Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس

روسی فضائیہ کے ماہرین نے نیٹو حملے کی صورت میں جارحانہ ہوائی قوت کے استعمال سے دشمن کو ڈھیر کرنے کی حکمت عملی وضع کر دی

روسی فضائیہ کے ماہرین نے نیٹو حملے کی صورت میں جارحانہ ہوائی قوت کے استعمال سے دشمن کو ڈھیر کرنے کی حکمت عملی وضع کر دی

روس
روس اور مغربی ممالک کے مابین جنگ شاید شروع تو زمین پر ہو لیکن اسکا اختتام فضاؤں میں ہو گا، روسی جنگی ماہرین نے نیٹو کی جنگی قوت کو ناکارہ بنانے کی مکمل حکمت عملی عیاں شائع کر دی ہے۔ روسی فضائیہ کے جریدے میں شائع کردہ ایک تحریر میں روسی پائلٹ اسکول کے دو پروفیسروں نے حکمت عملی عیاں کی ہے کہ کیسے نیٹو کی جانب سے کی گئی کسی قسم کی دراندازی کو فوری ناکارہ بنایا جا سکے گا۔ پروفیسروں کا کہنا ہے کہ نیٹو کو فوری طور پر فضائیہ اور میزائل حملوں سے ناکارہ بنانا ہو گا۔ ولادیلن سٹاکنسکی اور میخائل کورولکوو کا کہنا ہے کہ اگرچہ منصوبے میں مسائل ہو سکتے ہیں لیکن اس سے نیٹو کی جارحیت کو روکا جا سکے گا۔ مقالے میں پروفیسران کا کہنا ہے کہ زمینی جنگ کو ترسیل کی فراہمی روکنے اور حملہ آور افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی، دشمن کی مشنری کو فوری تباہ کرنا ناگزیر ہو گا۔ روسی فضائیہ ا...
روس نے ناوالنے کے حق میں مظاہروں میں شرکت پر 3 یورپی ممالک کے سفارتی عملے کو ملک سے نکال دیا

روس نے ناوالنے کے حق میں مظاہروں میں شرکت پر 3 یورپی ممالک کے سفارتی عملے کو ملک سے نکال دیا

روس
روس نے 3 یورپی اقوام کے سفارتی عملے کے سفارتی دستاویزات منسوخ کر دیے ہیں۔ جرمنی، پولینڈ اور سویڈن کے سفارت خانوں کے عملے نے مبینہ طور پر روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکژے ناوالنے کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لیا تھا، جس پر روس نے اسے اندرونی معاملات میں مداخلت گردانتے ہوئے سفارتی عملے کے دستاویزات منسوخ کر دیے ہیں، روس نے مظاہروں میں حصہ لینے والے سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے فوری روسی سرزمین سے نکل جانے کی ہدات بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ سفارت خانوں کو اپنا احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔ واضح رہے کہ روس یورپی اقوام کو مسلسل تنبیہ کرتا رہا ہے کہ ناوالنے کو لے کر اندرونی سیاست میں مداخلت نہ کی جائے، جسے عدالت نے باقائدہ کارروائی کے بعد ساڈھے تین سال کی سزا سنائی ہے۔ ترجمان روسی دفتر خارجہ ماریا زاخارووا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے مسائل پہ تو...
روسی سینٹ کو سماجی میڈیا پر پابندی لگانے کی تجویز پیش: کمیشن برائے معلومات عامہ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں روس میں انتشار پھیلانے کے لیے باقائدہ مہم چلا رہی ہیں

روسی سینٹ کو سماجی میڈیا پر پابندی لگانے کی تجویز پیش: کمیشن برائے معلومات عامہ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں روس میں انتشار پھیلانے کے لیے باقائدہ مہم چلا رہی ہیں

روس
روس نے ملک میں انتشار پھیلانے اور شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو احتجاج پر اکسانے کے خلاف معروف سماجی میڈیا کمپنیوں پر پابندی لگانے پر غورشروع کر دیا ہے۔ ملکی کونسل برائے ابلاغی پالیسی کے سربراہ الیکژےپشکوو نے تجویز پیش کی ہے کہ فیس بک، ٹویٹر، ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور دیگر سماجی میڈیا ویب سائٹوں پر ملک میں انتشار پھیلانے میں ملوث ہونے اور ملکی قوانین کا پاس نہ رکھنے کے جرم میں پابندی لگا دی جائے۔ کونسل اجلاس میں اکثریت نے رائے سے اتفاق کیا اور اسے ملکی خودمختاری کا معاملہ گردانتے ہوئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں واضح کہا گیا ہے کہ ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں ملک میں مظاہروں کو ابھارنے اور نوجوانوں کو غیر قانونی کام کرنے میں اکسانے میں ملوث پائی جا رہی ہیں، جس سے ملک میں انتشار پھیلنے اور جھوٹی خبروں کے کاروبار چلنے کا خطرہ ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی اج...
روسی صدر کا ایک بار پھر سوشل میڈیا کمپنیوں کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار: امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں فیصلہ کر رہیں کہ انسان کیا سوچیں اور کیا کہیں

روسی صدر کا ایک بار پھر سوشل میڈیا کمپنیوں کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار: امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں فیصلہ کر رہیں کہ انسان کیا سوچیں اور کیا کہیں

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے متعصب رویے سے متعلق شدید تٖحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں خود فیصلہ کر رہی ہیں کہ کیا شائع کیا جائے اور کیا نہیں، وہ صرف اپنے نظریاتی مفاد کو دیکھ رہی ہیں اور انہیں اس چیز کی بالکل پرواہ نہیں ہے کہ اس رویے سے دوسروں کو کیا نقصان پہنچ رہا ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کو کاروبار سے مطلب ہوتا ہے، اور وہ صرف منافع کمانا چاہتی ہیں، انہیں اس چیز کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے کہ کون کیا شائع کر رہا ہے، لیکن کمپنیاں لوگوں کی سوچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی طرف جا رہی ہیں۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کسی خاص مواد پہ اعتراضات ہوتے تھےلیکن اب کمپنیاں انسانی آزادی کے فیصلے کر رہی ہیں، کمپنیاں فیصلہ کر رہی ہیں کہ کون کیا سوچیں اور کیا کہیں۔ روسی صدر سابق امریکی صدر کا ٹویٹر کھاتہ بند ہونے پر مسلسل اپنے تحفظات ک...
سازشی کہانیاں گھڑنے کا ماہر مغربی میڈیا صدر ٹرمپ کو روسی جاسوس کہلوانے پر بضد

سازشی کہانیاں گھڑنے کا ماہر مغربی میڈیا صدر ٹرمپ کو روسی جاسوس کہلوانے پر بضد

روس
جانی ٹِکل - رشیا ٹوڈے متعدد معروف عالمی لکھاریوں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عروج و زوال کی کہانی 21ویں صدی کی سب سے عجیب سیاسی داستان ہو گی۔ تاہم اسے امریکی سیاسی و سماجی نظام کے مسائل کا نتیجہ ماننے کے بجائے مغربی ذرائع ابلاغ اسے ایک سازش کا پیش خیمہ ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ صدر ٹرمپ کے صدارت سے ہٹنے کے بعد اس بیانیے کو ترویج دے رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو دراصل روسی حساس ادارے "کے جی بی" نے 30 سال قبل پھنسا لیا تھا۔ کہانی گھڑنے کے لیے سابق سوویت جاسوس، میجر یوری شویتس کے انترویو کو استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں وہ سوویت یونین کے ایک خفیہ منصوبے کے بارے میں انکشاف کرتے پائے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت کچھ افراد کو بچپن سے ہی خاص تربیت دے کر بڑا کیا گیا تھا اور انہیں امریکہ کے خلاف خاص مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ یوری نے انٹرویو میں مزید کہا تھا وہ بچو...
ٹویٹر لبرل نظریات کا سیاسی ہتھیار ہے، امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی روس میں ناوالنے کو ابھار رہی ہے، دنیا بھر میں مداخلت کا نیا دور شروع: سابق روسی صدر دیمیتری میدویدیو

ٹویٹر لبرل نظریات کا سیاسی ہتھیار ہے، امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی روس میں ناوالنے کو ابھار رہی ہے، دنیا بھر میں مداخلت کا نیا دور شروع: سابق روسی صدر دیمیتری میدویدیو

روس
روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیو نے امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر پر کڑی تنقید کی ہے۔ میدویدیو کا کہنا تھا کہ ٹویٹر سیاسی ہو چکی ہے، اور ایک خاص ریاست کے خاص طبقے کے مفادات کے دفاع کے لیے کام کرتی ہے، یہاں تک کہ اس نے حاضر صدر کا مصدقہ کھاتہ بند کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ یاد رہے سابق روسی صدر کی ٹویٹر پر تنقید کمپنی کی روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکژے ناوالنے کے حق میں مظاہروں کے اشتہارات کھولنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ میدویدیو کا کہنا تھا کہ ٹویٹر نئے صارفین کو مغربی مفادات کے حامل سیاسی کرداروں کو فالو کرنے کی ترکیب دیتا ہے، اور روسی صارفین کو ناوالنے کو تجویز کیا جا رہا ہے۔ میدویدیو کا کہنا تھا کہ چاہے صارفین دلچسپی میں میوزک، ادب، تھیٹر جیسی اشیاء کا انتخاب کریں، لیکن ٹویٹر تجاویز میں روسی صارفین کو پہلے نمبر پر مغربی حمایت یافتہ ناوالنے کا کھاتہ تجویز کرتا ہے۔ دیمیتری م...
کورونا وباء: روس میں مزید 4 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے گر گئے، مجموعی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہو گئی

کورونا وباء: روس میں مزید 4 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے گر گئے، مجموعی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہو گئی

روس
دنیا بھر کی طرح کووڈ-19 وباء اور تالہ بندی کے باعث روس میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں بے روزگاری بڑھی ہے اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ روسی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں خط غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب کل آبادی کا 13 اعشاریہ 3 فیصد یومیہ 1 ڈالر سے کم میں گزارا کر رہا ہے۔ وباء کے دوران روس میں غرباء کی تعداد میں 4 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا اور یوں مجموعی طور پر ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ ہو گئی ہے۔ ادارے کے مطابق اس کے علاوہ بھی روسی شہریوں کی بڑی تعداد معاملات زندگی کو سنبھالنے میں مشکل کا شکار ہے اور صرف خوراک کا بندوبست کر پا رہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق زیادہ برے حالات 2020 کے تیسرے حصے میں دیکھنے میں آئے، جب غربت کی لائن سے گرنے والوں کی تعداد میں سوا لاکھ افراد کا اضافہ ہ...
روسی حزب اختلاف کا رہنما الیکژے ناوالنے کون ہے؟

روسی حزب اختلاف کا رہنما الیکژے ناوالنے کون ہے؟

روس
روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکژے ناوالنے مبینہ زہر خواری کے واقع کے بعد دنیا بھر میں روس کی معروف ترین سیاسی شخصیتوں میں شامل ہو گئے ہیں، ایک متنازعہ واقعہ سے شہرت حاصل کرنے کے بعد لوگوں کی انکے بارے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، اور لوگ ناوالنے کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔ ماسکو کی سڑکوں پر ناوالنے کے حق میں ہونے والے مظاہروں کو دنیا بھر کے نشریاتی ادارے جگہ دے رہیں اور انہیں کوئی مغربی لبرل کے طور پر پیش کر رہا اور کوئی نسلی تعصب کے مارے شدت پسند کے طور پر، جبکہ کچھ کے مطابق ناوالنے ایک مظلوم ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ دوسری طرف تمام روسی اس بات پر متفق ہیں کہ ناوالنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ روسیوں کی عمومی رائے یہ بھی ہے کہ وہ ایک مظبوط سیاسی شخصیت نہیں ہیں جو ماسکو کا چہرہ بن سکیں۔ امریکہ کی جامعہ ییل سے فارغ التحصیل ناوالنے کو 2011 میں عوامی پہچان ملی تھی جب وہ بطور ایک ت...
منقسم جدید دنیا ایک بار پھر دوسری جنگی عظیم کے حالات کی عکاسی کر رہی ہے، روائیتی اقدار کو خطرہ دراصل انسانی تہذیب کو خطرہ ہے، مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: صدر پوتن کا عالمی اقتصادی فورم سے خصوصی خطاب

منقسم جدید دنیا ایک بار پھر دوسری جنگی عظیم کے حالات کی عکاسی کر رہی ہے، روائیتی اقدار کو خطرہ دراصل انسانی تہذیب کو خطرہ ہے، مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: صدر پوتن کا عالمی اقتصادی فورم سے خصوصی خطاب

روس
عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تنبیہ کی ہے کہ ہم ایک بار پھر وہی غلطیاں دوہرا رہے ہیں جن کے باعث دوسری جنگ عظیم ہوئی تھی۔ دنیا میں پھر ایسے حالات پیدا کر دیے گئے ہیں کہ سب ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ خطاب میں روسی صدر نے مزید کہا کہ کچھ طاقتوں کے رویے کے باعث دنیا روائیتی اقدار کھو رہی ہے، زندگی کے نجی حقوق کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ جدید غیر انسانی اقدار کے باعث ہم پہلے ہی آبادی کے بڑے مسائل کا شکار ہیں، روایات دم توڑ رہی ہیں اور انسانی تہذیب خطرے میں ہے، ایسے میں یہ عالمی ذمہ داری ہے کہ جدید لبرلزم کے ڈھکوسلے سے نکلنے کے لیے کام کیا جائے۔ نازی جرمنی میں غیر انسانی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا تھا کہ اسکی وجہ بیسویں صدر میں مسائل کے حل کی تلاش کے لیے غیرسنجیدہ رویہ تھا، سیاسی قائدین نہ تو مسائل حل کرنا چاہتے تھے اور شاید نہ ہی ان میں اسکی صلاحیت تھ...
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں سخت آمرانہ کنٹرول کی طرف جا رہی ہیں، واضع کیا جائے کہ انکا رویہ کیسے انسانیت کے لیے فائدہ مند ہے؟ صدر پوتن کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں سخت آمرانہ کنٹرول کی طرف جا رہی ہیں، واضع کیا جائے کہ انکا رویہ کیسے انسانیت کے لیے فائدہ مند ہے؟ صدر پوتن کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

روس
عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ کمپنیاں حکومتوں کے مدمقابل کام کر رہی ہیں، لیکن مسئلہ اس سے بھی بڑھ کر ہے، کمپنیاں کاروبار کے نام پر معاشروں پر سخت کنٹرول حاصل کر رہی ہیں۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ کمپنیاں کاروبار چمکانے کے لیے ڈیٹے پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور اسی آڑ میں معاشروں پر سخت کنٹرول حاصل کر رہی ہیں، بتایا جائے کہ کاروبار کرنے اور معاشروں پر کنٹرول حاصل کرنے میں فرق کہاں ہے؟؟ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں جمہوری روایات اور اداروں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔ لوگوں سے آزادی اور مرضی سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، یہاں تک کہ لوگ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے اظہار رائے بھی کھل کر نہیں کر پا رہے۔ جس کی تازہ مثال حالیہ امریکی انتخابات تھے۔ https://youtu.be/7E_y...

Contact Us