Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان

پاک چین راہدری منصوبہ: جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنے گا

پاک چین راہدری منصوبہ: جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنے گا

پاکستان, رہن سہن, علوم و فنون
پاکستان کے پہلا صنعتی بایوٹیکنالوجی پارک جہلم میں قائم کیا جارہا ہے۔ منصوبہ پاک چین راہداری منصوبے کے تحت قائم ہو رہا ہے، جسے مقامی طور پر جامعہ کامسیٹ کا تعاون حاصل ہے۔ گزشتہ سال دستخط ہونے والی مفاہمت کی ایک یادداشت کے تحت جامعہ کامسیٹس جہلم میں ٹارچ ہائی ٹیک انڈسٹری ڈویلپمنٹ سنٹراور ٹی آئی بی (تیاآنجن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی) کے تعاون سے پہلےبائیوٹیکنالوجی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں معاونت فراہم کرے گی۔ منصوبے کے تحت ماحولیاتی منصوبہ بندی اور بائیوٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے جڑی بوٹیوں پر تحقیق کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحقیقی مقالہ جات اور بائیو ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دینا بھی بائیو پارک کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ پاک چین راہداری منصوبے میں صرف سڑکوں اور ریلوے کا جال نہیں بنے گا بلکہ ملک بھر میں تحقیق کے متعدد مراکز بھی قائم کیے ج...
سعودی عرب اور پاکستان مسلم اتحاد کے لیے مل کر کام کریں

سعودی عرب اور پاکستان مسلم اتحاد کے لیے مل کر کام کریں

پاکستان, معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - ڈاکٹر علی عواد العسیری - سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق ذرائع ابلاغ میں ہونے والی قیاس آرائیوں کو پاکستانی قیادت نے انتہائی سلیقے سے دو ٹوک انداز میں مسترد کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے متنازعہ بیان کی وضاحت، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس وضاحت کی توثیق اور بعد ازاں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے فوجی مقاصد کی خاطر کیے گئے دورہ ریاض نے دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان غیر معمولی قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنا کر ثابت کیا ہے یہ تعلقات وقتی جوار بھاٹے کے بعد جلد اپنی اصلی حالت میں واپس آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم یہ امر واضح ہے کہ دشمن قوتوں نے ایک منظم طریقے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس کا آغاز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسلامی تعاون کی تنظیم ’او آئی سی‘ کے کشمیر پر ک...
عمر بن عبدالعزیز کے ڈھائی سال اور آج کے ڈھائی سال

عمر بن عبدالعزیز کے ڈھائی سال اور آج کے ڈھائی سال

پاکستان, معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - عبد القادر حسن - جب وہ حکمران بنا تو سب سے پہلے اس نے لوگوں سے کہا کہ میری مرضی کے بغیر مجھے حکمران نامزد کیا گیا ہے، اب جب کہ مجھے نامزد کر دیا گیا ہے تو آپ کی مرضی ہے کہ میں یہاں رہوں یا نہ رہوں ، جب اطمینان ہو گیا کہ لوگ اسے چاہتے ہیں تو پھراس نے کام کا آغاز کیا اور سب سے پہلے اپنی ذات سے شروع کیا۔ وہ ایک شہزادہ تھا، دن میں کئی بار لباس تبدیل کرتا تھا اور جب اس لباس پر لوگوں کی نظر پڑ جاتی تھی تو اسے یہ کہہ کر ہمیشہ کے لیے اتار دیتا تھا کہ لباس دکھانے کے لیے ہوتا ہے اور جب لوگوں نے دیکھ لیا ہے تو اسے بدل لینا چاہیے۔ خوشبوؤں میں بسا رہتا تھا ، کئی برس تک مصر کا گورنر رہا ، مدینہ میں بھی اسی عہدے پر کام کیا ، اپنی چچا زاد فاطمہ سے محبت کی شادی کی اور اپنی زندگی وقت کے عیش و عشرت کے سامان سے سجا لی لیکن پھر یوں ہوا کہ وہ پوری سلطنت کا مالک بنا دیا گیا اور اس کے بعد ...
عمران خان آئینی مدت پورا کرنے والے  پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے: امریکی جریدہ

عمران خان آئینی مدت پورا کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے: امریکی جریدہ

پاکستان, عالمی, معاون مواد/مہمان تحریریں
معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی آئینی مدت ملازمت کو پورا کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔ جریدے نے خصوصی تحریر میں اب تک مختلف پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ تجزیہ کاروں کی جانب سے عمران حکومت کی ناقص انتظامی کارکردگی اور یکے بعد دیگرے سامنے آنے والے اسکینڈلوں کی بنیاد پر کی جانے والی پیش گوئیوں کے ناکام ہونے کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے قیام کے 73 سال بعد پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی آئینی مدت کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ تحریر میں خصوصی طور پر معروف پاکستانی صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے کالم "ان اور آؤٹ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی میں پاکستانی سیاست پر متعدد درست تجزیے کرنے والے سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا تھا کہ جون 2020 تک اگر عمران حکومت معاملات کو سنبھالنے میں ناکام رہی تو انکی حکومت گڑ سکتی ہے،...
یونان: مقامی خاتون کی پاکستانی کو گالی، سینکڑوں پاکستانی و یونانی گتھم گتھا ہوگئے، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار، حالات کشیدہ

یونان: مقامی خاتون کی پاکستانی کو گالی، سینکڑوں پاکستانی و یونانی گتھم گتھا ہوگئے، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار، حالات کشیدہ

پاکستان دنیا میں, عالمی
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے کریٹے پر بروز ہفتہ پاکستانیوں اور یونانیوں میں شدید لڑائی ہوئی ہے۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد شدید زخمی اور متعدد معمولی طرز کے زخمی ہیں۔ خبروں کے مطابق لڑائی کے دوران امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کو بلانا پڑا، جس نے چھڑیوں اور چاقوؤں سے لیس افراد گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حالیہ لڑائی کی وجہ کسی مقامی خاتون کا پاکستانی پر نسلی فقرے کسنا اور گالی دینا بنا، جس کے بعد سینکڑوں مقامی افراد اور پاکستانی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تقریباﹰ دو سو پاکستانی تارکین وطن اور درجنوں مقامی باشندوں کے مابین لڑائی کی اطلاع فون پر دی گئی جس کے بعد وہ فوری وہاں پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے لڑائی میں ملوث 22 پاکستانیوں اور 2 یونانی باشندوں کو گرفتار کیا...
ہندوستان کیسے کشمیر میں صہیونی طرز کی آبادکاری کر رہا ہے؟

ہندوستان کیسے کشمیر میں صہیونی طرز کی آبادکاری کر رہا ہے؟

پاکستان, عالمی
گزشتہ سال ہندوستان سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے زبردستی ضم کرنے کی کوشش شروع کی تو عالمی سطح پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے اقدام کی نوعیت فلسطین پر صہیونی قابضین سے مماثلت رکھتی ہے۔ جیسے صہیونی قابضین نے فلسطین کے علاقوں میں دنیا بھر سے یہودی لا لا کر بسائے بالکل ویسی ہی حکمت عملی ہندوستان نے اپنائی ہے۔ ہندوستان کے جبری قبضے کے خلاف کشمیری جدوجہد یوں تو سن 47ء سے جاری ہے تاہم اس میں تیزی 1987 سے آئی ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے بھی زائد کشمیری نوجوان اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ مقبوضہ جموں و کمشیر کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی مسلمان ہے، جب کہ وادی کشمیر جو جھڑپوں کا مرکز ہے وہاں یہ تناسب سو فیصد کے قریب ہے۔ گذشتہ سال 5 اگست  کو وزیراعظم مودی کی حکومت نے بھارتی آئین میں ایسے آرٹیکلز کو کالعدم قرار...
پاکستان میں ڈیجیٹل قوانین کی ضرورت اور حکومتی رویہ

پاکستان میں ڈیجیٹل قوانین کی ضرورت اور حکومتی رویہ

پاکستان, فن/ٹیکنالوجی
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹوں حتیٰ کہہ دیگر ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں سے غلط اور صحیح معلومات کا دوردورہ تو رہتا ہے پر کچھ معلومات شہریوں کی توجہ کو خصوصی طور پر اپنی جانب مبذول کرواتی ہیں۔ آج کل ایسی ہی ایک خبر حکومتی اداروں کی جانب سے شہریوں کے پیغامات تک رسائی کے ارادے کی ہے۔ خبر کی تفصیلات سے کچھ ایسا تاثر مل رہا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر کی جانے والی گفتگو اور سوشل میڈیا پر فون کالوں اور پیغامات کو سننے اور پڑھنے کے لیے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل فون اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ہونے والی کالوں اور پیغامات کو ریکارڈ کرنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کے حوالے کرے گی۔ یوں اس خبر کے تناظر میں صارفین کو فون پر بات کرتے ہوئے نازک اور حساس موضوعات پر گفتگو سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ سادہ ...
ریکارڈ شرح سود اور روپے کی قدر گرانے جیسی غلط پالیسیاں قرضوں کو مجموعی قومی پیداوار سے بھی اوپر لے گئیں، عمران حکومت ہوش کے ناخن لے: ماہرین

ریکارڈ شرح سود اور روپے کی قدر گرانے جیسی غلط پالیسیاں قرضوں کو مجموعی قومی پیداوار سے بھی اوپر لے گئیں، عمران حکومت ہوش کے ناخن لے: ماہرین

پاکستان, معیشت
اندرونی و بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے دو سالوں میں 11.35 ٹریلین یعنی گیارہ ہزار ارب سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ان دو سالوں میں اندرونی اور بیرونی ذرائع سے حاصل کیے گئے قرضوں کے نتیجے میں پاکستان کے ذمہ واجب الادہ مجموعی قرضوں کا حجم 36.3 تین ٹریلین یعنی چھتیس ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس میں بیرونی قرضے کے علاوہ داخلی طور پر ادھار پر لیے گیے وہ قرضے بھی ہیں جو حکومت مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے مرکزی بینک اور تجارتی بینکوں سے اٹھاتی رہی ہے پاکستان پر اندرونی و بیرونی قرضوں کے اس بے تحاشا بوجھ کی وجہ سے ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملک کے ذمہ واجب الادہ قرضوں کا حجم پاکستان کی قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کو متاثر کر رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے شرح سود اور اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ کورونا وائرس اور پو...
الطاف حسین کو پاکستان لانے کی منظوری

الطاف حسین کو پاکستان لانے کی منظوری

پاکستان
وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کو وطن واپس لانے کی اصولی منظوری دی۔ ایف آئی اے کی درخواست پر برطانیہ میں مقیم افتخار حسین اور محمدانور کو بھی پاکستان لانے کی منظوری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے  رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو برطانیہ میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے 5 دسمبر 2015 کو پاکستان میں اس قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں تین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو گرفتار کیا گیا۔ طویل تحقیقات، متعدد گواہوں کے بیانات اور برطانوی پولیس کی معاونت کے بعد 18 جون 2020 کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں گرفتار ملز...
عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد

عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد

پاکستان, مالیات
پاکستان نے جمعہ کی شب ہندوستان اور مغربی ممالک کو ناپسند درجنوں افراد پر مالی، سفری اور دیگر پابندیاں عائد کی ہیں، فہرست میں طالبان کے وہ رہنما بھی شامل ہیں جو افغان امن مذاکرات میں شامل ہیں، اور ماضی میں طالبان حکومت میں وزراء اور اضلاع کے گورنر رہ چکے ہیں۔ نمایاں افراد میں ملا عبدالغنی برادر اور حقانی نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ سراج الدین حقانی سمیت گروہ کے 88 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔ پابندی کا شکار افراد کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں، ان کے کھاتے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جبکہ ہتھیار رکھنے اور خریدنے پر بھی پابندی ہو گی۔، مختلف عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کا اقدام فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (یف اے ٹی ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر سیاہ فہرست میں ڈالے جانے سے بچنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔ پیرس میں قائم ادارے کی سیاہ فہرست میں شامل ہونے کا...

Contact Us