Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کووڈ-19 وائرس کے ماخذ کی تلاش تیز: عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ووہان لیبارٹری سے وائرس کے نکلنے کی افواہوں کی تردید، دیگر مفروضوں پر کام جاری

کووڈ-19 وائرس کے ماخذ کی تلاش تیز: عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ووہان لیبارٹری سے وائرس کے نکلنے کی افواہوں کی تردید، دیگر مفروضوں پر کام جاری

طب
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈرس ایدہینم گیبریسس کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے ماخذ کے حوالے سے ابھی تحقیق جاری ہے، اس بارے میں سماجی میڈیا پر جاری تمام مفروضے اور بحثیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جینیوا میں پریس سے خطاب میں گیبریسس کا کہنا تھا کہ ادارے کا ایک وفد معاملے پہ تحقیق کے لیے ووہان بھی گیا ہوا ہے، جہاں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ووہان میں تحقیقی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تاحال مطالعہ کو کسی ختمی نتیجے پر نہیں پہنچایا گیا اور معلومات اکٹھی جا رہی ہیں لیکن اب تک کی تحقیق کے ساتھ یقینی طور پر یہ دعویٰ ضرور کیا جا سکتا ہے کہ وائرس کسی لیبارٹری سے نہیں نکلا، اور اب یہ مفروضہ ہماری تحقیق کا حصہ نہیں ہے۔ تحقیق کے سربراہ نے ان افواہوں کی بھی تردید کی جن میں کچھ سائنسی مفروضوں کو تحقیق کا حصہ نہ بنانے کا کہا جا رہا تھا، اور کہا کہ محققین تمام سائنسی مفروضوں...
کورونا وائرس جینیاتی تبدیلی سے مزید خطرناک صورتحال پیدا کر رہا، اس کے خلاف عالمی جنگ میں روس اور چین کی ویکسین کو شامل کر کے فوری حکمت عملی بنانا ہو گی: صدر میخرون کا عالمی کانفرنس میں زور

کورونا وائرس جینیاتی تبدیلی سے مزید خطرناک صورتحال پیدا کر رہا، اس کے خلاف عالمی جنگ میں روس اور چین کی ویکسین کو شامل کر کے فوری حکمت عملی بنانا ہو گی: صدر میخرون کا عالمی کانفرنس میں زور

طب
فرانسیسی صدر ایمینیؤل میخرون نے کورونا وباء سے لڑنے کے لیے دنیا کو مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا ہے۔ صدر میخرون کا کہنا تھا کہ ہمیں روس اور چین کی ویکسینوں کو بھی استعمال کرتے ہوئے فوری وباء سے جان چھڑانے پہ کام کرنا ہو گا ورنہ وائرس انتہائی تیزی سے خود کو بدل رہا اور حاضر ویکسین اس پر جلد بے اثر ہو جائے گی۔ یورپی ملک کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے دنیا بھر میں مساوی سطح پر طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہو گا، تاکہ وباء سے نمٹنے میں آسانی ہو سکے۔ ریاستی نمائندگان کی کانفرنس سے خطاب میں صدر میخرون نے بار بار زور دیا کہ وباء سے لڑنے کے لیے مشترکہ عالمی حکمت عملی بنانا ہو گی، معاشی طور پر غریب ممالک کو بھی ویکسین کی فوری دستیابی کے بغیر وائرس کو ختم نہیں کیا جا سکے گا، وائرس تیزی سے جینیاتی تبدیلی کر رہا ہے اور پہلے سے بھی خطرناک قسم کے سات...
ہوٹلوں کی تجاویز کی متعصب پالیسی: فرانس کا گوگل پر 13 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

ہوٹلوں کی تجاویز کی متعصب پالیسی: فرانس کا گوگل پر 13 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

علوم و فنون
فرانس اور آئرلینڈ نے گوگل پر ہوٹلوں کے اشتہارات میں کچھ کو ترجیح دینے پر 13 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، عدالتی کارروائی میں ثابت ہوا ہے کہ گوگل کے عمل سے صارفین کو گمراہ کیا گیا اور کچھ ہوٹلوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ فرانس کی وزارت خزانہ اور ملک میں انسداد دھوکہ کے ادارے کی جانب سے جاری نئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے ستمبر 2019 میں ہوٹلوں کی تجاویز کے حوالے سے اپنی پالیسی بدلی جس سے صارفین کو نقصان ہوا۔ امریکی کمپنی نے خود سے ہوٹلوں کی تجویز کے لیے معیار مقرر کیا اور اسی بنیاد پر صارفین کی یرہنمائی کی تاہم اس سے صارفین کو نقصان ہوا اور کچھ ہوٹلوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ فرانسیسی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ کاروباروں کے معیار کی تصدیق کا حق صرف منتخب حکومت کے بنائے اداروں کے پاس ہے، غیر ملکی نجی کمپنیاں ایسا نہیں کر سکتیں۔ واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں بھی فرانس نے گوگل پر ملکی ق...
امریکی شہر پورٹ لینڈ میں شدید برفباری کے باوجود انتیفا کا پولیس کے خلاف پر تشدد مظاہرہ، اہلکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، ردعمل نہ دینے کی انتظامی پالیسی کے باعث اہلکار تماشہ بنے رہے – ویڈیو

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں شدید برفباری کے باوجود انتیفا کا پولیس کے خلاف پر تشدد مظاہرہ، اہلکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، ردعمل نہ دینے کی انتظامی پالیسی کے باعث اہلکار تماشہ بنے رہے – ویڈیو

سیاست
امریکی شہر پورٹ لینڈ کی پولیس نے انتیفا کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتہذیبی اور کاروباری مراکز کی توڑ پھوڑ کے باوجود سخت ہاتھ استعمال نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ گزشتہ جمعے پورٹ لینڈ میں انتیفا کے 50-60 افراد کے ایک گروہ نے شہر کے مرکزی علاقے میں بلیک لائف میٹر مظاہروں کے دوران پولیس کے پرتشدد ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ شدید برفباری کے باوجود مظاہرین نے پر تشدد احتجاج کیا۔ مختلف کاروباری مراکز حتیٰ کہ صحت مراکز پر بھی حملہ کیا لیکن پولیس نے بالکل مداخلت نہ کی۔ https://twitter.com/BGOnTheScene/status/1360513615493701636?s=20 https://twitter.com/ShidelerK/status/1360611840838017026 پولیس کا مؤقف ہے کہ پالیسی مظاہرین کو مشتعل نہ کرنے کے لیے اپنائی گئی اور وہ اپنے فیصلے کر درست سمجھتے ہیں۔ مظاہرے کی طرف عالمی میڈیا کی توجہ اس وقت گئی جب مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ...
لاہور چڑیاگھر میں ہلاک ہونے والے نایاب سفید ٹائیگر کے 2 بچوں کی موت کورونا کے باعث ہوئی: طبی عملہ

لاہور چڑیاگھر میں ہلاک ہونے والے نایاب سفید ٹائیگر کے 2 بچوں کی موت کورونا کے باعث ہوئی: طبی عملہ

پاکستان
گزشتہ ماہ لاہور چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والے دو سفید شیروں کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ دونوں بچوں کے پھیپھرے تباہ ہو چکے تھے اور ممکنہ طور پر وہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ کورونا ان تک انکی دیکھ بھال کرنے والے افراد کے ذریعے پہنچا۔ تحقیق سے پہلے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر انکی موت فیلائن پینلیوکوپینیا کے باعث ہوئی، جو کہ بلیوں کے کاندان سے تعلق رکھنے والے جانوروں میں مدافعتی نظام کو نشانہ بناتی ہے۔ تاہم طبی معائنے میں سامنے آیا ہے کہ دونوں شیر خوار شیروں کے پھیپھرے بری طرح تباہ ہو چکے تھے۔ جس سے محققین نے اندازہ لگایا کہ یہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ چڑیا گھر کے طبی عملے نے باقی جانوروں کا ابھی معائنہ نہیں کیا تاہم عملے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ طبی عملے میں شامل ڈاکٹر کرن سلیم کا کہنا ہے کہ پورے عملے میں سے ...
فن لینڈ: فنکار نے برف سے ڈھکے گالف میدان کو فن کا نمونہ بنا دیا

فن لینڈ: فنکار نے برف سے ڈھکے گالف میدان کو فن کا نمونہ بنا دیا

بصری مواد
فن لینڈ کے ایک فنکار نے برف سے ڈھکے میدان کو فن پارے کے خوبصورت نمونے میں بدل دیا ہے۔ برفانی شوزوں اور جیومیٹری کے بہترین ڈیزائن سے گالف کلب کے چپٹے میدان کو فن پارہ بنانے والے فنکار کا نام جین پیکو ہے۔ https://youtu.be/RYS7Sf0VGfQ
ٹویٹر کی متعصب کارروائیوں کا سلسلہ جاری: ویانا میں ہتھیاروں کی روک تھام کی کانفرنس میں شریک روسی سفارتی وفد کا کھاتہ معطل، مزاحمت پر بحال لیکن فالؤرزغائب

ٹویٹر کی متعصب کارروائیوں کا سلسلہ جاری: ویانا میں ہتھیاروں کی روک تھام کی کانفرنس میں شریک روسی سفارتی وفد کا کھاتہ معطل، مزاحمت پر بحال لیکن فالؤرزغائب

روس دنیا میں
ٹویٹر نے خاص مغربی لبرل فکر سے اختلاف کرنے والوں کے خلاف متعصب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ نئی کارروائی میں امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی نے روس کے وفد برائے یورپی عسکری تعاون کے کھاتے کو بند کیا ہے۔ جس پر روس نے سخت مزاحمت کا اظہار کیا اور ایک بار پھر امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کی کارروائیوں کو منظم کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین بنانے پر زور دیا ہے۔ روسی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے ٹویٹر نے کچھ ہی گھنٹوں میں ویانا میں براعظمی کانفرنس میں شریک وفد کا کھاتہ بحال کر دیا تاہم سفارتی وفد نے معاملے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ وفد کا کہنا ہے کہ کھاتہ بلا وضاحت معطل کیا گیا، اور بعد میں بحالی بھی بلا وضاحت کر دی گئی ہے۔ https://twitter.com/RusGavrilov/status/1360606332475310082?s=20 وفد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کھاتے کو ممکنہ طور پر براعظمی مسائل کو اجاگر کرنے اور روس مؤقف کے خ...
روس میں شدید برفباری: 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج، پروازیں منسوخ، ٹریفک حادثوں اور مکانوں کی چھتیں گرنے سے کئی افراد زخمی – ویڈیو

روس میں شدید برفباری: 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج، پروازیں منسوخ، ٹریفک حادثوں اور مکانوں کی چھتیں گرنے سے کئی افراد زخمی – ویڈیو

بصری مواد
روسی درالحکومت ماسکو میں برف باری اور سردی نے 48 سالہ ریکارڈ توڑ دیے۔ 1973 کے بعد پڑنے والی حد درجہ برف باری سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک حادثات اور مکانوں کی چھتیں گرنے سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/rianru/status/1360587250589966336?s=20 https://twitter.com/WildWildMoscow/status/1360593317797494785?s=20 https://twitter.com/2010semagina/status/1360516059439235074?s=20 https://twitter.com/Kipr2000/status/1360577313361035270?s=20 https://twitter.com/WildWildMoscow/status/1360587278049890307?s=20 https://twitter.com/tvcplus/status/1360564648714584065?s=20 https://twitter.com/Ehidna6874/status/1360555847743537155?s=20 https://twitter.com/LyudmilaMsk/status/1360602937563701248?s=20 http...
گوگل فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق استعمال کرنے پر پونے 8 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر متفق: مقامی میڈیا ناراض، مؤقف؛ گوگل نے منقسم میڈیا کا فائدہ اٹھایا، صرف ایک لابی سے معاملات نمٹائے

گوگل فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق استعمال کرنے پر پونے 8 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر متفق: مقامی میڈیا ناراض، مؤقف؛ گوگل نے منقسم میڈیا کا فائدہ اٹھایا، صرف ایک لابی سے معاملات نمٹائے

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ فریقین کے مابین گزشتہ ایک سال سے مقدمہ چل رہا تھا جسے ختم کرنے کے لیے گوگل نے فرانسیسی میڈیا کو ادائیگی کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق ادائیگی 121 فرانسیسی کمپنیوں کو کی جائے گی۔ جس میں کمپنیوں کے مابین اپنے حصے پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔ ادائیگی کی تفصیل کے مطابق گوگل آئندہ تین سالوں میں سالانہ 2 کروڑ 22 لاکھ کے حساب سے ادائیگی کے گا۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر آئندہ 3 سالوں کے لیے جملہ حقوق استعمال کرنے کے خلاف مقدمہ نہ کرنے کی مد میں بھی ادا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یورپی اتحاد نے نئی قانون سازی میں ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پابند کیا تھا کہ وہ مقامی میڈیا کے نشریاتی مواد کو استعمال کرنے پر انہیں ادائیگیا...
ہندوستان کا ڈیجیٹل صارفین کیلئے ٹویٹر اور وٹس ایپ کے بعد گوگل نقشے کا متبادل متعارف کرنے کا اعلان: صارفین کی ستائش

ہندوستان کا ڈیجیٹل صارفین کیلئے ٹویٹر اور وٹس ایپ کے بعد گوگل نقشے کا متبادل متعارف کرنے کا اعلان: صارفین کی ستائش

فن/ٹیکنالوجی
ہندوستان کے خلائی تحقیق کے مرکز نے ایک مقامی کمپنی میپ مائی انڈیا کے ساتھ ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت ملک میں ڈیجیٹل صارفین کو گوگل نقشے کے بجائے اپنے بنائے رہنما نقشے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے وٹس ایپ اور ٹویٹر کی متبادل ویب سائٹ "کو" اور "سندیس" بھی متعارف کروا دی ہیں۔ بروز جمعہ گوگل کے متبادل نقشے کی سہولت کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اگرچہ اسکی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے تاہم ہندوستانی خلائی تحقیق کے مرکز کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں ڈیجیٹل صارفین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ میپ مائی انڈیا کے مالک نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا بنایا سہولت کار نقشہ گوگل کی نسبت زیادہ تفصیلی اور بہتر ہو گا اور اس کے علاوہ اس سے صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ روہن ورما کا مزید کہنا تھا کہ مقامی کمپنی کی سہولیات استعمال...

Contact Us