Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلا ک ۔ حملہ آور پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا

کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلا ک ۔ حملہ آور پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا

news, Urdu
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کینیڈین صوبے نوا اسکوشیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی ۔ پولیس نے 51 سالہ گبریئل وورٹمین نامی شخص کو شناخت کیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ فائرنگ اس نے کی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پورٹاپیک کے چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک مکان کے باہر اور اندر متعدد لاشیں پڑی پائی گئیں جب کہ رات گئے دوسرے مقامات سے بھی لاشیں ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ملکی تاریخ کا مہلک ترین حملہ تھا۔ حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور بھی مارا جا چکا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور لوگ گھروں میں ہی موجود ہیں۔ پولیس کی جانب سے لوگوں کو گھروں کے اندر بند کرلینے...
کرونا کا ذمہ دار چین ! امریکی صدر کی ایک بار پھر چین کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

کرونا کا ذمہ دار چین ! امریکی صدر کی ایک بار پھر چین کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

Uncategorized
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق لاپروائی اور اسے کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی غفلت اور نااہلی کو چھپاتے ہوئے سارا الزام چین پر دھر دیا اور چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے اور اس سلسلے میں چين پرہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور چین کو اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 1917ء کے بعد ایسی حالت کبھی نہیں دیکھی تھی۔ ٹرمپ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہوگئی یا سوچی سمجھی سازش ہے ؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1891 افراد دم توڑ گئے،جس کے بعد امریکہ بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 39 ہزار سے بڑھ گئیں۔امریکی ریاست نیویارک میں سب سے بدترین صورتِ حال ہے، ریاست نیویارک میں ہی کورو...
بھارت میں‌اقلیتوں کے خلاف مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی شدید تنقید

بھارت میں‌اقلیتوں کے خلاف مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی شدید تنقید

news, Urdu
بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اقلیتوں پر مظالم کی وجہ سےایک بار پھر بڑی تنقید کی گئی ہے .رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی سرکار کے تحت ہندوستان اب بھی امتیازی سلوک کے انتہائی اقدام اٹھا رہا ہے ، اور اپنی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلارہا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ، "احمد آباد (انڈیا) سول اسپتال نے کووڈ 19 انفیکشن اور مشتبہ معاملات میں مبتلا ہندو اور مسلم مریضوں کو داخل کرنے کے لئے الگ الگ وارڈز تشکیل دیئے ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گنونت ایچ راٹھور کے مطابق ، ریاستی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہندوؤں اور مسلمانوں کے لئے دو مختلف وارڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ” ہیومن رائٹس واچ کے مطابق حکومت مذہبی اقلیتوں ، پسماندہ طبقات اور حکومت کے ناقدین پر بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنے یا ان کی تحقیقات کرنے میں ناکام رہی جو اکثر حکومت کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے...
حوثی ملیشیا نے سابق یمنی وزیرثقافت  خالد الرویشان کو اغوا کر لیا

حوثی ملیشیا نے سابق یمنی وزیرثقافت خالد الرویشان کو اغوا کر لیا

news, Urdu
ایرانی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے اتوار کے روز دارالحکومت صنعاء میں سابق وزیر ثقافت خالد الرویشان کے گھر پر دھاوا بولا اور انھیں اغوا کرکے ساتھ لے گئے ان کے بیٹے وداح الرویشان نے فیس بُک پر ایک پوسٹ میں ان کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حوثی جنگجو خالد الرویشان کو طلوع آفتاب کے بعد اغوا کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔ حوثیوں نے سابق وزیر ثقافت کو یرغمال بنانے سے کئی روز قبل ان کے خلاف ایک میڈیا مہم برپا کی تھی اور ان کے حوثی ملیشیا کے خلاف بیانات کی مذمت کی تھی۔ یاد رہے کہ خالد الرویشان وہ یمن کے معروف لکھاری اور شاعر بھی ہیں۔وہ حوثی ملیشیا کے شدید ناقد ہیں اور اس مسلح گروپ کی کارستانیوں کے خلاف لکھتے رہے ہیں۔ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی 2015ء سے یمن کی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت اور عرب اتحاد کے خلاف ملک پر قبضے کے لیے لڑرہے ہیں۔ یمن کے وزیر اطلاعات معمرالاریانی ...
موجودہ صورت حال میں ایران اوردیگر ممالک کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں غیر انسانی ہیں : روس

موجودہ صورت حال میں ایران اوردیگر ممالک کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں غیر انسانی ہیں : روس

news, Urdu
روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاو کے موقع پر امریکی پابندیوں کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا۔روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ دیمیتری مدودیف نے روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے موقع پر امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ دیمیتری میدودیف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکی پابندیاں غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کئی ممالک پر دباو ڈالنے کے لئے پابندیوں کے ہتھکنڈے سے استفادہ کیا اور یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے ساتھ ہی ایران پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کیں۔ٹرمپ کی اس قسم کی پابندیوں پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا اور ساتھ ہی طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں، حتی امریکی ذرائع ...
کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اٹلی کی مدد کی درخواست پریورپی کمیشن نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ۔ یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فونڈر لاین کا اعتراف

کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اٹلی کی مدد کی درخواست پریورپی کمیشن نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ۔ یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فونڈر لاین کا اعتراف

news, Urdu
یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فونڈر لاین نے کہا ہے کہ بیشتر ملکوں نے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اٹلی کی مدد کی درخواست کا جواب نہیں دیا اور اس مشکل وقت میں اٹلی کو اکیلا چھوڑ دیا ۔ ہم اس حوالے سے عذرخواہی کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے اس انتباہ کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ یورپ بدستور کورونا کے طوفان کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس ہمہ گیر وائرس پر غلبہ پانے کے لیے ہمیں حقائق اور سیاسی صداقت پر توجہ دینا ہوگی۔    واضح ر ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کا آغاز اٹلی سے ہوا تھا لیکن کسی بھی ملک نے یورپ کے ڈیزاسٹر میکینزم کے تحت اٹلی کی مدد نہیں کی۔  حتیٰ کہ جرمنی اور فرانس جیسے ملکوں نے اپنے ہاں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو سامنے رکھتے ہوئے جان بچانے والی ادویات اور ضروری آلات کی برآمدات پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ ایک اندازے  کے مطابق دنیا بھر می...
ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت شرائط کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کی 3 مراحل میں اجازت دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت شرائط کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کی 3 مراحل میں اجازت دینے کا اعلان

news, Urdu
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں مگر تین مراحل میں سخت شرائط کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ریاستیں انفرادی طور پر بتدریج معاشی سرگرمیاں شروع کرسکیں گی۔ تاہم اس کے لیے ملک میں معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز کی اجازت سخت شرائط کے ساتھ مشروط ہوگی۔ انہوں نے امریکن کرائسس سیل کے لیے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں لاک ڈائون کھولنے کے مراحل کے لیے کوئی مقررہ مدت طے نہیں کی گئی ہے یہ ریاستی گورنرز پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ ہر ریاست کو اپنے حالات کے تناسب سے معیشت کھولنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ کوئی بھی ریاست جو خود کو معیشت کھولنے کے منصوبے کے لیے تیار نظر آتی ہے کل سے اس پر عمل درآمد شروع کرسکتی ہے۔ امریکی صدر نے مراحل کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ...
بھارتی مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کا رویہ نسل کشی کی طرف جارہا ہے۔ بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے

بھارتی مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کا رویہ نسل کشی کی طرف جارہا ہے۔ بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے

news, Urdu
معروف بھارتی مصنفہ اور سیاسی کارکن ارون دھتی رائے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے لیے صورت حال نسل کشی کی طرف جا رہی ہےاور مودی حکومت اکثریتی ہندوؤں اور اقلیتی مسلمانوں کے مابین کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔ بھارتی مصنفہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں بھارت میں وبائی مرض کی آڑ میں صورت حال میں جوکشیدگی پیدا ہو رہی ہے اس میں پوری دنیا کو بھارت کے بدلتے حالات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی مصنفہ نے کہا کہ وبا کی آڑ میں بھارتی حکومت نوجوان طلبہ کو گرفتار کرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ وکلا، سیاسی اور سماجی کارکنوں اور دانشوروں کے خلاف مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔گرفتار افراد میں سے کچھ کو تو حال ہی میں جیلوں میں بند بھی کیا جا چکا ہے۔ بھارت میں اصل امتحان نفرت اور بھوک کا ہے۔ اس سے قبل ایک امریکی اخبار نے بھی لکھا کہ اتر پردیش میں مسلمان س...
بھارت:دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے ہسپتالوں میں بھی ہندو اور مسلمان مریضوں میں فرق کیا جانے لگا

بھارت:دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے ہسپتالوں میں بھی ہندو اور مسلمان مریضوں میں فرق کیا جانے لگا

news, Urdu
دنیا گورے کالے کی تفریق ختم کرنے کے بارے میں متفق ہو رہی ہے لیکن بھارت میں ہندو اورمسلمان میں فرق ابھی تک سرکاری پالیسی ہے۔یہاں تک کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے ہسپتالوں میں بھی اب ہندو اور مسلمان مریضوں میں بھی فرق کیا جانے لگا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے انتخابی حلقے گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے مسلمان اور ہندو مریضوں کے لیے الگ الگ وارڈ قائم کر دیے گئے۔الگ الگ وارڈ قائم کرنے کے بارے میں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کا حکم گجرات کی سرکارنےدیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہسپتال انتظامیہ نے مسلمان مریضوں کو نام سے پکار کر انہیں باقی مریضوں سے الگ وارڈ میں منتقل کر دیا۔ خیال رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو کورونا پھیلنے کا ذمہ دار قرار دیاجارہا ہےجبکہ احمد آباد کے ہسپتال میں زیر علاج 150 مریضوں صرف 40 مسلمان ہیں جو ایک تہائی سے بھی کم ہے...
ٹرمپ نے ساری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے:اسپیکر نینسی پلوسی

ٹرمپ نے ساری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے:اسپیکر نینسی پلوسی

news, Urdu
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت کے خلاف صدر ٹرمپ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کے اپنے اس فیصلے سے امریکہ اور دنیا کےعوام کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔ نینسی پلوسی نے اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک ، غیر قانونی اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے  فورا چیلنج کیا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ کو لیڈ کر رہا ہے لیکن افسوس کہ ٹرمپ پہلے ہی دن سے اس بین الاقوامی ادارے کے ماہرین کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور سائنس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کو عالمی ادارہ صحت پر کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ اس ادارے کا سالانہ فنڈ روک دیں گے۔ امریکہ ہر سال ڈبلیو ایچ او کی پانچ سو ملین...

Contact Us