میکسیکو نےاپنی شمالی سرحد پر تقریبا 15،000 فوجیوں کو بھیج دیا ہے،یہ اقدام غیر قانونی تارکین وطن پر قابو پانے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں اٹھایا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے کہا ہے کہ وہ امریکہ آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکے بصورت دیگر تادیبی کاروائی کرتے ہوئے امریکہ اس پر مزید محصولات عائد کر دے گا
وائٹ ہاؤس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس ہفتے کے اختتام پر جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے جی- 20 کے اقتصادی سربراہی اجلاس میں روس، بھارت، چین، ترکی، سعودی عرب اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ انفرادی طور پر ملاقات کریں گے.
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے رائٹرز کو تصدیق کی.کہ ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹرمپ کی گفتگو ممکنہ طور پر ایران، یوکرین، شام اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے مسائل پر تبادلہ خیال پر مشتمل ہو گی-
عمان خلیج میں ٹینکر حملوں کے بعد پوپ نے 'مذاکرات اور امن' کے ساتھ معاملے کو سلجھانے کا مشورہ دے دیا
پوپ فرانسس نے عمان خلیج میں تیل کے ٹینکروں پر حالیہ حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام جماعتوں سے مذاکرات اور امن کی اپیل کی ہے.
پوپ نے اتوار کو کہا کہ "میں مشرق وسطی کے تنازعات کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے سفارتکاری کے آلات استعمال کرنے کے لئے سب کو مدعو کرتا ہوں." "میں نے بین الاقوامی برادری کو دلائل اور امن کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے ایک اپیل کی توثیق کی ہے."
اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ نے حملے کی پوری ذمہ داری ایران پر ڈال دی تھی اگرچہ اس واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں مل سکے۔ ایران نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس الزام کو ایران کے سفارتی روابط کو خراب کرنے کا ایک ہتھکنڈہ قرار دیا تھا۔...
امریکا کے نیویارک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہوکررن وے سے پھسل گیا جس کے باعث کئی مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ائیرپورٹ ایک گھنٹے تک بند رہا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈینورسے 166مسافروں کو لانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز 627 کو نیوجرسی کے نیویارک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔
ٹائرنہ کھلنے کے سبب طیارے کا اگلا حصہ جزوی طور پر رن وے سے پھسل کر گھاس پر آگیا اور کئی مسافرمعمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔ حادثے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بندرہا جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔ایف ایف اے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔...
نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلہ نیوزی لینڈ کے کرمڈکس جزیرے میں آیا ہے، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 7 اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی ہے۔جس کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاح موصول نہیں ہوئی ہے۔
ماسکو نے اومان خلیج کے تیل ٹینکر واقعے کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اور فوری نتائج اخذ کرنے سے یہ کہہ کر خبردار کیا ہے کہ یہ واقعہ کشیدگی کو بڑھانے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے
روس کے نائب وزیر خارجہ سرجی رابکوف نے کہا کہ "میں اس موقع پر خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ واقعہ کسی بھی ایسے ملک سے نتھی نہیں کیا جانا چاہیے جسکے خلاف معروف ریاستیں پہلے سے محاذ آرا ہیں۔
اس کے بعد رابکوف نے اپنے خیال کو واضح کیا، "ہم نے حال ہی میں ایران کے خلاف نفسیاتی، سیاسی اور فوجی دباؤ کی ایک بڑھتی ہوئی مہم کا مشاہدہ کیا ہے جو اس علاقے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کی ہے۔ میں نہیں چاہوں گا کہ ان واقعات کو مزید ایران مخالف صورتِ حال کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا جاۓ...
اومان کے سمندر میں دو آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا،ایرانی بحریہ نے عملے کو ریسکیو کرلیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق متاثرہ آئل ٹینکروں میں سوار عملے کے 44 افراد کو بندرگاہ بندر جاسک پہنچا دیا ہے۔
جاپانی وزارت تجارت کے مطابق آبنائے ہرمز میں حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکروں میں جاپان کا تیل موجود تھا،آئل ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری ابھی کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
آئل ٹینکر وں پر حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا،حملے کے دوران جہاز میں تین دھماکے بھی ہوئے۔...
سینٹرل نیو امریکی سیکیورٹی ( سی این اے ایس ) کے صدر کرس ڈاؤرٹی نے بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کو جنگ لڑنے کا نیا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پینٹاگون کی سرد جنگ کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی جنگی حکمتِ عملی روس اور چین کے خلاف کارگر ثابت نہیں ہو سکے گی۔ امریکہ کو اپنے جنگی تصورات کو درست سمت میں لانا ہو گا بصورتِ دیگر امریکہ کو اپنے دونوں فریقوں کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈاؤرٹی نے خبردار کیا کہ دہائیوں میں پہلی بار یہ تصور کرنا ممکن ہو رہا ہے کہ امریکہ پوری قوت سے لڑنے کے باوجود بڑے پیمانے پر جنگ میں مات کھا جائے۔ امریکہ 1991 کی خلیجی جنگ کے نتیجے میں تشکیل پانے والی جنگی حکمتِ عملیوں میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ جبکہ چین اور روس جنگ میں امریکہ کو شکست دینے کے لیے نئی حکمتِ عملی اور ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔
ڈاؤرٹی ...
شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں سربراہی اجلاس 13 اور14 جون کو کرغستان کےشہر بشکیک میں ہوگا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق ایس سی او سیکریٹری جنرل ولادی میر نوروف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مالیات، سرمایا کاری، نقل و حمل، توانائی، زراعت کے شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر بھی خصوصی توجہ رکھی جائے گی۔
ولادی میر نوروف کےمطابق بشکیک اجلاس میں علاقائی روابط کو مضبوط کرنے، منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون، ماحولیاتی تحفظ ، صحت، کھیل کے شعبوں میں دستاویزات پر دستخظ بھی متوقع ہیں۔
اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت ،آبزرور ریاستیں اور انٹرنیشنل تنظیمیں شریک ہونگی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک، 4آبزرور ریاستیں اور 6 ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں، رکن ممالک میں چین، بھارت، قازقستان، ک...
تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی کے بعد عمان میں توانائی کے مشروبات پر بھاری ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے۔
خام تیل کی آمدنی پر انحصار کو کم کرنے کے لیے عمان کے ٹیکس کے سیکریٹیریٹ جنرل نے تمباکو اور الکحل سے لیکر توانائی کے مشروبات تک مختلف اشیاء پر ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔
اس سال 15 جون سے سور کے گوشت ، تمباکو ، الکحل کے ساتھ ساتھ توانائی کے مشروبات پر 100 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا جبکہ کاربنیٹڈ مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔
گذشتہ نومبر عمان کے ایک سینئر حکومتی اہلکار نے بیان دیا تھا کہ ٹیکس کی مدد سے سالانہ آمدنی میں تقریباً 260 امریکی ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔...