Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سیاست

امریکہ کی 50 ریاستوں میں بغاوت کا خطرہ: حساس اداروں نے کانگریس کو آگاہ کر دیا

امریکہ کی 50 ریاستوں میں بغاوت کا خطرہ: حساس اداروں نے کانگریس کو آگاہ کر دیا

سیاست
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اگر کانگریس نے زور زبردستی یا سیاسی بنیادوں پر مواخذے کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملک میں بغاوت ہو جائے گی۔ رپورٹوں کے مطابق صدر کے حمائتی دارالحکومت واشنگٹن پر چڑھائی کر سکتے ہیں، اور کم از کم 50 ریاستوں میں نظام زندگی معطل ہو جائے گا۔ https://twitter.com/AaronKatersky/status/1348675941309034496?s=20 ادارے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 16 جنوری کو ملک بھر سے ایک اسلحہ بردار گروہ واشنگٹن میں اکٹھا ہو رہا ہے، اور اگر کانگریس نے صدر کو 25ویں ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی تو بغاوت روکنا مشکل ہو جائے گا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسلح گروہ سرکاری عمارتوں پر حملے کر سکتا ہے اور اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹ بھی ڈال سکتا ہے۔ حساس اداروں نے 16 جنوری سے ملک بھر میں مظاہروں کی تنبیہ بھی جاری ہے۔ دو...
امریکی ایوان نمائندگان کا صدر ٹرمپ پر حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام: مواخذے کی قرارداد لانے پر غور

امریکی ایوان نمائندگان کا صدر ٹرمپ پر حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام: مواخذے کی قرارداد لانے پر غور

سیاست
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے خلاف شہریوں کو کیپیٹل ہِل پر دھاوا بولنے کے لیے اکسانے کے الزام پر مواخذے سے گزارنے کی سفارش کی ہے۔ https://twitter.com/tedlieu/status/1348666087869616139?s=20 امریکی نشریاتی اداروں پر چلنے والی خبروں کے مطابق معاملے پر خصوصی قانون سازی کے لیے کام ہو رہا ہے جس میں صدر ٹرمپ پر آئین سے وفا نہ کرنے اور شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے پرانہیں سزا کا حقدار ٹھہرایا جائے گا۔ سامنے آنے والے دستاویز میں صدر ٹرمپ پرانتخابی نتائج کے حوالے سے جھوٹ کا الزام بھی شامل ہے، اور کہا گیا ہے کہ صدر نے جانتے بوجھتے انتخابات کے حوالے سے جھوٹ بولا، جس کے نتیجے میں کییٹل ہل پر حملے کی نوعیت پیدا ہوئی۔ دستاویز میں صدر ٹرمپ کے خطاب سے ایک جملے کو بطور حوالہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس میں صدر نے مظاہرین سے کہا تھا کہ اگر آپ پوری جان لگا کر نہ لڑے تو اپنا ملک کھو دیں گے۔ ...
لبرل ایپ سٹوروں کی اجارہ داری تک صدر ٹرمپ یا روایت پسندوں کی کوئی نئی سوشل میڈیا ویب سائٹ کامیاب نہیں ہو سکتی: ماہرین

لبرل ایپ سٹوروں کی اجارہ داری تک صدر ٹرمپ یا روایت پسندوں کی کوئی نئی سوشل میڈیا ویب سائٹ کامیاب نہیں ہو سکتی: ماہرین

سیاست
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے پر تمام آزاد حلقوں کی جانب سے ناراضگی اور خطرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں سے یہ لبرل ادارے غیر لبرل حکومتوں کے لیے مسئلہ بنے ہوئے تھے تاہم امریکی انتخابات میں انہوں نے کھل کر صدر ٹرمپ کو نقصان پہنچایا اور ایک بڑی سیاسی قوت کی شکل اختیار کر لی ہے، جس نے بظاہر صدر ٹرمپ کے مخالف کی مدد کی ہے لیکن حقیقت میں دنیا بھر میں آزادی خیال کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔ معروف مصنف اور لبرل مطالعہ کے ماہر پروفیسر مائیکل ریکٹینوالڈ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اپنی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی کھولنے کا اعلان اپنی جگہ لیکن اسکی کامیابی ایک سوالیہ نشان ہے، جس کی بڑی وجہ آن لائن ایپلیکیشن کے لیے دنیا میں معروف دونوں پروگرام آئی او ای س اور اینڈرائڈ خود ہوں گے۔ پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے خلاف ہونے و...
ترک حکومت نے فیس بک کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے پر وٹس ایپ پر پابندی لگا دی: متبادل ایپ “بِپ”کیلئے مہم تیز

ترک حکومت نے فیس بک کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے پر وٹس ایپ پر پابندی لگا دی: متبادل ایپ “بِپ”کیلئے مہم تیز

سیاست
ترک صدر رجب طیب ایردوعان کے ابلاغی دفتر نے سرکاری کاموں کے لیے اہلکاروں پر وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور ملک بھر میں مقامی ایپلیکیشن کے استعمال کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ترک حکومت اب ابلاغیات کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ ایپلیکیشن "بپ" کا استعمال کرے گی۔ ترک حکومت کا فیصلہ وٹس ایپ کے فیس بک کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے کی پالیسی کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے فرار کی کوئی سہولت صارفین کو نہیں دی گئی ہے، اور اگر کوئی صارف معلومات تک رسائی سے انکار کرتا ہے تو اسکا کھاتہ بند کر دیا جائے گا، پالیسی پر فروری 2021 سے عمل شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ بپ کو ترک موبائل نیٹ ورک کمپنی ترک سیل نے بنایا ہے۔ ترکی کے ڈیجیٹل دفتر کے سربراہ علی طحٰہ کوچ نے حکومتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام غیر ملکی ایپلیکیشنوں پر پابندی لگائی جائے گی جن کے ذریعے ترک...
امریکی کانگریس پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کا دھاوا، کئی گھنٹوں تک عمارت یرغمال بنی رہی، اعلیٰ حکومتی عمارت خالی کروانے کی کوشش میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

امریکی کانگریس پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کا دھاوا، کئی گھنٹوں تک عمارت یرغمال بنی رہی، اعلیٰ حکومتی عمارت خالی کروانے کی کوشش میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

سیاست
امریکہ میں سیاسی کشیدگی بدترین صورتحال اختیار کر گئی ہے جہاں کل امریکی کانگریس کی عمارت میں مشتعل امریکیوں نے دھاوا بول دیا۔ کئی گھنٹوں تک اعلیٰ حکومتی عمارت یرغمال بنی رہی، پولیس کی ہجوم سے نمٹنے کی کوشش اور جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ https://twitter.com/shanermurph/status/1346880317135720448?s=20 اعلیٰ حکومتی عمارت پر دھاوے کو امریکی جمہوریت پر حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/RepDanKildee/status/1346907565482004495?s=20 دھاوا صدر ٹرمپ کے حامیوں نے بولا، جبکہ صورتحال بگڑنے پر صدر نے خصوصی ٹویٹ میں مظاہرین کو پولیس کے ساتھ تعاون کی درخواست بھی کی تام تب تک صورتحال بگڑ چکی تھی۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1346904110969315332?s=20 اس سے قبل عوامی اجتماع سے خطاب میں صدر ٹرمپ بھی مظاہرین کو اشتعال دلات...
چین کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی؟ صدر ژی کی افواج کو 2021 میں بھرپور جنگی مشقیں کرنے اور ہرلمحہ تیار رہنے کی ہدایت

چین کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی؟ صدر ژی کی افواج کو 2021 میں بھرپور جنگی مشقیں کرنے اور ہرلمحہ تیار رہنے کی ہدایت

سیاست
چینی صدر ژی جن پنگ نے فوج کو 2021 میں جنگ کے لیے اچھی تیاری کرنے اور مشقوں میں جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کی ہدایات جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی ایماء پر ہندوستان اور تائیوان نے چین کے ساتھ چھڑچھاڑ شروع کر رکھی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا بیان اسی تناظر میں ہو سکتا ہے۔ ملک کے سربراہ ہونے کے ناطے چینی صدر فوج کی مرکزی قیات بھی سنبھالتے ہیں، ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کے دوران صدر ژی کا کہنا تھا کہ فوج کو کسی بھی لمحے حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے، پھر چاہے وہ کوئی اعلیٰ افسر ہو یا سپاہی، اسے ملک کی سلامتی کے لیے ہمیشہ ولولے سے بھرپور ہونا چاہیے، اور انہیں موت کا کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔ چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فوجی اہلکار ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کی مشقیں کریں، اور ہر میدان میں اگلے قدموں پر رہیں۔ جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی کا کردار بہت اہم ہے، اس سے کسی صورت م...
پولینڈ میں مسجد پر حملہ اور عبادتگاہوں کو زہر آلود کرنے کی سازش گھڑنے والوں پر فرد جرم عائد: 10 سال سزا سنانے کا امکان

پولینڈ میں مسجد پر حملہ اور عبادتگاہوں کو زہر آلود کرنے کی سازش گھڑنے والوں پر فرد جرم عائد: 10 سال سزا سنانے کا امکان

سیاست
پولینڈ کی عدالت نے مسجد پر حملے کی سازش کرنے والے دو افراد پر سوا سال بعد فرد جرم عائد کر دی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق منصوبہ سازوں نے بم دھماکے سے مسجد کو اڑانے کی مکمل سازش تیار کر رکھی تھی تاہم پولیس نے نومبر 2019 میں بروقت اطلاع ملنے پر انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ملک میں موجود عبادتگاہوں کو زہر آلود کرنے کی سازش بھی تیار کر رکھی تھی۔ عبادتگاہوں پر حملے کی سازش کرنے والے دونوں افراد کو 2019 میں قوم پرست گروہوں کے ایک مظاہرے سے محض ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے اسلحہ، منشیات، دھماکہ خیز مواد اور خطرناک کیمیکل برآمد کیا تھا۔ پولیس کو ملزمان کے پاس سے مذاہب کے خلاف نفرت پر مبنی ایک مکمل منشور بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 2012 میں ناروے پارلیمنٹ پر حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے باعث پہلے سے ہی زیرتفتیش تھے۔ عدالت نے ملز...
وباء کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وباء صرف چین سے نہیں، دنیا کے مختلف حصوں سے شروع ہوئی: چینی وزیر خارجہ

وباء کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وباء صرف چین سے نہیں، دنیا کے مختلف حصوں سے شروع ہوئی: چینی وزیر خارجہ

سیاست
چین نے ایک بار پھر کورونا وباء کو چین سے جوڑنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے انکے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ وینگ ژی نے کہا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وباء دنیا کے مختلف علاقوں میں اچانک پھوٹی، جن میں ہسپانیہ، امریکہ اور اٹلی میں سامنے آنے والی تحقیقات زیادہ نمایاں ہیں، لہٰذا وباء کو چین کے ساتھ جوڑنا کسی صورت درست نہیں، بلکہ چین نے وقت سے پہلے اسکی تشخیص کر لی اور دنیا کو اسکی اطلاع دی۔ تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ وباء دنیا کے مختلف خطوں سے شروع ہوئی۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک خصوصاً امریکہ میں کورونا وباء کا ذمہ دار چین کو ٹھہرانے کی مہم چلائی جا رہی ہے، یہاں تک کہ امریکی صدر خود کئی بار نہ صرف چین کو عالمی وباء کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں بلکہ چین سے اسکا ہرجانہ لینے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ چین نے وباء کی اطلاع دینے میں مجرمانہ غفلت کی اور...
امریکی سینٹ نے بھی دفاعی اخراجات کے قانون پر صدر ٹرمپ کا ویٹو مسترد کر دیا

امریکی سینٹ نے بھی دفاعی اخراجات کے قانون پر صدر ٹرمپ کا ویٹو مسترد کر دیا

سیاست
امریکی سینٹ نے بھی ایوان نمائندگان کی پیروی کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے دفاعی بجٹ پر ویٹو کو مسترد کرتے ہوئے اسکی منظوری دے دی ہے۔ سینٹ میں صدر کے ویٹو کو مسترد کرنے اور 740 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرنے کے لیے 81 جبکہ اسکی مخالفت میں 13 ووٹ ڈالے گئے۔ https://twitter.com/davidsirota/status/1345075953676894208?s=20 واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے قومی دفاعی قانون کی منظوری دسمبر 2020 میں دی تھی جسے صدر ٹرمپ نے ویٹو کر دیا تھا، صدر ٹرمپ نے قانون کی منظوری جس میں دفاہی بجٹ بھی شامل تھا کو منظور کرنے کے لیے کچھ شرائط عائد کی تھی، جن میں کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شہریوں کی امداد بڑھانے، افغانستان اور عراق سے مکمل فوجی انخلاء اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے صارفین کے پیغامات/مواد میں ترمیم کا حق واپس لینا شامل تھا، جسے عمومی طور پر شق نمبر 230 سے جانا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ ٹیکنالوج...
نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حفاظت کو لے کر لبرل میڈیا میں چہ مگوئیاں: حساس اداروں کے متعدد اہلکاروں کو ٹرمپ کا وفادار قرار دے دیا

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حفاظت کو لے کر لبرل میڈیا میں چہ مگوئیاں: حساس اداروں کے متعدد اہلکاروں کو ٹرمپ کا وفادار قرار دے دیا

سیاست
امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی سکیورٹی کو لے کر آج کل بہت سی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ خصوصاً حساس اداروں میں بہت سے ایسے افراد کی واپس تعیناتی پر امریکی لبرل میڈیا میں سوالیہ نشان اٹھائے دیا ہے جنہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ پچھلے چار سالوں میں سرائے ابیض میں کام کیا۔ تاہم اداروں اور نو منتخب صدر چہ مگوئیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی سکیورٹی اہلکار اس سے پہلے بھی بطورنائب صدر جوبائیڈن کی حفاظت پر معمور رہ چکے ہیں، انہیں انکی پیشہ ور صلاحیتوں پر مکمل یقین ہے۔ یاد رہے کہ صدر کی حفاظتی حصار میں حساس اداروں کے خصوصی خفیہ اہلکار بھی تعینات کیے جاتے ہیں، تاہم چند نامزد افراد کی صدر ٹرمپ کے ساتھ سرائے ابیض میں کام کے حوالےسے امریکی میڈیا میں انکی وفاداری پر شبہے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں تبدیل کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار انتونیو آرنیتو ہے جسے گز...

Contact Us