Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

رہن سہن

فائزر کا 2021 کے آخر تک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گولی کی شکل میں دوا متعارف کروانے کا دعویٰ

فائزر کا 2021 کے آخر تک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گولی کی شکل میں دوا متعارف کروانے کا دعویٰ

طب
امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے 2021 کے آخر تک کورونا وائرس کی انسان پر حملے کی صلاحیت کو ختم کرنے کی دوائی مہیا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر انکی تحقیق اسی رفتار سے چلتی رہی اور حکومت نے پیدا کردہ دوا کے اندراج میں رکاوٹیں نہ ڈالیں تو وہ 2021 کے آخر تک سارس-کوو-2 وائرس کو انسانی جسم میں بڑھنے کے لیے درکار انزائم کی دستیابی روک کر وائرس کے پیداوار کو روکنے کی دوا مہیا کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ وائرس کی خود کو بڑھانے کی صلاحیت روکنے کا مطلب ہو گا کہ اسکے شدید ترین نقصان سے انسان بچ جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فائزر ایسا کرنے میں کامیاب وہ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ تعداد میں کم اور حملے میں کمزور وائرس سے انسانی قوت مدافعت نمٹ سکے گی۔ طبی ماہرین گولی کی شکل میں دستیاب اس دوا کو انتہائی اہم تحقیق قرار دے رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ اسکی آسان دستیابی اور ٹیکے...
مظاہروں میں شریک ہونے والی خواتین کے لیے تنبیہ: آنسو گیس ماہواری میں پیچیدہ مسائل کا باعث بنتی ہے، تحقیق

مظاہروں میں شریک ہونے والی خواتین کے لیے تنبیہ: آنسو گیس ماہواری میں پیچیدہ مسائل کا باعث بنتی ہے، تحقیق

طب
امریکہ میں مظاہروں میں آنسو گیس کا شکار بننے والی خواتین میں ماہواری کے پیچیدہ مسائل کی شکایت سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق بلیک لائف میٹر تحریک کے مظاہروں میں شریک کچھ خواتین نے ماہواری میں سنجیدہ مسائل کی شکایت کی جس پر باقائدہ تحقیق کا آغاز کیا گیا، 1000 خواتین سے کیے سروے کے مطابق تمام کو ماہواری اور صحت کے دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک مقامی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انہوں نے مظاہروں میں آنسو گیس کے حملوں کا شکار ہونے والی 2257 افراد سے سروے کیا جن میں سے 94٪ نے کسی نہ کسی حوالے سے طبی مسائل کا ذکر کیا۔ بیشتر نے جسمانی جبکہ کچھ نہ نفسیاتی مسائل کا حوالہ دیا۔ سروے میں شریک تمام 1000 خواتین نے ماہواری کے حوالے سے شکایت کی، خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ماہواری میں معمول سے بڑھ کر شدید درد کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ ماہ سے مسلسل اس قدرتی عمل میں خون کے ...
مقبوضہ فلسطین میں تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی – ویڈیو

مقبوضہ فلسطین میں تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی – ویڈیو

رہن سہن
مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفہ میں قابض صیہونی انتظامیہ کی تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی، اور کچھ ہی گھنٹوں میں اس پر قابو پا لیا گیا۔ https://twitter.com/carmelist_news/status/1388257752305344512?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق ابھی ریفائنری میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد مرمت درکار ہو گی، تب تک ریفائنری بند رہے گی۔ قابض انتظامیہ کے ماحولیاتی ادارے اور شہری انتظامیہ میں آگ کے موجب پر اختلاف ہے، میڈیا کا مقامی انتظامیہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ آگ تیل کی ترسیل کا ایک وال ٹوٹنے سے لگی، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آگ صفائی کا عمل تیز کرنے والے نظام کا پائپ ٹوٹنے سے لگی۔ https://twitter.com/YasMaryam5/status/1388243639755812867?s=20 واضح رہے کہ آگ لگنے کا واقعہ ریفائنری کے حوالے سے جمع کروائی ایک حساس رپورٹ کے محض...
امریکی رکن کانگریس میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کی تشخیص: عوام کو احتیاط قائم رکھنے کی تلقین

امریکی رکن کانگریس میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کی تشخیص: عوام کو احتیاط قائم رکھنے کی تلقین

طب
امریکی ریاست ایریزونا سے رکن کانگریس ایلم ہرناندیز نے کورونا ویکسین کے حوالے سے نئی بحث پیدا کر دی ہے، ہرناندیز کا دعویٰ ہے کہ وہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود کووڈ-19 کا شکار ہو گئی ہیں اور انکی مثبت تشخیص سامنے آئی ہے۔ ہرناندیز کا کہنا ہے کہ وہ اب تک فائزر کمپنی کی ویکسین کی دو خوراکیں لے چکی ہیں، ویکسین کی دوسری خوراک 11 ہفتے قبل لگوائی تھی، ہرناندیز کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ ہر ممکن احتیاط کر رہی تھیں لیکن معمولی علامات ظاہر ہونے پر جب انہوں نے تشخیص کروائی تو نتائج مثبت نکلے۔ https://twitter.com/almaforarizona/status/1387600664579035140?s=20 امریکی قانون دان کا کہنا ہے کہ انہیں بخار کے ساتھ سر میں شدید درد ہے، اور سونگھنے اور چکھنے کی حس کام نہیں کر رہی۔ ایلم ہرناندیز نے لوگوں سے ویکسین پر اندھا اعتماد کرنے سے اجتناب کی تنبیہ کی ہے، اور کہا ہے کہ احتیاط می...
آسام: 6 ریکٹر شدت کے زلزلے کے جھٹکے

آسام: 6 ریکٹر شدت کے زلزلے کے جھٹکے

رہن سہن
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں 6 ریکٹر شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کا مرکز دیکھیاجولی نامی گاؤں میں 29 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد بھی جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، اور 4 کی شدت تک جھٹکے درج کیے جا رہے ہیں۔ سماجی میڈیا پر مقامی افراد کی جانب سے شائع پیغامات کے مطابق زلزلہ تقریباً 30 سیکنڈ تک جاری رہا، جس میں مختلف عمارتوں کو جزوی نقصان ہوا ہے۔ تاہم درست اعدادوشمار ابھی سامنے نہیں آئے۔ https://twitter.com/atanubhuyan/status/1387236254765391875?s=20 مختلف ذرائع کے مطابق 400 کلومیٹر دور بنگلہ دیش تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ https://twitter.com/himantabiswa/status/1387237790287425537?s=20 واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے آسام میں مسلسل 2 سے لے کر 4 ریکٹر شدت تک کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ https://twitter.com/ananya116/status/1387249791860572167?s=2...
کورونا وباء کے دوران پاکستان سمیت 50 ممالک میں ویکسین کے 60 منصوبے تعطل کا شکار: عالمی اداروں کے مطابق 23 کروڑ بچوں کی زندگی متاثر ہونے کا خطرہ

کورونا وباء کے دوران پاکستان سمیت 50 ممالک میں ویکسین کے 60 منصوبے تعطل کا شکار: عالمی اداروں کے مطابق 23 کروڑ بچوں کی زندگی متاثر ہونے کا خطرہ

طب
شعبہ صحت سے منسلک متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا وباء کو زیادہ توجہ دینے کے باعث دیگر امراض کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، مشترکہ تحقیق کے مطابق صورتحال کسی نئے المیے کو جنم دے سکتی ہے دنیا بھر میں 22 کروڑ 80 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ 50 ممالک میں جاری 60 سے زائد ویکسین منصوبے یا تو رک گئے ہیں یا ٹھیک سے کام نہیں کر رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وباء سے پہلے بھی ہر سال 2 کروڑ بچے ضروری ویکسین سے محروم رہ جاتے تھے تاہم اب صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے لیے 135 ممالک سے اعدادوشمار اکٹھے کیے گئے جن میں سے 50 ممالک سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یا تو وہ بنیادی اور ضروری ویکسین منصوبے روک چکے ہیں، یا ان پر مزید کام میں دشواری کا شکار ہیں، اگرچہ بیشتر ممالک کا تعلق افریقہ سے ہے تاہم کچھ دیگر ممالک بھی فہرست می...
چین برطانیہ کی سبز جاسوسی کے دائرے میں سرفہرست: ایم آئی 6 کے اہم عہدے دار کا انکشاف

چین برطانیہ کی سبز جاسوسی کے دائرے میں سرفہرست: ایم آئی 6 کے اہم عہدے دار کا انکشاف

طب
برطانیہ کے جاسوسی ادارے ایم آئی 6 نے چین کی جاسوسی مزید بڑھا دی ہے۔ اس بات کا اعتراف ادارے کے اہم عہدے دار رچرڈ مور نے کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ برطانیہ کرہ ارض کو آلودہ کرنے والے ممالک بالخصوص چین کی نگرانی کو بڑھا رہا ہے تاکہ پیرس معاہدے کے احترام کو یقینی بنایا جا سکے۔ برطانیہ کی خارجہ جاسوسی کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے اہم زمہ داری دی گئی ہے۔ برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں اب ماحولیاتی مسائل اہم ہوں گے۔ مور نے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ ان کا ادارہ چین پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرے گا کیونکہ چین سب سے زیادہ کاربن خارج کرنے والا ملک ہے، برطانیہ نے منصوبے کو سبز جاسوسی کا نام دیا ہے۔ ایم آئی 6 دنیا کے ماحول کو درکار ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔ مور نے وضاحت کی، "لوگ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق وعدوں پر ...
بغداد: آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا اسپتال میں آگ لگ گئی، 27 جاں بحق، 46 زخمی

بغداد: آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا اسپتال میں آگ لگ گئی، 27 جاں بحق، 46 زخمی

طب
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک نجی اسپتال میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں کم از کم 27 افراد جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/LawkGhafuri/status/1386070250563719173?s=20 ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر آکسیجن ٹینک میں دھماکے سے پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر عام ہونے والی ایک فوٹیج میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص اسپتال کی عمارت سے دھوئیں اور آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بڑے دھماکے کی آواز بھی سنائی دے ہی ہے۔ جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں لوگ اسپتال کی جلتی دیواروں کو پھلانگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جو مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ https://twitter.com/thestevennabil/status/1386082639396757509?s=20 اطلاعات کے مطابق 27 افراد جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہیں۔ https://twitter.com/SaadoonMustafa/stat...
کووڈ-19 کی نئی ہندوستانی قسم کے برطانیہ میں 132 سے زائد مریض درج: سفری پابندی عائد، ماہرین نے ویکسین کے غیر مؤثر ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا

کووڈ-19 کی نئی ہندوستانی قسم کے برطانیہ میں 132 سے زائد مریض درج: سفری پابندی عائد، ماہرین نے ویکسین کے غیر مؤثر ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا

طب
برطانیہ میں کووڈ-19 وائرس کی نئی اور دوہری طاقت کی حامل ہندوستانی قسم کے مزید 55 مریض درج ہوئے ہیں۔ بیلجیئم میں بھی 1 مریض سامنے آنے کی خبر دی گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وائرس کی یہ قسم ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کا حامل ہے۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں نئی قسم بی 1۔617 سے متاثر 77 مریض سامنے آئے تھے جو اب بڑھ کر 132 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں نئی قسم کے وائرس کے مریض سامنے آنے پر برطانیہ نے ہندوستان کو بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ برطانوی محکمہ صحت کی جانب سے نئی قسم کے حوالے سے سخت پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اب تک ہندوستان سے آئے دیگر مسافروں کو بھی 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلجیئم میں بھی ہندوستان سے آئے 20 طلباء میں سے ایک میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے باقی کو قرنطینہ کر...
برطانیہ میں کورونا کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا: 4 ماہ بعد وبائی وائرس موت کی بڑی وجہ نہیں رہا، 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی

برطانیہ میں کورونا کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا: 4 ماہ بعد وبائی وائرس موت کی بڑی وجہ نہیں رہا، 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی

طب
برطانیہ میں کووڈ-19 کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب کورونا وائرس سب سے زیادہ اموات کی وجہ نہیں رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار ماہ سے برطانیہ میں کووڈ-19 سب سے زیادہ اموات کی وجہ بنا ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ مارچ میں ملک میں ہونے والی 10 فیصد سے زائد اموات کی وجہ کورونا وائرس تھا، جو اس ماہ کم ہونے کے بعد دل کے امراض سے مرنے والوں کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ رواں ماہ اب تک 11 اعشاریہ 8٪ افراد کی موت دل کے مرائض سے ہوئی۔ ملک میں سخت تالہ بندی میں کچھ نرمی کی گئی ہے لیکن اب بھی غیر ضروری کاروبار بند ہیں۔ برطانیہ نے اب تک ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی ہے لیکن شدید لہر سے گزرنے کے بعد متحدہ سلطنت کی چاروں اقوام; برطانوی، سکاٹی، آئرش اور ویلز پر خوف طاری ہے اور لوگ مکمل اختیاط برت رہے ہیں۔ محققین بھی تنبیہ کر رہے ہیں کہ وائرس کی نئی اقسام خطرناک ہو سکتی ...

Contact Us