
فائزر کا 2021 کے آخر تک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گولی کی شکل میں دوا متعارف کروانے کا دعویٰ
امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے 2021 کے آخر تک کورونا وائرس کی انسان پر حملے کی صلاحیت کو ختم کرنے کی دوائی مہیا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر انکی تحقیق اسی رفتار سے چلتی رہی اور حکومت نے پیدا کردہ دوا کے اندراج میں رکاوٹیں نہ ڈالیں تو وہ 2021 کے آخر تک سارس-کوو-2 وائرس کو انسانی جسم میں بڑھنے کے لیے درکار انزائم کی دستیابی روک کر وائرس کے پیداوار کو روکنے کی دوا مہیا کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ وائرس کی خود کو بڑھانے کی صلاحیت روکنے کا مطلب ہو گا کہ اسکے شدید ترین نقصان سے انسان بچ جائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فائزر ایسا کرنے میں کامیاب وہ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ تعداد میں کم اور حملے میں کمزور وائرس سے انسانی قوت مدافعت نمٹ سکے گی۔
طبی ماہرین گولی کی شکل میں دستیاب اس دوا کو انتہائی اہم تحقیق قرار دے رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ اسکی آسان دستیابی اور ٹیکے ...