Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

یورپی ہوائی اڈوں پر جعلی کووڈ-19 سرٹیفکیٹ بیچنے والے گروہ کی نشاندہی، جعلساز گروہ فی سرٹیفکیٹ 3 سے 400 ڈالر میں بیچ رہا: پولیس

یورپی ہوائی اڈوں پر جعلی کووڈ-19 سرٹیفکیٹ بیچنے والے گروہ کی نشاندہی، جعلساز گروہ فی سرٹیفکیٹ 3 سے 400 ڈالر میں بیچ رہا: پولیس

عالمی
یورپی یونین کی پولیس نے تمام یورپی ممالک میں تنبیہ جاری کی ہے کہ کچھ مجرم گینگ ہوائی اڈوں پر :کووڈ-19 کے جعلی سرٹیفکیٹ بیچ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جعلی سرٹیفکیٹ 3 سو سے 400 ڈالر میں بیچے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بروز پیر فرانسیسی اور برطانوی ہوائی اڈوں پر متعدد افراد کو جعلی سرٹیفکیٹ بیچتے پکڑا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جعلساز نقلی سرٹیفکیٹ کا دھندہ ہسپانیہ اور نیدرلینڈ سے بذریعہ ایس ایم ایس چلا رہے تھے۔ یورپی پولیس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے لیے کووڈ-19 منفی کا سرٹیفکیٹ تقریباً پوری دنیا میں لازم ہے، اس لیے مسافروں کو جعلسازوں سے محتاط رہنا چاہیے اور صرف مصدقہ اداروں سے خود سرٹیفکٹ حاصل کرنا چاہیے۔ پولیس نے فرانس سے گرفتار ملزم چارلس ڈی گاؤلے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسکے پورے گروہ تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب تک گروہ کے ارکان کی برط...
کووڈ-19 کے باعث تعلیمی حرج: موجودہ نسل کی آمدنی اور طبقاتی فرق میں اضافے کا باعث ہو گا، برطانوی بچوں کی آمدنی میں 350 کروڑ پاؤنڈ کی کمی کا تخمینہ

کووڈ-19 کے باعث تعلیمی حرج: موجودہ نسل کی آمدنی اور طبقاتی فرق میں اضافے کا باعث ہو گا، برطانوی بچوں کی آمدنی میں 350 کروڑ پاؤنڈ کی کمی کا تخمینہ

معیشت
برطانوی ادارہ برائے مطالعہ مالی امور نے کووڈ-19 کے باعث اسکولوں کی بندش کے بچوں پر منفی اثرات کا مطالعہ کیا ہے۔ ادارے کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق باقائدہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو صلاحیتیں نکھارنے اور معاملات زندگی سیکھنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں برطانوی بچوں کو کم از کم 350 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی موجودہ نسل مستقبل میں دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر سکتی ہے۔ عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ اسکولوں سے چھے ماہ تک کی غیر حاضری بچوں کی بنیادی تعلیم کا 5 فیصد بنتی ہے، یہ تعلیمی حرج فی بچہ مستقبل میں 40 ہزار پاؤنڈ کے نقصان کا باعث بنے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیونکہ برطانوی اسکولوں میں اس وقت 87 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، یوں فی بچہ 40 ہزار پاؤنڈ کا ...
پاکستان ازبکستان نامہ – عباس خان تاشقند

پاکستان ازبکستان نامہ – عباس خان تاشقند

بلاگ
کووڈ-19 خطرہ ہے۔ اس نے دنیا بھر میں حرکت میں برکت والے معاملے کو منجمد کر دیا ہے۔ دنیا میں ہرقسم کی حرکت روک دی گئی ہے۔ وباء کے ہر ملک اور قوم پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مگر اس ساری صورتحال کے باوجود پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔ ازبکستان سے دو اعلیٰ سطحی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ وفود نے کابل کا دورہ بھی کیا۔ جس کا مقصد ان امکانات سے فائدہ اٹھانا تھا جو گوادر پورٹ کے عمل میں آنے کے نتیجے میں پیدا ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان معاملات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو ریلوے کے ذریعےمزارشریف سے ملا دیا جائے۔ مزار شریف سے تاشقند بذریعہ ریلوے پہلے ہی جُڑچکے ہیں۔ منصوبہ ازبکستان اور ایشین ڈیویلپمنٹ بنک نے مل کر مکمل کیا ہے۔ پاکستان یلوے بھی مزار شریف منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہے، تاہم منصوبہ روائیتی غیر سنجیدگی اور سست روی کا شکار ہے۔ ہمارے ایک وزیر نے ک...
سازشی کہانیاں گھڑنے کا ماہر مغربی میڈیا صدر ٹرمپ کو روسی جاسوس کہلوانے پر بضد

سازشی کہانیاں گھڑنے کا ماہر مغربی میڈیا صدر ٹرمپ کو روسی جاسوس کہلوانے پر بضد

روس
جانی ٹِکل - رشیا ٹوڈے متعدد معروف عالمی لکھاریوں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عروج و زوال کی کہانی 21ویں صدی کی سب سے عجیب سیاسی داستان ہو گی۔ تاہم اسے امریکی سیاسی و سماجی نظام کے مسائل کا نتیجہ ماننے کے بجائے مغربی ذرائع ابلاغ اسے ایک سازش کا پیش خیمہ ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ صدر ٹرمپ کے صدارت سے ہٹنے کے بعد اس بیانیے کو ترویج دے رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو دراصل روسی حساس ادارے "کے جی بی" نے 30 سال قبل پھنسا لیا تھا۔ کہانی گھڑنے کے لیے سابق سوویت جاسوس، میجر یوری شویتس کے انترویو کو استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں وہ سوویت یونین کے ایک خفیہ منصوبے کے بارے میں انکشاف کرتے پائے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت کچھ افراد کو بچپن سے ہی خاص تربیت دے کر بڑا کیا گیا تھا اور انہیں امریکہ کے خلاف خاص مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ یوری نے انٹرویو میں مزید کہا تھا وہ بچوں...
ٹویٹر لبرل نظریات کا سیاسی ہتھیار ہے، امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی روس میں ناوالنے کو ابھار رہی ہے، دنیا بھر میں مداخلت کا نیا دور شروع: سابق روسی صدر دیمیتری میدویدیو

ٹویٹر لبرل نظریات کا سیاسی ہتھیار ہے، امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی روس میں ناوالنے کو ابھار رہی ہے، دنیا بھر میں مداخلت کا نیا دور شروع: سابق روسی صدر دیمیتری میدویدیو

روس
روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیو نے امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر پر کڑی تنقید کی ہے۔ میدویدیو کا کہنا تھا کہ ٹویٹر سیاسی ہو چکی ہے، اور ایک خاص ریاست کے خاص طبقے کے مفادات کے دفاع کے لیے کام کرتی ہے، یہاں تک کہ اس نے حاضر صدر کا مصدقہ کھاتہ بند کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ یاد رہے سابق روسی صدر کی ٹویٹر پر تنقید کمپنی کی روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکژے ناوالنے کے حق میں مظاہروں کے اشتہارات کھولنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ میدویدیو کا کہنا تھا کہ ٹویٹر نئے صارفین کو مغربی مفادات کے حامل سیاسی کرداروں کو فالو کرنے کی ترکیب دیتا ہے، اور روسی صارفین کو ناوالنے کو تجویز کیا جا رہا ہے۔ میدویدیو کا کہنا تھا کہ چاہے صارفین دلچسپی میں میوزک، ادب، تھیٹر جیسی اشیاء کا انتخاب کریں، لیکن ٹویٹر تجاویز میں روسی صارفین کو پہلے نمبر پر مغربی حمایت یافتہ ناوالنے کا کھاتہ تجویز کرتا ہے۔ دیمیتری می...
نیویارک: 9 سالہ بچی پر پولیس کا تشدد آنکھوں میں سرخ مرچ کا سپرے کر دیا، ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں کا سخت ردعمل

نیویارک: 9 سالہ بچی پر پولیس کا تشدد آنکھوں میں سرخ مرچ کا سپرے کر دیا، ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں کا سخت ردعمل

نظامت
نیو یارک پولیس کی جانب سے 9 سالہ بچی پر تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے کندھے پر لگے کیمرے میں ریکارڈ ہوئی ویڈیو میں کچھ پولیس افسران کو ایک بچی پر تشدد کرتے، دھمکاتے اور لال مرچ کا سپرے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://youtu.be/M16D0Pn6Raw ویڈیو سامنے آںے پر انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس پر محکمے نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ https://twitter.com/DemondLMeeks/status/1355959583131529226?s=20 https://twitter.com/marylupienroc/status/1355612864531329027?s=20 پولیس کا اہنے جواز میں کہنا ہے کہ لڑکی خود کشی کرنا چاہتی تھی اور اپنی ماں کو بھی مارنا چاہتی تھی۔ سارے حادثے کے بعد لڑکی کو طبی امداد دی گئی اور والد کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا۔ تاہم ویڈیو سامنے آنے پر اسکی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔...
میانمار میں جنرل مِن آؤنگ نے منتخب حکومت کا تحتہ الٹ دیا: آنگ سوچی سمیت تمام سیاسی قیادت زیرحراست، ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ

میانمار میں جنرل مِن آؤنگ نے منتخب حکومت کا تحتہ الٹ دیا: آنگ سوچی سمیت تمام سیاسی قیادت زیرحراست، ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ

سیاست
میانمار میں فوج نے حکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔ سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق فوج نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزامات پر برطرف کرتے ہوئے ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کو حراست میں لے لیا ہے اور ایک سال کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔ میانمار کی فوج کے ٹی وی پر شائع اعلان کے تحت سپہ سالار مِن آؤنگ آئندہ ایک سال کے لیے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ میانمار کے آئین کے تحت مشکل حالات میں فوج ملک میں ہنگامی حالات نافذ کر سکتی ہے۔ میانمار میں نومبر 2020 میں عام انتخابات ہوئے تھے جس کے نتائج پر عسکری حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، سوچی حکومت معاملے کو نظام پر چھوڑا اور الیکشن کمیشن کو تمام حلقوں کو مطمئن کرنے کی ذمہ داری سونپی۔ انتخابات میں سوچی کی جماعت 476 میں سے 396 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ فوج کی حمایت یافتہ جماعت کا کہنا تھا کہ انہ...
کورونا وباء: روس میں مزید 4 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے گر گئے، مجموعی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہو گئی

کورونا وباء: روس میں مزید 4 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے گر گئے، مجموعی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہو گئی

روس
دنیا بھر کی طرح کووڈ-19 وباء اور تالہ بندی کے باعث روس میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں بے روزگاری بڑھی ہے اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ روسی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں خط غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب کل آبادی کا 13 اعشاریہ 3 فیصد یومیہ 1 ڈالر سے کم میں گزارا کر رہا ہے۔ وباء کے دوران روس میں غرباء کی تعداد میں 4 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا اور یوں مجموعی طور پر ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ ہو گئی ہے۔ ادارے کے مطابق اس کے علاوہ بھی روسی شہریوں کی بڑی تعداد معاملات زندگی کو سنبھالنے میں مشکل کا شکار ہے اور صرف خوراک کا بندوبست کر پا رہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق زیادہ برے حالات 2020 کے تیسرے حصے میں دیکھنے میں آئے، جب غربت کی لائن سے گرنے والوں کی تعداد میں سوا لاکھ افراد کا اضافہ ہو...
برطانوی محکمہ صحت میں ادارہ جاتی نسلی تعصب: تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایک 80 سالہ سفید فام شخص کی صحت اقلیتوں کے 60 سالہ فرد کے برابر

برطانوی محکمہ صحت میں ادارہ جاتی نسلی تعصب: تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایک 80 سالہ سفید فام شخص کی صحت اقلیتوں کے 60 سالہ فرد کے برابر

عالمی
برطانیہ میں صحت کی ناقص اور متعصب سہولیات کے باعث ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی صحت مقامی افراد کی نسبت کم بہتر پائی گئی ہے۔ برطانیہ میں گئی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ملک میں مقیم پاکستانی، بنگالی، ہندوستانی، عرب اور دیگر اقوام کی 60 سال میں صحت مقامی اینگلو سیکسن افراد کی 80 سال کی صحت کے برابر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ صحت ملک میں مقیم تمام لسانی گروہوں کو صحت کی مساوی سہولیات پہنچانے سے قاصر ہے۔ تحقیق میں شامل جامعہ مانچسٹر کے ڈاکٹر رتھ واٹکنسن کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے کو ادارہ جاتی نسلی تعصب ختم کرنے کے لیے فوری کام کرنا ہو گا، جس کے باعث ملک میں مقیم دیگر لسانی گروہ مساوی سماجی و معاشی فوائد حاصل نہیں کر پاتے، اور انکی صحت سفید فام افراد کی نسبت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ برطانیہ میں اس وقت 12 فیصد نوجوان اقلیتی لسانی گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں، تحقیق میں نوجوانوں سے ...
صومالیہ: کار بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

صومالیہ: کار بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سیاست
صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ایک سے زائد بم دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکے شہر کے مرکزی علاقے میں قائم ایک معروف ہوٹل کے قریب ہوئے جس کے بعد عمارت سے بلا تعطل گولیاں چلنے کی آوازیں بھی رپورٹ ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ https://twitter.com/AbdulBillowAli/status/1355879714934681606?s=20

Contact Us