Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست

غیر منصفانہ معاشی نظام: 25 خاندانوں کی دولت میں کورونا کے باوجود ریکارڈ اضافہ

غیر منصفانہ معاشی نظام: 25 خاندانوں کی دولت میں کورونا کے باوجود ریکارڈ اضافہ

نظامت
دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی مشترکہ دولت ایک اعشاریہ 4 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور کورونا کی عالمی وبا کے باعث ہونے والی کساد بازاری بھی ان کی دولت میں اضافے کو روک نہیں سکی ہے۔   معیشت کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے والی معروف امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ  25 خاندان مختلف صنعتوں جن میں ذرائع ابلاغ، زرعت، اور کاروباری کمپنیوں سمیت تیل کی تجارت جیسے منافع بخش کاروباروں سے وابستہ ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر پر 215 ارب ڈالرکے ساتھ امریکہ کا 'والٹن' خاندان ہے جو وال مارٹ سپر اسٹوروں کا مالک ہے۔ بلوم برگ کے مطابق والٹن خاندان کی اب تیسری نسل دنیا بھر میں پھیلے 11 ہزار سے زائد سپر اسٹوروں کی مالک ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کی 'مارس' فیملی ہے جو کہ مارس کے نام سے مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کی مالک ہ...
نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ: حکومت کے خلاف تحریک میں بھرپور ساتھ کی یقین دہانی

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ: حکومت کے خلاف تحریک میں بھرپور ساتھ کی یقین دہانی

پاکستان, سیاست
سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو حکومت کےخلاف مزاحمت میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف نے مولانا  فضل الرحمٰن سے کہا کہ حکومت کےساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے اور آئندہ پہلے جیسی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلوں کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے سخت نالاں تھے اور انہوں نے حکومت کے خلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اور اسی سلسلے میں مولانافضل الرحمٰن نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی...
سوشل میڈیا پیغامات پر انتباہی نشان: صدر ٹرمپ کے بعد چینی میڈیا نشانے پر

سوشل میڈیا پیغامات پر انتباہی نشان: صدر ٹرمپ کے بعد چینی میڈیا نشانے پر

عالمی, فن/ٹیکنالوجی, نظامت
امریکی سماجی ذرائع ابلاغ کی کمپنیوں ٹویٹر اور فیس بک نے کچھ عرصے سے انتہائی متعصبانہ روش اپنا رکھی ہے۔ جس میں غیر لبرل خیالات کے حامل افراد اور اداروں کے پیغامات اور کھاتوں پر خصوصی انتباہی پیغامات یا نشانات لگائے جا رہے ہیں۔ ٹویٹر کی اس پالیسی کا پہلا شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بنے جن کے پیغامات پر معلومات کی توثیق یا غیر موضوع کا پیغام درج کیا گیا۔ کمپنیوں کی اس حرکت پر امریکی صدر نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے امریکی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ضروری قانون سازی بھی کی تاہم متعصب رویے کو اور انداز میں جاری رکھا گیا۔ امریکی کمپنیوں کی اس متعصبانہ روش کا حالیہ شکار چین کے بڑے ذرائع ابلاغ کے ادارے ہو رہے ہیں، جن میں "گلوبل ٹائمز" پہلے نمبر پر ہے۔ گلوبل ٹائمز چین کا سب سے بڑا انگریزی ابلاغی ادارہ ہے جس کے قارئین دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ گلوبل ٹائمز کے تمام پیغامات...
بانکے رام سے محمد ضیاء الرحمٰن بننے والے عظیم عالم – جامعہ مدینہ کے مدرس وفات پا گئے

بانکے رام سے محمد ضیاء الرحمٰن بننے والے عظیم عالم – جامعہ مدینہ کے مدرس وفات پا گئے

نظامت
ہندوستانی شہر اعظم گڑھ کے ایک امیر گھرانے میں پید ہونے والے بانکے رام جو اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر ہندو مت سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور عظیم عالم محمد ضیا الرحمٰن اعظمی ٹھہرے، 77 سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے ہیں۔ ضیا الرحمان اعظمی 1943ء میں پیدا ہوئے، 16 برس کی عمر میں ہندی میں ترجمہ کی گئی کتاب ’دینِ حق‘ سے اسلام کے مطالعے کا آغاز ہوا اور یوں جماعت اسلامی، خصوصاً علامہ مودودی اور دیگر علماء کی کتابوں سے متاثر ہو کر بالآخر 1960ء میں اسلام قبول کرلیا۔ اہل خانہ نے جادو کہہ کر علاج معالجے بھی کروائے سختیوں کے پہاڑ توڑتے، ذدوکوب کیا اور گھر بدر بھی کیا تاہم حق کو پانے کے بعد اس سے منہ پھر لینا ان کی طبیعت میں نہ تھا۔ یوں یہ سفر سوالات اٹھانے والے ایک جوان سے معروف عالم دین پر جا کر ختم ہوا۔ علامہ اعظمی کو قریب سے جاننے والے کہتے ہیں کہ وہ ایک ہندو گھرانے...
عدالت عظمیٰ نے نیب کی قلعی کھول دی: ‘نیب مقدمات میں تاخیر’ کے مقدمے کے فیصلے میں ادارے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے

عدالت عظمیٰ نے نیب کی قلعی کھول دی: ‘نیب مقدمات میں تاخیر’ کے مقدمے کے فیصلے میں ادارے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان, سیاست
عدالت عظمیٰ، پاکستان نے 'نیب مقدمات میں تاخیر' کے اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اپنے تحریری حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب خود ہے، نیب کے پاس نہ تو صلاحیت ہے نہ ہی  تحقیقات کا تجربہ، حتیٰ کہ نیب کے پاس کسی کے خلاف مقدمہ بنانے کا کوئی باقائدہ پیمانہ بھی نہیں ہے۔ فیصلے کی تفصیل میں عدالت نے لکھا ہے کہ نقائص پر مبنی تحقیقات کو ریفرنس میں بدل دیا جاتا ہے، چئیرمین نیب شاید خود بھی مرتب کردہ ریفرنسوں کا جائزہ نہیں لیتے، نیب 30 روز میں کسی بھی ریفرنس پر فیصلہ کو یقینی بنا سکتی ہے، تاہم تاخیر کی وجہ نیب خود ہے۔ چیئرمین کو چاہیے کہ تحقیقات کے ماہرین اور اچھے وکلاء کو مقدمات دیں، اگر تسلی نہ ہو تو انہیں بدل دیں۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ نیب ریفرنس کے لیے پیمانہ بنائے اور اسے آئندہ سماعت پر پیش کرے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سیکرٹری قانون کے جاری کردہ ...
بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, سیاست, عالمی, معیشت
بحیرہ روم میں کھدائی اور معدنیات کی تلاش کے معاملے پرترکی اور یونان میں کشیادہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن دکائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یونانی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر کشیدگی میں کمی آئی ہے اور ترکی نے اپنے سمندری جہازوں میں کمی کر دی ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اُسے اس علاقے میں تیل کی تلاش کا حق حاصل ہے لیکن یونان اور دیگر یورپی ممالک نے اسے ترکی کی ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں فرانس اور امریکا نے کھل کر یونان کی حمایت کی ہے۔ تاہم یورپی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کے بعد امید ہے کہ یہ تنازعہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے بعض علاقوں میں قدرتی گیس اور تیل کی دریافت میں لگا ہوا تھا جس پر یونان اور قبرص نے ی...
خواتین کا جدیدیت سے متاثر رہن سہن بچوں کی  پیدائش میں بڑی رکاوٹ قرار: انسانی آبادی کو خطرات لاحق

خواتین کا جدیدیت سے متاثر رہن سہن بچوں کی پیدائش میں بڑی رکاوٹ قرار: انسانی آبادی کو خطرات لاحق

خاندان و معاشرہ, نظامت
محققین کے مطابق سن 2064 کے بعد دنیا کی آبادی کم ہونا شروع ہو جائے گی تاہم عالمی شرحِ تولید میں ہونے والی اس ’حیرت انگیز‘ کمی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے دنیا پوری طرح سے تیار نہیں ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر موجودہ سیاسی نظام ہی جاری رہا تو اس صدی کے اختتام تک ہر ملک کی آبادی میں کمی واقع ہو گی اور 23 ممالک کی آبادی، جن میں سپین اور جاپان بھی شامل ہیں، سنہ 2100 تک آدھی رہ جائے گی۔ جسکا بلاواسطہ مطلب یہ بھی ہے کہ عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا اور بہت سے شہری 80 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اس کا سبب کچھ اور نہیں بلکہ عورتوں کی شرح تولید میں کمی یعنی بچوں کو نہ پیدا کرنے کے رحجان کا پروان چڑھنا ہے۔ اگر ایک عورت کے بچے جننے کی شرح 2.1 سے کم ہو جائے تو آبادی میں کمی واقع ہونے لگتی ہے۔ سنہ 1950 میں ایک عورت زندگی میں اوسطاً 4.7 بچوں کو جنم دی...
پلوشہ خان عمران خان پر برس پڑیں: بھارت پر نوازشات کے الزامات

پلوشہ خان عمران خان پر برس پڑیں: بھارت پر نوازشات کے الزامات

سیاست
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خاموشی سے بھارت کیلئے تجارت کا راستہ کھول دیا ہے، پالیمنٹ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم عمران نیازی سے پوچھتے ہیں کہ کس کے حکم پر بھارت کو نوازا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو کشمیر کے حوالے سے یہ حکومت ڈرامہ رچائے گی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے سوالات کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا، ذلفی بخاری اشتہاری ہے جو امریکہ میں پاکستان کے بڑے اثاثے روز ویلٹ ہوٹل پر نظریں جمائے ہوئے ہے، یہ تمام وزراء بنارسی ٹھگ ہیں جو عوام کولوٹتے ہیں اور ان کومار بھی رہے ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ کلبوشن کا نام یہ حکومت کیوں نہیں لیتی، اس حکومت نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ احسان اللہ احسان کی بلاول بھٹوزرداری کو دھکمی براہ راست عمران خان سے منسلک ہے، احسا...
بڑی عالمی کمپنیوں کا غیر قانونی گٹھ جوڑ، فیس بک کو 11 کھرب کی ضرب: زکربرگ نے گھٹنے ٹیک  دیے

بڑی عالمی کمپنیوں کا غیر قانونی گٹھ جوڑ، فیس بک کو 11 کھرب کی ضرب: زکربرگ نے گھٹنے ٹیک دیے

تجارت, سیاست, فن/ٹیکنالوجی
دنیا کی تقریباً 100 بڑی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو جھکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب فیس بک بھی ٹویٹر کی طرح مغربی خصوصی امریکی لبرل طبقے کا مکمل حمایتی اور انکے مفادات کا پاسدار بن کر رہے گیا۔ نظریاتی آزادی، آزادی اظہار، آزاد مارکیٹ اور سیاسی دباؤ کے بغیر کاروبار کے لبرل افکار ایک بار پھر ڈھگوسلہ ثابت ہوئے ہیں اور یونی لیور، کوکاکولا، بن اینڈ جیڑی اور لپٹن چائے سمیت دنیا کی تقریباً سو بڑی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے مارک زکر برگ کو ٹویٹر کی طرح لبرل طبقے سے متضاد مواد کی متعصب نشاندہی اور انتباہی پیغام چسپاں کرنے کی پالیسی کو اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس سے قبل شدید دباؤ کے باوجود فیس بک نے ایسے کسی اقدام کی تردید کی تھی اور اسے صارفین کے اظہار رائے کی آزادی کی پالیسی سے متضاد قرار دیا تھا۔ تاہم دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں کے فیس بک کے خلاف گٹھ جوڑ سے کمپنی کو اشتہا...

Contact Us