Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

پشاور: مدرسے میں بم دھماکہ، 7 جاں بحق، 83 زخمی

پشاور: مدرسے میں بم دھماکہ، 7 جاں بحق، 83 زخمی

سیاست
پاکستان، پشاور کے ایک مقامی مدرسے میں ہوئے بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور83 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی سماجی میڈیا پر نشر ایک ویڈیو کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں درس قرآن ہو رہا تھا۔ https://twitter.com/SamiaRQazi/status/1320973238185402375 دھماکے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1320978489655394304?s=20...
کورونا: ایران میں ہر پانچ منٹ میں ایک  موت، محکمہ صحت کی تنبیہ جاری

کورونا: ایران میں ہر پانچ منٹ میں ایک موت، محکمہ صحت کی تنبیہ جاری

سیاست
ایران نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ریکارڈ اموات کے بعد ملک بھر میں مکمل بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں ہر پانچ منٹ میں ایک موت ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت نے اسپتالوں میں مزید خالی بستر نہ ہونے کی تنبیہ بھی جاری کر دی ہے۔ محکمہ صحت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومتی پابندیوں کا پاس رکھیں تاکہ وباء سے نمٹنے میں حکومت کو آسانی ہو سکے۔ واضح رہے کہ کل مجموعی طور پر ایران میں 5960 نئے کووڈ19 مریضوں کا اندراج ہوا جبکہ 337 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ علی رضا ذلی، شعبہ صحت میں انسداد کورونا وباء کے سربراہ نے عوام سے درخواست میں کہا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں، انکے ڈاکٹر اور نرسیں مریضوں کو سنبھال سنبھال کر تھک چکے ہیں۔ ملک کے روحانی پیشوا آیت اللہ خٰمینی نے بھی اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے شہریوں ...
امریکی سینٹ نے صدر ٹرمپ کی نامزد کردہ جج ایمی کونی بیڑٹ کی منظوری دے دی، خلف برداری آج متوقع

امریکی سینٹ نے صدر ٹرمپ کی نامزد کردہ جج ایمی کونی بیڑٹ کی منظوری دے دی، خلف برداری آج متوقع

سیاست
امریکی سینٹ نے جسٹس ایمی کونی بیڑٹ کی سپریم کورٹ کی نویں جج کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ تعیناتی آئندہ صدارتی انتخابات سے محض ایک ہفتہ قبل گزشتہ ماہ وفات پانے والی خاتون جج رتھ بدرگنزبرگ کی جگہ کی گئی ہے۔ جسٹس ایمی کو ڈیموکریٹ ارکان کی طرف سے امید کے مطابق کوئی ووٹ نہیں ملا اور تمام 48 ارکان نے انکی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ریپبلکن کے 52 اراکین نے انکے حق میں ووٹ دے کر خاتون جج کی نامزدگی پر مہر ثبت کی ہے۔ ریپبلکن کی جانب سے محض ایک رکن سوزین کولن نے جسٹس ایمی کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ https://twitter.com/cspan/status/1320879764882837511?s=20 خاتون جج کے لیے خلف برداری کی تقریب آج بروز منگل سرائے ابیض میں متوقع ہے، جس کی صدارت جسٹس کلیرنس تھامس کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹ جماعت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے نامزد جج کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کے لیے باقائدہ مہم بھی ...
مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ریاستوں کی معیشتوں کو کورونا سے بحالی میں دس سال سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے: آئی ایم ایف

مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ریاستوں کی معیشتوں کو کورونا سے بحالی میں دس سال سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے: آئی ایم ایف

معیشت
آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ریاستوں کی معیشت کو کورونا کے اثرات سے نکلنے میں ایک دہائی سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متذکرہ معیشتوں میں جاری سال کے دوران 4 اعشاریہ ایک فیصد کا سکڑاؤ ہوا جو کہ اندازوں سے بھی زیادہ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاہے تیل برآمد کرنے والی معیشتیں ہوں یا درآمد کرنے والی یا سیاحت اور خدمت کے شعبے سے وابستہ معیشتیں ہوں، سب کو کووڈ19 وباء نے بری طرح متاثر کیا ہے۔ تالہ بندی کے باعث معیشت کا پہیہ رکنے سے تیل کی طلب میں دنیا بھر میں کمی ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک پر کورونا کے اثرات انتہائی سخت اور واضح ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کے براہ راست اثرات معیشتوں کی ترقی، روزگار اور فی کس آمدنی پر پڑے ہیں، جس کے براہ راست اثرات بجٹ کے خسارے اور قومی قرضوں میں اضافے کی صورت میں بھ...
ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر مبنی مواد کو بھی ہٹایا جانا چاہیے: عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط

ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر مبنی مواد کو بھی ہٹایا جانا چاہیے: عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط

پاکستان, فن/ٹیکنالوجی
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو خصوصی خط میں ویب سائٹ سے تمام اسلاموفوبک مواد ہٹانے کا لکھا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان یہودیوں کی نسل کشی کے مترادف حالات سے گزر رہے ہیں۔ عمران خان نے خط میں فیس بک کے حالیہ فیصلے کی ستائش کی جس میں ہولوکاسٹ سے متعلق مواد کو ہٹانے کی پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسی بنیاد پر اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی مواد کو ہٹانے کی پالیسی بھی بنانا ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے زکر برگ کو خط میں کہا ہے کہ میں آپ کے ہولوکاسٹ کو غلط ماننے یا اس پر تنقید کرنے کے خلاف مواد کو ہٹانے کے فیصلے کو سراہتا ہوں، نازیوں نے جرمنی اور یورپ بھر میں یہودیوں کی نسل کشی کی، ان کے خلاف نفرت پھیلائی، اور اب اسی طرز پر مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، اور اس میں...
ایک سال میں یورپ کی آدھی سے زائد چھوٹی کمپنیاں دیوالیہ ہو سکتی ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

ایک سال میں یورپ کی آدھی سے زائد چھوٹی کمپنیاں دیوالیہ ہو سکتی ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

معیشت
کورونا کے باعث یورپ کے بڑے 5 ممالک کے 50 فیصد چھوٹے اور درمیانے کاروبار بند ہو جانے کے خطرے سے جونچ رہے ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق وباء کے باعث جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور اسپین کی 70 فیصد کمپنیاں گھاٹے میں چل رہی ہیں، اور آئندہ 12 ماہ میں یہ دیوالیہ ہو سکتی ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آئندہ چند ماہ میں 2200 سے زائد کمپنیوں کا یقینی طور پر بند ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر اٹلی اور اسپین کے چھوٹے اور درمیانے کاروبار ہوں گے، کیونکہ ان ممالک میں کورونا کے باعث سب سے سخت تالہ بندی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی اور اسپین کی 30 سے 33 فیصد چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں ابھی سے دیوالیہ ہو چکی ہیں اور آئندہ 12 ماہ میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔ تحقیقاتی رپورٹ آگست کے ماہ میں اکٹھی کی گئی معلومات کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یورپ میں کووڈ19 کی دوسری...
خبیب نور محمدوو کو آخری میچ کے 60 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے

خبیب نور محمدوو کو آخری میچ کے 60 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے

کھیل
روسی نشریاتی ادارے کے مطابق خبیب نور محمدوو کو اپنے آخری میچ کے لیے 60 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم ادا کی گئی ہے۔ جبکہ یو ایف سی کی مسلسل 13ویں فتح پر انہیں اضافی 90 ہزار ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خبیب کو مزید میچوں کے لیے مزید بڑی ادائیگیوں کی پیشکش موجود ہیں تاہم وہ ریٹارمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ خبیب کی ٹیم کا کہنا ہے کہ خبیب نے کبھی بھی پیسے کے لیے مارشل آرٹ نہیں کھیلا، بلکہ وہ ہمیشہ کھیل سے پیار کی وجہ سے میدان میں اترے ہیں، اور انکی میراث اس بات کا واضح ثبوت ہے۔...
روس سربیا میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان سے سونا نکالنے کو تیار

روس سربیا میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان سے سونا نکالنے کو تیار

معیشت
روس کی سب سے بڑی کان کنی کی کمپنی پولیئس کا کہنا ہے کہ وہ سربیا میں موجود سب سے بڑی سونے کی کان سخوئی پہ کام کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔ اندازے کے مطابق سخوئی میں 540 ملین ٹن کے چٹانی ذخائر سے 4 کروڑ اونس سونا نکلنے کا امکان ہے۔ کمپنی کے مطابق سربیا کے سونے کے ذخائر دنیا کے سب سے بڑے ذخائر ہیں، اور فی ٹن خام چٹان سے 2 اعشاریہ 3 گرام سونا نکلنے کا امکان ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹھیکہ ملنے پر کمپنی دنیا کی دوسری بڑی سونا نکالنے والی کمپنی بن جائے گی۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ سخوئی کی سونے کی کان کے باقی ماندہ 22 فیصد ذخائر خریدنے کے لیے 12 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔ واضح رہے کہ پولیئس روس کی سب سے بڑی سونے کی کان کنی کرنے والی کمپنی ہے۔ جس کے پاس ملک بھر میں کئی بڑی کانیں ہیں، کمپنی سالانہ تقریباً 28 لاکھ اونس سونا پیدا کرتی ہے۔...
وینزویلا کا کورونا کے خلاف منفی اثرات کے بغیر، انتہائی مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ

وینزویلا کا کورونا کے خلاف منفی اثرات کے بغیر، انتہائی مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ

طب
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس پر کام کرنے والے انکے سائنسدان ایسی دوا بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جو نہ صرف کووڈ19 کے خلاف کارآمد ہے بلکہ اسکے انسانی جسم پر کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہیں۔ صدر نے دوا کا جلد عالمی ادارہ صحت کے پاس اندراج کا اعلان بھی کیا ہے۔ صدر نیکولس کا کہنا تھا کہ ہم ایسی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو کووڈ19 وائرس کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے، اور وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔ دوا وینزویلا کے ادارہ برائے سائنسی تحقیق میں دریافت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوا ٹی آر 10 نامی مالیکیول سے تیار کی گئی ہے۔ صدر نیکولس کے مطابق دریافت کو مختلف عالمی سائنسدانوں نے بھی پرکھا ہے، اور انکی جانب سے تصدیق کے بعد ہی حکومت نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ اب آخری مرحلے کے طور پر عالمی ادارہ صحت کو دوائی کی تفصیلات بتائی جائیں گی، ت...
امریکہ کی ترکی کو روسی دفاعی نظام کے استعمال پر دوبارہ دھمکی

امریکہ کی ترکی کو روسی دفاعی نظام کے استعمال پر دوبارہ دھمکی

عالمی
ترکی کی جانب سے روسی دفاعی نظام کی مشق پر امریکہ کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی مشق کا اعلان ترک صدر طیب ایردوعان کی جانب سے کیا گیا تھا جس پر پینٹاگون نے نیٹو اتحادی کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بین الابراعظمی عسکری اتحاد کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ نیٹو اتحادی روسی اسلحہ استعمال نہیں کر سکتے۔ پینٹاگون ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مؤقف میں واضح ہیں، ترکی نیٹو اور امریکی اتحادی ہونے کے ناطے روسی ایس-400 نظام کا استعمال نہیں کر سکتا۔ ترکی نے اکتوبر 2019 میں روس سے فضائی دفاعی نظام خریدا تھا اور اسکی پہلی کامیاب مشق گزشتہ ہفتے کی گئی تھی۔ ترکی نے ایس-400 دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا خریدا ہے، جسے رواں سال کے آخر تک پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے گا۔ پہلی مشق کے موقع پر ترک صدر نے کہا تھا کہ ایس-400 نظام ترکی کے دفاع کے لیے ناگزیر تھا، واش...

Contact Us