Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

برطانیہ شمالی آئرلینڈ کے ساتھ امن معاہدے کا پاس رکھے ورنہ آزاد تجارتی معاہدہ نہیں ہو گا: جو بائیڈن

برطانیہ شمالی آئرلینڈ کے ساتھ امن معاہدے کا پاس رکھے ورنہ آزاد تجارتی معاہدہ نہیں ہو گا: جو بائیڈن

عالمی
امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ کے ساتھ امن معاہدے کا احترام نہ کیا تو امریکہ برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں امن لانے والے معاہدے کو بریگزٹ کے لیے قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے۔ امریکہ اور برطانیہ میں آزاد تجارتی معاہدے کا شمالی آئرلینڈ سے سرحدی پیچیدگی کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ برطانوی وزیراعظم نے یورپی اتحاد کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میز پر پستول رکھ کر بات نہ کرے، ہماری سرحدی پیچیدگی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ بریگزٹ نے شمالی آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین 1998 میں ہوئے امن معاہدے میں نئی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو قبول کرتے ہوئے، یورپی اتحاد کا حصہ ہونے کے تحت ...
روس نے ہائپرسانک ٹیکنالوجی امریکہ سے چُرائی: صدر ٹرمپ

روس نے ہائپرسانک ٹیکنالوجی امریکہ سے چُرائی: صدر ٹرمپ

روس, عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے چین کے بعد روس پر بھی ٹیکنالوجی چوری کا الزام دھر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اوباما کے دور میں روس نے ہائپرسانک ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی چرائی۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے ان ہتھیاوں پر 20 سال قبل کام شروع کردیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے منی سوٹا میں عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ "آپ کو پتہ ہے روس کے پاس انتہائی اعلیٰ ہاپرسانک میزائل ہے، جو عام میزائل سے 5 گنا زیادہ تیز ہے۔ روس نے یہ ٹیکنالوجی چرائی، اور پھر ہتھیار بنائے۔ تاہم ہمارے پاس ان سے بھی اچھے ہتھیار ہیں، ہم دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ہمارے ہتھیار اتنے اچھے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا"۔ تاہم دوسری طرف امریکی دفاعی تجزیہ کار صدر کے بیان سے متفق نہیں، انکا کہنا یے کہ امریکہ چین اور روس کی نسبت ہائپرسانک ہتھیاروں کی دور میں کافی پیچھے ہے، کیونکہ ابھی گزشتہ سال وزیر دفاع مارک ایسپر کہہ رہے تھے کہ امری...
امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید لی، غریب ممالک مشکل سے دوچار ہو سکتے ہیں: آکسفام

امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید لی، غریب ممالک مشکل سے دوچار ہو سکتے ہیں: آکسفام

طب, عالمی
معروف عالمی فلاحی تنظیم آکسفام نے دعویٰ کیا ہے کہ امیر ممالک کووڈ19 ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید چکے ہیں۔ جو کہ دنیا کی آبادی کا صرف 13 فیصد ہیں۔ جبکہ دوسری طرف 87 فیصد آبادی کے حامل غریب ممالک تاحال اس حوالے سے کوئی مربوط پالیسی نہیں بنا سکے، اور نہ انکے پاس وسائل ہیں۔ ایسے میں عالمی فلاحی ادارے نے ممالک کو روسی ویکسین کی طرف رحجان کرنے کی مشورہ دیا ہے۔ آکسفام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کورونا ویکسین تجربے کے مراحل سے گزر کر عوام الناس کے لیے دستیاب ہو گی تاہم اس کی مساوی دستیابی ایک بڑا سوال بن کر ابھر رہا ہے۔ آکسفام کا ماننا ہے کہ ادویات ساز کمپنیاں کشیدہ حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گی، اور عوامی بہبود کے لیے اب تک کوئی فکر سامنے نہیں آئی ہے۔ آکسفام کے مطابق ویکسین تیار کرنے والی پانچ بڑی کمپنیوں نے امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین کے ممالک، آسٹریلیا، ہان...
میں بشار الاسد کو مارنا چاہتا تھا، مجھے جنرل میٹس نے روکے رکھا: صدر ٹرمپ

میں بشار الاسد کو مارنا چاہتا تھا، مجھے جنرل میٹس نے روکے رکھا: صدر ٹرمپ

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2017 میں شامی صدر بشار الاسد کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر مارنا چاہتے تھے تاہم سابق وزیردفاع جنرل جیمز میٹس نے انہیں روکے رکھا۔ https://twitter.com/atrupar/status/1305840080129490945?s=20 سن 2017 میں شامی صدر بشار الاسد نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس پر دنیا بھر سے شدید ردعمل آیا، اور افواہیں بھی چلیں کہ امریکہ بشار الاسد کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تاہم اس وقت صدر ٹرمپ نے ایسے کسی امکان کو رد کر دیا تھا۔ اب فاکس نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بشار الاسد کو ختم کرنے والے تھےتاہم جنرل جیمز میٹس نے انہیں روکے رکھا، صدر ٹرمپ کا سابق وزیر دفاع کے بارےمیں کہنا تھا کہ جنرل میٹس کوئی خاص خوبی کے مالک رہنما نہیں، انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، میں نے اس لیے انہیں وزارت سے فارغ کر دیا۔ ...
جاپان کے نئے وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جاپان کے نئے وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

عالمی
جاپان کے نئے وزیراعظم نے مجلس شوریٰ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل شینزو ایبے کی کابینہ مستعفی ہوئی اور پھر وزیراعظم یوشیہیدےسوگا نےحلف اٹھایا۔ وزیراعظم سوگا کو ایبے کا قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ اور وہ 2012 سے کابینہ کے چیف سیکرٹری کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم شینزو ایبے 8 سال ملک کے وزیراعظم رہے ہیں تاہم صحت کے مسائل کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے اعزاز میں دیے اعشائیے سے خطاب میں ایبے نے کہا کہ میں نے ملکی مفاد میں اپنا جسم اور روح صرف کیے ہیں، مجھے اس پر خوشی ہے۔ ...
امریکی عوام ملک کی عسکری خارجہ پالیسی سے بیزار، سفارتی طریقوں سے معاملات کو نمٹانے پر زور، 62٪ کی رائے میں افغانستان سے فوری واپسی کرنی چاہیے

امریکی عوام ملک کی عسکری خارجہ پالیسی سے بیزار، سفارتی طریقوں سے معاملات کو نمٹانے پر زور، 62٪ کی رائے میں افغانستان سے فوری واپسی کرنی چاہیے

عالمی
باسٹھ فیصد امریکیوں نے افغانستان سے مکمل فوج نکالنے کی حمایت کر دی، جبکہ فوج کوافغانستان میں رکھنے کے حامیوں کی تعداد 2010 کے 30 فیصد سے کم ہو کر محض 15 فیصد رہ گئی۔ امریکی ادارے کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی افغانستان پالیسیوں سے متفق ہیں اور62 فیصد عوام فوری فوج کے انخلاء کے حق میں ہیں، عوام چاہتی ہے کہ افغانستان میں سفارت کاری سے مقاصد حاصل کیے جائیں نہ کہ جنگ و جدل سے۔ سروے کا مدعہ امریکیوں کی دنیا میں امریکہ کے کردار کے بارے میں جاننا تھا، جس پر اپنے ردعمل میں امریکی عوام نے واضح طور پر کہا کہ وہ ملکی تاریخ کی لمبی ترین جنگ سےاکتا گئے ہیں اور فوری واپسی چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے طالبان سے مذاکرات کو بھی سراہا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ دو ماہ میں افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کو مزید کم کرتے ہوئے 4 ہزار پر لایا جائے گا۔ امریکی دنیا بھر میں اپنی ف...
وینزویلا میں تیل ریفائنریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے امریکی جاسوس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

وینزویلا میں تیل ریفائنریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے امریکی جاسوس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

عالمی
وینزویلا نے ملک کی تیل ریفائنریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکی شہری پر دہشت گردی کی دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ دج کر دیا ہے۔ وینزویلا کے سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ امریکی شہری، امریکی فوج کا باقائدہ حصہ تو نہیں تاہم ایک مرسنری ہے۔ مغربی اصطلاح میں مرسنری ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو مالی فوائد کے لیے اداروں کے لیے سیاسی و عسکری کام سرانجام دیتے ہیں، ان کی اپنی کوئی سیاسی وابستگی یا مقصد تو نہیں ہوتا تاہم مالی فوائد کے لیے دنیا بھر میں حکومتوں اور عسکری اداروں کی مدد کرتے ہیں۔ امریکی شہری کی شناخت میتھیو جان ہیتھ کے نام سے ہوئی ہے جس پر غیر قانونی طور پر ملک میں ہتھیار درآمد کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ ہیتھ کو گزشتہ ہفتے 6 وینزویلی شہری اور عسکری اہلکاروں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ جن کے موبائلوں سے وینزویلا کے حساس مقامات کی تصاویر برآمد ہوئی تھیں، جن کو مبینہ طور ...
ایران کے امریکہ پر ممکنہ حملے کی خبر: صدر ٹرمپ کی 1000 گنا زیادہ طاقت سے جواب دینے کی دھمکی

ایران کے امریکہ پر ممکنہ حملے کی خبر: صدر ٹرمپ کی 1000 گنا زیادہ طاقت سے جواب دینے کی دھمکی

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ امریکی فوجیوں پر کسی قسم کے حملے کی کوشش بڑی جنگ کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کا شدید ردعمل ایک مبینہ رپورٹ کے جواب میں آیا ہے جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا ذکر کیا گیا تھا۔ اپنے ٹویٹر کھاتے پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ خبروں کے مطابق ایران امریکہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔ امریکہ نے دہشت گردوں کے قائد قاسم سلیمانی کو اس کے امریکی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، اور کئی سالوں سے امریکی افواج کے قتل میں ملوث ہونے کے باعث مارا تھا۔ امریکہ پر حملے کی کوشش کا جواب ایران کو 1000 گنا زیادہ شدت سے دیا جائے گا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1305704032988622848?s=20 امریکی صدر کی ٹویٹ مع...
کورونا: مقبوضہ فلسطین آبادی کے لحاظ سے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ، 3 ہفتوں کی تالہ بندی کا اعلان

کورونا: مقبوضہ فلسطین آبادی کے لحاظ سے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ، 3 ہفتوں کی تالہ بندی کا اعلان

عالمی
مقبوضہ فلسطین میں کورونا وباء کے ناقابل کنٹرول پھیلاؤ نے صہیونی انتظامیہ کی سائنسی ترقی کے دعوؤں اور خطے میں انتظامی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ جس پر خوف میں مبتلا قابض انتظامیہ نے تین ہفتے کی مکمل اور انتہائی سخت تالہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ نئی پابندیوں کے تحت کسی بھی علاقے میں شدید ضرورت کے تحت بھی ایک وقت میں 20 سے زائد افراد کو باہر نکلنے کی اجازت نہ ہو گی، اور اگر کوئی شہری اپنی رہائش سے 500 میٹر دور پایا گیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ جبکہ ایک گھر میں دس سے زائد افراد کو رہنے کی اجازت بھی نہ ہو گی۔ تالہ بندی کا نفاذ یہودی تہوار کے دن سے ہو گا اور یہ تین ہفتے مسلسل جاری رہے گا۔ تاہم قابض انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے تو دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ اٹھاسی لاکھ صہیونی آبادی کے مقبوضہ علاقے میں اب تک تقریباً پونے دو لاکھ مریض کووڈ1...
احتجاج میں سکیورٹی اہلکار کے قتل کا الزام: ایران نے کشتی کے کھلاڑی کو پھانسی دے دی

احتجاج میں سکیورٹی اہلکار کے قتل کا الزام: ایران نے کشتی کے کھلاڑی کو پھانسی دے دی

عالمی
ایران نے کشتی کے معروف کھلاڑی نوید افکاری کو پھانسی دے دی ہے۔ نوید افکاری پر 2018 میں پیٹرول کی قیمتوں بڑھنے کے خلاف احتجاج میں شرکت کے دوران سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ چند روز قبل ایرانی سماجی میڈیا پر اسے بچانے کی مہم چلی تو امریکی صدر نے بھی ایرانی حکومت سے کھلاڑی کو چھوڑنے کی درخواست کی تاہم آج صبح ایرانی انتظامیہ نے پھانسی کے حکم پر عملدرآمد کردیا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1301627760734019585?s=20 اس سے قبل انتظامیہ نے عالمی دباؤ کو ٹالنے کے لیے نوید افکاری کا اعترافی بیان بھی میڈیا پر چلایا تاہم افکاری کے والدین اور وکلاء کا کہنا ہے کہ یہ بیان پولیس کے تشدد اور دباؤ کے نتیجے میں دیا گیابیان تھا۔ یاد رہے کہ 27 سالہ نوید افکاری کے دو بھائی بھی حکوت کے خلاف احتجاج اور قتل کے جرم میں جیل میں قید ہیں۔ انہیں 56 اور 24 سالوں کی سزا س...

Contact Us