Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سیاست

مہاجرین کے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر یورپی اتحاد کو ہجرت کے نئے قوانین لانے تک سرحدیں بند کر دینی چاہیے: ممکنہ صدارتی امیدوار فرانس

مہاجرین کے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر یورپی اتحاد کو ہجرت کے نئے قوانین لانے تک سرحدیں بند کر دینی چاہیے: ممکنہ صدارتی امیدوار فرانس

سیاست
یورپی یونین کے اعلیٰ بریگزٹ مذاکرات کار اور ممکنہ فرانسیسی صدارتی امیدوار مشیل بارنیئر نے اتحادی ممالک پر شینگن معاہدے کے ازسرنو جائزے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سرحدوں کو مستحکم کرنے اور معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے خطے میں پانچ سال تک ہجرت پر روک لگانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہجرت کو معطل کرنے کے لیے ہمیں تین یا پانچ سال کا وقت درکار ہو گا" انہوں نے اتحاد پر زور دیا کہ وہ اپنی بیرونی سرحدوں کو مضبوط بنائیں اور ہجرت سے متعلق قوانین پر نظرثانی کرے۔ بارنیئر نے استدلال کیا ہے کہ موجودہ حالات میں، مغربی نظام ہجرت مؤثرانداز میں کام نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور ہجرت کے بہاؤ میں گھس آنے والوں اور دہشت گرد نیٹ ورکوں کے مابین روابط موجود ہیں۔ یورپی یونین نے حالیہ برسوں میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے جنگ سے بچ کر کش...
تاتارستان اسکول پر حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی: خود کو خدا جیسا کہنے والا 19 سالہ حملہ آور کون تھا؟

تاتارستان اسکول پر حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی: خود کو خدا جیسا کہنے والا 19 سالہ حملہ آور کون تھا؟

سیاست
روسی ذرائع ابلاغ نے تاتارستان کے اسکول میں حملہ کرنے والے 19 سالہ الناز گالیایوف کی حملے کی ویڈیو نشر کردی ہے، ویڈیو میں گالیایوف کو اسکول کے اندر ٹہلتے اور عمارت کے بالکل باہر کسی پر ہتھیار تانے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں حملہ آور کو ایک گلی میں چلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ آتشیں اسلحہ لہرا رہا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈی ومیں درج وقت کے مطابق گالیایوف صبح 9:24 پر ماسک پہنے ایک راہگیر پر بندوق تانے نظر آتا ہے۔ یاد رہے حملے میں گالیایوف نے ایک استاد اور 7 طالب علموں کو جان سے مار دیا ہے، اور بہت سے دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو طالب علموں نے گولیوں کی پوچھاڑ سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی تاہم انکی ہلاکت گرنے سے لگنے والی شدید چوٹوں سے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گردانہ حملے سے قبل گالیایوف نے خود کو "خدا جیسا" کہتے ہوئے سماج...
تاتارستان: 19 سالہ نوجوان نے اسکول پر حملہ کر دیا، 9 طلباء ہلاک، 16 زخمی

تاتارستان: 19 سالہ نوجوان نے اسکول پر حملہ کر دیا، 9 طلباء ہلاک، 16 زخمی

سیاست
 تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں منگل کی صبح ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم نو طباء و طالبات ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے 19 سالہ مبینہ مجرم کو زندہ گرفتار کرلیا ہے۔ تاتارستان کے صدر رستم منیخانوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے آٹھویں جماعت کے سات بچے جن میں چار لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں، کھو دیے ہیں۔ ان کی موت اسکول کی تیسری منزل پر ہوئی تھی، زخمی 16 طلباء اسپتال میں زیر علاج ہیں۔" مرنے والوں میں ایک استاد بھی شامل ہے، بعد ازاں ایک اور موت کی تصدیق ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی۔ منیخانوف نے مزید کہا، "دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ 19 سال کا ہے۔ کسی اور ساتھی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔" طلباء اور اساتذہ کو اسکول کی عمارت سے محفوظ مقامات کی طرف نکالا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق وسطی روس شہر کے اسکول نمبر 175 میں ا چانک گولیاں اور دھماکے کی...
امریکہ میں فسادات اور پولیس پر اعتماد میں کمی: امریکیوں میں اسلحے کی خریداری کے رحجان میں 35٪ مزید اضافہ، ڈیموکریٹ نے ہتھیاروں پر پابندی کے لیے صدر پر دباؤ بڑھا دیا

امریکہ میں فسادات اور پولیس پر اعتماد میں کمی: امریکیوں میں اسلحے کی خریداری کے رحجان میں 35٪ مزید اضافہ، ڈیموکریٹ نے ہتھیاروں پر پابندی کے لیے صدر پر دباؤ بڑھا دیا

سیاست
امریکہ میں ایک تازہ سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال امریکی نوجوانوں میں اسلحہ خریدنے کے رحجان میں 35 فیصد کا حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا ملک میں بگڑتے حالات اور بڑھتے دھنگے فساد کے پیش نظر کر رہے ہیں۔ راسموسن کی جائزہ رپورٹ ملک میں بڑھتے فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے جسے امریکہ میں بندوق مخالف لابی کے ڈیموکریٹ ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو اسلحے پر پابندی لگانے کے لیے جواز کے طور پر پیش کیا ہے۔ راسموسن کا کہنا ہے کہ انکی رپورٹ میں شامل اعدادوشمار ایف بی آئی کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ گذشتہ سال امریکہ میں 3 کروڑ 97 لاکھ نئی بندوقیں خریدی گئیں، جو 2019 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں اسلحہ خریدنے کا رحجان اس قدر زیادہ ہے کہ گولیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے، عوامی سروے کے مطابق تقریباً نصف آبادی کو شکای...
اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلیٰ نیکولا اسٹرجن انتخابی فتح کے بعد برطانیہ سے علیحدگی کیلئے جُت گئیں: وزیراعظم جانسن کی جانب سے ملک بچانے کیلئےعدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکانے کا امکان

اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلیٰ نیکولا اسٹرجن انتخابی فتح کے بعد برطانیہ سے علیحدگی کیلئے جُت گئیں: وزیراعظم جانسن کی جانب سے ملک بچانے کیلئےعدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکانے کا امکان

سیاست
اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلیٰ نیکولا اسٹرجن نے ایک بار پھر خودمختاری کے لیے استصواب رائے کروانے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ بروز اتوار بی بی سی سے گفتگو میں سٹرجن کا کہنا تھا کہ چاہے لندن کچھ بھی کہے لیکن وہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی و خود مختاری کے لیے سنجیدہ ہیں اور اب اکثریتی حکومت بنانے کے بعد وہ اس قدام کو ضرور اٹھائیں گی۔ واضح رہے کہ اسٹرجن کی اسکاٹش نیشنل پارٹی مقامی انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں تقریباً کامیاب ہو گئی ہیں، انہیں 129 کے ایوان میں 65 نشستیں درکار تھیں اور وہ 64 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جبکہ انکی اتحادی جماعت اسکاٹش گرین پارٹی کو 8 نشستوں پہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بی بی سی سے گفتگو میں اسٹرجن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے پرامید ہیں، یہ عوامی مطالبہ ہے لہٰذا برطانوی سامراج کا اسے روکنے کے لیے عدالت جانا انتہائی بے ہودہ اور اشتعال انگیز...
کابل اسکول حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70 ہو گئی، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید اضافے کا خدشہ

کابل اسکول حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70 ہو گئی، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید اضافے کا خدشہ

سیاست
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 165 زخمی ہیں، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ کو بری طرح متاثر لاشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔ پہلے پہل راکٹ حملے سے بتائے گئے دھماکے دراصل کار بم دھماکہ تھا، جس نے دارالحکومت کے مغربی حصے میں واقع سید الشہداء اسکول کو ہلا کر رکھ دیا، حملہ ہفتے کے روز چھٹی کے وقت کیا گیا جب طلبہ و طالبات دروس ختم کر کے گھروں کو جا رہے تھے۔ انتظامیہ کے مطابق پہلے بڑے دھماکے کے بعد دو چھوٹے دھماکے بھی ہوئے، جس سے وقوعہ سے بھاگنے والے بچے اور انکے لواحقین اور امداد کرنے والے افراد بھی متاثر ہوئے۔ اشرف غنی انتظامیہ کے کئی ارکان نے حملے کے لیے طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، تاہم طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے ...
مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتش زدگی: صیہونی دہشت گرد تنظیموں کا رقص، غزہ پہ صیہونی طیاروں کی بمباری میں 20 جاں بحق، 90 زخمی، بیت المقدس جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 350 سے بھی بڑھ گئی

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتش زدگی: صیہونی دہشت گرد تنظیموں کا رقص، غزہ پہ صیہونی طیاروں کی بمباری میں 20 جاں بحق، 90 زخمی، بیت المقدس جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 350 سے بھی بڑھ گئی

سیاست
رمضان کی انتیسویں شب مسجد اقصیٰ کے باہر مسلمانوں سے جھڑپ کے دوران قابض صیہونی جتھوں نے ایک درخت کو آگ لگا دی ہے، آگ کے شعلے اور اس کے نتیجے میں اٹھنے والا دھواں دور دور تک دیکھا گیا جس پر مزید مسلمان فوری مسجد کی طرف لپکے اور فوری آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ https://twitter.com/LocalFocus1/status/1391806233116651527?s=20 دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے ممکنہ شدید ردعمل کے پیش نظر قابض صیہونی انتطامیہ نے فوری میڈیا کو مدعو کر کے مسجد کے محفوظ ہونے کی خبر دی ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق مسجد میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں۔ https://twitter.com/AlQastalps/status/1391806529687412736?s=20 گزشتہ چند روز سے جاری جھڑپوں کے دوران اب تک 350 سے زائد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 20 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب غزہ سے حماس نے صیہونی انتظامیہ پر راکٹ داغ...
مسجد اقصیٰ پہ صیہونی مسلح جتھوں کا حملہ: دفاع میں بچوں سمیت 350 سے زائد فلسطینی زخمی، کورونا وباء کے دوران حساس سیاسی مسئلہ ابھرنے پر دنیا بھر سے تشویش کا اظہار

مسجد اقصیٰ پہ صیہونی مسلح جتھوں کا حملہ: دفاع میں بچوں سمیت 350 سے زائد فلسطینی زخمی، کورونا وباء کے دوران حساس سیاسی مسئلہ ابھرنے پر دنیا بھر سے تشویش کا اظہار

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، رمضان کی باسعادت گھڑیوں میں ایک بار پھر صیہونی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس میں اب تک 14 بچوں اور نوعمر سمیت 350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی افراد میں سے 16 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جھڑپوں میں دو درجن صیہونی مسلح جتھوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/adham922/status/1391629850998411265?s=20 واضح رہے کہ حالیہ جھڑپیں قابض صیہونی انتظامیہ کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں عرب مسلمانوں سے گھر خالی کروانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش میں شروع ہوئی ہیں۔ مسجد اقصیٰ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں گزشتہ جمعہ سے صیہونی مسلح جتھے، شدت پسند صیہونی تنظیموں کے ارکان کے ساتھ مل کر نہتے فلسطینیوں پر حملے کر رہے ہیں اور انہیں علاقہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ...
چین کا راکٹ کے معاملے پہ مغربی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب: اسپیس ایکس راکٹ کا واشنگٹن میں گرنا اور اس پہ قصیدے یاد کروا دیے

چین کا راکٹ کے معاملے پہ مغربی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب: اسپیس ایکس راکٹ کا واشنگٹن میں گرنا اور اس پہ قصیدے یاد کروا دیے

ابلاغ
چین نے امریکی خلائی ایجنسی کی جانب سے راکٹ کے معاملے پہ متعصب تبصرے کو لے کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ہوآ چن یینگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی چند ہفتے قبل اسپیس ایکس کے راکٹ کا واشنگٹن کے نجی فارم میں گرنے پہ اپنے رومانوی تبصرے یاد کریں۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز کا امریکی پراپیگنڈے کے جواب میں شائع ایک کارٹون یاد رہے کہ ناسا نے چینی خلائی ایجنسی کے لیے غیر زمہ دار کے الفاظ استعمال کیے تھے اور کہا تھا کہ چینی ادارے کو خلائی راکٹ کے حوالے سے شفاف اور زمہ دار رویہ اپنانا چاہیے تھا۔ چینی ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین امریکہ کے متعصب اور دوہرے معیار سے انتہائی بیزار ہو چکا ہے، جس میں خصوصاً چین کے تحقیقاتی منصوبوں کو لے کر خوب پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ ہوآ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے کچھ نشریاتی ادارے اور شخصیات خصوصاً اس منفی رویے کو...
کویت، تیل نکالنے کے سب سے بڑے مرکز میں اچانک آگ لگ گئی: خطے میں تیل پیداواری مراکز میں بڑھتے حادثات پہ سیاسی حلقوں میں تشویش

کویت، تیل نکالنے کے سب سے بڑے مرکز میں اچانک آگ لگ گئی: خطے میں تیل پیداواری مراکز میں بڑھتے حادثات پہ سیاسی حلقوں میں تشویش

سیاست
کویت کے سب سے بڑے تیل نکالنے کے مرکز میں آگ لگ گئی ہے۔ کویتی قومی تیل کمپنی کا کہنا ہے کہ بورغون کے مقام پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ قابو میں ہے اور اسکا پھیلاؤ اتنا زیادہ نہیں ہے کہ اس سے عالمی تیل کی طلب میں کمی کا اندیشہ ہو۔ کمپنی کے ترجمان قوسائے الامیر کا کہنا ہے کہ آگ صبح سحری کے وقت لگی جسکی فوری اطلاع ملنے پر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے عملے کو فوری طبی امدادی دے کر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ ابھی بھی زیر علاج ہیں، تاہم انکی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ انتظامیہ نے آگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیل کی تنصیبات پر حملے اور آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، کویت میں برغون میں لگنے والی اچانک آگ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس سے قبل شام میں حمص کے مقام ...

Contact Us