Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

نیٹو کی چین کو روس سے دور رہنے کی دھمکی

نیٹو کی چین کو روس سے دور رہنے کی دھمکی

عالمی
مغربی عسکری اتحاد نیتو کے سیکرٹری جرنیل جینس سٹولٹنبرگ نے چین کو، روس کی کسی بھی قسم کی مدد سے باز رہنے کی دھمکی دی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں نیٹو جرنیل کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے کچھ اشارے دیکھےضرور ہیں، اور لگ رہا ہے کہ چین روس کی مدد کرنے کے لیے پر تول رہا ہے، لیکن ہم چین کو تنبیہ کرنا چاہیں گے کہ ایشیائی ملک یوکرین تنازعہ سے باہر رہے۔ امریکہ یا اس کے اتحادی نہیں چاہتے کہ ایسا کچھ بھی ہو جو خطے میں مسائل کو بڑھانے کا باعث بنے۔ دوسری طرف نیٹو سیکرٹری نے انتہائی منافقانہ روش اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو یوکرین میں کسی حریف کی حامی نہیں ہے، لیکن ہم یوکرین کی بقاء کے حامی ہیں۔ اور وہاں موجود جمہوری حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چین نے مغربی یورپی اتحاد کے اعلیٰ عہدے دار کی جانب سے غیر مناسب زبان کے استعمال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کی جا...
عالمی امن کے لیے چین اور روس کا تعاون ناگزیر ہے: صدر پوتن کا چینی سفیر سے ملاقات پر اظہار

عالمی امن کے لیے چین اور روس کا تعاون ناگزیر ہے: صدر پوتن کا چینی سفیر سے ملاقات پر اظہار

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے چین کے ساتھ باہمی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سیاست کے لیے یہ ناگزیر ہیں۔ ماسکو میں چینی سفیر سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات بالکل درست نہج پر ہیں، اور سب ان کی امیدوں اور منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے، دونوں ممالک اس پر مطمئن اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے پر امید ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ تین دہائیاں قبل دنیا میں طاقت کا توازن بگڑنے کے باعث عالمی امن خطرے میں پڑ گیا تھا، اور صورتحال گزرتے وقت کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں چین اور روس کا تعاون ناگزیر ہے، اور اس میں پہلے سے بھی زیادہ بڑھوتری کی ضرورت ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ عالمی امن کو یقینی اور مستحکم بنانے کے لیے دونوں ہمسایہ ممالک کو ساتھ لازم و ملزوم ہے۔ ملاقات میں صدر پوتن نے تجویز رکھی کہ دونوں ممالک بین الاقوامی فورموں پر بھی ایک ...
روسی صدر ولادیمیر پوتن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب: نیٹو کو منافقوں کا ٹولہ قرار دے دیا، بڑے پالیسی اعلانات

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب: نیٹو کو منافقوں کا ٹولہ قرار دے دیا، بڑے پالیسی اعلانات

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور شہریوں سے سالانہ خطاب کیا ہے۔ صدر پوتن نے خطاب کا آغاز یوکرین کے ساتھ سرحدی علاقوں میں جاری عسکری کارروائی اور نیٹو پر تنقید سے کیا۔ روسی صدر نے یوکرین کو حاصل نیٹو امداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے یوکرین کو ڈرون فراہم کیے جس سے روسی جوہری صلاحیتوں کے قریب حملے کیے گئے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ مغرب ان حملوں میں براہ راست ملوث ہے اور جانتے بوجھتے جوہری صلاحیت کے حامل ہوائی جہاز کے اڈے کے انتہائی قریب حملہ کیا گیا۔ ڈرون کو مغربی ماہرین اڑا رہے تھے، روس ان تمام معاملات پر نظر جمائے ہوئے ہے۔ اس موقع پر صدر پوتن نے امریکہ کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس، نیٹو کی جارحیت کے نتیجے میں سٹارٹ معاہدہ ختم کرتا ہے اور اب روس کسی کو اپنی جوہری تنصیبات کا معا...
یورپ میں ہوشربا مہنگائی پر اتحادی ممالک چیخ اٹھے، ہنگری کے وزیراعظم نے نیٹو کو مہنگائی کا وائرس قرار دے دیا

یورپ میں ہوشربا مہنگائی پر اتحادی ممالک چیخ اٹھے، ہنگری کے وزیراعظم نے نیٹو کو مہنگائی کا وائرس قرار دے دیا

عالمی
امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں سے یوکرین تنازعہ تو ختم نہیں ہوا البتہ اس سے مہنگاہی میں ہوشربا اضافہ اور یورپی معیشت تباہ ضرور ہو رہی ہے۔ یہ کہنا ہے یورپی اتحاد کے رکن ملک ہنگری کے وزیراعظم وکتور اوربان کا۔ سماجی میڈیا پر شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہنگری کی حکومت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یورپ خطرناک بیماری کا شکار ہو گیا ہے، جس کا نام ہے مہنگائی، اور اس کے وائرس کا مرکز برسلز میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برسلز کا روس کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والا معاشی پابندیوں کا عظیم ہتھیار دراصل خود اسی کو مار رہا ہے۔ ہنگری کے وزیراعظم نے نیٹو کے دعووں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے طاقتور ترین عسکری اتحاد کو لگتا تھا کہ معاشی پابندیوں کے باعث روس فوری طور پر جنگ بندی کر دے گا، جبکہ ایک سال کے بعد بھی جنگ کے ختم ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا، بلکہ یہ مزید پھیلتی ہو...
امریکہ: 13 برس عمر کے 102 بچوں سے قصاب کا کام کروانے پر بڑی کمپنی پر جرمانہ، معاملہ ختم

امریکہ: 13 برس عمر کے 102 بچوں سے قصاب کا کام کروانے پر بڑی کمپنی پر جرمانہ، معاملہ ختم

رہن سہن
امریکہ کی ایک بڑی گوشت کمپنی پر چھاپے کے دوران پولیس نے ۱۳ برس تک کے کم عمر 102 چھوٹے بچوں کو غیرقانونی مزدوری کرتے دھر لیا ہے۔ بچے کمپنی کے قصاب خانے میں گوشت دھونے اور پیک کرنے کا کام کر رہے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کی عمر ۱۳ سے ۱۷ برس ہے، جو کمپنی کی ۱۳ مختلف فیکٹریوں میں غیرقانونی طور پر رات میں کام کر رہے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کمپنی کو ۱۵ لاکھ ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق بچے خطرناک کیمیکل اور تیز دھار آلوں سے کام کرتے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چند روز قبل تین بچے ایک حادثے میں کیمیکل لگنے کے باعث جھلس گئے تھے، اور اسکول سے غیر حاضر ہونے کے باعث معاملے کی تحقیقات کرنے پر یہ راز افشاں ہوا۔ واضح رہے کہ گوشت اور اس سے متعلقہ صنعت امریکہ میں سب سے خطرناک صنعت مانی جاتی ہے، اس شعبے میں ہونے والے حادثات دیگر شعبوں کی نسبت کئی گناء زیادہ ہیں، جس ...
نیٹو مسائل پیدا کرتا اور یورپ کو لاحق بےچینی کی وجہ نیٹو کی سرد جنگ والی ذہنیت ہے: چین

نیٹو مسائل پیدا کرتا اور یورپ کو لاحق بےچینی کی وجہ نیٹو کی سرد جنگ والی ذہنیت ہے: چین

عالمی
چین نے یورپ کی یوکرین کے حوالے سے بے چینی اور اضطراب کا ذمہ دار نیٹو کو قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ میں چینی مندوب زھینگ جُن کا کہنا تھا کہ نیٹو کی یورپ کو تحفظ دینے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ پھرتیاں، اور اس کے نتیجے میں پھیلاؤ، خصوصاً مشرق کی جانب پیش قدمی کی کوششیں عالمی امن کے لیے مسائل کو بڑھا رہی ہیں۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت میں نیٹو، سرد جنگ کی ذہنیت کا شکار ہو گیا ہے۔ نیٹو کو اس ذہنیت سے نکلنا ہو گا۔ چینی سفیر نے خطاب میں مزید کہا کہ نیٹو مسائل پیدا کرنے والا ایک جوان ہے، جو خود اپنی فکر اور عمل میں تذبذب کا شکار ہے۔ ایک طرف نیٹو دفاعی اتحاد ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ دوسری طرف مسلسل اپنی سرحدیں اور مقاصد بڑھاتا نظر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اتحاد، بیشتر ممالک میں چپکلش، خوف اور کشیدگی کو بڑھاتا ہوا بھی نظر آتا ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے سفیر کا ...
صدر پوتن کا افریقی براعظم کے ساتھ تعاون اور تجارت بڑھانے پر زور، افریقی یونین اجلاس میں بڑے اعلانات

صدر پوتن کا افریقی براعظم کے ساتھ تعاون اور تجارت بڑھانے پر زور، افریقی یونین اجلاس میں بڑے اعلانات

روس دنیا میں
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے افریقی ممالک کے ساتھ بڑھتے تعاون اور اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کا عندیا دیا ہے۔ افریقی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ براعظمی اتحاد نے اندرونی تنازعات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہی براعظم میں استحکام اور خوشحالی لائے گا۔ روسی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ روس اور افریقی ممالک دنیا میں اہم اتحادی ہیں اور یہ اتحاد دنیا کو غیر منصفانہ اجارہ داری سے آزاد کر کے ایک کثیر القوت کا حامل نظام دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خطاب میں صدر پوتن نے عالمی قوانین میں برادری لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تعصب، کسی بھی بنیاد پر اقوام و معاشروں کو تقسیم کرنے، اور ممالک میں آمریت کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ کچھ ممالک کی جانب سے من مرضی کرتے ہوئے سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کے رویے پر سخت تنقید کی۔ ا...
استنبول میں بڑے زلزلے کا خطرہ 80% تک بڑھ گیا: محققین

استنبول میں بڑے زلزلے کا خطرہ 80% تک بڑھ گیا: محققین

رہن سہن
استنبول کو بڑے زلزے کے لیے تیار رہنا چاہیے، ترکی کی ایک مقامی جامعہ کے شعبہ ارضیات کے محققین نے ملک کے جنوب، شامی سرحد پر حالیہ دو زلزلوں کے بعد تنبیہ جاری کی ہے کہ مل کے سب سے بڑے شہر، استنبول کو بڑے زلزے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ایک مقامی صحافی نے محقیق کے حوالے سے لکھا ہے کہ استنبول میں آنے والا اگلا زلزلہ اتنا شدید ہو گا کہ یہ سب کو نگل جائے گا۔ محققین کے مطابق استنبول میں آئندہ ۳۰ برسوں میں کسی بھی وقت ریکٹر ۷ یا اس سے زیادہ شدت کا زلزلہ وقوع پزیر ہو سکتا ہے، اور اس کا امکان 62 سے بڑھ کر ۸۰ فیصد ہو گیا ہے۔ ۔ صحافی نے شہری انتظامیہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ۱۳ ہزار ۵ سو عمارتیں یقینی طور پر گر جائیں گی جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر ہونے کے باعث استنبول میں نقصان جنوب میں آئے زلزوں سے کئی گناء زیادہ ہو گا۔ استنبول شہر کے ناظم اعلیٰ...
روس کی مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ (اسرائیل) کو دھمکی

روس کی مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ (اسرائیل) کو دھمکی

روس
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) پر قابض صیہونی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ جو کوئی یوکرین کو ہتھیار بھیجے وہ جلتی پر تیل پھینکنے کا کردار ادا کرے گا۔ روسی عہدے دار کا بیان قابض صیہونی انتظامیہ کے سرغنہ، نیتن یاہو کی جانب سے یوکرین کو دفاعی میزائل نظام دینے کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ روسی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین تنازعہ میں آنے والے ہتھیاروں کو روس پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ان ہتھیاروں کو قانونی ہدف سمجھ کر انہیں ترسیل سے قبل ہی نشانہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی امداد سے چلنے والا اسرائیلی دفاعی میزائل نظام، جسے امریکہ سالانہ ۱ ارب ڈالر مہیا کرتا ہے، قابض انتظامیہ کی اپنی ضرورت کے لیے بھی پورا نہیں ہے، تاہم قابض انتظامیہ کا اسے آگے یوکرین کو دینے کی خواہش کا اظہار یوکرین تنازعہ کو طول دینے اور مسئلے میں مزید پیچیدگی پیدا کر س...
پاکستان کے بعد ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی امن نوبل انعام کے لیے ترک صدر کو نامزد کر دیا

پاکستان کے بعد ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی امن نوبل انعام کے لیے ترک صدر کو نامزد کر دیا

عالمی
پاکستانی سینٹ چیئرمین کے بعد ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سزیجارتو نے بھی ترک صدر رجب طیب ایردوعان کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ اپنے ترک ہم منصب میولود چاؤش اوعلو کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں یورپی ملک کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ یوکرین میں خون ریزی کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے ترک صدر کو امن کے نوبل انعام کے لیے ضرور زیر غور رکھنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی ترسیل کے حوالے سے معاہدے کی کامیابی اور امن کے لیے کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہنگری کے وزیرخارجہ نے مغربی ممالک کے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، جو کوئی روس کے ساتھ امن کی بات کرتا ہے اسے روسی صدر پوتن کا حامی قرار دے دیا جاتا ہے، اور تو اور اسے کریملن کا پراپیگنڈہ گرداننا شروع کر دیا جاتا ہے، یہ رویہ درست نہیں۔ ان کا کہنا ...

Contact Us