تنزانیہ نے
چین کو گولڈ ریفائنریزتعمیر کرنے کا لائسنس دے دیا
سونا پیدا کرنے والے افریقہ کے چوتھے بڑے ملک تنزانیہ
نے چین کوایک نمکیات صاف کرنے اور دو گولڈ ریفائنریز تعمیر کرنے کا لائسنس دیا ہے-تنزانیہ
کی حکومت کان کنی کی قومی صنعت سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ حاصل کرناچاہتی ہے
یوکرین کی سیکیورٹی فورسز نےروسی آئل ٹینکر کوقبضے میں لے لیا ہے جس نے مبینہ طورپرآبنائے کرچ میں میری ٹائم کوڈ کے مطابق چلنے والی ٹریفک کو روکا ہوا تھا-معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ان یوکرینی جہازرانوں کی رہائی کی بات چل رہی ہے جنھیں گذشتہ سال اسی علاقے میں روس نے حراست میں لیا تھا
ایجنسی کے بیان کے مطابق یوکرین کی سیکیورٹی سروس اور فوجداری مقدمات دائر کرنے والوں نے روسی جہاز ''نیکا سپرٹ''کو اس وقت قبضے میں لیا جب یہ جنوب مغربی یوکرین کی بندرگاہ'' ازمیل''پر لنگر انداز ہو چکا تھا- یوکرینی سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ اس آئل ٹینکر نے گذشتہ سال آبنائے کرچ میں یوکرینی بحریہ کے جہازوں کا راستہ روکا تھا...
برطانوی نشریاتی ادارے کے
مطابق وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی بورس جانسن نے اس بات کا اعلان کیا کہ چاہے
کچھ بھی ہو، برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔
وزیراعظم بننے کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ میں برطانیہ کو بہتر مستقبل کے لیے تبدیل کرنا چاہتا ہوں،13منٹ پر مشتمل اپنی تقریر میں بورس جانسن نے کہا کہ بطور وزیراعظم بزرگوں کے مسائل حل کرنا اور سوشل کیئر سیکٹر میں اصلاحات نافذ کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ اب کوئی اگر مگر نہیں، برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا-انھوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ نہ ہوا تو بغیر معاہدے کے ہی علیحدہ ہوجائیں گے...
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت عالمی رہنماؤں کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں لیکن ہم ہار تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ مذاکرات منصفانہ ہونے چاہئیں اور عالمی ممالک یہ نہ سمجھیں کہ ہم نے ہار مان لی ہے۔ جب تک میرے ذمے ملک کی ایگزیکٹیو ذمہ داریاں ہیں، ایران منصفانہ، قانونی اور ایماندارانہ مذاکرات کے ساتھ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر برطانیہ ہمارا آئل ٹینکر چھوڑتا ہے تو بدلے میں ہم بھی برطانوی آئل ٹینکر چھوڑ دیں گے-یورپی ممالک کےساتھ کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کی کشیدگی کافی بڑھ چکی ہےاورصدر ٹرمپ بھی کچھ عرصہ قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ تہران کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں...
صدر ٹرمپ نے مغربی
ورجینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ یورپ سے درآمد کی جانے والی
کاروں پر پچیس فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا-اس سے پہلے مئی میں صدر ٹرمپ نے
یورپی کاروں پر ممکنہ ٹیکس کے برے میں خبردارکیا تھا-صدر نے شعبہ کامرس سے کہا
ہےکہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ آیا یہ برآمدات ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور
اسی طرح کی دلیل سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے لیے تھی –واضح
رہے کہ نئے ٹیکس کے ساتھ معروف ماڈل کی کاروں کی قیمت چودہ سو ڈالر سے سات ہزار
ڈالر تک ہو سکتی ہے ...
بی بی سی کےمطابق جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر سے
جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس نے گزشتہ روز اس کے جنگی طیارے کی جانب سے جنوبی
کوریا کی فضائی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے پر اسے غیر ارادی قرار دیتے ہوئے
افسوس کا اظہار کیا ہےاورواقعے کی فوری تحقیقات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ جب کہ
چین
کی وزارت دفاع نے
بھی جنوبی
کوریا کی
فضائی حدود میں طیارے کے داخل ہونے کی تردید کی ہےٓواضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا
تھا کہ دو
روسی اور تین چینی طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی...
۔
امریکی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کے لیے نئی پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے جو نئے قوانین کے تحت کاغذات نہ رکھنے والے ایسے تارکین وطن جو امریکا میں اپنی مسلسل دو سال سے موجودگی کو ثابت کرنے میں ناکام ہوں گے انہیں فوری طور پر بے دخل کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا کی جانب سے نئے قانون کے تحت بے دخلی پر تارکین وطن کو امیگریشن عدالتوں سے بھی رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہوگا
امریکا کے قائم مقام مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہےکہ پالیسی میں تبدیلی بارڈر پر بوجھ اور گنجائش کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے گی۔...
برطانوی
کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بورس جانسن برطانیہ کے نۓ وزیر اعظم منتخب ہو گۓ ہیں –وہ بدھ
کے روز ازیراعظم تھریسا مے کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
ٹوری پارٹی کےایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اٹھارہ لوگوں نے ووٹ ڈالے-یہ کل تعداد کا 4۔87 فیصد تھا-ان میں سے 92153ووٹوں کے ساتھ بورس پہلے نمبر پراور46656 ووٹوں کے ساتھ جیریمی دوسرے نمبر پر رہے-یاد رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے زیریں سطح کے اراکین گذشتہ ڈھائی ہفتوں سےبذریعہ ڈاک ووٹ کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغان جنگ سے نکلنے کے لیےپاکستان کی مدد چاہتے ہیں-ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں یہ جنگ جیت سکتے ہیں لیکن وہ کروڑوں لوگوں کو قتل اور ایک پورے ملک کو صفحۂ ہستی سے مٹانا نہیں چاہتے-انھوں نے یہ بات پیرکےروز پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی-صدر ٹرمپ نے مزیدکہا کہ افغانستان دنیا کے نقشے سے دس دن کے اندر غائب ہو سکتا ہے لیکن میں اس راستے پر جانا نہیں چاہتا ،میں دس ملین لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتا –میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اس طویل جنگ سے نکلنے میں ہماری مدد کرے-اس کے جواب میں خان نے کہا ہم امن معاہدے کے قریب پہنچنے کی کوشش میں ہیں اور امید ہے کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست گفتگو کے لئے راضی ہو جائے گی...
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوس پکڑے ہیں جن میں سے کچھ کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے اور ایرانی نیوز ایجنسی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا اور کچھ کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔ا
یران کی منسٹری آف انٹیلی جنس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جاسوس حساس اداروں اور اہم نجی شعبے کے اقتصادی، نیوکلیئر، انفرا اسٹرکچرل، عسکری اور سائبر سینٹرز کے علاقوں میں ملازم تھے جہاں انہوں نے مخصوص اطلاعات جمع کیں۔...