Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان

بلوچستان: زامران میں مارخوروں کی پُراسرار ہلاکت

بلوچستان: زامران میں مارخوروں کی پُراسرار ہلاکت

پاکستان
بلوچستان میں ایران کی سرحد سے ملحقہ علاقے زامران کی خوبصورت وادیوں میں ہرن اور مارخور کثرت سے پائے جاتے ہیں مگر گزشتہ چند ماہ سے وہاں کے باسیوں کو اردگرد کی پہاڑیوں میں مارخور مردہ حالت میں مل رہے ہیں۔ بلوچستان میں کوہِ سلیمان کے اطراف میں پائے جانے والے مارخوروں کو سلیمانی مارخور کہا جاتا ہے، جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ایک خاص شہرت رکھتے ہیں۔ مارخور جنگلی بکرے کی ایک قسم ہے، جو بلوچستان میں کوہِ سلیمان اور چلتن نیشنل پارک کے علاوہ گلگت بلتستان، چترال، وادیِ کیلاش  اور شمالی علاقہ جات میں بھی پائے جاتے ہیں۔ نوے کی دہائی میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی مارخور کی نسل معدومیت کا شکار تھی، جس کے بعد سردار نصیر ترین  نے بلوچستان  میں ان کے تحفظ کے لیے باقاعدہ مہم کا  آغاز کیا۔ اُن کی اَن تھک کوششوں سے " تورغر  کنزرویشن پروجیکٹ " کے تحت مارخور کی نسل  کو تحفظ حاصل ہوا  ...
ڈاکٹر شیریں مزاری غلط خبر پر فرانسیسی صدر پر برس پڑیں، فرانسیسی سفارت خانے کے سخت جواب پر بیان واپس لینا پڑ گیا

ڈاکٹر شیریں مزاری غلط خبر پر فرانسیسی صدر پر برس پڑیں، فرانسیسی سفارت خانے کے سخت جواب پر بیان واپس لینا پڑ گیا

پاکستان
پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے سماجی میڈیا کھاتے پر خصوصی پیغام میں فرانسیسی صدرایمینیوئل میخرون پر ملک کی مسلم آبادی سے ناروا سلوک پر احتجاج کیا ہے۔ شیریں مزاری کہنا تھا کہ میخرون فرانس میں مسلمانوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کر رہا ہے جیسا جرمنی میں نازی پارٹی نے یہودیوں کے ساتھ کیا۔ فرانس میں مسلمان بچوں کو خصوصی شناختی کارڈ دیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جیسے جرمنی میں یہودیوں کو خصوصی پیلا ستارہ پہننے کا حکم تھا، تاکہ انکی پہچان ہو سکے۔ https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1330116822079856640 شیریں مزاری کی ٹویٹ کے ردعمل میں فرانسیسی سفارت خانے نے یورپی یونین کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا ایک اشتعال انگیز جواب شائع کیا ہے۔ جواب میں عہدے دار نے پاکستانی وزیر کا نام لیے بغیر لکھا ہے کہ پاکستانی وزیر نے فرانس اور اسکے صدر کی توہین کی ہے، وزیر کا الزام جھوٹ...
ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر مبنی مواد کو بھی ہٹایا جانا چاہیے: عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط

ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر مبنی مواد کو بھی ہٹایا جانا چاہیے: عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط

پاکستان, فن/ٹیکنالوجی
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو خصوصی خط میں ویب سائٹ سے تمام اسلاموفوبک مواد ہٹانے کا لکھا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان یہودیوں کی نسل کشی کے مترادف حالات سے گزر رہے ہیں۔ عمران خان نے خط میں فیس بک کے حالیہ فیصلے کی ستائش کی جس میں ہولوکاسٹ سے متعلق مواد کو ہٹانے کی پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسی بنیاد پر اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی مواد کو ہٹانے کی پالیسی بھی بنانا ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے زکر برگ کو خط میں کہا ہے کہ میں آپ کے ہولوکاسٹ کو غلط ماننے یا اس پر تنقید کرنے کے خلاف مواد کو ہٹانے کے فیصلے کو سراہتا ہوں، نازیوں نے جرمنی اور یورپ بھر میں یہودیوں کی نسل کشی کی، ان کے خلاف نفرت پھیلائی، اور اب اسی طرز پر مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، اور اس می...
کوئی قانون ججوں اور جرنیلوں کو زمین لینے کا حق نہیں دیتا: جسٹس عیسیٰ

کوئی قانون ججوں اور جرنیلوں کو زمین لینے کا حق نہیں دیتا: جسٹس عیسیٰ

پاکستان
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا ہے کہ ’بیشتر پاکستانیوں کو بنیادی رہائش کی سہولت تک میسر نہیں ہے، ایسے میں ملک کی زمین اشرافیہ میں تقسیم کرنا قرآن کے اصول کی نفی ہے۔‘ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعرات کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کا فیصلہ سنادیا، جس کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کا زمین حاصل کرنے کے اختیار سے متعلق فیصلہ ختم کرتے ہوئے فیڈرل ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیلیں منظور کرلی گئیں۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے رواں برس جنوری میں اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو 8 اکتوبر کو سنایا گیا۔ نوے صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 27 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ...
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی نقشے کی نمائش: اجیت دیول تلملا اٹھا، اجلاس سے فرار

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی نقشے کی نمائش: اجیت دیول تلملا اٹھا، اجلاس سے فرار

پاکستان
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے سیاسی نقشے کی نمائش پر ہندوستان تلملا اٹھا۔ ہندوستانی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دیول نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا اور چلتی بیٹھک سے اٹھ کر چلتے بنے۔ کورونا کے باعث آن لائن ہونے والے اجلاس کی صدارت روس کر رہا تھا۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی معید یوسف، خصوصی مشیر وزیراعظم نے کی۔ اجلاس میں پاکستانی نمائندہ نے پیچھے دیوار پر ملک کا نقشہ نصب کر رکھا تھا، جس پر ہندوستانی نمائندے نے اعتراض کیا اور اٹھ کر چلے گئے۔ ہندوستان کی سبکی اس وقت ہوئی جب کسی رکن ریاست نے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہ دیا، اور بالآخر ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کو وضاحت دینے کے لیے آنا پڑا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفروضی نقشے کی نمائش کی وجہ سے ہندوستان کے مشیر برائے قومی سلامتی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ہیں۔ جس پر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کا نقشہ اقوام مت...
کشمیر میں اردو کا مستقبل

کشمیر میں اردو کا مستقبل

بلاگ, پاکستان, علاقائی تہذیبیں
اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے کشمیر کی آئینی حیثیت کو بزور طاقت ختم کرکے خطے کے مسلم تشخص کو ببانگ دہل ختم کرنے کا آغاز کر دیا۔ اس میں ریاست میں اردو کی مرکزی حیثیت کو ختم کرنا اور کشمیری زبان کے رسم الخط کو بدل دینا بھی شامل ہے۔ اردو کے بارے میں مودی سرکار کے مستقبل کے پلان کا اندازہ صرف دس دن بعد اس وقت ہوا جب بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کی سرکاری تقریب میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اپنا خطاب شدھ ہندی میں کیا جو محصور کشمیریوں کو سرکاری ٹیلیوژن کی وساطت سے دیکھنے کو ملا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس پر کسی جانب سے کوئی تبصرہ بھی ہوا یا نہیں کیونکہ اس وقت ہم سب سخت ترین محاصرے میں اور بیرونی دنیا سے مکمل طور پرکٹے ہوئے تھے۔ مگر گورنر صاحب کے خطاب کے بعد ہمیں مستقبل قریب کی خوفناک صورتحال کا بخوبی ادراک ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے کشمیر میں گورنر راج کے کئی ادوار میں سرکاری تقریبات میں تقریریں ...
وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم

وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم

پاکستان
حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت تعلیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا ہے۔ وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہفتے کے روز خصوصی دروس کا انتظام کیا جائے، اور استاتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ پر زیادہ مخنت کریں، تاکہ کورونا وباء کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ وزارت تعلیم کے مطابق آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کلینڈر کے مطابق تیاری کریں، 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا۔ ...
جامعہ عبدالولی خان ٹائمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پہلی جامعہ قرار، جامعہ قائداعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جامعہ عبدالولی خان ٹائمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پہلی جامعہ قرار، جامعہ قائداعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان
دو ستمبر کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 93 ممالک کی 1527 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی، جس کے مطابق لندن کی جامعہ آکسفورڈ عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی جامعہ عبد الولی خان نے جامعہ قائداعظم سمیت تمام پاکستانی جامعات کو ملکی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والی معروف ویب سائٹ ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن‘ نے عبدالولی خان یونیورسٹی کو پاکستان کی بہترین جامعہ قرار دیا ہے، یہی نہیں بلکہ مردان میں واقع اس یونیورسٹی نے دنیا بھر میں بھی 510ویں پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔ تازہ ترین رینکنگ میں قائداعظم یوینورسٹی اسلام آباد نے ملک کی دوسری اور نسٹ یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ستمبر میں ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 93 ممالک کی 1527 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی تھی جس میں لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل ...
عمران کابینہ کا دوہری شہریت والے کو انتخابات لڑنے کے اجازت کا متنازعہ فیصلہ

عمران کابینہ کا دوہری شہریت والے کو انتخابات لڑنے کے اجازت کا متنازعہ فیصلہ

پاکستان
عمران خان حکومت نے انتہائی متنازعہ قانونی مسودے کی منظوری دیتے ہوئے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوانتخابات لڑنےکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کےحامل پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے متعلق بل کی منظور دی ہے۔ جس کی اس سے قبل کابینہ کمیٹی برائے قانون مقدمات نے مخالفت سختی سے مخالفت کی تھی جبکہ متعدد وزراء نے بھی اجلاس کے دوران بل کی مخالفت کی تاہم عمران خان کابینہ نے نہ صرف وزراء بلکہ کابینہ کمیٹی کی مخالفت کے فیصلے کو بھی رد کرتے ہوئے بل منظور کر لیا ہے۔ اجلاس میں آئین کی شق 63 ون سی کو تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ بل کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل برائے وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔ ...
فیس بک کی ایک بار پھر پاکستانی صارفین کے خلاف متعصبانہ کارروائی، سینکڑوں کھاتے و صفحات حذف کر دیے

فیس بک کی ایک بار پھر پاکستانی صارفین کے خلاف متعصبانہ کارروائی، سینکڑوں کھاتے و صفحات حذف کر دیے

اداریہ, پاکستان
گزشتہ روز فیس بک نے ایک آن لائن بلاگ کے ذریعے خبر دی ہے کہ اس نے پاکستان سے چلائے جانے والے سینکڑوں ایسے فیس بک اور انسٹا گرام کھاتوں/اکاؤنٹ کو حذف کیا ہے جو اس کے خیال میں 'منظم و غیر مصدقہ' رویے کے مرتکب ہورہے تھے۔ بلاگ کے مطابق حذف کیے جانے والے کھاتوں میں 453 فیس بک کے کھاتے، 103 فیس بک صفحات، 78 فیس بک گروہ اور 107 انسٹا گرام کے کھاتے شامل ہیں۔ فیس بک کے مطابق حذف کیے جانے والے کھاتے/صفحات/گروہ پاکستان کے اندر سے کام کر رہے تھے، تاہم ان میں سے بعض فیس بک گروہ یہ تاثر دے رہے تھے کہ وہ ہندوستان سے چل رہے ہیں۔ بقول فیس بک حذف کیے جانے والے اکثر کھاتے ایسے بھی تھے جو ہندوستان سے چلائے جانے والے اسلام اور پاکستان مخالف کھاتوں اور صفحات سے متعلق فیس بک کو آگاہ کرتے تھے۔ یعنی وہ نفرت آمیز مواد شائع کرنے والے کھاتوں کی نشاندہی میں فیس بک کی مدد کر رہے تھے، تاہم فیس بک نے انہی...

Contact Us