Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے: سینٹ میں قراردا 2/3 اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، صدر ٹرمپ کہتے ہیں کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے: سینٹ میں قراردا 2/3 اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، صدر ٹرمپ کہتے ہیں کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے

سیاست
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے ہیں۔ سینٹ میں ڈیموکریٹ جماعت کی جانب سے پیش کردہ مواخذے کی قرارداد دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، قرارداد کے حق میں 57 جبکہ مخالفت میں 43 ووٹ ڈالے گئے، یوں قرارداد 10 ووٹوں سے ناکام ہوئی ہے۔ https://twitter.com/W7VOA/status/1360693083097075713?s=20 ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل ہر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسایا تھا، جس سے دنیا بھرمیں امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی۔ اگرچہ قرارداد ناکام رہی تاہم مجموعی طور پر صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، سینٹ میں ووٹنگ کے دوران مزید دو ریپبلک ارکان نے صدر کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا۔ یوں مجموعی طور پر سینٹ سے 7 ریپبلک ارکان نے اپنی ہی جماعت کے صدر کے خلاف ووٹ دیا۔ صدر ٹرمپ بھی خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور اسے سازش قرار دیتے ہیں۔ صدر نے اپنے جواب میں...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا امن-2021 میں شامل روسی جہاز کا دورہ – ویڈیو

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا امن-2021 میں شامل روسی جہاز کا دورہ – ویڈیو

روس دنیا میں
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے امن-2021 جنگی مشقوں میں شامل روسی بحری جہاز کا دورہ کیا۔ دورے میں ایڈمرل نیازی کو روسی ٹیکنالوجی سے متعارف کروایا گیا جس کی انہوں نے تعریف کی۔ اس موقع پر روسی بحری جہاز کے کیپٹن اور ایڈمرل نیازی نے رسمی یادگیری تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ https://youtu.be/0El_Xau2wMM
جدید ترین ہتھیاروں کی سمگلنگ: صیہونی انتظامیہ نے دفاعی صنعت سے وابستہ اہلکاروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا

جدید ترین ہتھیاروں کی سمگلنگ: صیہونی انتظامیہ نے دفاعی صنعت سے وابستہ اہلکاروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا

سیاست
مقبوضہ فلسطین کی قابض صیہونی انتظامیہ نے دفاعی صنعت سے وابستہ اہلکاروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا ہے جو کسی نامعلوم ایشیائی ملک کو حساس ہتھیاروں کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔ قابض انتظامیہ کی سکیورٹی ایجسنی شِم بیت کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خودکش ڈرون بنائے، انکا تجربہ کیا اور اسے نامعلوم ملک کو بیچا۔ کامیکیز ڈرون طیارے جدید ترین ہتھیار ہیں جو دی گئی ہدایات کے مطابق اپنے ہدف کو تلاش کرنے اور ملتے ہی خودکش حملہ کرکے اسے مار دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صیہونی انتظامیہ کی جاری کردہ ویڈیو میں تین افراد کو تجربہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/IL_police/status/1359817404503777283?s=20 تحقیقات میں صیہونی انتظامیہ کو خودکش ڈرون خریدنے والے ملک کا پتہ چل گیا ہے تاہم اس نے نام عیاں نہیں کیا۔ البتہ یہ ضرور بتایا ہے کہ خودکش ڈرون جس ملک کو بیچا گیا ہے وہ دشمن ملک نہیں ہے...
مودی سرکار ٹویٹر پر برہم: لال قلعے پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف کیپیٹل ہِل جیسا تعاون نہیں کیا گیا، امریکی سماجی میڈیا کمپنیاں متعصب قرار

مودی سرکار ٹویٹر پر برہم: لال قلعے پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف کیپیٹل ہِل جیسا تعاون نہیں کیا گیا، امریکی سماجی میڈیا کمپنیاں متعصب قرار

سیاست
ہندوستان کے وزیر برائے ٹیکنالوجی نے امریکی سماجی میڈیا ویب سائٹ ٹویٹوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، اسمبلی میں خطاب کے دوران روی شنکر کا کہنا تھا کہ ویب سائٹیں امریکہ اور باقی دنیا کے لیے مختلف معیار رکھتی ہیں، امریکہ میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولا گیا تو تمام ویب سائٹیں متحد ہو کر ملکی مفاد میں چل پڑیں لیکن جب ہندوستان میں کسانوں نے لال قلعے پر دھاوا بولا تو ویب سائٹوں نے مختلف معیار اپنایا اور مقامی قوانین کا ساتھ نہ دیا۔ ہندوستانی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بلکہ ٹویٹر اور فیس بک پر کسان احتجاج کو مزید اچھالا گیا اور دنیا بھر میں ہندوستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی۔ ہندوستانی وزیر نے قومی اسمبلی سے خطاب میں مزید کہا کہ ٹویٹر، فیس بک، لِنکڈان اور وٹس ایپ کو ہندوستان میں کام کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن انہیں ہندوستان کے آئین اور مقامی قوانین کی پیروی کرنا ہو گی۔ ہندوستانی وز...
پاکستان کی دعوت پر روس، امریکہ، چین، سعودی عرب اور ترکی سمیت 45 ممالک کی بحریہ امن-2021 مشقوں میں شمولیت کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں

پاکستان کی دعوت پر روس، امریکہ، چین، سعودی عرب اور ترکی سمیت 45 ممالک کی بحریہ امن-2021 مشقوں میں شمولیت کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں

پاکستان
روسی بحری جہاز اور فوجی اہلکار بھی پاکستان کی امن-2021 بحری مشقوں میں شمولیت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی عسکری مشقوں میں چین اور متعدد نیٹو ممالک سمیت مجموعی طور پر 45 ممالک شریک ہیں۔ روس کے دو بحری جہاز کراچی پہنچے جہاں بحریہ کے اعلیٰ عہدے داروں اور روسی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=TQJj0T_u8ak روسی بحریہ نے بحراسود سے اپنے فوجی مشق میں حصے کے لیے بھیجے ہیں، جن میں دو جہاز اور دیگر بحری ہتھیار بھی شامل ہیں۔ امن-2021 ایک بڑی مشق ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج حصہ لے رہی ہیں، اور اسکی سب سے انوکھی چیز اس میں غیر دوست ممالک کی شمولیت بھی ہے۔ مشقوں کے آغاز پر ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ امن-2021 مشقوں کا مقصد ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ جس میں اگر نیٹو اتحادی ترکی اور امریکہ شامل ہیں تو روس بھی اسکا حصہ ہے، چ...
چین نے بی بی سی کی ملک میں نشریات بند کر دیں

چین نے بی بی سی کی ملک میں نشریات بند کر دیں

عالمی
چین نے برطانوی ادارے بی بی سی کی نشریات کو ملک میں بند کر دیا ہے، چین کے قومی ریڈیو اور ٹی وی سے نشر ہونے والی خبر کے مطابق بی بی سی کو بند کرنے کی وجہ برطانوی ادارے کی چین سے متعلق متعصب اور غلط خبریں ہیں۔ حکومتی وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ بی بی سی چین کے مفاد اور اتحاد کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف تھا جسکے باعث اسکی نشریات کو ملک میں بند کر دیا گیا ہے۔ چین کے معروف عالمی جریدے نے ایک تحریر میں حکومتی اقدام پر تبصرہ لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے حوالے سے غلط اور متعصب خبریں نشر کیں۔ حکومت کے برطانوی طرز پر شدت پسندی کے خلاف قائم تعلیمی اسکولوں کو جیل دکھایا، اور چین کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ یہاں تک کہ حکومت پر نسل کشی کا الزام بھی لگایا گیا۔ لیکن چین خاموش رہا، اب برطانوی حکومت کی جانب سے چینی ٹی وی سی جی ٹی این کی نشریات بند کرنے پر چین نے...
ایس-400 خریدنے کا فیصلہ ایک رات میں نہیں کیا تھا، امریکہ معاملے کو سمجھے: ترجمان ترک صدر  ابراہیم کلن

ایس-400 خریدنے کا فیصلہ ایک رات میں نہیں کیا تھا، امریکہ معاملے کو سمجھے: ترجمان ترک صدر ابراہیم کلن

عالمی
ترک صدر کے ترجمان ابراہم کلن نے واضح کیا ہے کہ امریکی معاشی پابندیوں کے خوف میں ترکی روس سے خریدا ہوا فضائی دفاعی نظام ترک نہیں کرے گا، البتہ نیٹو اتحادیوں کے ساتھ بات چیت سے مسائل اور اعتراضات کو دور کیا جا سکتا ہے۔ قومی ٹی وی ت ر ت سے گفتگو میں ابراہیم کلن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو سمجھنا چاہیے کہ ترکی نے ایس-400 لینے کا فیصلہ ایک رات میں نہیں کیا، اس فیصلے کی ذمہ داری سابق امریکی صدر پر بھی آتی ہے، صدر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان سے گزشتہ ہفتے فون پر گفتگو کے دوران ایس-400 پر بھی بات ہوئی اور آئندہ کچھ روز میں دوبارہ اس مسئلے پر بات ہو گی۔ واضح رہے کہ ترکی کے روس سے ایس-400 دفاعی نظام خریدنے پر امریکہ سخت ناراض ہے، امریکی مؤقف ہے کہ ایس-400 خرید کر ترکی نے نیٹو اتحاد کے مخالف عسکری گروہ کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں، جو عسکری ا...
فائزر اور موڈرنا ویکسین کے باعث نایاب خون کی بیماریاں پیدا ہونے لگیں: امریکہ میں 36 سے زائد افراد کی شناخت، ایک کی موت واقع

فائزر اور موڈرنا ویکسین کے باعث نایاب خون کی بیماریاں پیدا ہونے لگیں: امریکہ میں 36 سے زائد افراد کی شناخت، ایک کی موت واقع

طب
امریکہ میں فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین لگنے سے 36 افراد کے خون میں نایاب بیماریاں پیدا ہو گئی ہیں، ویکسین لگوانے کے بعد افراد کا مدافعتی نظام ٹھیک سے کام نہیں کر رہا اور انکے خون کے خلیے مسلسل مر رہے ہیں۔ پیدا ہونے والی خون کی بیماری سے اب تک ایک شخص کے مرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 56 سالہ طبی ڈاکٹر گراگری مشعل نے دو ہفتے قبل ویکسین لگوائی اور اچانک انہیں تھرمبوسائٹوفینیا نامی نایاب بیماری ہو گئی۔ دو ہفتے کے اندر انکی دماغ کی شریانیں بند ہونے سے ڈاکٹر کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ ایک مریضہ کے عضو خاص سے خون کے بلا تعطل بہاؤ کے باعث اسکی موت ہو گئی، جبکہ ایک کے مسوڑوں سے خون کے زیادہ بہاؤ نے اسکی جان لے لی۔ امریکہ میں گزشتہ ماہ ان کے علاوہ بھی 36 افراد میں فائزر اور موڈرنا ویکسین لگوانے کے بعد نایاب خونی بیماریاں پیدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکہ میں اس وقت...
چاہے ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ منتخب ہو کر آجائیں انہیں ٹویٹر پر کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے: ٹویٹر عہدے دار

چاہے ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ منتخب ہو کر آجائیں انہیں ٹویٹر پر کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے: ٹویٹر عہدے دار

سیاست
ٹویٹر کے مالی امور کے سربراہ نیڈ سیگل نے ایک امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ویب سائٹ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اب کبھی بھی ٹویٹر پر واپس آنے کی اجازت نہیں دے گی، پھر چاہے وہ 2024 میں دوبارہ منتخب ہو کر امریکہ کے صدر ہی کیوں نہ بن جائیں۔ ٹویٹر عہدے دار کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی پالیسی کے تحت جسے ایک دفعہ ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائے اسے دوبارہ کھاتہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ پھر چاہیں آپ کوئی صحافی ہوں، کوئی حاضر عہدے دار یا سابق صدر ہی کیوں نہ ہوں۔ ہماری کمپنی پالیسی کے تحت کسی کو مستقل بندش کے بعد واپسی کی اجازت نہیں ہے۔ https://twitter.com/SquawkCNBC/status/1359502706776432642?s=20 واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھاتوں کو جنوری 2021 میں متعدد لبرل امریکی سماجی میڈیا ویب سائٹوں نے ختم کر دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ صدر نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے کے لیے مظاہرین کو ...
ٹویٹر کو 2020 میں 1.13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

ٹویٹر کو 2020 میں 1.13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر نے بروز بدھ اپنی 2020 کی آمدنی عیاں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی کی کمائی میں گزشتہ سال 2019 کی نسبت 1 اعشاریہ 13 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جبکہ مجموعی نقصان 1 اعشاریہ 14 ارب ڈالر کا ہوا۔ کمپنی کے مطابق اسکی آمدنی میں ایک سال میں 31 فیصد کی کمی ہوئی۔ کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس نے گزشتہ سال 3 اعشاریہ 72 ارب ڈالر کمائے جبکہ ٹیکس اور دیگر اخراجات کی صورت میں 3 اعشاریہ 69 ارب ڈالر خرچ کیے۔ کمپنی نے 2021 کے پہلے چوتھائی حصے میں 94 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک آمدنی کی توقع کا اظہار کیا ہے۔...

Contact Us