
برطانیہ میں کورونا کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا: 4 ماہ بعد وبائی وائرس موت کی بڑی وجہ نہیں رہا، 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی
برطانیہ میں کووڈ-19 کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب کورونا وائرس سب سے زیادہ اموات کی وجہ نہیں رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار ماہ سے برطانیہ میں کووڈ-19 سب سے زیادہ اموات کی وجہ بنا ہوا تھا۔
گزشتہ ماہ مارچ میں ملک میں ہونے والی 10 فیصد سے زائد اموات کی وجہ کورونا وائرس تھا، جو اس ماہ کم ہونے کے بعد دل کے امراض سے مرنے والوں کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ رواں ماہ اب تک 11 اعشاریہ 8٪ افراد کی موت دل کے مرائض سے ہوئی۔
ملک میں سخت تالہ بندی میں کچھ نرمی کی گئی ہے لیکن اب بھی غیر ضروری کاروبار بند ہیں۔
برطانیہ نے اب تک ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی ہے لیکن شدید لہر سے گزرنے کے بعد متحدہ سلطنت کی چاروں اقوام; برطانوی، سکاٹی، آئرش اور ویلز پر خوف طاری ہے اور لوگ مکمل اختیاط برت رہے ہیں۔
محققین بھی تنبیہ کر رہے ہیں کہ وائرس کی نئی اقسام خطرناک ہو سکتی ہ...