Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

شمالی کوریا اور امریکہ میں تعلقات سرمہری کے نئے عروج پر: امریکی رابطے کی متعدد کوششیں ناکام، پیونگ ینگ بائیڈن انتظامیہ کے رابطے کا جواب بھی نہیں دے رہا

شمالی کوریا اور امریکہ میں تعلقات سرمہری کے نئے عروج پر: امریکی رابطے کی متعدد کوششیں ناکام، پیونگ ینگ بائیڈن انتظامیہ کے رابطے کا جواب بھی نہیں دے رہا

عالمی
شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ سردمہری کی انتہا کردی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق صدر بائیڈن نے منتخب ہونے کے بعد شمالی کوریا سے متعدد بات مختلف ذرائع سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں کوئی جواب نہ ملا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن شمالی کوریا کے حوالے سے ڈیموکریٹ کی ماضی کی پالیسی میں تبدیلی کرنے کے خواہاں ہیں لیکن مشرق بعید کے ملک سے متعدد بار رابطے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے نیویارک میں موجود سفارتی ذرائع سے بھی رابطہ کیا تاہم کوئی سنوائی نہ ہوئی۔ رائٹرز کی ایک خبر میں برطانوی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بائیڈن کے آنے سے پہلے سے امریکہ کا شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ نہیں، یعنی صدر ٹرمپ کے آخری کچھ ماہ میں بھی شمالی کوریا کے ساتھ رابطوں میں سردمہری تھی البتہ صدر بائیڈن کے آنے کے بعد مسلسل رابطے کی کوشش بھی ناکام جارہی ہے۔ ممکنہ...
برطانیہ کا یونانی آثار قدیمہ واپس کرنے سے صاف انکار: امریکی دھمکی بھی کام نہ آئی

برطانیہ کا یونانی آثار قدیمہ واپس کرنے سے صاف انکار: امریکی دھمکی بھی کام نہ آئی

عالمی
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یونان کی جانب سے آثار قدیمہ کے مجسمے واپس لینے کی امیدوں کو توڑتے ہوئے مجسمے واپس دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پارتھینان/ایلگس مجسمے ایتھنز کے آثار قدیمہ ہیں، جنہیں 5ویں صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔ مجسموں پر برطانیہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں 19ویں صدی عیسوی میں برطانیہ نے باقائدہ قانونی طور پر حاصل کیا تھا، لہٰذا یونان کا اب ان پر کوئی حق نہیں ہے۔ تاہم یونان اس مؤقف سے متفق نہیں ہے اور مجمسموں کی حوالگی کے لیے ملکی قیادت اکثر برطانیہ پر دباؤ ڈالتی رہتی ہے۔ حال ہی میں یونانی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بورس جانسن نے ان تمام امیدوں کو توڑ دیا اور کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ یونانیوں میں ان آثار قدیمہ کے حوالے سے جذبات پائے جاتے ہیں، لیکن یاد رہنا چاہیے کہ مجسمے لندن عجائب گھر کی قانونی ملکیت ہیں، اور مجسموں کی ملکیت کے حوالے سے برطانوی مؤقف نیا نہیں ہے، حکومت اپنے...
ایرانی تجارتی جہاز پر دھماکہ: ایران کا دہشت گرد حملے کا الزام، عالمی عدالت جانے کا اعلان

ایرانی تجارتی جہاز پر دھماکہ: ایران کا دہشت گرد حملے کا الزام، عالمی عدالت جانے کا اعلان

عالمی
ایران کی قومی جہازرانی کمپنی کے ترجمان نے ایک تجارتی بحری جہاز پر دہشت گرد حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جہاز پر یورپ کی جانب سفر کے دوران دھماکہ خیز مواد سے حملہ ہوا، جس کے باعث جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم جہاز پر آگ لگنے کے باعث عملے کو فوری جہاز سے اتارنا پڑا۔ ایرانی جہاز رانی کمپنی کے ترجمان نے حملے کو بحری قزاقی سے مشابہت دی ہے، اور کہا ہے کہ حملہ بحری جہازوں کے تحفظ کے بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا، ایران تحقیقات کر کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے کر جائے گا۔ ایرانی حکام نے دھماکے کے بعد جہاز سے نکلنے والے شعلوں کی ویڈیو مقامی نشریاتی اداروں پر بھی شائع کی ہے۔ جس میں دھماکے کے باعث کنٹینروں کو ہونے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/hey_itsmyturn/status/1370384399062216707?s=20 واضح...
امریکہ نے جرمنی کو جدید ترین پی8اے پوسیدون طیارے بیچنے کی منظوری دے دی: معاہدہ پونے دو ارب ڈالر میں طے ہوا

امریکہ نے جرمنی کو جدید ترین پی8اے پوسیدون طیارے بیچنے کی منظوری دے دی: معاہدہ پونے دو ارب ڈالر میں طے ہوا

عالمی
امریکہ نے جرمنی کو جدید ترین طیارے "پی8-اے پوسیدون" دینے کی منظوری دے دی ہے۔ جرمنی جدید ترین ہتھیاروں اور فضائی نظام سے لیس 5 طیارے 1 اعشاریہ 7 ارب ڈالر میں خرید رہا ہے۔ اس کے علاوہ تربیت، سافٹ ویئر، راڈار اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے الگ سے ادائیگی کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی بوئنگ کمپنی کے تیار کردہ گشتی طیاروں کو 2025 میں زیراستعمال لائے گا، اور طیارے پی-3 اوریون طیاروں کے متبادل کے طور پر کام کریں گے۔ یاد رہے کہ پی8اے طیارے اب تک صرف امریکی اور آسٹریلوی بحریہ کے زیر استعمال ہیں۔ https://twitter.com/StateDeptPM/status/1370469188976967691?s=20 امریکی دفتر خارجہ نے طیاروں کی فروخت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نیٹو اتحادی کی سکیورٹی میں اضافہ ہو گا اور یورپ میں امریکی مفادات کو بھی تحفظ ملے گی۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کی فوج کو جدید ترین طیاروں کی تربیت اور دیگر م...
ترک عدالت نے 2016 میں روسی سفیر کے قتل میں ملوث 5 افراد کو عمر قید 9 کو 15 سال تک سزا سنا دی

ترک عدالت نے 2016 میں روسی سفیر کے قتل میں ملوث 5 افراد کو عمر قید 9 کو 15 سال تک سزا سنا دی

عالمی
ترک عدالت نے 5 شہریوں کو روسی سفیر آندرے کارلوو کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے، معاملے میں ملوث 9 ملزمان کو 5 سے 15 سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے جبکہ 5 کو جرم میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2016 میں انقرہ میں منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران 22 سالہ ترک پولیس افسر میلاد مرد آلتن تاش نے روسی سفیر کو 9 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ حملہ آور نوجوان اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ حملہ آور کو دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی مار دیا تھا، تاہم معاملے میں مبینہ ملوث ہونے کے الزام پر 28 افراد پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اعلیٰ سفارتی عہدے دار کے قتل پر روس نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر ترکی نے بھی معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے نمٹایا ہے۔ روس کا کہنا تھا کہ قتل دونوں ممالک کے بڑھتے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، لیک...
سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری پر ڈرون حملہ: وزیر دفاع کا ایران پر حوثی باغیوں کو جدید میزائل اور ڈرون فراہم کرنے کا الزام

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری پر ڈرون حملہ: وزیر دفاع کا ایران پر حوثی باغیوں کو جدید میزائل اور ڈرون فراہم کرنے کا الزام

عالمی
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بار پھر ایران پر یمنی حوثی باغیوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے، کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب میں حساس اہداف خصوصاً تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے حوثیوں کو میزائل اور ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ بروز اتوار سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا ہے، اگرچہ حملے میں ریفائنری بڑے نقصان سے محفوظ رہی اور خود کارفضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاملات کو سنبھال لیا جس کے باعث ریفائنری کی پیداوار پر کوئی اثر نہیں پڑا تاہم حملے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دی، جو جنوری 2020 کے بعد ہونے والا سب سے بڑا اضافہ تھا۔ یاد رہے کہ نئی امریکی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ یمن جنگ میں اتحاد ختم کر دیا ہے، تاہم عرب ممالک میں ایران ک...
جاپان کے بعد جنوبی کوریا نے بھی ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کا معاوضہ بڑھا دیا

جاپان کے بعد جنوبی کوریا نے بھی ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کا معاوضہ بڑھا دیا

عالمی
امریکہ اور جنوبی کوریا میں اہم سکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر ممالک کی طرح جنوبی کوریا پر بھی سکیورٹی کے لیے تعینات امریکی فوجیوں کا معاوضہ بڑھانے کا کہا تھا، جس پر گزشتہ ایک سال سے دونوں ممالک میں بات چیت جاری تھی اور اب بالآخر معاملات طے پا گئے ہیں۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا امریکہ کو 28 ہزار 500 فوجیوں کے لیے سالانہ 92 کروڑ ڈالر ادا کرتا تھا، لیکن صدر ٹرمپ نے معاوضہ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم صدر بائیڈن نے سابق صدر کی دیگر پالیسیوں کی طرح اس پالیسی کو بھی بدلتے ہوئے عسکری اتحادیوں کے ساتھ نرمی کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ نئی پالیسی کے تحت امریکہ جنوبی کوریا کی سکیورٹی کے لیے 5 ارب ڈالر کے بجائے کم معاوضے پر کام کرے گا۔ اگرچہ تاحال امریکی انتظامیہ نے واضح نہیں کیا ہے کہ نیا معاہدہ کتنی مالیت کا ہوا ہے تاہم معاہدہ طے پا جانے کی اطلاع دی گ...
فرانس کا 64 سال بعد الجیریا کی تحریک آزادی کے ہیرو کا جیل میں تشدد سے قتل کا اعتراف

فرانس کا 64 سال بعد الجیریا کی تحریک آزادی کے ہیرو کا جیل میں تشدد سے قتل کا اعتراف

عالمی
فرانسیسی صدر ایمینؤل میخرون نے الجیریا کی آزادی کی تحریک کے اہم سیاسی رہنما علی بؤمندجیل پر تشدد اور انکے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ یورپی ملک کے صدر کا اعتراف بؤمندجیل کی تیسری نسل سے فرانس میں ملاقات میں سامنے آیا ہے۔ علی بؤمندجیل پیشے سے وکیل اور تحریک آزادی کے اہم رہنما تھے، جنہیں فرانسیسی نوآبادیاتی قوتوں نے 1957 میں الجیریا کی تحریک آزادی کے دوران گرفتار کیا تھا، انکی شہادت دوران حراست شدید تشدد کے باعث ہوئی تھی۔ سیکولر یورپی ملک کے صدر کی جانب سے "فرانس کے نام سے شروع" اعتراف نامہ بروز منگل بؤمندجیل کے ورثہ کو دیا گیا۔ جس میں فرانسیسی حکومت کے مطابق تحریک آزادی کے ہیرو کے ساتھ رکھے نارواں سلوک کو ہو بہو بیان کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 60 سال تک فرانسیسی حکومت معاملے کو خودکشی کہتی رہی ہے۔ فرانسیسی صدارتی محل سے جاری اعتراف نامے میں کہا گیا ہے کہ بؤمندجیل کوعلیحدگی میں ر...
امریکہ نے یمنی حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں لگا دیں، امریکہ میں اثاثے بھی منجمند کر دیے

امریکہ نے یمنی حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں لگا دیں، امریکہ میں اثاثے بھی منجمند کر دیے

عالمی
امریکہ نے یمن کے حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس سے عرب ملک میں ایران نواز باغی گروہ پر دباؤ بڑھے گا اور ملک میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ امریکی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس نے حوثیوں کے بحری و ہوائی افواج کے ذمہ داران منصور السعدی، اور احمد علی حسن پر پابندی لگائی ہے، اور ان کے امریکہ میں تمام اثاثہ جات کو منجمند کر دیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے حوثی باغیوں کے ہاتھوں عوامی مقامات پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے، انکا کہنا ہے کہ حوثیوں کی عوامی مقامات پر کارروائیوں سے خانہ جنگی کو مزید ہوا ملی ہے، جبکہ حوثیوں کو حاصل ایرانی اسلحے کی مدد نے بھی خطے میں کشیدگی کو طول دیا ہے۔ یاد رہے کہ ایران عرب ممالک میں باغیوں کو میزائل، دھماکہ خیز مواد حتیٰ کہ ڈرون بھی فراہم کر رہا ہے، جس سے حو...
عراق میں امریکی چھاؤنی پر ایرانی میزائل حملے کی ویڈیو نشر – ویڈیو

عراق میں امریکی چھاؤنی پر ایرانی میزائل حملے کی ویڈیو نشر – ویڈیو

عالمی
امریکہ نے قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد ایرانی ردعمل میں عراق چھاؤنی پر میزائل حملے کی ویڈیو نشر کر دی ہے۔ انفراریڈ کیمرے سے بنی ویڈیو میں عراق میں امریکی چھاؤنی پر ایرانی میزائل کو گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=nHAt7hysaG4

Contact Us