یورپی یونین آزاد ممالک کا ایک اتحاد ہے یا جدید سامراجی نظام مسلط کیا جا رہا ہے؟ 30 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کرنے اور قوانین تھوپنے پر ہنگری اسپیکر کا سخت ردعمل
یورپی اتحاد نے ہمارے ملک کے خلاف کثیر الجہت جنگ شروع کر رکھی ہے، یہ کہنا ہے ہنگری کے اسپیکر قومی اسمبلی لاسزلو کوور کا۔ اعلیٰ حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے یورپی اتحاد ہمارے پیسے روکے بیٹھا ہے اور حیلے بہانوں سے ہم پہ سیاسی اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ماندینیر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ ہنگری اور یورپی اتحاد کے مابین تعلقات تاریخ کی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں، اور اب ملک کو درپیش معاشی مسائل کے دوران بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ اصلاحات کے نام پر قوانین میں تبدیلی کی جائے، وگرنہ 30 ارب ڈالر کی خطیر رقم کو منجمند رکھا جائے گا۔
لاسزلو کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمارے ہی اثاثے منجمند کر کے سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، اور ہمیں ہی شرمندہ کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، جیسے کہ اتحاد میں شامل ہو کر ہم نے کوئی غلطی کی ہو، دراصل یہ ایک کثیر الجہت جن...