Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ناقابل شکست خبیب نور محمدوو نے یو ایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ناقابل شکست خبیب نور محمدوو نے یو ایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کھیل
معروف مکس مارشل آرٹ کھلاڑی خبیب نور محمدوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ خبیب نے اپنی آخری یو ایف سی کشتی امریکی کھلاڑی جسٹن گائتھجی کے خلاف لڑی اور 29-0 کے ساتھ آج تک کے ناقابل شکت مکس مارشل آرٹ کھلاڑی ہیں۔ اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کے اعلان پر انہوں نے سب کو حیران کر دیا ہے اور انکے چاہنے والوں میں فیصلے پر حفگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ اپنی آخری فتح کے بعد خبیب گھٹنوں کے بل جھک گئے اور رنگ میں ہی اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے رونے لگے۔ یاد رہے کہ خبیب کے والد کووڈ19 کا شکار ہو کر چند ماہ قبل وفات پا گئے تھے، اوراپنے والد کے بغیر خبیب کی یہ پہلی کشتی تھی۔ خبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ یہ انکی آخری کشتی تھی، میرے لے ایسا ممکن نہیں کہ میں اپنے والد کے بغیر یہاں دوبارہ آ سکوں، جب مجھے یو ایف سی نے جسٹن سے کشتی کے لیے کہا تو مجھے اپنی و...
صدر کی تذلیل قابل قبول نہیں: فرانس نے صدر ایردوعان کے بیان پر سفارتی عملہ واپس بلا لیا

صدر کی تذلیل قابل قبول نہیں: فرانس نے صدر ایردوعان کے بیان پر سفارتی عملہ واپس بلا لیا

سیاست
فرانس نے ترکی سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے۔ سفارتی عملہ واپس بلانے کی وجہ صدر رجب طیب ایردوعان کا وہ بیان بنا ہے جس میں انہوں نے فرانسیسی صدر کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویے پر کسی دماغی ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ صدر میکرون کے دفتر نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ صدر کی تذلیل کرنا قابل قبول نہیں۔ اس سے قبل صدر ایردوعان نے حکمران عاق جماعت کے ایک اجلاس میں صدر میکرون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس کے صدر میکرون کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ انہیں ضرور کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروانا چاہیے، اس شخص کو عقیدے کی آزادی کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ صدر ایردوعان کا بیان صدر میکرون کے ماضی قریب میں تواتر سے دیے ان بیانات کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اسلام کو نظریاتی طور پر مشکلات کا شکار ایک مذہب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت...
روس اورچین عالمی منظرنامے کو بدل دینے والااتحادبناسکتے ہیں، تاہم ایسا کوئی منصوبہ فی الحال زیرغورنہیں: صدر پوتن

روس اورچین عالمی منظرنامے کو بدل دینے والااتحادبناسکتے ہیں، تاہم ایسا کوئی منصوبہ فی الحال زیرغورنہیں: صدر پوتن

عالمی
دنیا کی تین بڑی عسکری قوتوں میں سے دو - روس اور چین کا مستقبل میں ایسا اتحاد بن سکتا ہےجو عالمی توازن کو بالکل ہی بدل کر رکھ دے۔ اس بات کا اظہار روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ایک تحقیقی ادارے کی نشست میں سامنے آیا ہے، تاہم صدر پوتن کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ والدائی ڈسکشن کلب کی بیٹھک میں گفتگو کے دوران صدر پوتن کا کہنا تھا کہ اگرچہ روس کو چین کے ساتھ کسی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے تاہم مفروضے کے طور پر دیکھا جائے تو ایسا ممکن بھی ہے۔ دونوں بڑی طاقتیں تیزی سے ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں اور مشترکہ عسکری مشقوں کا رواج بھی پروان چڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ والدائی ایک روسی تحقیقی ادارہ ہے جسے 2004 میں قائم کیا گیا تھا، ادارے کا ہر سال سوچی میں اجلاس منعقد ہوتاہے، جس میں صدر پوتن بھی ضرور شریک ہوتے ہیں، اس سال کووڈ19 کی وجہ سے ڈیجیٹل اجلاس کا انعقاد کیا گی...
افغانستان: آسٹریلوی افواج نے ایک جنگی قیدی کو اس لیے مار ڈالا کیونکہ اسے بٹھانے کے لیے ہیلی کاپٹر میں جگہ نہ تھی: پائلٹ کا ٹی وی انٹرویو میں انکشاف

افغانستان: آسٹریلوی افواج نے ایک جنگی قیدی کو اس لیے مار ڈالا کیونکہ اسے بٹھانے کے لیے ہیلی کاپٹر میں جگہ نہ تھی: پائلٹ کا ٹی وی انٹرویو میں انکشاف

عالمی
افغانستان میں جنگی جرائم کا ایک اور واقع سامنے آیا ہے، واقعے کی تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی خصوصی افواج نے ایک افغان جنگی قیدی کو صرف اس لیے مار ڈالا تھا کیونکہ آپریشن ختم ہونے پر اسے بٹھانے کے لیے ہیلی کاپٹر میں جگہ نہیں تھی۔ یاد رہے کی معاملے کی تحقیقات پچھلے چار سال سے جاری ہیں تاہم تاحال اس پہ کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔ البتہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ خصوصی افواج کے جتھے نے ایک نہتے افغان قیدی کو اس لیے مار ڈالا تھا کیونکہ ہیلی کاپٹر میں جگہ نہ تھی۔ ہیلی کاپٹر پائلٹ نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے خصوصی افواج کے جتھے کو بتایا کہ وہ صرف 6 افراد کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا سکتے ہیں، لیکن آپریشن کے بعد فوجیوں کے پاس 7 افغان جنگی قیدی تھے، جس پر انہوں نے ایک کو مار ڈالا اور کہا کہ اب ان کے پاس صرف 6 قیدی بچے ہیں۔ آسٹریلوی فوج کے ترجمان کا کہنا ...
چین تجارتی جنگ میں اگلے وار کے طور پر امریکی بانڈ بیچ کر امریکہ کو مصیبت میں مبتلا کر سکتا ہے: چینی اخبار

چین تجارتی جنگ میں اگلے وار کے طور پر امریکی بانڈ بیچ کر امریکہ کو مصیبت میں مبتلا کر سکتا ہے: چینی اخبار

معیشت
چین نے امریکہ کی جانب سے مزید اقتصادی پابندیوں کے جواب میں اپنے قومی خزانے سے امریکی ڈالر کو مزید کم کرنے کا عندیا دیا ہے۔ اقدام کا دعویٰ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی جانب سے مختلف تجزیوں پر مبنی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے امریکی قرضوں کا دباؤ بڑھانے کے لیے مسلسل تین ماہ تک 1 اعشاریہ 7 کھرب ڈالر کے امریکی بانڈ بیچے ہیں۔ چینی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ کے مطابق 2015 تک ملکی خزانے کا 58 فیصد حصہ ڈالر میں تھا، جو اب 1 اعشاریہ 8 کھرب کی کمی کے ساتھ صرف 3 اعشاریہ ایک چار کھرب ڈالر رہ گیا ہے۔ دوسری طرف چین نے جاپانی بانڈ خریدنا شروع کر دیے ہیں اور اب تک تقریباً 14 ارب ڈالر کے بانڈ خرید چکا ہے۔ چینی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین امریکی بانڈ میں سرمایہ کاری کو 20 فیصد تک کم کر سکتا ہے، یعنی مزید 800 ارب ڈالر کے بانڈ بیچ سکتا ہے۔ اخبار نے ...
چاکلیٹ اگانے کے لیے 15 لاکھ بچوں کا استعمال: بچوں سے مزدوری کروانے میں اضافے پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر

چاکلیٹ اگانے کے لیے 15 لاکھ بچوں کا استعمال: بچوں سے مزدوری کروانے میں اضافے پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر

معیشت
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دہائی میں چاکلیٹ اگانے کے لیے بچوں سے مزدوری کروانے میں اضافہ ہوا ہے۔ تحقیق کے مطابق افریقی ممالک گھانا اور ایوری کوسٹ، جو کہ چاکلیٹ کی کاشت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں، میں 5 سے 17 سال کی عمر کے 2/5 بچے یعنی تقرہباً 43 فیصد بچے چاکلیٹ کی فصلوں میں پرخطر مزدوری کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کمپنیاں بظاہر تو ایسی پالیسیوں پر زور دیتی ہیں کہ بچوں سے مزدوری کروانے والے کاشت کاروں سے فصل نہیں خریدی جائے گی تاہم کم قیمت اور دیگر لالچ ایسی پالیسیوں پر عملدرآمد میں ہمیشہ رکاوٹ رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 15 لاکھ بچے چاکلیٹ کی پیداوار سے منسلک ہیں، اور ان میں سے تقریباً آدھے گھانا اور ایوری کوسٹ کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کو فصلوں پر کام کے لیے تیز دھاری آلات کے استعمال کی تربیت دی جاتی ہے، بچوں سے ...
پولینڈ کے صدر آندرے دودا میں بھی کووڈ19 کی تصدیق: ڈاکٹری ہدایت پر قرنطینہ کر دیا گیا

پولینڈ کے صدر آندرے دودا میں بھی کووڈ19 کی تصدیق: ڈاکٹری ہدایت پر قرنطینہ کر دیا گیا

سیاست
پولینڈ کے صدر آندرے دودا کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آںے پرانہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر میں بظاہر علامات نہیں ہیں اور وہ معاملات زندگی میں کسی قسم کی دشواری کا شکار بھی نہیں ہیں تاہم انہیں گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے پرانہیں ڈاکٹری ہدایات کے مطابق قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سے قبل صدر نے سرکاری اسپتال میں ایک تقریب میں شرکت کی اور صدارتی محل میں ایک تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی حصہ لیا۔ یاد رہے کہ 48 سالہ آندرے دودا دنیا کے پہلے سیاسی رہنما نہیں جن کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، برازیل کے صدر جائر بولسونارو بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔...
امریکہ نے تائیوان کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے مزید جدید اسلحے کی فراہمی کی منظوری دے دی: چین کا شدید ردعمل

امریکہ نے تائیوان کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے مزید جدید اسلحے کی فراہمی کی منظوری دے دی: چین کا شدید ردعمل

عالمی
چینی تحفظات کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر مالیت کا بھاری اسلحہ بیچنے کی منظوری دے دی ہے۔ منظور کردہ اسلحے میں لاک ہیڈ مارٹن ٹرک ماؤنٹڈ راکٹ لانچر، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم، لمبے دائرے تک مار کرنے والے ہوا سے زمینی حملے کے حامل میزائل اور تائیوان کو دیے گئے ایف16 طیاروں کی نئی ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی پیشکش شامل ہے۔ چین کو اس پر بھی حیرانگی ہے کہ یہ سب جدید اسلحہ تائیوان کو محض 1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر میں دیا جا رہا ہے۔ ان سب کے علاوہ امریکہ تائیوان کو جدید ترین ایم کیو9 ریاپیئر ڈرون اور ساحلی دفاعی میزائل نظام کے بیچنے میں بھی دلچسپی لے رہا ہے، جو الگ سے 5 سے 7 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین دفاعی اسلحہ ہے۔ اس کے علاوہ اپنے گزشتہ چار سالہ دور میں صدر ٹرمپ تائیوان کو تقریباً 15 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچ چکے ہیں۔ چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ا...
امریکی سینٹ کی عدلیہ کمیٹی نے جج ایمی کونی کی منظوری دے دی، سینٹ ووٹ کے لیے آئندہ ہفتے انتخاب متوقع

امریکی سینٹ کی عدلیہ کمیٹی نے جج ایمی کونی کی منظوری دے دی، سینٹ ووٹ کے لیے آئندہ ہفتے انتخاب متوقع

سیاست
امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ نے سپریم کورٹ کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدر کردہ جج ایمی کونی بیریٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں منظوری کے دوران ڈیموکریٹ ارکان سینٹ موجود نہ تھا، جنہوں نے کارروائی میں احتجاجاً شرکت نہ کی، اور نہ ہی ووٹ میں حصہ لیا۔ تاہم کمیٹی کے تمام 12 ریپبلکن اراکین کے متفقہ ووٹ کے باعث ایمی کونی کو منتخب ہونے میں مشکل نہ ہوئی۔ سینٹ کمیٹی کو اپنی کارروائی جاری رکھنے کے لیے 9 ارکان بشمول دو خصوصی ارکان کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی ڈیموکریٹ کا ہونا یا نہ ہونا اس انتخاب میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا تھا۔ یوں سینٹ کے عمومی ووٹ میں بھی 51 ریپبلکن ارکان کی موجودگی میں ڈیموکریٹ کا ووٹ اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔ اب خاتون جج کا نام آئندہ ہفتے سینٹ میں منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا، جہاں سے بھی وہ باآسانی منتخب ہو سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سینٹ کمیٹی میں ووٹ کے دوران ڈیموکریٹ جماعت ...
ڈبلن: کورونا تالہ بندی کے خلاف احتجاج پر پولیس کا تشدد (ویڈیو)۔

ڈبلن: کورونا تالہ بندی کے خلاف احتجاج پر پولیس کا تشدد (ویڈیو)۔

بصری مواد, رہن سہن
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں کورونا تالہ بندی کے خلاف شہریوں کے مظاہرے پر پولیس کا تشدد https://twitter.com/fionamflanagan1/status/1319376663990439960?s=20 https://twitter.com/soundmigration/status/1319341287238193152?s=20

Contact Us