Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ترک عدالت نے 2016 میں روسی سفیر کے قتل میں ملوث 5 افراد کو عمر قید 9 کو 15 سال تک سزا سنا دی

ترک عدالت نے 2016 میں روسی سفیر کے قتل میں ملوث 5 افراد کو عمر قید 9 کو 15 سال تک سزا سنا دی

عالمی
ترک عدالت نے 5 شہریوں کو روسی سفیر آندرے کارلوو کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے، معاملے میں ملوث 9 ملزمان کو 5 سے 15 سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے جبکہ 5 کو جرم میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2016 میں انقرہ میں منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران 22 سالہ ترک پولیس افسر میلاد مرد آلتن تاش نے روسی سفیر کو 9 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ حملہ آور نوجوان اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ حملہ آور کو دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی مار دیا تھا، تاہم معاملے میں مبینہ ملوث ہونے کے الزام پر 28 افراد پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اعلیٰ سفارتی عہدے دار کے قتل پر روس نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر ترکی نے بھی معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے نمٹایا ہے۔ روس کا کہنا تھا کہ قتل دونوں ممالک کے بڑھتے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، لیک...
یونان: پولیس تشدد کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ – ویڈیو

یونان: پولیس تشدد کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ – ویڈیو

سیاست
یونان کے شہر ایتھنز میں پولیس گردی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج پولیس کے بیہمانہ تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آنے پر کیا جا رہا ہے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعرات پولیس نے گرفتاری کے لیے ایک شخص پر شدید تشدد کیا۔ https://twitter.com/ThePressProject/status/1368569669431554051?s=20 مظاہرین کی تعداد بڑھنے پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا تو شہری پولیس کے خلاف ڈٹ گئے، ہاتھا پائی کے دوران کئی افراد اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ https://youtu.be/i-kIIo3IMSk https://twitter.com/human_wannabe_/status/1369339251805065223?s=20 https://youtu.be/MgJQ4tH106k https://twitter.com/ninarei/status/1369344243588886533?s=20...
مصنوعی ذہانت کے ماہرین پسندیدہ چہرے کی تلاش کا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

مصنوعی ذہانت کے ماہرین پسندیدہ چہرے کی تلاش کا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

فن/ٹیکنالوجی
مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ہر شخص کے انفرادی سطح پر دلپسند چہروں کی تلاش میں مدد کے لیے نیا الگورتھم تیار کر لیا ہے۔ اب صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق جاذب چہروں کو باآسانی انٹرنیٹ پر تلاش کر سکیں گے۔ ماہرین نفسیات اور کمپیوٹر سائنس کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے تیار ہونے والا الگورتھم فن لینڈ کی ایک جامعہ نے تیار کیا ہے۔ اس کے لیے الیکٹروانسِفلوگرافی کا استعمال کیا گیا ہے، جس میں صارف کے لوگوں کے چہروں کو دیکھتے ہوئے دماغی ردعمل سے متعلق معلومات جمع کی جاتی ہیں، اور پھر ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے صارف کی ملتی جلتی شباہت والے چہروں کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے۔ الگورتھم پر کام کرنے والے محققین نے 30 رضاکاروں پر کام کیا، اور ان کی پسند کے چہروں کو لے کرکامیاب تجربہ کیا ہے۔ تحقیق کے لیے دنیا بھر سے 2 لاکھ سے زائد معروف شخصیات کی تصاویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ تجربے کے ایک حصے میں غیر ...
سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری پر ڈرون حملہ: وزیر دفاع کا ایران پر حوثی باغیوں کو جدید میزائل اور ڈرون فراہم کرنے کا الزام

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری پر ڈرون حملہ: وزیر دفاع کا ایران پر حوثی باغیوں کو جدید میزائل اور ڈرون فراہم کرنے کا الزام

عالمی
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بار پھر ایران پر یمنی حوثی باغیوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے، کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب میں حساس اہداف خصوصاً تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے حوثیوں کو میزائل اور ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ بروز اتوار سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا ہے، اگرچہ حملے میں ریفائنری بڑے نقصان سے محفوظ رہی اور خود کارفضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاملات کو سنبھال لیا جس کے باعث ریفائنری کی پیداوار پر کوئی اثر نہیں پڑا تاہم حملے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دی، جو جنوری 2020 کے بعد ہونے والا سب سے بڑا اضافہ تھا۔ یاد رہے کہ نئی امریکی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ یمن جنگ میں اتحاد ختم کر دیا ہے، تاہم عرب ممالک میں ایران ک...
چین کا براعظم انٹارکٹکا کو بھی شاہرائے ریشم کے منصوبے میں شامل کرنے کے منصوبے کا اعلان: منصوبہ 2025 تک مکمل ہو گا، یورپ اور ایشیا میں تجارت کی نئی راہداری قائم ہو گی

چین کا براعظم انٹارکٹکا کو بھی شاہرائے ریشم کے منصوبے میں شامل کرنے کے منصوبے کا اعلان: منصوبہ 2025 تک مکمل ہو گا، یورپ اور ایشیا میں تجارت کی نئی راہداری قائم ہو گی

معیشت
چین نے دنیا کے 4 براعظموں کے 70 ممالک کو سڑکوں کے جال سے جوڑنے والے منصوبے ون بیلٹ ون روڈ کے بعد قطبین پر بھی سڑکوں کا جال بچھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ 5 سالہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہو گا جس میں شمالی اور جنوبی قطب پہ بھی سڑکوں کا جال بچھا کر براعظم انٹارکٹکا کو نئے دور کی شاہرائے ریشم میں شامل کیا جائے گا۔ بروز جمعہ سامنے آنے والے منصوبے کے تحت چین شمالی قطب پر سرمایہ کاری کو بڑھائے گا اور جنوبی قطب پہ وسائل کے تحفظ اور مناسب استعمال کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔ یاد رہے کہ چین نے براعظم انٹارکٹکا میں برف کاٹ کر سمندری راہداری بنانے کے منصوبے کا اعلان 2018 میں کیا تھا۔ چینی منصوبہ تھا کہ ایشیا اور یورپ کو شمال مشرقی راسطوں سے بھی جوڑا جائے تاکہ تجارتی راستوں میں وسعت کے ساتھ ساتھ کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ کچھ ماحولیاتی اداروں نے منصوبے پر تحفظات کا...
جاپان کے بعد جنوبی کوریا نے بھی ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کا معاوضہ بڑھا دیا

جاپان کے بعد جنوبی کوریا نے بھی ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کا معاوضہ بڑھا دیا

عالمی
امریکہ اور جنوبی کوریا میں اہم سکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر ممالک کی طرح جنوبی کوریا پر بھی سکیورٹی کے لیے تعینات امریکی فوجیوں کا معاوضہ بڑھانے کا کہا تھا، جس پر گزشتہ ایک سال سے دونوں ممالک میں بات چیت جاری تھی اور اب بالآخر معاملات طے پا گئے ہیں۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا امریکہ کو 28 ہزار 500 فوجیوں کے لیے سالانہ 92 کروڑ ڈالر ادا کرتا تھا، لیکن صدر ٹرمپ نے معاوضہ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم صدر بائیڈن نے سابق صدر کی دیگر پالیسیوں کی طرح اس پالیسی کو بھی بدلتے ہوئے عسکری اتحادیوں کے ساتھ نرمی کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ نئی پالیسی کے تحت امریکہ جنوبی کوریا کی سکیورٹی کے لیے 5 ارب ڈالر کے بجائے کم معاوضے پر کام کرے گا۔ اگرچہ تاحال امریکی انتظامیہ نے واضح نہیں کیا ہے کہ نیا معاہدہ کتنی مالیت کا ہوا ہے تاہم معاہدہ طے پا جانے کی اطلاع دی گ...
صدر بائیڈن روسی صدر پوتن کو سبق سکھانے کے لیے سائبر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

صدر بائیڈن روسی صدر پوتن کو سبق سکھانے کے لیے سائبر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

روس
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر جوبائیڈن روسی انٹرنیٹ نیٹ ورک پر بڑے سائبر حملے کرنے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں، جس کا مقصد ماسکو کو سخت پیغام دینا ہے۔ اخبار نے منصوبے پر کام کرنے والے اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے آئندہ تین ہفتوں میں شروع کر دیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حملوں کا نشانہ صدر پوتن اور روسی حساس ادارے ہوں گے، جبکہ اس دوران امریکی نیٹ ورک کی سکیورٹی بھی بڑھا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے بھی گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں روس کو سبق سکھانے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کو ظاہری اور پوشیدہ حملوں سے ایسا سبق سکھایا جائے گا جس کا عام دنیا کو احساس بھی نہیں ہو گا، لیکن روسی مفادات کو سخت ٹھیس پہنچے گی نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملہ دراصل شمسی و ہوائی بجلی کے نظام پر حملے کے جواب میں کیا جائے...
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کی آخری درخواست بھی مسترد کر دی

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کی آخری درخواست بھی مسترد کر دی

سیاست
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2020 کے صدارتی انتخابات کو کالعدم قرار دلوانے کی آخری کوشش میں بھی ناکام ٹھہرے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ نے انکے وسکونسن میں انتخابی عمل پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کو رد کر دی ہے۔ سابق امریکی صدر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی عمل میں آئین اور ریاستی قانون کو توڑا گیا اور ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی مقررہ مدت کے بعد بھی ووٹوں کو قبول کیا گیا، درخواست میں اس کے علاوہ دیگر بے ضابطگیوں پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالتوں میں درجنوں مقدمات دائر کیے، جن میں مختلف اعتراضات اٹھائے گئے تھے تاہم سابق صدر کو ان سے کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہ ہو سکا، بلکہ اکثر درخواستوں کو اعلیٰ عدالتوں نے بلا سنوائی ہی رد کر دیا۔ واضح رہے کہ درخواست پر جج...
عالمی ادارہ خوراک کا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار: بین الاقوامی تعاون پر زور

عالمی ادارہ خوراک کا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار: بین الاقوامی تعاون پر زور

معیشت
دنیا بھر میں گزشتہ 9 ماہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں اضافے کے رواں رحجان نے 6 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، عالمی ادارہ خوراک کے اعدادوشمار کے مطابق چینی اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ https://twitter.com/FAOnews/status/1367403235607199747?s=20 عالمی ادارے کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ قیمتوں میں 2 اعشاریہ 4 فیصد سے ایک ماہ کے دوران 116 درجے اضافہ ہوا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی عالمی تجارتی اشیاء میں بھی 26 اعشاریہ 5٪ کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اضافہ 2007-8 کے دوران پیدا ہونے والے خوراک کے بحران کے دوران بڑھنے والی قیمتوں کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ چینی کی قیمت میں صرف ایک ماہ میں 6 اعشاریہ 4٪ کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مسلسل دو ماہ میں ہونے والے اضافے کے باعث چینی میں قیمت نے 4 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اسی طرح بناسپتی...
مودی کی خون کی پیاس بجھانے کیلئے میں اپنی جان کی قربانی دیتا ہوں: ہندوستان میں کسانوں کے احتجاج میں 50 سالہ کسان کی خودکشی، سماجی ماہرین کے طول پکڑتے احتجاج پر علاقائی اثرات کے حوالے سے تبصرے

مودی کی خون کی پیاس بجھانے کیلئے میں اپنی جان کی قربانی دیتا ہوں: ہندوستان میں کسانوں کے احتجاج میں 50 سالہ کسان کی خودکشی، سماجی ماہرین کے طول پکڑتے احتجاج پر علاقائی اثرات کے حوالے سے تبصرے

سیاست
ہندوستان میں کسان احتجاج کے دوران ایک 50 سالہ کسان نے خود کو رسی سے لٹکا کر خود کشی کر لی ہے۔ دہلی میں جاری کسان آندولن کے دوران بے حس حکومت کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام کسان نے خود کی زندگی ہی ختم کر لی ہے۔ https://twitter.com/Bkuektaugrahan/status/1368438413871902724?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق کسان نے اپنے پیچھے ایک پیغام میں حکومت کو اسکی ہلاکت کی وجہ قرار دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ کسان دشمن قانون واپس لیا جائے۔ کسان نے اپنے تحریر شدہ پیغام میں مزید کہا ہے کہ حکومت کو قربانی چاہیے، اسلیے میں کسانوں کے مطالبات کی خاطر اپنی زندگی کی قربانی دے رہا ہوں۔ واضح رہے کہ ہندوستانی پنجاب کے علاقوں ہریانہ اور اترپردیش سے لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی میں کسان کش پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، اور یہ مظاہرہ 100 سے بھی زائد دنوں سے جاری ہے۔ قانون پر بنیاد اعتراض چھوٹے کسانوں کو بڑے ...

Contact Us