Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سیاست

مقبوضہ فلسطین: کالعدم صیہونی تنظیم لیحاوا کا بیت المقدس میں عرب شہریوں کے خلاف پرتشدد مظاہرہ، شدید نسلی تعصب و نفرت کا پرچار، نعرے بازی، گھروں پر حملہ، جھڑپیں، املاک کو نقصان، پولیس بے بس – ویڈیو

مقبوضہ فلسطین: کالعدم صیہونی تنظیم لیحاوا کا بیت المقدس میں عرب شہریوں کے خلاف پرتشدد مظاہرہ، شدید نسلی تعصب و نفرت کا پرچار، نعرے بازی، گھروں پر حملہ، جھڑپیں، املاک کو نقصان، پولیس بے بس – ویڈیو

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادی کا عربوں کے خلاف بغض اور نفرت ایک نئے عروج کو چھو رہے ہیں۔ بیت المقدس میں صیہونی دہشت گرد تنظیموں نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں اور عربوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/edokonrad/status/1385317639308800002?s=20 https://twitter.com/abierkhatib/status/1385315283997544449?s=20 https://twitter.com/NTarnopolsky/status/1385311226998165505?s=20 مظاہرین "عربوں پر موت واقع ہو" اور "عربوں کی آبادیاں جل جائیں" کے نعرے لگا رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسلح جتھوں نے مقامی عرب آبادی کے گھروں پر حملے بھی کیے ہیں اور لوگوں کو ہراساں کیا ہے، اور کچھ گھروں سے سامان لوٹنے کے واقعات بھی درج ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/Istanbultelaviv/status/1385343580605136898?s=20 https://twitter.com/OrenZiv1985/status/1385346319674449921?s=...
میزائل حملہ: دفاعی نظام کی ناکامی پر صیہونی انتظامیہ تلملا اٹھی، تحقیقات شروع

میزائل حملہ: دفاعی نظام کی ناکامی پر صیہونی انتظامیہ تلملا اٹھی، تحقیقات شروع

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں میزائل حملے کے بعد قابض صیہونی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، انتظامیہ کو پریشانی لاحق ہے کہ دنیا کا جدید ترین خودکار دفاعی نظام کیسے ناکام ہو گیا اور میزائل کو روک نہ سکا۔ صیہونی میڈیا نے کل دعویٰ کیا تھا کہ رات دیمونہ کے علاقے میں شام سے میزائل حملے کیے گئے، حملے میں ایس اے-5 میزائل استعمال ہوئے جسے فضائی دفاعی نظام بھانپ نہ سکا اور میزائل مختلف مقامات پر گرے۔ صیہونی فوج کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ اس نے دفاعی نظام کی کارکردگی پر بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں، قابض انتظامیہ کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ میزائل کا ملک کے انتہائی حساس مقام، یعنی جوہری مرکز کے قریب گرنا ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ میزائل کا نشانہ خصوصی طور پر جوہری مرکز تھا، لیکن مرکز ہو بھی سکتا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ اگرچہ حملے کے وقت دفاعی نظام ن...
مقبوضہ فلسطین: شام سے صیہونی جوہری مرکز پر حملے کی کوشش ناکام، خود کار دفاعی نظام وقت پر چل نہ سکا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، لوگوں میں خوف و ہراس

مقبوضہ فلسطین: شام سے صیہونی جوہری مرکز پر حملے کی کوشش ناکام، خود کار دفاعی نظام وقت پر چل نہ سکا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، لوگوں میں خوف و ہراس

سیاست
صیہونی انتظامیہ کے زیر تسلط مقبوضہ فلسطین میں جوہری تحقیق کے مرکز کے قریب دھماکے سنے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رات ابوقریناط نامی گاؤں جو کہ شیمعون پیریز نیگیو جوہری تحقیقاتی مرکز سے صرف 21 کلومیٹر دور ہے میں دھماکے سنے گئے، جس کے فوری بعد علاقہ تنبیہی گھنٹی کی آواز سے گونج اٹھا۔ https://twitter.com/paldf/status/1385009504190861315?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق خود کار دفاعی نظام وقت پر متحرک نہ ہو سکا، جس کے باعث میزائل زمین پر آکر گرا۔ https://twitter.com/AAhronheim/status/1385010566197088256?s=20 قابض صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس اے-5 میزائل شام سے داغے گئے، جس کا مبینہ نشانہ شام پر حملہ آور ہوتے جنگی طیارے یا جوہری مرکز تھا، قابض فوج کے ترجمان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام میں بمباری کی ہے۔ مقامی صحافی کا کہ...
جارج فلائیڈ کی موت: عدالت نے پولیس افسر پر 3 دفعات پر مشتمل فرد جرم عائد کر دی

جارج فلائیڈ کی موت: عدالت نے پولیس افسر پر 3 دفعات پر مشتمل فرد جرم عائد کر دی

سیاست
امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے زمہ دار پولیس افسر دیریک چاؤون پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ہے۔ دیریک کو غیر ارادی قتل، قتل اور منصوبے کے بغیر قتل کے جرائم میں قصور وار ٹھہرایا ہے۔ جارج فلائیڈ کو گزشتہ سال 25 مئی کو دیریک نے گردن پر گھٹنا رکھ کر مار دیا تھا جس کے بعد امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے لیے نئی مہم شروع ہو گئی تھی۔ اگرچہ واقعے کو انتخابات کی وجہ سے اہمیت ملی لیکن امریکہ میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکتیں ایک معمول ہے، جس پر اب تحریک زور پکڑ گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اس پر ضروری اصلاحات نہ کیں تو ملک میں مسلح شورش/خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔ https://twitter.com/rochelleolson/status/1384615647896801282?s=20 فرد جرم عائد کرتے ہی پولیس نے دیریک چاؤون کو گرفتار کر لیا اور اسے عدالت سے جیل لے جایا گیا۔ فرد جرم عائد ہونے پر...
دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کا بحران: آکسیجن برآمد سے کروڑوں ڈالر کمانے والی مودی سرکار ملک میں ترسیل میں ناکام، طبی عملہ شدید دباؤ میں، کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ

دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کا بحران: آکسیجن برآمد سے کروڑوں ڈالر کمانے والی مودی سرکار ملک میں ترسیل میں ناکام، طبی عملہ شدید دباؤ میں، کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ

نظامت
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اسپتالوں کے لیے آکسیجن کی طلب پوری نہیں ہو پا رہی، اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کے پاس صرف چند گھنٹوں کے ذخائر کی گنجائش ہے اور کورونا کے مریضوں کے لیے اس کی طلب پوری کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ریاستی وزیر صحت ستندر جین نے صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو یومیہ 700 میٹرک ٹن آکسیجن درکار ہے، لیکن اسکی آدھی بھی فراہم نہیں کی جا پا رہی۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بروز سوموار اور منگل 240 اور 365 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی لیکن اسپتالوں میں آکسیجن محفوظ کرنے کی گنجائش صرف 12 گھنٹوں کی ہے، ایسے میں شہر کے تمام اسپتالوں کی ترسیل کو برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/SatyendarJain/status/1384561128907239427?s=20 انتظامی نااہلی کے باعث پیداہونے والی صورتحال نے کورونا مریضوں کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔...
نسلی تعصب اور نظام میں خرابی: امریکہ میں آئندہ 5 برسوں میں مسلح شورش شروع ہو سکتی ہے، تحقیق

نسلی تعصب اور نظام میں خرابی: امریکہ میں آئندہ 5 برسوں میں مسلح شورش شروع ہو سکتی ہے، تحقیق

سیاست
امریکہ شدید سماجی تقسیم سے دوچار ہے، اگر فوری فوجداری قوانین اور پولیس کے نظام میں اصلاحات نہ کی گئیں تو مسلح شورش شروع ہو سکتی ہے۔ یہ کہنا ہے مسلح شورش کے ماہر تیمیتوپ اوریولا کا، جو افریقہ میں بغاوتوں کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ جامعہ البرٹا کے پروفیسر اور افریقی سکیورٹی جریدے کے مدیر اعلیٰ تیمیتو اوریولا دنیا بھر میں مسلحہ سماجی بغاوتوں پر گہری نظر رکھتے ہیں، اوریولا کا کہنا ہے کہ امریکی سماج میں بڑھتی کشیدگی واضح طور پر خانہ جنگی اور مسلح شورش کا اشارہ ہے۔ اپنے نئے مقالے میں سیاہ فام امریکیوں کے پولیس کے ہاتھوں بڑھتے قتل اور سماجی تعصب پر تیمیتوپ کا کہنا ہے کہ حالات بہت بگڑ گئے ہیں، حکومت نے فوری طور پر پولیس میں اصلاحات نہ کیں تو آئندہ پانچ سال میں مسلح شورش شروع ہو سکتی ہے، جس کا نشانہ پولیس ہو گی۔ تیمیتوپ نے میکسیکو میں زاپاتستا اور نائیجیریا میں ہونے والی مسلح بغاوتوں کا حوالہ...
کیوبا: کاسترو خاندان 60 سال بعد اقتدار سے الگ، راعل کاسترو نے پارٹی عہدہ بھی چھوڑ دیا، قیادت نوجوانوں کو دینے کا اعلان

کیوبا: کاسترو خاندان 60 سال بعد اقتدار سے الگ، راعل کاسترو نے پارٹی عہدہ بھی چھوڑ دیا، قیادت نوجوانوں کو دینے کا اعلان

سیاست
کیوبا کمیونسٹ جماعت کے سربراہ راعل کاسترو نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان نسل کو ملک کی قیادت سونپنا چاہتے ہیں، جو استعماری قوتوں کے خلاف زیادہ قوت سے لڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کاسترو خاندان 1961 سے کیوبا کی کیمونسٹ جماعت کی قیادت کر رہی ہے۔ ہوانا میں کنونشن تقریب سے خطاب میں راعل کاسترو کا کہنا تھا کہ وہ جب تک زندہ ہیں، کیوبا اور ملکی نظریے کے دفاع کے لیے ہمیشہ لڑنے کو تیار رہیں گے۔ راعل 2011 میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل بنے تھے، اس سے پہلے فیڈل کاسترو 1961 سے عہدے پر فائز تھے۔ 1959 میں کامیاب بغاوت کے بعد سے کاسترو خاندان ہی ملک کو استعماری قوتوں سے بچائے ہوئے ہے۔ راعل کاسترو 2018 میں ملک کی صدارت سے بھی الگ ہو گئے تھے لیکن کیمونسٹ جماعت کے سربراہ کا عہدہ انہوں نے اپنے پاس رکھا تھا۔ یاد رہے کہ کیوب...
نسلی تعصب امریکہ کے بنیادی ڈھانچے اور غیردستاویزی آئین/روایات کا حصہ ہے: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی تقریر، نسل پرست گروہوں کا شدید برہمی کا اظہار

نسلی تعصب امریکہ کے بنیادی ڈھانچے اور غیردستاویزی آئین/روایات کا حصہ ہے: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی تقریر، نسل پرست گروہوں کا شدید برہمی کا اظہار

سیاست
لِنڈا تھامس گرین فیلڈ، اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر آج کل سفید فام افراد کی کڑی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ لِنڈا تھامس کو انکی ایک تقریر میں امریکہ کے ریاستی ڈھانچے اور آئین میں نسلی تعصب کی بنیاد ہونے کا کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کڑوے سچ والی تقریر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ادا گئی تھی، جس کی دوبارہ رکنیت کے لیے امریکہ متمنی ہے۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی رکنیت ترک کر دی تھی۔ https://twitter.com/JesseKellyDC/status/1382405644683259905?s=20 تقریر میں لِنڈا تامس کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ امریکہ ایک ناقص اور بوسیدہ اتحاد میں جی رہا ہے، اور یہ نقص اسکی بنیاد سے اس کے ساتھ جُڑا ہے۔ سرکاری تقریر میں بیانیے کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ یہ نقص دراصل غلامی کا گناہ ہے، جس کے تحت سفید فام کو دیگر نسلوں پر...
ہمارا مقصد ٹرمپ کو نکالنا تھا، ہم کامیاب رہے: سی این این عہدے دار کا صدر ٹرمپ کے خلاف پراپیگنڈے کی مہم کا اعتراف – ویڈیو عیاں

ہمارا مقصد ٹرمپ کو نکالنا تھا، ہم کامیاب رہے: سی این این عہدے دار کا صدر ٹرمپ کے خلاف پراپیگنڈے کی مہم کا اعتراف – ویڈیو عیاں

ابلاغ
معروف امریکی یو ٹیوب چینل ویریٹاس نے سی این این ڈائیریکٹر چارلی چیسٹر کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں معروف ٹی وی چینل کے اعلیٰ عہدے دار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف باقائدہ پراپیگنڈا مہم چلانے کا اعتراف کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں چارلی بے باکی سے اعتراف کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو سرائے ابیض سے ہٹانے میں سی این این کا ہی کردار تھا۔ https://youtu.be/Dv8Zy-JwXr4 چارلی نے انکشاف کیا ہے کہ کیسے سی این این نے ٹرمپ کے بیمار ہونے کی مہم چلائی، اور جوبائیڈن کو تندرست اور توانا دکھایا۔ جس کا مقصد عام شہریوں کو یہ باور کروانا تھا کہ ٹرمپ صدارت کے لیے موضوع نہیں۔ چیسٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈاکٹروں کو سکرین پر دکھایا جو ٹرمپ کے بارے میں افواہیں پھیلانے میں ہماری مدد کرتے، اور حتیٰ کہ صدر کے بیمار ہونے کا ذمہ دار بھی انہی کو ٹھہراتے، جیسے کہ صدر کی ہاتھ ملانے کی عادت پر باقائدہ رپورٹیں بنائی گ...
امریکہ: ایک اور سیاہ فام کی پولیس افسر کے ہاتھوں موت، پورٹ لینڈ میں پرتشدد مظاہرے شروع

امریکہ: ایک اور سیاہ فام کی پولیس افسر کے ہاتھوں موت، پورٹ لینڈ میں پرتشدد مظاہرے شروع

سیاست
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام کی پولیس کے ہاتھوں موت پر فورٹ لینڈ شہر میں ہنگامے شروع ہو گئے ہیں۔ داؤنتے رائٹ نامی سیاہ فام کو پولیس افسر نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا جس پر شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/ByMikeBaker/status/1381812178219454467?s=20 پولیس پر تشدد مظاہروں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، پر مظاہرین کی بڑی تعداد انکے کنٹرول سے باہر ہے۔ مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور رائٹ کی موت کو محکمانہ تعصب کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/TheMarieOakes/status/1381818521651412993?s=20 اطلاعات کے مطابق 20 سالہ نوجوان رائٹ کو تلاشی کے لیے روکا گیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس سے بچنے کے لیے رائٹ بھاگنے لگا تو کِم پوٹر نامی خاتون افسر نے اسے فوری گولی مار دی، جس سے رائٹ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ محکمے نے تحقیقات شروع ...

Contact Us