Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

عالمی محاذ پر چین کی بڑی سفارتی کامیابی: سعودی عرب اور ایران جیسے روائتی حریفوں میں کامیاب ثالثی، 7 سال سے منقطع تعلقات بحال کروا دیے

عالمی محاذ پر چین کی بڑی سفارتی کامیابی: سعودی عرب اور ایران جیسے روائتی حریفوں میں کامیاب ثالثی، 7 سال سے منقطع تعلقات بحال کروا دیے

عالمی
سعودی عرب اور ایران نے 7 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اس وقت مکمل طور پر منقطع ہو گئے تھے جب تہران میں واقع سعودی سفارت خانے پر 2016 میں مظاہرین کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ مشرق وسطیٰ کے دونوں اہم ممالک میں تعلقات کی بحالی میں چین نے ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سارے عمل میں کئی ماہ کا وقت لگا، اور دونوں ممالک نے آئندہ دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ تمام حوالوں سے پیش قدمی کا عندیا دیا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کریں گے اور اندرونی مسائل میں بالکل مداخلت نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ 2001 میں ہوئے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو بھی بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت مقامی و عالمی امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کام کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک نے ...
ایران: 10 شہروں میں طالبات کے کھانے میں زہر ملانے کا انکشاف، 1000 طالبات اسپتال داخل، 1 جاں بحق، تحقیقات شروع، 100 مشتبہ افراد گرفتار

ایران: 10 شہروں میں طالبات کے کھانے میں زہر ملانے کا انکشاف، 1000 طالبات اسپتال داخل، 1 جاں بحق، تحقیقات شروع، 100 مشتبہ افراد گرفتار

رہن سہن
ایران میں طالبات کے اسکول کے کھانے میں زہر ملانے کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ خوف کے مارے والدین نے بچیوں اسکول سے اٹھا لیا ہے۔ انتظامیہ نے باقائدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران اور ۱۰ دیگر شہروں کے طالبات کے اسکولوں میں گزشتہ سال نومبر سے بچیوں کے کھانے میں نامعلوم کم اثر زہر کو ملایا جا رہا تھا، پچھلے کچھ دنوں سے بچیوں کی گرتی صحت پر شعبہ صحت کی جانب سے تشویش کا اظہار سامنے آیا۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک 1000 سے زائد طالبات اسپتالوں میں داخل ہو چکی ہیں۔ شہری انتظامیہ نے اب تک 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ مقامی سطح پر مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں جن میں امریکہ و اسرائیل کی سازش کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم کے خلاف گروہوں کو بھی مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ کے خیال میں یہ صرف خوف کی سیاست کا پیش خیمہ ہے،...
صنفی مساوات حاصل کرنے میں 300 برس لگ جائیں گے: سیکرٹری انتونیو گوتریس

صنفی مساوات حاصل کرنے میں 300 برس لگ جائیں گے: سیکرٹری انتونیو گوتریس

رہن سہن
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا میں صنفی مساوات کو حاصل کرنے کا مقصد گزرتے وقت کے ساتھ مزید مشکل اور دور ہوتا جا رہا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی ادارے کے زمہ دار کا کہنا تھا کہ حالات و واقعات بتاتے ہیں کہ صنفی مساوات کا مقصد حاصل کرنے میں ابھی 300 سال مزید لگ سکتے ہیں۔ گوتریس کا کہنا تھا کہ اب بھی لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے، شادی کے دباؤ ڈالا جاتا ہے، اور جنسی حراسگی کے ساتھ ساتھ ان کے اغواء کے واقعات بھی جاری ہیں۔ ایسے میں صنفی مساوات کو حاصل کرنا ناممکنات میں سے ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق پوری دنیا میں پامال ہورہے ہیں، انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے برسوں کی محنت ضائع ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایک ملک میں خوا...
22فیصد برطانوی بچے بھوک کا شکار، مہنگائی کے باعث شہریوں نے 1 وقت کا کھانا ترک کر دیا، اسکولوں میں مفت کھانا مہیا کرنے کے منصوبے پیش

22فیصد برطانوی بچے بھوک کا شکار، مہنگائی کے باعث شہریوں نے 1 وقت کا کھانا ترک کر دیا، اسکولوں میں مفت کھانا مہیا کرنے کے منصوبے پیش

رہن سہن
برطانوی بچوں میں خوراک کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، حالیہ معلومات کے مطابق رواں سال میں گزشتہ سال کی نسبت خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد دوگناء ہو گئی ہے۔ تازہ سروے کے مطابق ملک میں 22 فیصد گھرانوں نے یا تو ایک وقت کھانا مکمل ترک کر دیا ہے یا اس میں نمایاں کمی کی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت برطانیہ میں 40 لاکھ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق ملک میں مہنگائی اور تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ بنیادی اشیاء جن میں انڈے، دودھ وغیرہ شامل ہیں کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں حکومتی سبسڈی بھی اٹھا لی گئی ہے جس سے نچلے طبقے کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں میں، اسکولوں میں بچوں کو مفت روٹی مہیا کا مطالبہ مہم کی شکل اختیار کر چکا ہے، اور حالیہ شرط، جس کے تحت ماہانہ 7400...
امریکہ نااہل قیادت کے زیر تحت چل رہا، یوکرین میں صورتحال فوری نہ سنبھلی تو عالمی اثرات ہوں گے، تیسری عالمی جنگ لگ سکتی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ نااہل قیادت کے زیر تحت چل رہا، یوکرین میں صورتحال فوری نہ سنبھلی تو عالمی اثرات ہوں گے، تیسری عالمی جنگ لگ سکتی: ڈونلڈ ٹرمپ

عالمی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جو بائیڈن کو حقیقت سے نابلد اور دواندیشی سے قاصر حکمران قرار دیا ہے۔ اپنی جماعت کے اہم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہو کر امریکی پیسے کو بےوقوفوں کی طرح غیر ملکی جنگوں پہ خرچ نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عشروں کی تاریخ میں وہ واحد امریکی صدر تھے جس نے کوئی جنگ شروع نہیں کی، اور اگر وہ حکومت میں برقرار رہتے تو یوکرین میں پرامن ترقی کا سفر جاری رہتا، اور لوگ ایسے جنگ میں ہلاک نہ ہوتے۔ آئندہ سال 2024 میں دوبارہ صدارتی روڑ میں شامل ہونے کے لیے تیار امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بخوبی جاتے ہیں، اور انہیں پتہ ہے کہ وہ دونوں ہم منصبوں سے کیا کہتے کہ جنگ فوری رک جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی صدر بن کر ایک دن کے اندر اندر جنگ کو لپیٹ دیں...
امریکہ روس کو چھوٹے ٹکروں میں توڑنا چاہتا، روسی جدوجہد انصاف پر مبنی عالمی نظام ہے، وہ اسے قائم کر کے رہیں گے: صدر پوتن

امریکہ روس کو چھوٹے ٹکروں میں توڑنا چاہتا، روسی جدوجہد انصاف پر مبنی عالمی نظام ہے، وہ اسے قائم کر کے رہیں گے: صدر پوتن

روس
روس ایک ایسی دنیا کے لیے تگ و دو کر رہا ہے جہاں کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہ ہو بلکہ ایک سے زیادہ ممالک و خطے دنیا کے نظام کو عدل و انصاف سے چلا سکیں۔ یہ کہنا تھا روسی صدر ولادیمیر پوتن کا روسیا 1 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں۔ انہوں نے امریکہ پر دنیا کو اپنی خواہشات کا مظہر بنانے کا ایجنڈا چلانے والا ملک بھی قرار دیا۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالتو ریاستیں امریکہ کے اس رویے سے بخوبی آگاہ ہیں، تاہم وہ یا تو معاشی گھیرے یا پھر دفاعی اور دیگر مجبوریوں کے باعث آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔ روسی رہنما کا کہنا تھا کہ روس کے مقاصد کو جانتے بوجھتے وہ خاموش ہیں کیونکہ انہیں امریکی خوف ہے کہ روس کی حمایت میں ان کا حقہ پانی بند ہو سکتا ہے۔ معروف کمپنی کانبیرا کی جانب سے فرانس کے ساتھ ہوئے آبدوزوں کے معاہدے کو ختم کرکے امریکہ کے ساتھ کرنے کے واقعے کو مثال بناتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا تھ...
امریکہ یوکرین جنگ میں افغانستان کی نسبت زیادہ ڈالر خرچ کر رہا ہے: تحقیقاتی رپورٹ

امریکہ یوکرین جنگ میں افغانستان کی نسبت زیادہ ڈالر خرچ کر رہا ہے: تحقیقاتی رپورٹ

سیاست
جرمنی کے بڑے تحقیقاتی ادارے سٹیٹسکا نے یوکرین تنازعے کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق امریکہ یوکرین کی جنگ پر افغانستان کی نسبت زیادہ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ امریکہ نے 11 ماہ میں یوکرین کو مجموعی طور پر 46 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی عسکری امداد دی ہے۔ اس رقم میں 5 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی قیمت شامل نہیں ہے اور نہ ہی ساڈھے 4 ارب ڈالر کی وہ امداد شامل ہے جو کہ امریکہ نے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کی مد میں یوکرین کو دیے۔ رپورٹ میں مختلف ذرائع سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے مجموعی طور پر یوکرین جنگ کے لیے 113 ارب ڈالر وقف کیے ہیں، اور اعلیٰ سیاسی قیادت کا ماننا ہے کہ امریکہ اس جنگ میں یوکرین کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، چاہے یہ جب تک بھی جاری رہے۔ یاد رہے کہ امریکہ افغانستان پر سالانہ 43 ارب ڈالر خرچتا رہا ہے۔ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت...
امریکی ایف بی آئی اہلکار سنگین جرائم میں ملوث، نظام مفلوج ہو چکا: نوکری چھوڑنے والے اہلکار کے بڑے انکشافات

امریکی ایف بی آئی اہلکار سنگین جرائم میں ملوث، نظام مفلوج ہو چکا: نوکری چھوڑنے والے اہلکار کے بڑے انکشافات

رہن سہن
امریکہ کے داخلی حساس تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے اہلکاروں کے جرائم کی رپورٹ امریکی میڈیا نے شائع کر دی ہے۔ رپورٹ، حساس ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے ان جرائم پر مبنی ہے جو فوجداری مقدمات پر مبنی ہیں، لیکن اس کے باوجود بیشتر اہلکاروں کو نہ تو برطرف کیا گیا اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کے اہلکاروں میں شراب نوشی کر کے جنسی زیادتی کا جرم 2017 سے ایک رحجان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ میڈیا کو اندرونی معلومات دینے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ تو 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد ملازمت چھوڑ چکا لیکن اسے افسوس ہے کہ امریکہ کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی کے حالیہ اہلکار ادارے پر ایک دھبہ ہیں، اور یہ اپنے سے پہلے اہلکاروں کی بنائی عزت کو بھی مٹی میں ملا رہے ہیں۔ جرائم کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ اہلکار اپنے پیاروں کی قیمتی ...
نیٹو نے یوکرین تنازعہ کے حل کے حوالے سے چینی 12 نکاتی منصوبہ مسترد کر دیا

نیٹو نے یوکرین تنازعہ کے حل کے حوالے سے چینی 12 نکاتی منصوبہ مسترد کر دیا

عالمی
نیٹو ممالک نے یوکرین تنازعہ کے حل کے لیے پیش کردی چینی منصوبے کو بلاواسطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔ نیٹو سیکرٹری جنرل جینس سٹولٹنبرگ نے منصوبے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین ایک قابل بھروسہ ملک نہیں ہے، اس کی معتربریت مشکوک ہے، اس لیے اسے ایسے منصوبے پیش کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ اپنے بیان کی وضاحت میں مغربی اتحاد کا کہنا تھا کہ چین اس لیے قابل بھروسہ نہیں کیونکہ اس نے یوکرین پہ حملے کی مذمت نہیں کی، اور چین دراصل ایک غیر جانبدار ملک نہیں، بلکہ چینی اتحادی ہے۔ یورپی کمیشن کے صدر، اورسولا لیین، نے بھی ملتے جلتے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی منصوبہ خیالی باتوں کے سوا کچھ نہیں، اس حوالے سے عملی طو پر کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ خاتون عہدے دار نے بھی چین پر روسی طرفداری کا الزام لگایا۔ یاد رہے کہ چین بڑے ممالک میں سے واحد ہے جس نے جنگ میں کسی بھی ملک کو نہ تو ہتھیار بیچے اور نہ ہی مع...
چین نے یوکرین تنازعے کے خاتمے کے لیے 12 نکاتی منصوبہ پیش کر دیا

چین نے یوکرین تنازعے کے خاتمے کے لیے 12 نکاتی منصوبہ پیش کر دیا

عالمی
چین نے یوکرین تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے 12 نکاتی ایجنڈا دے دیا۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے عالمی قوتوں پر زور دیا ہے کہ امن کی تمام کوششوں کو ایک موقع دینا ہو گا۔ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں دونوں فریقین کو مخاطب کرتے ہوئے ایشیائی ملک کا کہنا تھا کہ تحمل اور حکمت کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ تمام بین الاقوامی قوتوں کو چاہیے کہ روس اور یوکرین کی تنازعے کے خاتمے کے لیے حمایت اور ہر ممکن مدد کریں۔ چین کا مؤقف ہے کہ دونوں حریفوں کو بلاواسطہ بات چیت کی میز پر بیٹھنا چاہیے اور جلد از جلد کم از کم جنگ بندی پر اتفاق کرنے پہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ تنازعے کے پر امن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ بیان میں ایک بار پھر چین نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ انہیں سرد جنگ کی ذہنیت سے فوراً نکلنے کی ضرورت ہے۔ ساری توجہ عسکری قوت پر مرکوز کر کے، اسلحے کے انبار ...

Contact Us