Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست

ملک میں نسلی تعصب میں اضافے اور یہودیوں کے خلاف نفرت بڑھنے پر شرمندہ ہوں: جرمن چانسلر

ملک میں نسلی تعصب میں اضافے اور یہودیوں کے خلاف نفرت بڑھنے پر شرمندہ ہوں: جرمن چانسلر

سیاست, علاقائی تہذیبیں
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ انہیں شرمندگی ہے کہ ملک میں نسل پرستی اور یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کی 50ویں سالگرہ پر یہودی برادری سے خطاب میں جرمن چانسلر نے ملک میں نمایاں طور پر بڑھتے ہوئے نسل پرستی کے رحجان کی مذمت کی اور کہا کہ یہ جرمن معاشرے کے لیے ایک بدنما داغ ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں جرمنی میں یہودیوں پر حملوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ جرمنی میں قائم مرکزی یہودی کونسل جرمنی اور صہیونی ریاست میں تعلقات پر کام کرتی ہے۔ جس کے سربراہ جوزف شستر نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش ہیں کہ جرمن لوگ اور سیاسی جماعتیں عمومی طور پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ تاہم کچھ نسل پرست تنظیموں نے کورونا وباء کو یہودیوں کے خلا ف نفرت پھیلانے کے لیے خوب استعمال کیا ہے، اس کی روک تھام کی جانی چاہیے۔ ...
روس طالبان کو امریکی فوجی مارنے کے لیے رقوم دیتا تھا، اسکا کوئی ثبوت نہیں ملا: امریکی جنرل

روس طالبان کو امریکی فوجی مارنے کے لیے رقوم دیتا تھا، اسکا کوئی ثبوت نہیں ملا: امریکی جنرل

ابلاغ, روس
امریکی خبررساں اداروں کی روس کے حوالے سے ایک اور خبر غلط ثانت ہو گئی ہے۔ 3 ماہ قبل امریکی خبر رساں اداروں نے الزام لگا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مارنے کے لیے روس طالبان کو بھاری رقوم دیتا رہا ہے، جس کی روس نے تردید کرتے ہوئے ثبوت فراہم کرنے کا کہا تھا۔ تاہم دو ماہ کی تحقیقات کے بعد امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ملے جس کے ذریعے نیویارک ٹائمز کی خبر کو ثابت کیا جاسکے۔ امریکی فوج کے جنرل فرینک میکینزی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کوئی تسلی بخش ثبوت نہیں ملے ہیں، جن سے الزامات کو سچ ثابت کیا جا سکے، تاہم ہم چھان بین کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/NBCInvestigates/status/1305520323572445190?s=20 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر اس خبر کا مقصد افغان امن عمل کو ثبوتاژ کرنا اور صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کو متاثر کرنا لگتا ہے، کیونکہ امریکی ف...
ٹویٹر کی کھاتوں کی نشاندہی کی متعصب پالیسی کا ایک فرانسیسی ادارہ بھی شکار: ماہرین کے مطابق عمل نرم سنسرشپ اور غداری کے الزامات لگانے کے مترادف ہے

ٹویٹر کی کھاتوں کی نشاندہی کی متعصب پالیسی کا ایک فرانسیسی ادارہ بھی شکار: ماہرین کے مطابق عمل نرم سنسرشپ اور غداری کے الزامات لگانے کے مترادف ہے

ابلاغ, فن/ٹیکنالوجی
ٹویٹر نے غلطی سے فرانسیسی خود مختار ابلاغی ادارے روپچو کے کھاتے پر روسی حکومت کے نمائندہ ادارے کا نشاندہی پیغام لگا دیا ہے۔ جس کے ردعمل میں یورپی سماجی میڈیا پر گرما گرم بحث چل رہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹویٹر نے گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غیر لبرل خبر رساں اداروں اور حکومتی ابلاغی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکاروں کے ٹویٹر کھاتوں پر خصوصی نشاندہی کا پیغام چسپاں کرنے کی پالیسی شروع کا آغاز کیا تھا۔ ٹویٹر کی کارروائی کا شکار ایک فرانسیسی خبررساں ادارہ روپچو بھی بنا ہے۔ تاہم اب تک یہ عیاں نہیں ہو سکا کہ یہ غلطی سے ہوا ہے یا ٹویٹر نے کسی تعصب کی بناء پر ایسا کیا ہے۔ البتہ فرانسیسی ادارے کے مطابق روپچو ایک خودمختار ادارہ ہے، جسکا کسی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ روپچو کی عمومی ساکھ ترقی پسند نظریات کے حامل ادارے کی ہے۔ روپچو کے مطابق انہوں نے فوری ٹویٹر فرانس کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے...
نیو یارک: 19٪ نوجوانوں کے مطابق یورپ میں یہودی نسل کشی کے ذمہ دار یہودی خود تھے: سروے

نیو یارک: 19٪ نوجوانوں کے مطابق یورپ میں یہودی نسل کشی کے ذمہ دار یہودی خود تھے: سروے

سیاست
امریکہ میں صہیونی پراپیگنڈے میں ہوتی کمی نے صہیونی لابی کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔ امریکہ میں نئے آگاہی مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دینا شروع کر دیا، کہتے ہیں کہ امریکی تعلیمی نظام آگاہی میں کمی کا ذمہ دارہے۔ صہیونی لابی سے وابستہ اساتذہ کی مدد سے سماجی میڈیا پر بھی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ امریکہ میں ایک صہیونی تنظیم نے نوجوانوں میں یہودیوں کی نسل کشی کی آگاہی سے متعلق نیا سروے کیا ہے، جس کے نتائج کو بنیاد بنا کر ملک میں نئے آگاہی مراکز اور اساتذہ کی مدد سے مہم چلائی جا رہی ہے۔ سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی 11 فیصد عوام جرمنی میں یہودیوں کی نسل کشی کی ذمہ دار خود یہودیوں کو مانتی ہے، جبکہ نوجوان جرمنی کی نازی پارٹی کے مظالم سے بھی آگاہ نہیں۔ https://twitter.com/stillgray/status/1306088614078504960?s=20 سروے امریکہ کی 50 ریاستوں میں کیا گیا، جس میں پہلے حصے ...
اساتذہ کے تحقیقی مقالے تعلیم کو تباہ کر رہے ہیں

اساتذہ کے تحقیقی مقالے تعلیم کو تباہ کر رہے ہیں

تعلیم, معاون مواد/مہمان تحریریں
اے وسیم خٹک - مہمان تحریر - آپ جب بھی کسی یونیورسٹی میں ملازمت کے لیے انٹرویو دینے آتے ہیں تو اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کے تحقیقی مقالے ہیں، اگر ہاں میں جواب دیا جاتا ہے تو پھر ایک دوسری جانب سے سوال اچھال دیا جاتا ہے کہ کیا وہ کسی اچھے ایمپیکٹ فیکٹر والے جرنل میں چھپے ہیں یا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں؟ اگر آپ کا جواب نفی میں آیا تو آپ کو مشکوک نظروں سے دیکھا جائے گا اور آپ کو محسوس ہو گا کہ جیسے آپ دنیا کے نالائق ترین انسان ہیں۔ آپ سر جھکائے ہوئے کسی شکست خوردہ سپاہی کی طرح انٹرویو کے کمرے سے باہر نکلیں گے۔ موجودہ دور میں قابلیت کا معیار اچھا پڑھانا نہیں بلکہ زیادہ تحقیقی مقالے ہیں، جن کی دوڑ میں پاکستان کے تمام پروفیسر لگے ہوئے ہیں۔ وہ اب پڑھانے پر اتنی توجہ نہیں دیتے بلکہ ہر وقت تحقیقی مقالے لکھنے اور اسے چھپوانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ پھر بھی ...
ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

عالمی, نظامت
ترک صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول کی تاریخی حیثیت کے حامل ہزار سال پرانے کاریہ کلیسے کوعجائب گھر سے دوبارہ مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کاریہ کلیسا 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو عجائب گھر بنا دیا گیا، تاہم اب دوبارہ اس عجائب گھر کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے آیا صوفیہ کے ساتھ اس تاریخی عمارت کوبھی بطور مسجد بحالی کا حکم نومبر 2019 میں دیا تھا۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے حکم نامے میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ بازنطینی دور کے چرچ میں پہلی نماز کب ادا کی جائیگی تاہم مسجد بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ...
حزب اللہ کے رکن پر سابق لبنانی وزیراعظم کے قتل کا جرم ثابت

حزب اللہ کے رکن پر سابق لبنانی وزیراعظم کے قتل کا جرم ثابت

سیاست, عالمی
لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کے منظور شدہ ٹریبیونل نے حزب اللہ کے ایک رکن کو مجرم قرار دیدیا ہے جب کہ تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا ہے۔ مجرم و ملزمان قتل رفیق حریری عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت کے خصوصی ٹریبیونل نے ملزمان کی غیر موجودگی میں حزب اللہ کے رکن سلیم عیاش کو 2005 میں کار بم دھماکے میں سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کو قتل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ٹریبیونل نے قتل میں ملوث حزب اللہ کے دیگر تین ملزمان اسد صابرا، حسن اونیسی اورحسن حبیب مہری کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔ سلیم عیاش نامی ملزم کے موبائل فون کو قتل کی کارروائی میں استعمال کیا گیا۔ کار بم دھماکے کا جائے وقوعہ عالمی ٹریبیونل کے جج ڈیوڈ رے نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے کہ شام اور حزب اللہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لی...
مقبوضہ فلسطین: صہیونی صدر کی امارات کے ولی عہد کو بیت المقدس کے دورے کی دعوت، اہم معاہدات کی تیاری، عمان کا بھی رابطہ

مقبوضہ فلسطین: صہیونی صدر کی امارات کے ولی عہد کو بیت المقدس کے دورے کی دعوت، اہم معاہدات کی تیاری، عمان کا بھی رابطہ

عالمی, نظامت
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی قابض انتظامیہ کے سربراہ، اسرائیلی صدر رووین ریولین نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو بیت المقدس کے سرکاری دورے کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔ ولی عہد ابوظہبی کو عربی زبان میں لکھے خط میں لکھا گیا ہے کہ میں بہت پرامید ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات شروع ہونے سے خطے کے عوام کے مابین باہمی اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ دوسری طرف قابض انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عرب امارات کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جلد ہماری پروازیں عرب امارات کے لیے شروع ہو جائیں گی۔ صہیونی وزیر اعظم نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ مقبوضہ صہیونی انتظامیہ کو امارات تک رسائی کے لیے سعودی علاقے سے گزرنا پڑے گا، جس کے لیے سعودیہ نے 2018 میں ہندوستانی ہوائی کمپنی کو ا...
افریقی مسلم ملک مالی میں فوجی جتھے کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت

افریقی مسلم ملک مالی میں فوجی جتھے کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت

عالمی, نظامت
مغربی افریقی ملک مالی میں فوج نے بدعنوانی کے نام پر منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔ ملک میں خون خرابے کو روکنے کے لیے صدر ابراہیم ابوبکر کیٹا اور کابینہ اراکین نے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم تمام سیاسی رہنماؤں کو باغی فوجیوں نے حراست میں لیا گیا ہے۔ چند ہفتے قبل مالی میں اچانک بدعنوانی اورشہریوں کی زندگی غیر محفوظ ہونے کے نام پر مظاہرے شروع ہوئے جس کی آڑ میں آج صبح فوج نے مداخلت کرتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ فوج کی جانب سے بغاوت کے چند گھنٹوں بعد ہی صدر ابراہیم ابوبکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر دی اور کہا کہ وہ ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتے۔ https://youtu.be/mrzVQPgDs5E فوجی بیس سے اپنے پیغام میں مستعفی صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا نے مزید کہا کہ اگر کچھ باغی فوجی منتخب حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھا کر مداخلت کر چکے ہیں تو وہ کیا کر سکتے ہیں؟ وہ اپنے اقتدار کے لیے...
دنیا میں کس کے پاس کتنا سونا ہے؟

دنیا میں کس کے پاس کتنا سونا ہے؟

عالمی, معیشت, نظامت
ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے ممالک کے سونے کے ذخائر کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2020 میں سونے کا سب سے بڑے ذخیرہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پاس ہے۔ امریکہ کے پاس 8133.5 ٹن سونا ہے، جو اس کے مجموعی خزانے کا 79 فیصد ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے پاس 3363.6 ٹن سونا ہے جو ملکی خزانے کا 75.6 فیصد بنتا ہے، اٹلی کے پاس 2451.8 ٹن، خزانے کا 71.3 فیصد، فرانس کے پاس 2436 ٹن خزانے کا 65.5 فیصد، روس کے پاس 2299.9 ٹن، خزانے کا 23.0 فیصد، چین کے پاس 1948.3 ٹن سونا ہے جو خزانے کا 3.4 فیصد ہے۔  یوں سوئٹزرلینڈ کے پاس 1040.0 ٹن، جو ملکی خزانے کا 6.5 فیصد بنتا ہے جبکہ جاپان کے پاس 765.2 ٹن، خزانے کا 3.2 فیصد، بھارت کے پاس 657.7 ٹن، جو ملکی خزانے کا 7.5 فیصد، نیدرلینڈز کے پاس 612.5 ٹن، جس کا ملکی خزانے میں 71.4 فیصد حصہ بنتا ہے، ترکی کے پاس 583.0 ٹن سونا ...

Contact Us