لینڈ وزیر کے حوالے سے غلط بیان شائع کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارہ اور صحافی عوامی عتاب کا شکار

بی بی سی برطانوی راج کی پراپیگنڈا مشین؟: سکاٹ لینڈ وزیر کے حوالے سے غلط بیان شائع کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارہ اور صحافی عوامی عتاب کا شکار

ابلاغ
سکاٹ لینڈ کے شہریوں کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی صحافی سارہ سمتھ کو ادارے سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سارہ سمتھ نے سکاٹی سیاست پر رپورٹ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے سابق نمائندہ وزیر ایلکس سیلمنڈ کے حوالے سے غلط بیان دیا تھا۔ سارہ سمتھ نے سابق وزیر کے حوالے سے کہا تھا کہ حالیہ وزیر نیکولا سٹرجن کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ https://twitter.com/DavidPSNP/status/1365361573351587851?s=20 واضح رہے کہ سکاٹش نیشنل پارٹی کے سابق رہنما ایلکس سیلمنڈ پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے، جس کے مواخذے کے لیے وہ ایک سال بعد پارلیمنٹ میں پیش ہوئے تو انہوں نے حالیہ وزیر نیکولا سٹرجن پر الزام لگایا کہ وہ انکے خلاف جھوٹے ثبوت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، جھوٹی گواہیاں تیار کی جا رہی ہیں اور پولیس پر بھی مقدمے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ سیلمنڈ نے اس حوالے سے حالیہ نمائندہ وزیر کے خلاف ثبوت ہونے ک...
ژیاؤمی کا ہندوستان میں مزید 3 پیداواری مراکز قائم کرنے کا اعلان

ژیاؤمی کا ہندوستان میں مزید 3 پیداواری مراکز قائم کرنے کا اعلان

فن/ٹیکنالوجی
معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ژیاؤمی نے ہندوستان میں اپنے پیداواری ڈھانچے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہندوستان میں 3 نئے پیداواری مراکز قائم کریں گی، جہاں تیار ہونے والا مال پہلے مقامی مارکیٹ میں اور پھر بتدریج برآمد کیا جائے گا۔ ژیاؤمی نے ہندوستان کی دو مقامی کمپنیوں بی وائے ڈی اور ڈی بی جی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، کمپنی ان کے ساتھ مل کر ہندوستان میں مزید موبائل فون بنانا شروع کرے گی۔ ہریانہ میں تیار فیکٹری کو ڈی بی جی منظم کرے گی، اور تامل ناڈو میں تیار ہونے والا مرکز بھی آئندہ 3 ماہ میں پیداوار شروع کر دے گا۔ اس کے علاوہ ژیاؤمی تلانگانا میں ٹی وی بنانے کی فیکٹری لگائے گی، تاہم تاحال اسکی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ژیاؤمی ہندوستان کی سب سے مقبول موبائل فون اور ٹی وی کمپنی بن چکی ہے، اور اب اس کے ملک میں کئی پیداواری مراکز ہیں۔ کمپنی نے ہندوست...
ہندوستان میں مرغوں کی لڑائی میں پنجوں سے بندھا بلیڈ لگنے سے مالک خود ہلاک: مرغا عدالت میں بطور ملزم پیش

ہندوستان میں مرغوں کی لڑائی میں پنجوں سے بندھا بلیڈ لگنے سے مالک خود ہلاک: مرغا عدالت میں بطور ملزم پیش

رہن سہن
ہندوستان میں راجا نامی مرغا مالک کے قتل کے الزام میں عدالت میں پیش ہو گا۔ 23 فروری کو ریاست تیلانگانا کے ضلع جگتیال میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ منعقد تھا، جہاں سے راجا نامی مرغے کی فرار کی کوشش میں اسکے پنجوں میں بندھے بلیڈ سے اسکا اپنا مالک شدید زخمی ہو گیا اور پھر زیادہ خون بہنے سے اسکی اسپتال جاتے موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مرغے کے مالک ستیش نے لڑائی میں حصے لینے والے اپنے مرغے کے پنجوں پر 3 انچ لمبے بلیڈ لگائے اور اسے لڑائی کے لیے میدان میں چھوڑ دیا۔ تاہم مرغا میدان سے بھاگا تو مالک اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگا اور اسے دبوچ لیا، لیکن اسی دوران پنجوں میں بندھے بلیڈ سے ستیش کے چڈوں پر گہرا کٹ آگیا اور خون زیادہ بہہ جانے سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ گواہوں کے بیانات کے مطابق پولیس نے راجا کو پکڑ کر حوالات میں بند کر رکھا ہے اور اسکے پنجوں میں بندھے بلیڈ بھی نہیں اتارے گئے...
شام اور ایران کی عراقی سرحد پر امریکی حملے کی مذمت: صدر بائیڈن کہتے ہیں ایران کو اوقات یاد دلانے کے لیے حملے کا حکم انہوں نے خود دیا

شام اور ایران کی عراقی سرحد پر امریکی حملے کی مذمت: صدر بائیڈن کہتے ہیں ایران کو اوقات یاد دلانے کے لیے حملے کا حکم انہوں نے خود دیا

عالمی
شامی حکومت نے امریکہ کی جانب سے عراقی سرحد پر بمباری کی سخت مذمت کی ہے، اور اسے عالمی قوانین کی خلاف جارحانہ طاقت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ حملے کا حکم انہوں نے کود دیا تھا جس کا مقصد ایران کو اوقات یاد دلانا تھا۔ امریکہ نے حملے کی وضاحت میں کہا ہے کہ کارروائی میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروہوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جنہوں نے چند روز قبل عراق میں امریکی عسکری اڈوں پر راکٹ حملے کیے تھے۔ ایران نے امریکی الزامات کی تردید کی تھی اور اڈوں پر حملے میں ملوث ہونے یا کسی بھی قسم کے کردار کی بھی نفی کی تھی ٹیکساس میں برفانی طوفان کے باعث ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے صدر بائیڈن ٹیکساس پہنچے تو صدر بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران امریکہ کو نقصان پہنچا کر خود کو محفوظ نہیں رکھ سکتا، ایرانی ملیشیا پر حملے کا حکم انہوں...
بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنا خطرے سے خالی نہیں، امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس کا ‘ناکاموتو’ کا نام سامنے آنے پر کرپٹو کرنسی کے مستقبل پر تحفظات کا اظہار

بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنا خطرے سے خالی نہیں، امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس کا ‘ناکاموتو’ کا نام سامنے آنے پر کرپٹو کرنسی کے مستقبل پر تحفظات کا اظہار

معیشت
کرپٹو کرنسی بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنے پر امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی کرپٹو کرنسی کوئن بیس نے ملکی سکیورٹی ایجنسی کمیشن میں درخواست دیتے مؤقف اپنایا ہے کہ بٹ کوئن کے موجد کا نام سامنے آنا کرپٹو کرنسی کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ بٹ کوئن کے موجد کا تعارف بطور ستوشی ناکاموتو کیا جا رہا ہے، جس پر معاشی و ڈیجیٹل سکیورٹی کے ماہرین نے بھی اسے خطرناک قرار دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ناکاموتو اکیلے بھی بٹ کوئن کے مالک ہو سکتے ہیں اور ان کے ساتھ دوستوں کا گروہ بھی منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے۔ امریکی سکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موجد کا عیاں ہو جانا بٹ کوئن کے علاوہ کرپٹو کرنسی کے مستقبل لیے خود ایک بڑا خطرہ ہے، جبکہ نام عیاں ہونے سے بٹ کوئن کی قدر میں کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ بٹ کوئن کا موجد ی...
امریکہ کا ایف-35 لڑاکا طیارے کا منصوبہ تکنیکی بنیادوں پر ناکام قرار: پونے دو کھرب ڈالر اور 20 سال انتظار کے بعد منصوبے کی ناکامی پر شہریوں کا شدید غم و غصے کا اظہار

امریکہ کا ایف-35 لڑاکا طیارے کا منصوبہ تکنیکی بنیادوں پر ناکام قرار: پونے دو کھرب ڈالر اور 20 سال انتظار کے بعد منصوبے کی ناکامی پر شہریوں کا شدید غم و غصے کا اظہار

ابلاغ
امریکی فضائیہ کی جانب سے ایف-35 لڑاکا طیاروں کے ناکام ہونے کے اعتراف نے شہریوں میں غم و غصے کی نئی لہر کو پیدا کیا ہے۔ معروف امریکی جریدے فوربز نے بروز جمعرات ایک تحریرمیں دعویٰ کیا ہے کہ ایف-35 لڑاکا طیارے تکنیکی طور پر ایک ناکام منصوبہ ثابت ہوا ہے۔ امریکی فضائیہ کے پانچویں درجے کے جدید ترین سٹیلتھ لڑاکا طیارے کے منصوبے پر ناکامی پر شہریوں نے سماجی میڈیا پر تنقید میں کہا ہے کہ اس پر خرچ ہونے والے کھربوں ڈالر شہریوں کی زندگی بہتر کرنے پر لگ سکتے تھے لیکن عسکری اسٹیبلشمنٹ نے ایسا نہ ہونے دیا۔ https://twitter.com/Forbes/status/1364309072665837569?s=20 شہریوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام عسکری منصوبے کے بجائے ملکی وسائل کو شہریوں کے قرض اتارنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق منصوبے پر پونے دو کھرب ڈالر اخراجات آئے ہیں، اور اب ا...
آرمینیائی وزیراعظم نے کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود فوج کی جانب سے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا، فوج اپنے کام سے کام رکھے: وزیراعظم پیشنیان

آرمینیائی وزیراعظم نے کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود فوج کی جانب سے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا، فوج اپنے کام سے کام رکھے: وزیراعظم پیشنیان

سیاست
آرمینیا میں اقتدار کی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ جہاں منتخب وزیراعظم نیکول پیشنیان کے خلاف بڑھتی مزاحمت کے باعث فوج نے بھی کھلی مداخلت کرنا شروع کر دی ہے، اطلاعات کے مطابق فوج نے وزیراعظم پیشنیان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جس پر سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ آرمینیائی فوج کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ملک میں بدنظمی کی بڑھتی صورتحال کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں، گزشتہ کچھ عرصۓ میں خارجہ معاملات میں ہونے والی غلطیوں نے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ واضح رہے کہ فوج کی جانب سے بیان صدر آرمِن سارکیسان کی جانب سے فوج کے نائب سربراہ کو برطرف کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کی سفارش وزیراعظم پیشنیان کی جانب سے کی گئی تھی۔ برطرفی کی سفارش کی وجہ جرنیلوں کی وزیراعظم پر روسی اسکندر میزائل کی جنگ میں ناکامی کے بیان پر تنقید کو مانا جا رہا ہے۔ و...

Contact Us