Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

عالمی

امریکی صدر جوبائیڈن نے مئی تک افغانستان سے فوجی انخلاء کرنے سے معذرت کر لی، اگلی تاریخ دینے سے بھی انکاری، طالبان کی سخت ردعمل کی دھمکی

امریکی صدر جوبائیڈن نے مئی تک افغانستان سے فوجی انخلاء کرنے سے معذرت کر لی، اگلی تاریخ دینے سے بھی انکاری، طالبان کی سخت ردعمل کی دھمکی

عالمی
متعدد دیگر امریکی عہدے داروں کی طرح صدر جوبائیڈن نے بھی افغانستان سے مئی 2021 تک فوجیں نکالنے کا وعدہ وفا نہ کرنے کا عندیا دے دیا ہے۔ صدر بائیڈن نے جواز کے طور پر تکنیکی وجوہات کا عزر پیش کیا ہے اور کہ ہے کہ مئی تک ایسا ممکن نہیں۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں وہاں مستقل رہنا نہیں چاہتا لیکن افواج کا انخلاء محفوظ اور خوب تر ترتیب میں ہونا چاہیے۔ ہم افغانستان سے ضرور نکلیں گے لیکن کب نکلیں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ صحافیوں کے اگلی تاریخ پوچھنے پر بھی امریکی صدر نے کوئی تاریخ نہ دی اور کہا کہ تاریخ دینے کا مطلب اگلے انخلاء کا منصوبہ دینا ہے، جس کے لیے امریکہ ابھی تیار نہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے مئی 2021 تک انخلاء کا وعدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا، اور اس کے لیے دوحہ، قطر میں باقائدہ معاہدہ کیا گیا تھا۔ طالبان نے امریکہ کے وعدہ وفا نہ کر...
بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے دار کا افغان امن معاہدہ کے مطابق افغانستان سے فوجیں نہ نکالنے  کا بیان: طالبان کی معاہدہ توڑنے پر سخت نتائج کی دھمکی

بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے دار کا افغان امن معاہدہ کے مطابق افغانستان سے فوجیں نہ نکالنے کا بیان: طالبان کی معاہدہ توڑنے پر سخت نتائج کی دھمکی

عالمی
اعلیٰ امریکی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ یکم مئی کو افغانستان سے مکمل انخلاء نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے کہ تو امریکہ طالبان کے ساتھ کیے امن معاہدے کو توڑ دے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے اسلحہ کے سربراہ ایڈم سمتھ نے واشنگٹن میں ایک تحقیقاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ صدر ٹرمپ کے افغان امن معاہدے کو پور انہیں کر رہا، یکم مئی بہت نزدیک ہے، اور یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ آپ 6 ہفتوں میں 10 ہزار سے زائد فوجی کسی ملک سے نکال لو۔ امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ انکی پہلی ترجیح ہو گی کہ وہ طالبان سے گفتگو کے لیے وقت لیں اور انہیں معاہدے کی میعاد بڑھانے پر راضی کریں، ایڈم کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں انکا جواز منطق کے عین مطابق ہے، اور امید ہے طالبان اسے مان لیں گے۔ https://twitter.com/RStatecraft/status/1374775333795340298?s=20 امریکی عہدے دار ...
یہ 120 سال پرانا چین نہیں، تم سب مل کر بھی چینی قوت کو برداشت نہیں کر سکو گے: چین کی اپنے خلاف مغربی ممالک کے نئے اتحاد کو سیدھی دھمکی

یہ 120 سال پرانا چین نہیں، تم سب مل کر بھی چینی قوت کو برداشت نہیں کر سکو گے: چین کی اپنے خلاف مغربی ممالک کے نئے اتحاد کو سیدھی دھمکی

عالمی
چین نے اپنے خلاف بننے والے نئے 5 ملکی اتحاد کو سیدھے دھمکی دے دی ہے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ کے 5 ملکی نئے اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ہُوا چُن ینگ کا کہنا تھا کہ 5 آنکھی اتحاد چین کو بادشاہی سلطنت نہ سمجھے جس کے خلاف وہ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹ سکتے ہیں۔ ہُوا کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں، اور 21ویں صدی میں آئیں، آج کا چین قنگ سلطنت نہیں ہے۔ مغربی ممالک 19ویں صدی کی طرز پر چین پر قبضہ نہیں کر سکتے، آج کے چینیوں کو 120 سال پہلے کی طرح اکسایا نہیں جا سکتا، لیکن اگر اشتعال دلایا گیا تو سب دیکھ لیں گے کہ آج کے چین کو سنبھالنا ناممکن ہے۔ ہُوا کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں 190 سے زائد ممالک ہیں، پانچ ممالک اس کے نمائندہ بننے سے گریز کریں، تمام ممالک کو باہمی اتفاق سے رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ چی...
فلپائن: شام میں فلپینی لڑکیوں کو بیچنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز

فلپائن: شام میں فلپینی لڑکیوں کو بیچنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز

عالمی
فلپائن میں وزارت داخلہ کے شعبہ برائے ہجرت کے افسران کے خلاف انسانی سمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، افسران پر الزام ہے کہ وہ جبری مشقت کے لیے لڑکیوں کو بیرون ملک بیچنے کے جرم میں شریک ہیں۔ تحقیقات کا آغاز سینٹ میں آئی ایک درخواست کے بعد شروع کیا گیا ہے، جس میں جوان لڑکیوں کو سیاحتی ویزے پر شام بھیجنے اور وہاں انہیں 10 ہزار ڈالر کے عوض بیچنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سینٹر ریسا ہونتیویرس کو دی گئی ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جن میں لڑکیوں کو دمشق میں گندی اور تاریک جگہوں پر بیچنے سے پہلے رکھا جاتا ہے۔ سینٹر کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ انکے اپنے افسر شہریوں کو بیچنے میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شام میں فلپائن کے سفارت خانے میں متعدد فلپینی لڑکیوں نے پناہ لی تھی، جنہوں نے شامی گھروں پر کام کے دوران سخت مشقت اور تشدد ...
امریکی فوجی قزاق ہیں، امریکہ شام سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ بیرل تیل چوری کر رہا، عالمی عدالت جائیں گے: وزیر پیٹرولیم بسام طمعہ

امریکی فوجی قزاق ہیں، امریکہ شام سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ بیرل تیل چوری کر رہا، عالمی عدالت جائیں گے: وزیر پیٹرولیم بسام طمعہ

عالمی
شامی وزیر پٹرول نے ایک بار پھر ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کے تیل چوری کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر بسام طمعہ کا کہنا تھا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں مختلف ملیشیاؤں کی مدد سے امریکی فوجی تیل چُرا رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ شامی وزیر نے امریکی فوجیوں کو بحری قزاق بھی قرار دیا۔ شامی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جتنی لوٹ مار شام میں جنگ کے دوران ہوئی اتنی کہیں نہیں ہوئی، شام کو خود اپنے وسائل استعمال کرنے سے روکا جا رہا ہے، اور اس کے علاوہ بنیادی اشیاء ضرورت کو بھی ملک میں پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔ شامی وزیر نے امریکی حملے کے باعث ملک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف تیل کی صنعت کو 92 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، اور اب بھی ملک کے 90٪ تیل کے ذخائر پر امریکہ کا قبضہ ہے۔ بسام طمعہ نے گزشتہ ماہ ایک لبنانی اخبار سے گفتگو میں انکشا...
چین میں جدید امریکی گاڑیوں پر پابندی عائد

چین میں جدید امریکی گاڑیوں پر پابندی عائد

عالمی
امریکی کاروں کی کمپنی ٹیسلا کے مالک نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اگر انکی کاریں جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں تو انہیں خطرہ ہے کہ کمپنی پر دیگر ممالک پابندی لگا دیں گے، ایلن مسک کا بیان چین کے ٹیسلا پر محدود پابندی لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ چینی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب میں ایلن مسک کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک نجی کمپنی جاسوس اداروں کے لیے جاسوسی کرتی پائی جائے تو بلاشبہ اسکے بہت برے اثرات ہوں گے۔ مثلاً اگر ٹیسلا کی کاریں چین میں جاسوسی کر رہی ہوں، یا کسی اور ملک میں ایسا ہو رہا ہوں تو یہ کمپنی کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، ہمیں اس حوالے سے انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے، واضح رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک کا بیان چین کے کمپنی کی کی کاروں پر فوجی چاؤنیوں میں گھسنے پر پابندی لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ چین نے اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور قومی کمپنیوں کے سربرا...
وباء کے نام ریاستی جبر: رشیا ٹوڈے نے بےجا حکومتی پابندیاں ناپنے اور دیگر ممالک سے موازنے کا کلیہ پیش کر دیا، ممالک کی درجہ بندی بھی کر دی

وباء کے نام ریاستی جبر: رشیا ٹوڈے نے بےجا حکومتی پابندیاں ناپنے اور دیگر ممالک سے موازنے کا کلیہ پیش کر دیا، ممالک کی درجہ بندی بھی کر دی

عالمی
کووڈ -19 وباء سے بیمار ہونے کی شرح کم ہونے کے باوجود کچھ ممالک شہری آزادیوں کو بحال کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ رشیا ٹوڈے نے حکومتوں کا رویہ ناپنے کے لیے ایک عالمی رپورٹ تیار کی ہے جس سے باآسانی حکومتوں کا احتساب کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ رواں سال ایک ارب سے زائد افراد ویکسین یا دیگر طریقہ علاج سے کسی نہ کسی حد تک مستفید ہو جائیں گے لیکن ماہرین کے مطابق مسئلہ ابھی مزید کچھ سال برقرار رہ سکتا ہے۔ لہٰذا احتیاطی تدابیر کا تسلسل ناگزیر ہو گا اور حکومتوں کو اس کے لیے ضروری قانون سازی کرنا ہو گی۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ انفرادی آزادیوں کو برقرار رکھنا اور نجی زندگی میں ریاست کے بے جامداخلت پر نظر رکھنا اور احتساب بھی بہت ضروری ہے۔ لہٰذا ایک توازن لانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ رشیا ٹوڈے نے اس حوالے سے ایک کوشش کی ہے جس میں شہریوں کو حکومتی رویے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے، ا...
شمالی کوریا اور امریکہ میں تعلقات سرمہری کے نئے عروج پر: امریکی رابطے کی متعدد کوششیں ناکام، پیونگ ینگ بائیڈن انتظامیہ کے رابطے کا جواب بھی نہیں دے رہا

شمالی کوریا اور امریکہ میں تعلقات سرمہری کے نئے عروج پر: امریکی رابطے کی متعدد کوششیں ناکام، پیونگ ینگ بائیڈن انتظامیہ کے رابطے کا جواب بھی نہیں دے رہا

عالمی
شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ سردمہری کی انتہا کردی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق صدر بائیڈن نے منتخب ہونے کے بعد شمالی کوریا سے متعدد بات مختلف ذرائع سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں کوئی جواب نہ ملا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن شمالی کوریا کے حوالے سے ڈیموکریٹ کی ماضی کی پالیسی میں تبدیلی کرنے کے خواہاں ہیں لیکن مشرق بعید کے ملک سے متعدد بار رابطے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے نیویارک میں موجود سفارتی ذرائع سے بھی رابطہ کیا تاہم کوئی سنوائی نہ ہوئی۔ رائٹرز کی ایک خبر میں برطانوی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بائیڈن کے آنے سے پہلے سے امریکہ کا شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ نہیں، یعنی صدر ٹرمپ کے آخری کچھ ماہ میں بھی شمالی کوریا کے ساتھ رابطوں میں سردمہری تھی البتہ صدر بائیڈن کے آنے کے بعد مسلسل رابطے کی کوشش بھی ناکام جارہی ہے۔ ممکن...
برطانیہ کا یونانی آثار قدیمہ واپس کرنے سے صاف انکار: امریکی دھمکی بھی کام نہ آئی

برطانیہ کا یونانی آثار قدیمہ واپس کرنے سے صاف انکار: امریکی دھمکی بھی کام نہ آئی

عالمی
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یونان کی جانب سے آثار قدیمہ کے مجسمے واپس لینے کی امیدوں کو توڑتے ہوئے مجسمے واپس دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پارتھینان/ایلگس مجسمے ایتھنز کے آثار قدیمہ ہیں، جنہیں 5ویں صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔ مجسموں پر برطانیہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں 19ویں صدی عیسوی میں برطانیہ نے باقائدہ قانونی طور پر حاصل کیا تھا، لہٰذا یونان کا اب ان پر کوئی حق نہیں ہے۔ تاہم یونان اس مؤقف سے متفق نہیں ہے اور مجمسموں کی حوالگی کے لیے ملکی قیادت اکثر برطانیہ پر دباؤ ڈالتی رہتی ہے۔ حال ہی میں یونانی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بورس جانسن نے ان تمام امیدوں کو توڑ دیا اور کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ یونانیوں میں ان آثار قدیمہ کے حوالے سے جذبات پائے جاتے ہیں، لیکن یاد رہنا چاہیے کہ مجسمے لندن عجائب گھر کی قانونی ملکیت ہیں، اور مجسموں کی ملکیت کے حوالے سے برطانوی مؤقف نیا نہیں ہے، حکومت اپن...
ایرانی تجارتی جہاز پر دھماکہ: ایران کا دہشت گرد حملے کا الزام، عالمی عدالت جانے کا اعلان

ایرانی تجارتی جہاز پر دھماکہ: ایران کا دہشت گرد حملے کا الزام، عالمی عدالت جانے کا اعلان

عالمی
ایران کی قومی جہازرانی کمپنی کے ترجمان نے ایک تجارتی بحری جہاز پر دہشت گرد حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جہاز پر یورپ کی جانب سفر کے دوران دھماکہ خیز مواد سے حملہ ہوا، جس کے باعث جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم جہاز پر آگ لگنے کے باعث عملے کو فوری جہاز سے اتارنا پڑا۔ ایرانی جہاز رانی کمپنی کے ترجمان نے حملے کو بحری قزاقی سے مشابہت دی ہے، اور کہا ہے کہ حملہ بحری جہازوں کے تحفظ کے بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا، ایران تحقیقات کر کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے کر جائے گا۔ ایرانی حکام نے دھماکے کے بعد جہاز سے نکلنے والے شعلوں کی ویڈیو مقامی نشریاتی اداروں پر بھی شائع کی ہے۔ جس میں دھماکے کے باعث کنٹینروں کو ہونے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/hey_itsmyturn/status/1370384399062216707?s=20 واض...

Contact Us