جمعہ, جنوری 10 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

world عالمی خبریں

News from around the world from different sources

ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ، 26 افراد زخمی

ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ، 26 افراد زخمی

Urdu, world عالمی خبریں
سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا راکٹ حملہ، 26 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان سعودی اتحاد ترکی المالکی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی ایئرپورٹ ابہا کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا جس میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں،8 زخمی اسپتال میں داخل ہیں ،جبکہ 18 زخمیوں کو طبی امداد کےبعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
گوگل کو نیوز تنظیموں سے 7۔4 بلین امریکی ڈالر کا منافع

گوگل کو نیوز تنظیموں سے 7۔4 بلین امریکی ڈالر کا منافع

Uncategorized, Urdu, world عالمی خبریں
ایک نئی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق2018 میں گوگل نے آن لائن خبروں میں چلنے والے اشتھارات سے 4.7 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے جبکہ مجموعی طور پر امریکی خبر رساں انڈسٹری نے ڈیجیٹل اشتہارات سے5.1 بلین ڈالر کمائے نیوز میڈیا الائنس کی طرف سے کیے گئےمطالعہ میں انکشاف کیا گیا کہ کس طرح گوگل نے ویب صحافیوں اور ڈیجیٹل نیوز تنظیموں کے کام سے منافع کمایا۔ مطالعہ کے مطابق تقریباً 40 فی صد گوگل کے رجحانات والے سوالات کے کلکس خبروں سے متعلق ہوتے ہیں جن پر گوگل پیسے کماتا ہے۔ تاہم خبروں کے مواد کے لیےگوگل کسی قسم کی کوئی ادایئگی نہیں کرتا...
امریکہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرے گا

امریکہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرے گا

Urdu, world عالمی خبریں
ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فروخت کے فیصلے کے متعلق کانگریس کی انتظامیہ کو مطلع کردیاہے،ان کا کہنا ہے کہ ایران کی اندرونی سرگرمیوں کے لیے ہتھیاروں کی فوری فروخت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ کے استحکام اور امریکی دفاع کے لیے خطرہ ہیں اور ایران کے مشرق وسطیٰ سمیت خلیج میں مزید رجحانات کو روکنے کے لیے جلد از جلد ہتھیاروں کی منتقلی کرنی ہوگی۔...
ایران امریکی جنگی جہازوں کو ڈبو کر رکھ دے گا

ایران امریکی جنگی جہازوں کو ڈبو کر رکھ دے گا

Urdu, world عالمی خبریں
پینٹا گون کے خلیج میں تین جنگی جہاز بھیجنے کے بعد تہران کے فوجی اہلکار نے بیان دیا ھے کہ ایران امریکی جنگی جہازوں کے خلاف خفیہ ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے ایران کے فوجی کمانڈر کے مشیر جنرل مرتضیٰ قربانی نے خبردار کیا کہ واشنگٹن نے اگر تھوڑی سی حماقت کا ارتکاب کیا تو دو خفیہ ہتھیاروں کے ذریعے اسکے ان بحری جہازوں کو تیاروں اور عملے سمیت سمندر کے نچلے حصے میں غرق کر دیں گے
ایران بمباری ہونے پر بھی گھٹنے نہیں ٹیکے گا – روہانی

ایران بمباری ہونے پر بھی گھٹنے نہیں ٹیکے گا – روہانی

Urdu, world عالمی خبریں
ایران کے صدر حسن روہانی نے واشنگٹن کے ساتھ جاری کشیدہ صورتِحال پر دو ٹوک مؤقف دے دیا۔ انکا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی صورت امریکی دباؤ کے سامنے اپنی ملکی خودمختاری اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا چاہے ایران پر بمباری ہی کیوں نہ کر دی جاۓ۔ روہانی نے 1980 کی دہائی میں ایرانی عراق جنگ کی یاد میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ایران کو اس وقت جس حملے کا خطرہ درپیش ہے وہ ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سنگین اور پیچیدہ ہے۔ تہران کے خلاف امریکی دباؤ مہم ایرانی عوام کی فلاح و بہبود اور زندگی کے معمولات پر حملہ ہے روہانی نے تقریب کے شرکاء سے کہا کہ ہمیں مزاحمت کی ضرورت ہے، تاکہ ہمارے دشمنوں کو معلوم ہو جاۓ کہ اگر وہ ہماری زمین پر بمباری کرتے ہیں، اور اگر ہمارے بچوں کو شدید زخمی، گرفتار یا شہید بھی کر دیں تو ہم اپنے ملک کی آزادی کے مقاصد اور اپنی آن بان پر حرف نہیں آنے دینگے روہانی نے کہا کہ خو...
ورلڈکپ ، تمام ٹیموں کے کپتان آج پریس کانفرنس کریں گے

ورلڈکپ ، تمام ٹیموں کے کپتان آج پریس کانفرنس کریں گے

sports کھیل, world عالمی خبریں
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کے لیے تمام ٹیمیں انگلینڈ پہنچ گئیں، آج لندن میں تمام 10 کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، انگلش کپتان ای این مورگن پریس کانفرنس کے دوران خیالات کا اظہار کریں گے اور ورلڈکپ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کریں گے۔ ورلڈکپ 2019 میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے کرونا رتنے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر اور افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نبی بھی پریس کانفرنس کریں گے۔ ہر چار سال بعد کھیلا جانے والے میگا ایونٹ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے شروع ہورہا ہے اور افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان اوول میں ہوگا۔...
انڈونیشیا، انتخابی نتائج کے بعد حالات کشیدہ، 6 ہلاک

انڈونیشیا، انتخابی نتائج کے بعد حالات کشیدہ، 6 ہلاک

Urdu, world عالمی خبریں
انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں، دارالحکومت جکارتہ کی سیکیورٹی کیلئے سڑکوں پر مزید فوجی نفری تعینات کردی گئی ہے، جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک، 300 سے زائد گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
سینئر جرمن سفارتکار کا ایٹمی مذاکرات کے لئے ایران کا دورہ

سینئر جرمن سفارتکار کا ایٹمی مذاکرات کے لئے ایران کا دورہ

Urdu, world عالمی خبریں
جمعرات کے روز تہران میں موجود ایک سینئر سفارتکار نے ایران پہ زور دیا کہ وہ امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے باوجود ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے۔ جرمن وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی ڈائریکٹر جینس پلوٹنر نے ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس ارغچی سے ملاقات کی ہے۔ یہ دورہ ایران کے ماہِ رواں کے آغاز میں کیے گئے اس اعلان کے بعد کیا گیا جس میں ایٹمی معاہدے کے باقی دستخط کنندگان ـ جرمنی،فرانس، برطانیہ، چین، اور روس ـ پر زور دیا گیا کہ ان کے پاس ایران کو امریکہ کی پابندیوں سے تحفظ فراہم کرنے کا منصوبہ بنانے کے لیے دو ماہ ہیں۔ برلن کی وزارت کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کے پاس ایران کو معاہدے کی تعمیل جاری رکھنے پر مائل کرنے کا امکان روشن ہے۔ تاہم، جرمن سفارتکار نے یہ بھی خبردار کیا کہ کیسی بھی واقعہ یا غلط فہمی کی بنا پر صورتِحال میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔...
عالمی سمندر کی سطح 2 میٹر بلند ہونے کا امکان

عالمی سمندر کی سطح 2 میٹر بلند ہونے کا امکان

Urdu, world عالمی خبریں
عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک عالمی سمندر کی سطح دو میٹر تک بلند ہوسکتی ہے اور 180 ملین افراد بے گھر ہوسکتے ہیں۔ موسمی ماہرین نے نئی تحقیق میں سمندری سطح کی صورتحال پر اپنا جائزہ پیش کیا ہے جس کے مطابق گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا میں موجود برف کے بڑے بڑے تودے سمندر کی سطح میں درجنوں میٹر تک اضافے کرنے کیلئے کافی ہیں۔ تحقیق کے مطابق بڑھتی ہوئی حدت کے باعث سمندر میں اضافے سے بھی پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے جس سے فرانس ،جرمنی ،اسپین ،برطانیہ کے رقبے جتنی زمین سمندر میں شامل ہو جائے گی...
جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے

جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے

Urdu, world عالمی خبریں
عالمی ادارے کی ڈائریکٹر برائےتحقیقِ عدم ہتھیار ریناٹاڈان نے انتباہی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ سے اب تک کےمقابلے میں اب جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ریناٹاڈان نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک میں نیوکلیئر جدت کا پروگرام جاری ہے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق منظر نامہ تبدیل ہونے اور امریکہ چین کے مابین مسابقتی حکمتِ عملی جیسے عوامل اس خطرے کے پیچھے کارفرما ہیں۔

Contact Us